Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیرِ خارجہ کی کراچی آمد سندھ حکومت پر کڑی تنقید

    وزیرِ خارجہ کی کراچی آمد سندھ حکومت پر کڑی تنقید

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیرہ سال میں سندھ کے لوگوں کی بس ہوگئی، اب وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش بھٹو سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ نے زرداری فیملی کو بے پناہ موقع دیا، سندھ کے عوام نےانہیں اقتدار دیا اور اعتماد کیا، قربانیاں دیں، آج سندھ کے لوگ جس کیفیت سے دوچار ہیں سب کے سامنے ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، صوبے کے عوام کی تیرا سال میں بس ہوگئی ہے، سندھ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کون متبادل ہوسکتا ہے؟ اسی تناظر میں دو ہزار تئیس میں سندھ کا فیصلہ مختلف ہوسکتا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں سندھ میں زمینوں پر قبضے کئے گئے، مظلوم لوگوں پر ظلم کیا گیا، جی ٖڈی اے بھی پیپلزپارٹی کی پالیسیزسے نالاں ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں کرونا ویکسین جو مفت دی جارہی تھی اس کو بھی نہیں بخشاگیا۔

  • ساحل پر پھنسے جہاز کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے

    ساحل پر پھنسے جہاز کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے

    سی ویو پر پھنسے ہوئے جہاز کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بحری جہاز کو ریسکیو کیا جاسکتا تھا تاہم بعض معاملات کی وجہ سے ریت میں دھنسے کے بعد بھی جہاز کو ریسکیو نہیں کرنے دیاگیا۔

    دستیاب دستاویزات اور پیغام رسانی کے شواہد میں انکشاف ہوا کہ کے پی ٹی نے جہاز کے مالک کو پھنسا ہوا جہاز نکالنے کا تخمینہ ارسال کیا تھا.

    کے پی ٹی کی ترجمان سے موقف معلوم کیا گیا کہ آیا یہ تخمینہ انفرادی طور پر بھیجا گیا یا کے پی ٹی نے آفیشل طریقے سے یہ رحم دلی دکھائی تاہم ترجمان کوئی موقف نہ دے سکے۔

    کے پی ٹی حکام دو روز قبل تک جہاز کو آسانی سے نکالنے کیلیے پراعتماد تھے، 24 جولائی کو کراچی پورٹ کی جانب سے بحری جہاز کے مالک کو EPDA ارسال کیا گیا،کراچی پورٹ نے پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کا تخمینہ 5 لاکھ 20 ہزار ڈالر ظاہر کیا۔

    جہاز کے مالک کو بھیجے گئے پورٹ ڈسبرسمنٹ اکاؤنٹ کی نقل ایکسپریس کو موصول ہوگئی ہے اس بارے میں تخمینہ بھیجنے والے افسر ڈپٹی کنزریویٹیو ایم الطاف اعوان سے بھی موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

    انھوں نے واٹس ایپ پیغامات پڑھے تاہم جواب دینے یا موبائل فون کی کال اٹینڈ کرنے سے اجتناب کیا، تخمینہ EPDA بھیجنے والے افسر نے جہاز کے مالک کو براہ راست واٹس ایپ پر بھی پیغام بھیجا، تخمینہ کے پی ٹی کے ڈپٹی کنزرویٹر کی جانب سے بھیجا گیا جو ایک ماہ بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے تخمینہ کے پی ٹی کے بورڈ کی منظوری کے بغیر ارسال کیا گیا۔ قواعد کی رو سے جہاز کے مالک کی جانب سے درخواست کے بغیر تخمینہ نہیں دیا جاسکتا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کے پاس مطلوبہ ایکوپمنٹ نہیں اس لیے تکنیکی لحاظ سے پورٹ حکام جہاز کے سالویج آپریشن کی پیشکش نہیں کر سکتے۔

    جہاز ران کمپنی نے جہاز سے خود تیل نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جہاز ران کمپنی نے کے پی ٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ جہاز کے 4 بنکرز میں 30/30 ٹن ڈیزل موجود ہے۔

    بڑے بحری جہازوں کی طرح بلیک آئل کے بجائے جہاز میں ڈیزل لوڈ ہے۔ ڈیزل کو خصوصی ٹینکرز کے ذریعے کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس میں رکھا جائے گا جہاز نکالے جانے کے بعد ڈیزل واپس جہاز میں لوڈ کیا جائے گا۔

  • تھانہ بلال کالونی کی حدود میں میڈیا کی ٹیم پر تشدد

    تھانہ بلال کالونی کی حدود میں میڈیا کی ٹیم پر تشدد

    تھانہ بلال کالونی کی حدود میں میڈیا کی ٹیم پر تشدد کا معاملہ۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے میں ملوث اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلنواز کو معطل کر دیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے ازخود تھانے جا کر تمام واقعات کی تحقیقات کیں۔

    پولیس افسر کو میڈیا کے نمائندے احتشام مفتی پر تشدد اور بدتمیزی کرنے پر معطل کیا گیا۔

    ایس پی لیاقت آباد کو ملوث پولیس افسر کیخلاف فارمل ڈپارٹمینٹل انکوائری کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹوں میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے۔

    ایس پی لیاقت آباد کی رپورٹ کی روشنی میں معطل اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلنواز کیخلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

  • ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک

    ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک

    ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ

    دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد

    مقابلہ یوسف پلازہ کی حدود کشتی چوک پر واقع JK ٹرانسپورٹ ک سامنے ہوا۔

    ملزمان ایک شہری جرار کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے
    ملزمان کے قبضے سے ایک عدد بائیک نان رجسٹرڈ، 4 عدد موبائل فونز اور ایک پسٹل زگانا کاپی اور نقد برآمد

    دونوں ملزمان کو بذریعہ ایمبولینس عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو دوران علاج ہلاک۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بعد علاج معالجہ درج کیا جائے گا.

  • پیپلزپارٹی نے کشمیر کا الیکشن لڑا، سندھ کے سرکاری جہاز میں بیگ بھر کے پیسہ کشمیر  بھیجا گیا،حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی نے کشمیر کا الیکشن لڑا، سندھ کے سرکاری جہاز میں بیگ بھر کے پیسہ کشمیر بھیجا گیا،حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی نے کشمیر کا الیکشن لڑا، سندھ کے سرکاری جہاز میں بیگ بھر کے پیسہ کشمیر میں بھیجا گیا،حلیم عادل شیخ

    باغی ٹی وی : قائد اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدو و دیگر رہنما بھی شریک تھے، حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1997 میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی سیٹ نہیں تھی، 2002 میں پی ٹی آئی کے پاس ایک سیٹ تھی،2008 میں پی ٹی آئی نے الیکشن مہم کا بائیکاٹ کر دیا تھا،2013 میں کے پی کی میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی،دوبارہ 2018 میں کے پی کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی،2020 میں گلگت بلتستان اور 2021 میں کشمیر میں حکومت بننے جارہی ہے اب سندھ میں حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی،

    اب آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،سندھ میں تبدیلی ناگریز ہوچکی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، سندھ میں آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے کوئی گورنر راج وغیر نہیں لگائیں گے۔ کشمیر الیکشن میں دیکھنے گیا تھا سندھ کا پئسا چوری ہوکر کہاں خرچ ہوا،سندھ کے روڈوں، کتابوں، گٹروں کی صفائی، دوائیوں، زکوات کا چوری شدہ پیسا کہاں خرچ ہوا،

    پیپلزپارٹی نے کشمیر الیکشن میں سندھ کی عوام کا پیسا اڑایا ہے، دس دس کروڑ روپے پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں میں بانٹے ہیں،کشمیر میں پی پی کے جھنڈے بکھرے پڑے دیکھے تھے،سندھ کا پیسا لوٹ کر پیپلزپارٹی نے کشمیر کا الیکشن لڑا، سندھ کے سرکاری جہاز میں بیگ بھر کے پئسا کشمیر میں بھیجا گیا،عوام نے پھر بھی ن لیگ اور پ پ کو مسترد کر دیا ہے۔پ پ کے امیدوار چودھری یاسین پھانسی پر لٹکے گا ہمارے کارکنوں کو قتل کروایا ہے،سندھ میں پرچے آئوٹ ہورہے ہیں سندھ کا وزیر تعلیم کشمیر میں نعرے لگا رہا تھا،لاڑکانہ میں عوام سراپا احتجاج تھے تھر میں بچے مر رہے تھے بلاول کشمیر فتح کرنے نکلے ہوئے تھے،کشمیر کی بیٹی کہلانے والے رائیونڈ کی پھلن دیوی کو کشمیر کی عوام نے اٹھا کر باہر پھینک دیا،

    جس کا والد ، بھائی سب رشتہ دار ملک سے فرار ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا تین بار کشمیر میں پییپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے،اس بار پی ٹی آئی اکیلے ہی حکومت بنا رہی ہے،سندھ کی عوام کو ایمبولنس تک نہیں ملتی سندھ کا چوری شدہ پئسا کشمیر الیکشن پر لگایا گیا، کشمیر کی عوام نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فارغ کر دیا ہے،سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آمریکا جاکر اپنی چھوڑی ہوئی کینینڈا کی شہریت بحال کروا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے وہ 2023 کی الیکشن سے قبل بھاگ جائے گا،مراد علی شاہ 2023 میں اگر الیکشن نہیں لڑیں گے، میرا یہ چلینج ہے نوٹ کر لیں اگر بھاگے نہیں الیکشن لڑے تو میں الیکشن نہیں لڑوں گا،

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی روشن سندھ پروگرام میں کرپشن، نوریا آباد پاور پلانٹ، ٹریکٹر اسکیم ،بیمار صنعتوں کی بحالی میں کرپشن،سندھ کی شگر ملز فروخت کرپشن،،محکمہ انفارمیشن کی نوکریاں ،2000 ارب کی کرپشن سندھ میں ملوث ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پولیس کے ذریعے منشیات فروشی کی جارہی ہے، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے اغوا برائے تاوان منشیات فروشی کا حصہ سی ایم ہائوس تک جاتا ہے،پی ایس او فرخ بشیر کے ذریعے وزیر اعلیٰ منشیات فروشی کے پئسے جمع کر رہے ہیں،یہ پیپلزپارٹی کی آخری باری ہے ،سندھ میں کوویڈ کی ویکسین بھی بیچی جارہی ہے،سندھ حکومت نے ایک بھی ویکسین نہیں خریدی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا 69 لاکھ 957 ویکسین وفاق نے سندھ کو دی ہے،12 لاکھ ویکسین ابھی تک نہیں لگائی گئی ہے،ویکسین بھی سندھ میں فروخت کی جارہی ہے،18 ترمین کے بعد صحت صوبائی محکمہ ہے،جب سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کے اسپتال وفاق کو دیئے جاتے ہیں تو سندھ پر ڈاکا لگ گیا کہا جاتا ہے، 26 فیصد انڈین ویرینٹ وائرس سندھ میں پھیل چکا ہے،سندھ کا کرونا ٹاسک فورس کس چیز کا نام ہے ؟ یہ ٹاسک مال جمع کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، جامشورو، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں کرونا کی ویکسین فروخت کی جارہی ہے، وینٹیلیر سے لیکر تمام ادویات وفاق نے دی ہیں، 13 سالوں میں 1400 ارب سے زیادہ صحت کا بجٹ رہا ہے لیکن عوام کو ایمبولنس تک میسر نہیں ہے،

    پیپلزپارٹی پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے،پیپلزپارٹی کا ایجنڈا صرف کرپشن کرنا ہے،کرپٹ افسران جو اپنے وقت سے زیادہ سندھ میں گذار چکے ہیں وہ اس کرپشن میں شامل ہیں،سندھ میں نوکریاں بیچی جاتی ہیں کرپشن کی جاتی ہے،پولیس افسران منشیات فروخت کرواتی ہے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے،سندھ میں تمام وفاق کے اداروں سے عوام کو رلیف دلوائیں گے۔ ارباب غلام رحیم سندھ کے ایماندار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ان کے دور حکومت میں کرپشن پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

  • این سی اوسی  کے اجلاس میں کراچی کی صورت حال پر شدید تحفظات . اہم احکام جاری

    این سی اوسی کے اجلاس میں کراچی کی صورت حال پر شدید تحفظات . اہم احکام جاری

    این سی اوسی کے اجلاس میں کراچی کی صورت حال پر شدید تحفظات . اہم احکام جاری

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں فورم کو کراچی میں وباء کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، صحت کے نظام پر دباؤ ،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور ویکسینیشن کی اشد ضرورت پہ زور دیا گیا۔

    اجلاس میں این سی او سی اور سندھ حکومت وباء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو اب تک کی بلند ترین سطح پہ ہے۔
    کراچی میں وباء کی شرح 26.32فیصد اور انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کی تعداد 980 تک پہنچ چکی ہے۔ این سی او سی نے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی توثیق کر دی اور اس سلسلے میں وفاق کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    این سی او سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی SOPکے نفاذ میں بروقت معاونت، موجودہ طبی سہولیات کی بہتری، آکسیجن کی بروقت فراہمی اور ویکسین کی مسلسل فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔

  • وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ملک سے بھاگ جائیں گے نام ای سی میں ڈالا جائے

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ملک سے بھاگ جائیں گے نام ای سی میں ڈالا جائے

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ملک سے بھاگ جائیں گے نام ای سی میں ڈالا جائے، حلیم عادل شیخ

    قائد اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدو و دیگر رہنما بھی شریک تھے، انھوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد اب ہم سندھ فتح کریں گے۔

    حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 1997میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی سیٹ نہیں تھی،2002 میں پی ٹی آئی کے پاس ایک سیٹ تھی،2008میں پی ٹی آئی نے الیکشن مہم کا بائیکاٹ کر دیا تھا،2013 میں کےپی کےمیں پی ٹی آئی کی حکومت بنی،دوبارہ 2018 میں کے پی کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی،2020 میں گلگت بلتستان اور 2021 میں کشمیر میں حکومت بننے جارہی ہے اب سندھ میں حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی،اب آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،سندھ میں تبدیلی ناگریز ہوچکی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، سندھ میں آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے کوئی گورنر راج وغیر نہیں لگائیں گے۔ کشمیر الیکشن میں دیکھنے گیا تھا سندھ کا پئسا چوری ہوکر کہاں خرچ ہوا،سندھ کے روڈوں، کتابوں، گٹروں کی صفائی، دوائیوں، زکوات کا چوری شدہ پئسا کہاں خرچ ہوا، پیپلزپارٹی نے کشمیر الیکشن میں سندھ کی عوام کا پئسا اڑایا ہے، دس دس کروڑ روپے پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں میں بانٹے ہیں،کشمیر میں پی پی کے جھنڈے بکھرے پڑے دیکھےتھے،سندھ کا پیسہ لوٹ کر پیپلزپارٹی نے کشمیر کا الیکشن لڑا، سندھ کے سرکاری جہاز میں بیگ بھر کے پیسہ کشمیر میں بھیجا گیا، عوام نے پھر بھی ن لیگ اور پی پی کو مسترد کر دیا ہے۔پی پی کے امیدوارچودھری یاسین پھانسی پر لٹکے گا ہمارے کارکنوں کو قتل کروایا ہے،سندھ میں پرچے آؤٹ ہورہے ہیں سندھ کا وزیر تعلیم کشمیر میں نعرے لگا رہا تھا،لاڑکانہ میں عوام سراپا احتجاج تھے تھر میں بچے مر رہے تھے بلاول کشمیر فتح کرنے نکلے ہوئے تھے، کشمیر کی بیٹی کہلانے والے رائیونڈ کی پھلن دیوی کو کشمیر کی عوام نے اٹھا کر باہر پھینک دیا،جس کا والد ، بھائی سب رشتہ دار ملک سے فرار ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا تین بار کشمیر میں پییپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے،اس بار پی ٹی آئی اکیلے ہی حکومت بنا رہی ہے،سندھ کی عوام کو ایمبولنس تک نہیں ملتی سندھ کا چوری شدہ پیسہ کشمیر الیکشن پر لگایا گیا، کشمیرکی عوام نےن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فارغ کر دیا ہے،سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آمریکا جاکر اپنی چھوڑی ہوئی کینینڈا کی شہریت بحال کروا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے وہ 2023 کی الیکشن سے قبل بھاگ جائے گا،مراد علی شاہ 2023 میں اگر الیکشن نہیں لڑیں گے، میرا یہ چلینج ہے نوٹ کر لیں اگر بھاگے نہیں الیکشن لڑے تو میں الیکشن نہیں لڑوں گا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی روشن سندھ پروگرام میں کرپشن، نوریا آباد پاور پلانٹ، ٹریکٹر اسکیم ،بیمار صنعتوں کی بحالی میں کرپشن،سندھ کی شگر ملز فروخت کرپشن، محکمہ انفارمیشن کی نوکریاں ،2000 ارب کی کرپشن سندھ میں ملوث ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پولیس کے ذریعے منشیات فروشی کی جارہی ہے، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے اغوا برائے تاوان منشیات فروشی کا حصہ سی ایم ہائوس تک جاتا ہے،پی ایس او فرخ بشیر کے ذریعے وزیر اعلیٰ منشیات فروشی کے پئسے جمع کر رہے ہیں،یہ پیپلزپارٹی کی آخری باری ہے ،سندھ میں کوویڈ کی ویکسین بھی بیچی جارہی ہے،سندھ حکومت نے ایک بھی ویکسین نہیں خریدی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا 69 لاکھ 957 ویکسین وفاق نے سندھ کو دی ہے،12 لاکھ ویکسین ابھی تک نہیں لگائی گئی ہے،ویکسین بھی سندھ میں فروخت کی جارہی ہے،18 ترمین کے بعد صحت صوبائی محکمہ ہے،جب سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کے اسپتال وفاق کو دیئے جاتے ہیں تو سندھ پر ڈاکا لگ گیا کہا جاتا ہے، 26 فیصد انڈین ویرینٹ وائرس سندھ میں پھیل چکا ہے،سندھ کا کرونا ٹاسک فورس کس چیز کا نام ہے ؟ یہ ٹاسک مال جمع کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، جامشورو، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں کرونا کی ویکسین فروخت کی جارہی ہے، وینٹیلیر سے لیکر تمام ادویات وفاق نے دی ہیں، 13 سالوں میں 1400 ارب سے زیادہ صحت کا بجٹ رہا ہے لیکن عوام کو ایمبولنس تک میسر نہیں ہے، پیپلزپارٹی پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے،پیپلزپارٹی کا ایجنڈا صرف کرپشن کرنا ہے،کرپٹ افسران جو اپنے وقت سے زیادہ سندھ میں گذار چکے ہیں وہ اس کرپشن میں شامل ہیں،سندھ میں نوکریاں بیچی جاتی ہیں کرپشن کی جاتی ہے،پولیس افسران منشیات فروخت کرواتی ہے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے،سندھ میں تمام وفاق کے اداروں سے عوام کو رلیف دلوائیں گے۔ ارباب غلام رحیم سندھ کے ایماندار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ان کے دور حکومت میں کرپشن پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

  • کراچی کو را سے نجات دلانے کا مطلب یہ نہیں کہ الطاف حسین کے بعد آصف زرداری کے حوالے کردیا جائے ، مصطفیٰ کمال

    کراچی کو را سے نجات دلانے کا مطلب یہ نہیں کہ الطاف حسین کے بعد آصف زرداری کے حوالے کردیا جائے ، مصطفیٰ کمال

    کراچی کو را سے نجات دلانے کا مطلب یہ نہیں کہ الطاف حسین کے بعد آصف زرداری کے حوالے کردیا جائے ، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے تسلط سے اس لیے آزاد نہیں کرایا تھا کہ الطاف حسین سے لے کر آصف علی زرداری کے حوالے کردیا جائے۔ پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو آج اپنے مینڈیٹ پر بڑھکیں مار رہے ہیں وہ الطاف حسین کے خوف کی وجہ سے کلفٹن کا پُل بھی پار نہیں کرپاتے تھے، انکا نام نہاد مینڈیٹ ہماری قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ عمران خان کو اپنی حکومت قائم رکھنے اور نواز شریف اولین نشانہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔

    ہم جب راء سے نہیں ڈرے تو پیپلز پارٹی کے مظالم پر بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ سندھ بھر میں انسانی حقوق پیپلز پارٹی کی کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں۔ جن مظالم پر کافروں کو ترس آگیا لیکن ریاست مدینہ کے دعویدار نہیں جاگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک لاوا پک رہا ہے اور خاص کر سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی ہے۔ 13 سالوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے لیکن لگتا ہے جیسے سندھ انکی جاگیر ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو پینے کا پانی نہیں دیا جارہا، انڈسٹریل زون میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث انڈسٹریز بند ہورہی ہیں، پی ایم ٹی بلاسٹ ہوگئی لوگ مرگئے، اس کے بعد بھی حیدرآباد میں لائٹ نہیں ہے۔ کرونا ایس او پیز کے نام پر لوگوں کی نوکریاں ختم کردی گئی ہیں۔ سندھ کے شہری علاقوں میں لوگوں کے روزگار کو ختم کرنے کے لئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

    بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات نہیں کروائے جارہے، 10 ہزار ارب روپے خرچ کردیے گئے وہ پیسے کہاں گئے؟ کے فور کا پراجیکٹ وفاقی حکومت نے لے لیا ہے اس کے باوجود وہاں کام نہیں ہو رہا۔ گرین لائن پروجیکٹ میں 250 ملین کا غبن ہوا ہے۔ سالوں سے 200 بسیں کراچی لیکر آنی ہیں جو آج تک نہیں لائی جا سکیں۔ بغیر متبادل فراہم کیے ہزاروں خاندانوں سے چھت چھینی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور تعصب زدہ سندھ حکومت خود زمینوں پر قبضے کروارہی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ نالا متاثرین کو سندھ حکومت ایک طریقہ کار کے تحت پہلے گھر فراہم کرتی۔

    ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، ماں کا کام ہوتا ہے اپنے بچوں کی آبیاری کرنا نہ کہ انکا معاشی قتل کرنا۔ فلاحی ریاست کچھ بھی نہیں کر رہی، نہ گھر دے رہی ہے نہ پانی، بجلی، گیس، روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات ہیں۔ آج جو شہر میں امن ہے اس میں ہم نے اپنا خون دیا، اپنا اہم کردار ادا کیا ہے، پاک سرزمین پارٹی ان تمام مظالم کو برداشت نہیں کریگی، عوام پریشان ہوگئی ہے، ہم لوگوں کو کال کرینگے اور اہنے حقوق کے لئے سندھ حکومت کیخلاف آواز اٹھائینگے۔

  • سندھ میں حکومتی نااہلی تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے

    سندھ میں حکومتی نااہلی تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے

    سندھ میں حکومتی نااہلی تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

    خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا پیپلز پارٹی کے پرچی چیئرمین نے صوبے کے طالب علموں کو بھی پرچی میں لگادیا ہے۔

    سندھ میں تعلیمی نظام کو باقائدہ منظم سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔

    کراچی پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل اور پرچہ آوٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں حکومتی نااہلی تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

    سندھ میں امتحانی مراکز میں نقل اور پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ روایتی انداز میں جاری ہے۔پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پرچی چیئرمین نے صوبے کے طالب علموں کو بھی پرچی میں لگادیا ہے۔

    جب کوئی وزراء کی نالائقیوں پر بات کریں تو یہ ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دیتے ہیں۔ سندھ میں تعلیمی نظام کو باقائدہ منظم سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔

    صوبے کا مستقبل روشن ہو، سندھ حکومت اور انتظامیہ کی ایسی نیت ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن اورناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں سندھ دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔

    سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں معیاری تعلیم کی سہولیات موجود نہیں۔ سندھ کے تعلیمی ادارے کہیں وڈیروں کے اوطاق بنے ہوئے ہیں تو کہیں انہیں بھینسوں کے باڑے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کا جنازہ نکال دیا ہے،وزیر تعلیم نے سندھ کے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔

    امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ امتحانی مراکز میں بد انتظامی کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کو طلب کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے تعلیمی نظام کی ابتر حالت پر اپنا کردار ادا کرے۔

  • شہری کی دیدہ دلیری، ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے

    شہری کی دیدہ دلیری، ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے

    اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں نے اپنی حفاظت کے لئے پولیس پر انحصار کرنے کے بجائے خود ہی بندوبست کرنا شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر دو ڈاکو رینٹ اے کار کے مالک کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ ایک شہری نے انہیں دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لیتے ہوئے انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا، زخمی ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، واقعے کے بعد راشد منہاس روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا۔

    شہر قائد میں عام شہری کے ہاتھوں ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کے واقعات اب آئے روز پیش آنے لگے ہیں، روشنیوں کے شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور اسٹریٹ کرائمز کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں جبکہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی کی واردات: شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

    رواں ماہ کی نو تاریخ کو ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا تھا۔

    سولہ جولائی کو کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب بس کے اندر ایک شخص کی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ماہ جون میں جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا تھا۔