Baaghi TV

Category: کراچی

  • نجی اخبار کے دفتر میں پولیس چھاپہ  اخبار کے دفتر میں ہونے والا فحاشی کا دھندہ ہوا بے نقاب

    نجی اخبار کے دفتر میں پولیس چھاپہ اخبار کے دفتر میں ہونے والا فحاشی کا دھندہ ہوا بے نقاب

    نجی اخبار کے دفتر میں پولیس چھاپہ
    اخبار کے دفتر میں ہونے والا فحاشی کا دھندہ ہوا بے نقاب

    اخبار کے دفتر میں ہونے والا فحاشی کا دھندہ ہوا بے نقاب۔سرکاری زرائع کے مطابق نجی اخبار کے مالک کو بیروزگاری سے تنگ آکر فحاشی کے دلالوں کو بھرتی کرنا مہنگا پڑھ گیا تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے نجی اخبار کے دفتر میں چھاپہ مار کر باریکی کی کشیدہ کاری میں ملوث دو خواتین سمیت چار اوباش بھنوروں کو گرفتار کر لیا.
    پولیس ذرائع کے مطابق چار مرد اور دو خواتین گرفتار کیا جا چکے ہیں گرفتار ملزمان میں چراغ بھٹی،عمران،اویس،نارین، اور خواتین میں تانیہ،انعم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ذرائع کا مزید کہنا ہے ان دلالوں نے کچھ عرصہ قبل اپنا فحاشی کا اڈا بچانے کیلئے کراچی پریس کلب پر احتجاج بھی کیا تھا اور ذرائع نے مزید بتایا ہے ایک نجی اخبار کے مالک نے بے روزگاری سے تنگ آ کر دو دلالوں کو اپنے آفس میں فحاشی کے دھندے میں بطور پاٹنر رکھا تھا یہ دھندہ کافی مہینوں سے چلتا آ رہا تھا.

  • اگلے 3 روز موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی

    اگلے 3 روز موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روزکے دوران سمندرکے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب موسم ابر آلود رہنے اورہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرکی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہرکا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے، شہر کا موسم مجموعی طورپرابرآلود اورمعمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب 3روز کے دوران ہلکی بارش اوربوندباندی کا امکان رہے گا تاہم تیزبارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے تک شہر میں کسی نئے مون سون سلسلے کی توقع نہیں کی جارہی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے پارہ 28ڈگری رہا،ہوامیں نمی کاتناسب صبح کے وقت 78جبکہ شام کو 75فیصد ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر میں تندوتیزہوائیں چلیں جس کی رفتار45کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، منگل کو موسم ابرآولود اور تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 31سے33ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں کورونا کی شرح میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کا عندیہ دے دیا

    کراچی میں کورونا کی شرح میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کا عندیہ دے دیا

    سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 26.3فیصد ہوگئی ہے ، صورتحال یہی رہی توسخت فیصلے کرنا ہوں گے ، سختی عوام کے مفادمیں ہے،لاک ڈاؤن لگاکرخوشی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لوگ ویکسین کےحوالےسےمنفی پروپیگنڈا کرکے نقصان پہنچارہےہیں، کورونا وائرس کیخلاف جنگ کو حکومت اور عوام دونوں لڑرہی ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں ہیلتھ کیئرورکرزاورمیڈیابہت اہم ہیں ، اس جنگ کوجیتنےکیلئےسب سےاہم کردارمیڈیاکاہے، میڈیاکوعام آدمی کوایک بار پھر بتانے سمجھانے کی ضرورت ہے کہ کوروناصورتحال کتنی خطرناک ہے، جوخطرناک وائرس کوفلوکہتےہیں اس بیانیے کو شکست دینےکی ضرورت ہے، میڈیابتائےماسک نہ پہننےاورویکسین نہ لگوانےسےکیاخطرات ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ 24گھنٹےمیں سندھ میں 16975ٹیسٹ کئےگئے ،2153مثبت کیسزآئے اور اس دوران تقریباً 13فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے، دنیا کے بڑے ممالک کا نظام بھی اس وائرس کادباؤ برداشت نہیں کرپایا، تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے کہ پی پی کراچی اور کاروبار دشمن ہے لیکن ناقدین کو بتانا چاہتاہوں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت عوام دوست ہے، سندھ حکومت سختی کی کوشش کرتی ہے تو آپ کے مفاد کیلئے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ خطرناک وائرس لوگوں کو لگے، صرف کراچی میں24گھنٹےمیں6623ٹیسٹ ہوئے ،1743مثبت کیسز سامنے آئے اور کراچی میں 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 26.3فیصد رہی ، خداراحکومت کی دی ہوئی ہدایات پرعملدرآمدکریں۔

    کورونا صورتحال سے متعلق مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی ہم سب کاشہرہےہم یہاں بستےہیں ہماری فیملیزرہتی ہیں، 26جون2021کو سندھ میں کوروناکے511مریض تھے اور 26جولائی2021کو کوروناکیسز کی تعداد2153تک پہنچ گئی، 30روز میں سندھ میں کوروناکیسز میں 4گنا اضافہ ہواہے، بتایا جائے کیا ہم اس صورتحال کوڈیل کرنےکےمتحمل ہوسکتےہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ،نرسرز، ہیلتھ کیئرعملہ اسوقت پریشان ہیں خدارا ان کی قدر کیجئے ، ہمیں لاک ڈاؤن لگاکرخوشی نہیں ہوگی، یہی صورتحال رہی تو کوئی بھی اس دباؤ کو برداشت نہیں کر پائے گی ، ماسک اپنےبزرگوں اوربچوں کیلئےپہنیں،غیرضروری باہر نہ نکلیں، اپنےکاروبار،کام،روزگارکی خاطر لوگ گھروں سےنکلتےہیں، آپ ماسک نہیں پہنیں گے تو اپنے بچوں کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کچھ نہیں مانگ رہی صرف مدد تعاون مانگ رہی ہے کہ ماسک پہنیں، خدارا اپنے چہرے، ناک اور منہ کو ماسک سے ڈھانپیں ، برطانیہ، یو اے ای ،امریکا میں 60 فیصد آبادی کوویکسین لگ چکی ہے، سندھ حکومت نے مختلف مقامات پر واک ان ویکسین سینٹرز کھولے ہیں ، ویکسین پرمنفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔

    ویکسین لگوانے کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہر ڈاکٹر جو اس فیلڈ کا ایکسپرٹ ہے ، وہ کہتا ہے کہ ویکسین لگوائیں، میڈیا کو ویکسین لگوانے کے لئے آگاہی مہم چلانی چاہیے، ہم دعاگوہیں کہ اللہ ہم پرکرم کرےاس وباسےبچائے۔

  • آئی جی سندھ کا فیلڈ پولیس اہلکاروں کو جدید باڈی کیمروں سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    آئی جی سندھ کا فیلڈ پولیس اہلکاروں کو جدید باڈی کیمروں سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    آئی جی سندھ مشتاق مہر نے فیلڈ پولیس اہلکاروں کو جدید باڈی کیمروں سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، آپریشنز، گرفتاریوں اور ٹریفک کیلئے کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے چھاپے، گرفتاریاں اور سڑکوں پر لگے ناکے اب بالا حکام کی نظر میں ہوں گے ، اس سلسلے میں آئی جی سندھ نے فیلڈ پولیس اہلکاروں کو جدید باڈی کیمروں سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئی جی سندھ مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ پولیس کے لیے باڈی کیمروں کی خریداری کر رہے ہیں، مقصد افسران کی کارکردگی اور واقعات کی اصل صورتحال دیکھنا ہوگا،چھاپے،گرفتاریوں پر اکثر پولیس کو سوالیہ نشان بنایا جاتا ہے، آپریشنز، گرفتاریوں اور ٹریفک کیلئے کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

    مشتاق مہر نے کہا کہ خود غلطی کرنے والے اکثر ٹریفک پولیس کو پر الزام لگاتے ہیں، کیمروں کی مدد سے واقعات کی اصل صورتحال واضح رہے گی، کیمرے چھاپہ مار ٹیم اور ٹریفک اہلکاروں کی وردی سے منسلک ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والی اسنیپ چیکنگ میں بھی باڈی کیمروں کا استعمال ہوگا،کسی بھی وقت کسی بھی صورتحال سے آگاہی ممکن ہو سکے گی، کیمرے خریداری کے فوری بعد استعمال شروع کردیا جائے گا۔

  • سندھ، سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    سندھ، سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر سبزی منڈیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ خریداری کرنے والے سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے، چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ کےتمام افسران کارروائی کرکے روزانہ رپورٹ دیں.

  • کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل طور پر پابندی لگانے کی ہدایت

    کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل طور پر پابندی لگانے کی ہدایت

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں شام 6 بجے کے بعد مکمل طور پر پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹرسارہ خان، ڈاکٹر سعید قریشی، رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

    سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 12.7 فیصد ہوگئی ہے، کراچی میں 26.32 فیصد کووڈ کیسز ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 جولائی کو کراچی میں کیسز کی شرح 20.72 فیصد تھی، 25 جولائی کو 28.24 فیصد ہوگئی جبکہ 26 جولائی کو شرح 26.32 فیصد تک جا پہنچی۔ یہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں بھی مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہوگئی ہے، کراچی شرقی میں شرح 33 فیصد، سینٹرل میں 20 فیصد، کورنگی میں 21 فیصد، غرب میں 19 فیصد اور ملیر میں مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائی جائیں، کوئی غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔ مجھے پتہ چلا ہے ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں، ان کو فوری بند کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ جمعہ کے دن کرونا صورتحال کا جائزہ لوں گا، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزرا ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے ان کو صورتحال سے آگاہ کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے بھی بات کرے گی، کووڈ صورتحال پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

  • بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کا پھیلاؤ ، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگادی

    بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کا پھیلاؤ ، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگادی

    سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی۔

    صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ سرٹیفکیٹ ،ماسک نہ ہونےپرسبزی منڈیوں میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرس اورملازمین کوروناویکسین لگوائیں ،سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دکاندار،شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاکرسبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے، کورو نا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونےپردکانیں سیل ہوں گی تاہم شہری بزرگوں اوربچوں کوسبزی منڈیوں لانے سے اجتناب کریں۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں شام 6 بجے کے بعد مکمل طور پر پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کو کراچی میں کیسز کی شرح 20.72 فیصد تھی، 25 جولائی کو 28.24 فیصد ہوگئی جبکہ 26 جولائی کو شرح 26.32 فیصد تک جا پہنچی۔ یہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ جمعہ کے دن کرونا صورتحال کا جائزہ لوں گا، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔

  • کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز، کراچی سول ہسپتال  کی او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز، کراچی سول ہسپتال کی او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    کراچی : سول ہسپتال کی انتظامیہ نے کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال کی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا-

    او پی ڈی میں جن ڈیپارٹمنٹ کو بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں آئی او پی ڈی ؛ ای این ٹی او پی ڈی ، سرجیکل او پی ڈی ، آرتھوپیڈک او پی ڈی ،اسکن اور ڈینٹل او پی ڈی شامل ہے-

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 24 اعشاریہ 82 فیصد تک جا پہنچی، وہیں اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

    ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 783 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 932 کیسز مثبت آئے ہیں۔

    حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ ہوئی، جہاں 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 87 فیصد سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔

    اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں 9 ہزار 344 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 318 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین 12 اعشاریہ 74 فیصد رہی۔

  • خاموشی سے  نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    احتساب عدالت میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی

    پاک سرزمین پاکستان کے چیئرمین مصطفیٰ کمال عدالت پہنچ گئے ،عدالت پیشی کے موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں بچانے والا کوئی نہیں،خاندان کے خاندان تباہ ہو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،70فیصد ریونیو کما کردینے والے شہر کی یہ حالت ہے، وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کو چلانے کے لیے پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے،پلاننگ کے تحت سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے ،شہر کے امن کے لیے ہم نے اپنا خون دیا ہے

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ظلم کو خاموشی سے سہنا گناہ کبیرہ ہے، سندھ کو پیپلزپارٹی کی جاگیر بنا دیا گیا ہے پیپلزپارٹی والے لوٹ رہے ہیں ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ہم خاموشی سے اپنی نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے،ہم را سے لڑ سکتے ہیں ہیں تو ان سے بھی لڑ سکتے ہیں،یہ نااہل لوگ ہیں ان کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ انسانوں کے رہنے کی بد ترین جگہ ہے،کراچی کا پانی چوری کرکے بیچا جاتا ہے تمام فنڈزوزیر اعلیٰ کو دئیے گئے جو عوام کے لیے استعمال نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،سندھ حکومت اپنی جاگیر بنا رہی ہے،آنے والے وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہوگا

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

  • صوبہ سندھ میں آج سے کاروبار 6 بجے بند، تقریبات پر پابندی عائد

    صوبہ سندھ میں آج سے کاروبار 6 بجے بند، تقریبات پر پابندی عائد

    صوبہ سندھ میں آج سے کاروبار 6 بجے بند، تقریبات پر پابندی عائد

    سندھ حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں کے نفاذ کے بعد آج سے کاروبار شام بجے بند ہوگا۔
    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے شاپنگ مالز، دکانیں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔

    اس کے علاوہ تمام اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ تمام ہوٹلوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند اور ٹیک اوے کی سہولت رات10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت رات 12 بجے تک ہوگی .