Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں

    سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں، ماضی میں بھی سندھ حکومت کے فیصلے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے۔

    یہ بات انہوں نے صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے ڈراموں سے بہت اچھی طرح واقف ہیں، سندھ حکومت کاروباری شخصیات کو ہی نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور تاجر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ این سی او سی سربراہ نے بھی سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی وزیراسد عمر نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی، ماضی میں بھی سندھ حکومت کے فیصلے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن سے ملازمتوں پراثر ہوتا ہے، صوبے میں پولیس اور انتظامیہ کو مال بنانے کیلئے سڑکوں پر چھوڑ دیا جائے گا، لاک ڈاؤن کورونا سے بچاؤ کیلئے نہیں بلکہ بھتہ مافیا کو سرگرم کرنے کیلئے ہے۔

  • تحریک انصاف نے سندھ میں لاک ڈاوَن کے فیصلے کو مسترد کردیا

    تحریک انصاف نے سندھ میں لاک ڈاوَن کے فیصلے کو مسترد کردیا

    تحریک انصاف نے سندھ میں لاک ڈاوَن کے فیصلے کو مسترد کردیا

    تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو مدعو نہیں کیا گیا مشاورت صرف رسمی تھی فیصلے پہلے ہوچکے تھے،کاروباری افراد اور مزدور لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، 76 لاکھ ویکسین وفاق نے سندھ کو دی 66لاکھ استعمال ہوئی،ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کوئی کام نہیں ہورہا،سندھ حکومت کوئی جواب نہیں دے رہی، مکمل لاک ڈاؤن سندھ کا غلط فیصلہ ہے، اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے

    کراچی سمیت سندھ میں کل سے 8 اگست تک لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا گیا ہے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ ادا نہ کی جائے گی اپوزیشن کے تمام ایم پی ایز اورکاروباری حضرات نے فیصلے کی تائید کی، ڈاکٹر ز نے بھی سندھ حکومت کے فیصلے کی تائید کردی

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کیسز کے حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔

  • کراچی، کورونا کیسز کی شرح تقریباً 25 فیصد

    کراچی، کورونا کیسز کی شرح تقریباً 25 فیصد

    کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح24 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ ہوئی، ایک دن میں 2 ہزار 99 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 8 ہزار 434 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، 2 ہزار 99 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 37 فیصد رہی، حیدرآباد میں 1ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، 144 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    دیگراضلاع میں کورونا مثبت کی شرح 4 اعشاریہ دس فیصد رہی، سندھ کے دیگر اضلاع میں 9 ہزار 462 ٹیسٹ میں 388 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مجموعی طور پر 20 ہزار 429 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 672 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 44 افراد انتقال کرگئے۔

  • پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا لی

    پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا لی
    ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے طاہر مشہدی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے پیپلزپارٹی کو وہ اپنی صلاحیتوں سے مزید مضبوط کریں گے،ہم کراچی کو اہمیت دیتے ہیں،پاکستان کی شروعات کراچی سے ہوتا ہے،کشمیر کے عوام نے وفاقی حکومت کو مستردکیا ہے

    طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو،نثار کھوڑو اور پیپلز پارٹی کے کارکناں کا شکر گزار ہوں نفرتوں کو محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے پیپلزپارٹی قائد اعظم کے منشورپر عمل کرنے والی جماعت ہےمہاجر سندھی کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے،

    اس موقع پر پی پی رہنما نثار کھوڑو کی جانب سے طاہر مشہدی کا شکریہ ادا کیا گیا

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

    کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

    گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے لیئے ضروری ہے کہ ملک میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو۔ نظر آرہا ہے، اگلی حکومت پی پی پی کی ہوگی۔ کارکنان ابھی سے تیاری شروع کردیں، عام انتخابات کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

  • سندھ میں لاک ڈاؤن پر وفاق کیا کہتا ہے ہمیں پروا نہیں

    سندھ میں لاک ڈاؤن پر وفاق کیا کہتا ہے ہمیں پروا نہیں

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی پروا نہیں ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے۔مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے اسد عمر سے سوال کیا کہ اگر کورونا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے تو پھر حل کیا ہے؟۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کے باوجود کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی ہے۔سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

  • کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

    کراچی میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

    شہر قائد میں لاک ڈاؤن لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ آج ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بڑی بیٹھک میں شہر کے تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کی بندش پر مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبائی وزراء اور طبی ماہرین شرکت کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ٹاسک فورس کو دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی وبا کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی بڑھتی ہوئی شدت پر قابو پانے کیلئیے تعلیمی اداروں کو بھی2ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

  • گاڑی پارکنگ کی اجازت نہ دینے کا انجام، خاتون جاں بحق

    گاڑی پارکنگ کی اجازت نہ دینے کا انجام، خاتون جاں بحق

    شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر کے باہر گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے والی خاتون ملزمان کے تشدد سے جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

    شہر قائد میں آئے روز ایسے واقعات رونما ہونے لگے ہیں جو ہماری عدم برداشت، تنگ نظری اور اخلاقی گراوٹ کے باعث وارد ہورہے ہیں، کورنگی میں ننھی ماہم کا اغوا اور زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل مہذب معاشرے کے لئے کالک ہے۔

    گذشتہ شب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل عرفات ٹاؤن میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، واقعہ کچھ یوں ہے کہ بانو نامی خاتون نے فرحان نامی شخص کو گھر سے سامنے گاڑی پارک کرنے سے منع کیا، جس پر گاڑی کے مالک نے اپنے ساتھیوں سمیت خاتون کو زودوکوب کیا اسی دوران فرحان نے خاتون کو دھکا دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق دھکا لگنے سے خاتون موقع پر ہی بے ہوش ہوگئیں، واقعے کے بعد فرحان اپنے دوستوں کے ساتھ جائے حادثے سے فرار ہوگیا، اہل محلہ نے بانو خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ خاتون انتقال کرچکی ہیں۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم فرحان کی گرفتاری کے لئے رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان نامعلو مقام پر فرار ہوچکا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کےخلاف قتل کامقدمہ درج کیاجائےگا، قتل کی سیکشن پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد پتہ چل سکےگی، پوسٹمارٹم کےبعد وجہ موت بھی سامنےآجائےگی۔

    دوسری جانب مبینہ تشددسےجاں بحق خاتون کاتاحال پوسٹمارٹم مکمل ناہوسکا ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے،ویڈیو میں جھگڑا کرنے والےشخص کو شور کرتےدیکھاجاسکتا ہے، جھگڑا کرنے والےشخص کہ رہا ہے کہ مرتی ہےتومر جائے۔

  • ملک بھر میں كرپشن و رشوت کو ختم کرنے کیلئے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    ملک بھر میں كرپشن و رشوت کو ختم کرنے کیلئے کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    ملک بھر میں كرپشن و رشوت کو ختم کرنے کیلئے کرنسی نوٹ ختم کر کے پلاسٹک کرنسی اور ڈیجیٹل کرنسی لانے کا فیصلہ

    پلاسٹک کرنسی نوٹ صرف 10 , 50 اور 100 روپے کے ہوں گے۔شناختی کارڈز ختم کر کے اسی کو ڈیجیٹل ڈیبٹ کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    آپ کی تنخواہ آپ کے شناختی کارڈ پر آئے گی آپ کرنسی کی بجائے Digits میں لین دین کریں گے۔آپ نے کسی کو پیسے دینے ہوں تو اس کےشناختی کارڈ پر بھیجنے ہوں گے۔

    نیب آپ کو ہر ماہ ٹرانزیکشن سلپ بھیجے گی
    انٹی کرپشن آپ کی ہر ٹرانزیکشن کو مانیٹر کرے گی۔بینک آپ کی تنخواہ کا %05 حصہ آپ کی ڈیمانڈ پر پلاسٹک نوٹ دے گی جو آپ لوکل ٹرانسپورٹ و ریڑھی والے کو دیں گے۔

    ہر شاپنگ سینٹر ، دکان ہوٹل اور ٹرانسپورٹ اڈہ ڈیجیٹل کولیکشن مشین نصب کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔

  • کارکنان تیاری کرلیں ،کراچی سے کشمیر تک پی ٹی آئی کا صفایا

    کارکنان تیاری کرلیں ،کراچی سے کشمیر تک پی ٹی آئی کا صفایا

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکارکنوں کو عام انتخابات کی تیاری کرنےکی ہدایت کردی ۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ آپس کے اختلافات ختم کرکے تیاری کرلیں ، انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں ۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے عوام ڈوب رہے ہیں، کراچی کو صرف پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے،ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، ہمیں بڑی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو آپس کے اختلافات کوختم کرنا ہوگا۔

    انہوں نےکراچی سے کشمیر تک پی ٹی آئی کا صفایا کرنےکا عزم ظاہرکرتے ہوئے حکومت بنانےکے لیے پارٹی لیڈرز اور کارکنوں کو لائن آف ایکشن بھی دی اور کہا اگلی حکومت بنانے کے لیےکراچی کی نشستوں کی ضرورت پڑے گی ۔

  • چھ سالہ ماہم کے اغوا کے بعد بے حرمتی اور قتل کرنے کا معاملہ

    چھ سالہ ماہم کے اغوا کے بعد بے حرمتی اور قتل کرنے کا معاملہ

    چھ سالہ ماہم کے اغوا کے بعد بے حرمتی اور قتل کرنے کا معاملہ

    ایس ایچ او زمان ٹاون عامر ملک اور ڈیوٹی آفیسر ذولفقارکو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

    اہل علاقہ کی پولیس غفلت کی شکایات پر ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے انکوائری میں دونوں غفلت کے مرتکب پائے گئے ۔واقعہ میں اب تک 250 افراد کی لسٹ ترتیب دی گئی ہے،اب تک پچاس افراد کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کی گئی ہے، پندرہ افراد کے سیمپل بھی لیکر بھیجے گئے ہیں۔ واقعہ میں کسی بھی شخص کو ابھی تک گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔