Baaghi TV

Category: کراچی

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل اور  عرفان اللہ خان مروت میں اہم ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عرفان اللہ خان مروت میں اہم ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عرفان اللہ خان مروت میں اہم ملاقات

      گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عرفان اللہ خان مروت میں اہم ملاقات ہوئی. جس میں  سندھ حکومت کی انتظامی ناکامی ، سیاسی نااہلی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں سیاسی منظرنامے پر بڑی تبدیلی متوقع ہے۔لوگوں میں  مایوسی پھیل رہی ہے۔ عرفان اللہ مروت نے کہا کہ سندھ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے اہم صوبے کی معاشی بدحالی سمجھ سے باہر ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ان عہدوں کے اہل نہیں جن پر وہ براجمان ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عملی طور پر سندھ کی انتظامی امور میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سندھ کا شعبہ ِ زراعت ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم پیپلز پارٹی کی غیر سنجیدہ سیاست نے سندھ کو خوراک درآمد کرنے والا صوبہ بنادیا ہے۔ سندھ کی قیمتی سونا اُگلتی زمین کوڑیوں کے داموں پراپرٹی بلڈرز کو دی جارہی ہیں۔

  • کراچی میں31 جولائی سے 14 اگست تک لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ

    کراچی میں31 جولائی سے 14 اگست تک لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ

    کراچی میں 31 جولائی سے 14 اگست تک لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 14 اگست تک کراچی میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کےمطابق طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہفتہ 31 جولائی سے 14 اگست تک کراچی میں مکمل لاک ڈاون لگانے کی منظوری دیدی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور سندہ حکومت میں کراچی میں مکمل لاک ڈاٶن کے حوالے سے بعض امور پر اختلاف ہیں وفاقی حکومت کراچی میں مکمل لاک ڈاٶن کے حق میں نہیں ہے ،جن اضلاع میں کورونا کیسزز زیادہ ہیں ۔ وفاقی حکومت صرف وہاں اسمارٹ لاک ڈاٶن چاہتی ہے تاکہ نظام زندگی مفلوج نا ہو جبکہ سندہ حکومت کو خدشہ ہے اگر مکمل لاک ڈاٶن نا کیاگیا تو یہ واٸرس جلد پورے شہر کو اپنے لپیٹ میں لے لےگا ذرائع کے مطابق کراچی میں محدود اسمارٹ لاک ڈاٶن یا شٹر ڈاٶن پہیہ جام مکمل لاک ڈاٶن حتمی فیصلہ کل کے اجلاس میں ہوجائےگا.

  • وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں 26 ویں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد

    وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں 26 ویں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں 26 ویں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد

    اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری ، وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ، اے سی ایس ہوم، کمشنر کراچی،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ایڈیشنل آئی جی، کراچی،پراسیکیوٹر جنرل، ایڈیشنل آئی اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اجلاس کوبتایا گیاکہ ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ اسٹریٹ کرائم کی الگ ٹرائل کرنے کے لیے جج کی تقرری کی جائے گی۔ہرضلع کے اسٹریٹ کرائم کے کیسز الگ سے سنے جائیں گے۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مائی بختاور ائیرپورٹ تھر پر انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن شروع کرنے کے لیے بات کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اپنے لیول پر وفاقی حکومت سے بات کریں؛کے پی ٹی کے آئل ٹرمینلزکا سیکوریٹی آڈٹ کیا گیا ہے

    آئل ٹرمینل کے بہترین سکیورٹی کی مزید سفارشات کے پی ٹی اتھارٹیز کو دی گئی ہے۔پیشہ ور مجرموں کی مارنیٹرنگ الیکٹرانک اور ٹریکنگ ڈیوائسز کے استعمال کے لیےسی آر پی سی میں ترمیم کی جا رہی ہے.

    انٹر پروونشل ٹرائی بارڈر سیکوریٹی (سندھ،بلوچستان،پنجاب) کی سیکوریٹی مزید بہتر کرنے کے لیےمشترکہ پلان بنایا گیا۔کرمنلز کی لسٹ صوبے شیئر کر رہے ہیں۔ کچےکے علاقےمیں قانون شکن عناصر کے گروپس ختم کیے جارہے ہیں.

    آئی جی سندھ نے کراچی میں11مختلف جگہوں پر احتجاج، ریلیز پر پابندی لگانے کی تجویز دی.ان جگہوں میں ہائی وے سے شہر کو آنے والے راستے،ریلوے ٹریکس، انٹر سٹی بس ٹرمینل،اہم شاہراہیں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے پروپوزل کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جون 2021 میں جاری کیا گیا ہے.

  • قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلبرک اور ایس ایس پی کمپلینٹ سیل کو نوٹس جاری

    قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلبرک اور ایس ایس پی کمپلینٹ سیل کو نوٹس جاری

    محمد حسیب کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلبرک اور ایس ایس پی کمپلینٹ سیل کو نوٹس جاری۔

    ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 5 کراچی سینٹرل نے مسمات راشدہ کی پٹیشن پر 7 اگست 2021 کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مسمات راشدہ نے اپنے وکیل لیاقت علی خان گبول کے توسط سے امید میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ کے خلاف داخل کی ہے۔

    درخواست گزار مسمات راشدہنے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے حسیب کو علاج کی غرض سے امید میڈیکل سینٹر میں ایڈمٹ کروایا۔ ایک ہفتے سے میرا بیٹا امید میڈیکل سینٹر کے Rehabilitation وارڈمیں زیر علاج تھا جو کہ بلکل صحت مند اور ٹھیک تھا۔

    18جولای 2021 کو مجھےامید میڈیکل سینٹر کے منیجر اظہر نے صبح فون کرکے بتایا کہ آ پ کے بیٹے نے گلے میں پھندا ڈالا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کو سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے۔

    اس اطلاع پر جب میں اور میرا شوہر عزیز خان امید میڈیکل سینٹر پہنچے تو میں نے دیکھا میر ے بیٹے کی چارپائی پر لاش پڑی ہوئی ہے۔

    جب میں نے منیجر اظہر ،ڈاکٹر بھیم حرامانی ،سید حسین اور دیگر ڈاکٹر اور اسٹاف سے واقعے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے ہمیں دھمکیاں دیں لاش لے جاؤ۔

    ہم اپنے بیٹے کی لاش لیکر ایدھی سرد خانے کورنگی میں لاے تو انہوں نے پولیس راہداری سرٹیفکیٹ مانگا۔

    تھانے گلبرک میں راہداری سرٹفکیٹ لینے گےتو پولیس امید میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ کی ایماء پر ہم سے زبردستی درخواست پر دستخط کرواکر راہداری سرٹفکیٹ جاری کیا۔

    جب میں نے اور میر ے شوہر نے تھانہ گلبرک میں مقدمہ اندراج کے لیے رجوع کیا تو پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ انکوائری افسر میری بیٹی کے موبائل پر گڈ مارننگ کے میسیج بھیجنے لگا۔

    امید میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے محمد حسیب کی موت واقع ہوئی ہے۔

    میری کلائنٹ نے ایس ایچ او گلبرک سمیت پولیس کے اعلی حکام کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواستیں دیں لیکن کوی کاروائی نہیں ہوئ ہے۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو حسیب کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے جائیں۔
    عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوے پولیس سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • کراچی میں دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاون

    کراچی میں دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاون

    محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاون کی سفارش کردی

    لاک ڈاون کی سفارش پر جمعہ والے دن حتمی فیصلہ ہوگا۔

    اس بار این سی او سی اور محکمہ صحت ایک پیج پر ہیں۔صورتحال اس قدر تشویش ناک ہے وفاقی حکومت بھی رسک لینے کو تیار نہیں ہے۔

    لاک ڈاون کے دوران تمام وفاقی اور صوبائی ادارے بھی بند رہیں گےلاک ڈاون کے دوران اندرون ملک بس سروس بھی معطل رہے گی۔

    سندھ حکومت وفاق سے کراچی آنے والی فلائٹس اور ٹرین کی بھی بند کرنے کی۔درخواست کرے گی۔

  • سینئر  صحافی سابق صدر کراچی پریس کلب  چل بسے

    سینئر صحافی سابق صدر کراچی پریس کلب چل بسے

    سینئر صحافی سابق صدر کراچی پریس کلب چل بسے

    باغی ٹی وی : سینئر صحافی اور سابق صدر کراچی پریس کلب ، صلاح الدین حیدر کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے مارننگ نیوز ، پی پی آئی ، گلف نیوز اور عرب نیوز سمیت ، کئی ملکی اور بیرون ملک مختلف میڈیا کے اداروں کے لئے کام کیا ہے،

  • اصل تبدیلی کیسے آتی ہے کراچی کے شہریوں نے بتا دیا

    اصل تبدیلی کیسے آتی ہے کراچی کے شہریوں نے بتا دیا

    کراچی ساحل سمندر پر کوڑے کا ڈھیر صاف کرکے شہریوں نے خوبصورت پودے لگا دیے-

    باغی ٹی وی : راچی کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے بتا دیا کہ اصل تبدیلی کیسے آتی ہے شہریوں نے ساحل سمندر پر پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو صوف کر کے وہاں پودے لگا دئیے ہیں جو کہ ساحل پر ایک خوبصورت اور دلکش نظارہ پیش کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ وزیرا عظم عمران خان نے کہاتھا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے ہر پاکستانی اگر ایک درخت لگا دے تو انقلا ب آجائے گا۔

    وزیرا عظم عمرا ن خان نے ٹین بلین شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ برسات میں شجرکا ر ی مہم کررہے ہیں گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گےخواہش ہے کہ ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے،ہمارے 10ارب درختوں کے ٹارگٹ کودنیا نے سراہا ہے۔

    عمرا ن خان نے کہا تھا کہ میں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ، شہروں میں کوئی ایسی جگہ نہ ہو جہاں درخت نہ لگے ہوں-

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے درخت لگانے کامقصد یہ ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی مسائل سے محفوظ رہیں اور انہیں ایک بہتر پاکستان ملے-

    واضح رہے کہ دوسری جانب کراچی میں غیر سیاسی اور اسلامی جماعت دعوت اسلامی کے میڈیا ترجمان کا کاکہنا تھا کہ دعوت اسلامی تنظیم میں اگست میں 25 لاکھ پودے لگانے کی ذمہ داری لی ہے اسلامی تنظیم ملک میں اگست کے آخر تک 25 لاکھ پودے لگائے گی جس میں ان کے معلم ، اساتذہ اور مدارس کے بچے بھی شامل ہوں گے-

  • کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے اغواء کے بعد تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ

    کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے اغواء کے بعد تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ

    کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کی اغواء کے بعد تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ،

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا واقعے پر اظہارِ افسوس.

    پی ٹی آئی کراچی کی صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اغواء کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، ‏معاملے میں پولیس کی غیر سنجیدگی قابلِ مذمت ہے،

    پولیس ملزمان کیخلاف پکی ایف آئی آر درج کرے، پولیس کی جانب سے کچا مقدمہ صوبے کے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے،

    آئی جی سندھ واقعے کا فوری نوٹس لیں،‏آئی جی سندھ ملزمان کی تلاش کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیں،

    پولیس کی سستی شہر کے معصوم بچوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے.

  • ہمارا مقصد سندھ کو فتح کرنا نہیں ہے     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    ہمارا مقصد سندھ کو فتح کرنا نہیں ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد سندھ کو فتح کرنا نہیں ہے –

    باغی ٹی وی : کراچی میں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی تعزیت کے لیے آئے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کی اکائی ہے سندھ کے عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں حقیقت کو تسلیم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل جاری رہتا ہے آج سندھ میں لاء اینڈ اینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے اس سے سب آگاہ ہیں ، ویکسین کو بھی نہیں بخشا گیا ،تھرپارکر کی صورتحال سب کے علم میں ہے ہمیں جمہوری روایات کا سبق پڑھانے والے لاڑکانہ میں اس کا پاس رکھیں ،کیا جمہوری روایات صرف اسلام آباد تک محدود ہیں ۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں سیاسی وزن رکھنے والی شخصیات پی پی سے نالاں ہیں، اگر یہ تمام قوتیں لاڑکانہ میں اجلاس کرتی ہیں تو اس میں برائی نہیں۔

    چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ، چین کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور سی پیک پر گفتگو ہوئی ہے ، داسو واقعہ بزدلانہ کارروائی ہے جس سے پاکستانی اور چینی باشندے متاثر ہوئے ، کچھ طاقتیں استحکام نہیں چاہتیں ۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ کی نوعیت کو کچھ طاقتیں سمجھ نہیں سکتیں۔

  • نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی

    نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی

    شہر قائد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غیر ملکی شہری زخمی ہوگیا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ ایریا گل بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گاڑی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار غیر ملکی زخمی ہوا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچے اور زخمی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی پر دو گولیوں کے نشانات ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید اکبر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کس سمت سے کی گئی یہ واضح نہیں ہوا ہے؟