Baaghi TV

Category: کراچی

  • معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی کورونا وائرس سے جنگ جاری

    معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی کورونا وائرس سے جنگ جاری

    سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ کورونا کا شکار ہونے کے بعد مسلسل طبیعت کی ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی بھانجی کا ایک پیغام اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خالہ دردانہ بٹ کیلئے دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
    دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پوری دنیا سے سوشل میڈیا صارفین کی محبتوں، دعاں، حمایت کے پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں۔ملیحہ خان نے کہا کہ آپ سب دردانہ بٹ کیلئے اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ رحم کرے گا اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔

  • الخدمت نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور کراچی کی بہتری کے لیے کام کیا ہے،حافظ نعیم الرحمن

    الخدمت نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور کراچی کی بہتری کے لیے کام کیا ہے،حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ میں 13 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن اس نے کراچی کے لیے سوائے اعلانات، دعوئوں اور وعدوں کے کچھ نہیں کیا ۔ وفاقی حکومت کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اہل کراچی وفاقی و صوبائی حکومتوں سے خیرات نہیں بلکہ اپناحق مانگتے ہیں ۔
    جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور کراچی کی بہتری کے لیے کام کیا ہے ۔بلدیہ عظمی کراچی کے پاس وسائل نہ ہونے کے سبب الخدمت کے ساتھ اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ،کے ایم سی کے سابق ایڈمنسٹریٹر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے الخدمت کے ساتھ اشتراک کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت اور بلدیہ عظمیٰ کے تحت شہر بھر میں جراثیم کُش اسپرے مہم کے 5ویں روز تین بڑے سب ڈویژن ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی میں جمعہ کے روز ملیر کینٹ میں اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔
    ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاص مائنڈ سیٹ کے مطابق کام کر رہی ہے اور اختیارات دینے کی بجائے کراچی پر اپنا قبضہ جمانا چاہتی ہے۔
    سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے کہ تین کروڑ کی آبادی والے شہر کی بلدیہ کے پاس صفائی ،ستھرائی کے حوالے سے وسائل اور ضروری سامان موجود نہیں ہے۔ بلدیہ کا عملہ موجود ہے لیکن وسائل کا نہ ہونا المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نے گزشتہ سال بھی کراچی میں بڑے پیمانے پر جراثیم کُش اسپرے کیا اور کراچی کی مساجد ہی نہیں ، گرجا گھروں ، مندروں اور گوردواروں سمیت ہر جگہ اور ہر علاقے میںپر بلا تفریق اسپرے کیا۔
    انہوں نے کہا کہ کراچی میں بے شمار مسائل ہیں اور کوئی حل نہیں کر رہا کوئی بھی جماعت کراچی کو اون کرنے پر تیار نہیں ہے۔صرف جماعت اسلامی کراچی کو اون کرتی ہے اور ہم نے ہمیشہ کراچی کے لیے آگے بڑھ کر خدمات انجام دی ہیں ۔ وفاقی و صوبائی حکومت کراچی کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔ماضی میں بھی ایسا ہی کیا گیا اور اہل کراچی کے ساتھ ظلم و زیادتی اور حق تلفی کی گئی جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ الخدمت اور بلدیہ عظمی کے تعاون سے تین بڑے ڈویژن کے لیے اسپرے مہم کے لیے ایک درجن سے زائد گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ کراچی میٹروپولیٹن سٹی ہے اس کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی موثر انتظامات موجود نہیں ہیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کراچی نے شہر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے لئی42 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

    پاکستان تحریک انصاف کراچی نے شہر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے لئی42 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

    پاکستان تحریک انصاف کراچی نے شہر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے لئی42امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ امیدواران کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کنٹونمنٹ انتخابات کے حوالے سے جیت کے لئے پر امید ہے ۔
    ہر کنٹونمنٹ سے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کراچی کی خدمت کی ہے۔ ہمارے اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کے فنڈز سے 9ارب 90 کروڑ روپے گلی محلوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے خرچ کیے ۔سندھ حکومت کراچی کی عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ سیوریج ،سڑکوں کی تعمیر، پارکس ہمارے ایم این ایز نے تعمیر کروائے، کراچی شہر میں اسپورٹس گراؤنڈ بنائے گئے۔

    کراچی کے بڑے مسائل وزیراعظم حل کررہے ہیں ۔ اس موقع پرخرم شیر زمان کے ہمراہ پارلیمانی لیڈر بلال غفار، رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون، پی ٹی آئی رہنما کیپٹن رضوان، فضہ ذیشان، گوہر خٹک سمیت دیگر رہنما موجود ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ دیکھتے ہوئے کراچی میں کے فور منصوبہ وزیر اعظم مکمل کروا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے 52 فائر بریگیڈ کراچی کو دیے۔
    سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق کے فنڈ سے منگھوپیر، نشتر روڈ تعمیر کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے نارتھ ناظم آباد میں6فلائی اوورز تعمیر کروائے۔ یہ تمام کام سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی۔ لیکن جب سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی تو ہم عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کراچی میں اللہ کی رحمت زحمت بن جاتی تھی ۔
    35 ارب روپے وفاق نے نالوں کی صفائی پر خرچ کیے، سندھ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے نالوں میں گندگی کچرہ جمع کیا جاتا تھا۔ وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے انتخابات کا اعلان کیا ۔ اس کے برعکس سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے جارہے ۔ پیپلز پارٹی کچرا،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر بنانے میں ناکام رہی ،13 سالوں میں سندھ کے حالات بدتر ہوگئے۔
    اس موقع پر پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفارکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نوجوان طبقے کو آگے لیکر آئی ہے،کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے عام آدمی کا انتخاب کیا ہے ۔ وزیر اعظم کا وژن ہے نوجوان طبقے کو آگے لیا جائے۔ کراچی شہر نے عام انتخابات میں جس طرح پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا تھا اسی طرح کنٹونمنٹ کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں گے۔ہمیں پوری امید ہے کہ یہ نوجوان کامیابی کے بعد تبدیلی لیکر آئیں گے۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے گجر نالے تجاوزات آپریشن سے متعلق لیز مکانات توڑنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری ودیگر کو نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے گجر نالے تجاوزات آپریشن سے متعلق لیز مکانات توڑنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری ودیگر کو نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے گجر نالے تجاوزات آپریشن سے متعلق لیز مکانات توڑنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو گجر نالے تجاوزات آپریشن میں لیز مکانات توڑنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
    درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل نے گھر گرانے کا حکم نہیں دیا۔ گجرنالہ تجاوزات سے متعلق فیصلے کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ لیز مکانات کو توڑا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام کو لیز مکانات توڑنے سے روکا جائے۔ چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

  • گلشن طیبی میں کرنٹ لگنے کا افسوس واقعہ

    گلشن طیبی میں کرنٹ لگنے کا افسوس واقعہ

    سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے گلشن طیبی میں کرنٹ لگنے کے ایک واقعے کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست کے حوالے سے کی-الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بچے نے ہائی ٹینشن تاروں کو لوہے کے پائپ سے چھونے کے کوشش کی۔
    گھر کی اوپری منزل کی غیر قانونی تعمیر ہونے کی وجہ سے مکان کا بجلی کی تاروں سے فاصلے پر کام رہ گیا۔

    کے الیکٹرک اپنے نیٹ ورک پر موجود غیر قانونی تجاوزات کے متعلق مسلسل آگاہی بھی دیتا ہے۔ ان غیر محفوظ تجاوزات کی وجہ سے بجلی کے ترسیلی نظام میں حفاظتی نقطہ نگاہ سے خلل پیدا ہوتا ہے جو خطرناک حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ کمپنی باقاعدہ نوٹس موصول ہونے پر معزز عدالت میں تفصیلات جمع کروادے گی۔

  • مرکزی جماعت اہلسنّت کی جانب سے یوم سفیر اسلام منایاگیا

    مرکزی جماعت اہلسنّت کی جانب سے یوم سفیر اسلام منایاگیا

    مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی جانب سے منائے گئے یوم سفیر اسلام شاہ عبدالعلیم صدیقیؒ کے موقع پرقادریہ مسجد دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ اجتماع سے کراچی ڈویژن کے امیر پیرطریقت مفتی محمدعبدالعلیم قادری ، صاحبزادہ مفتی محمدزبیر ہزاروی صدیقی،فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، علامہ خلیل نورانی، مفتی زبیر عامر گیلانی، علامہ فاضل نورانی، حافظ نورالعین انصاری، صاحبزادہ مفتی عبدالباسط قادری، علامہ عدنان قادری، حافظ مرسلین قادری، ملک مبین سعیدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مبلغ اعظم وسفیر اسلام حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی ؒ کی تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی۔
    مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر مفتی عبدالعلیم قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقیؒ کے ہاتھوں پر لاکھوں غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام ہوئے، آپ نے دنیاکے کونے کونے میں جاکر اسلام کی تبلیغ کا فریضہ انجام دیااور دنیابھر میں مساجد ،مدارس اور اسلامی مراکز قائم کئے جہاں سے آج بھی دین اسلام کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقیؒ نہ صرف مبلغ اسلام تھے بلکہ انہوں نے تحریک قیام پاکستان میں بھی کلیدی کرداراداکیا،آپ نے دنیابھر میں قیام پاکستان کے لئے رائے عامہ ہموارکی اور سربراہان مملکت اور دیگر مقتدر شخصیات کو قیامپاکستان کے حق میں ووٹ دینے کے لئے راضی کیاجس پر قائداعظم محمدعلی جناح ؒ نے آپ کو سفیر اسلام کاخطاب دیا۔
    انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے فوری بعد پہلی عیدالفطر کی نماز قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقیؒ کی اقتدامیں اداکی۔مقررین نے کہاکہ حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقیؒ کی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں ،جنہیں حکومتی سطح پر پذیرائی ملنی چاہئے تھی لیکن آپ کی تاریخی خدمات پر سرکاری سطح پرکسی قسم کی پذیرائی تو کجابلکہ ان کی خدمات کاسرکاری صفحات پرکوئی نام ونشان تک نہیں ،سٹی گورنمنٹ کے دورمیںسٹی ناظم نعمت اللہ خان نے ڈاکخانہ چورنگی کو ان سے منسوب کیاتھابعدازاں پل بننے سے چورنگی ختم ہوئی تو نام بھی ختم ہوگیا،یہی نہیں حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقیؒ کے صاحبزادے قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ سے منسوب نورانی(نمائش) چورنگی کو بھی ختم کردیا گیا ہے،لیکن اس طرح ان نابغہء روزگار ہستیوں کی تاریخی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا،ملک کے طول وعرض میں ان کے کروڑوں اور دنیابھر میں بے شمار چاہنے والے ان کا نام ہمیشہ روشن رکھیں گے۔

  • بلاول بھٹو کی سلیم خاصخیلی سے والدہ کی وفات پر تعزیت

    بلاول بھٹو کی سلیم خاصخیلی سے والدہ کی وفات پر تعزیت

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی بدین سٹی کے اطلاعات سیکریٹری محمد سلیم خاصخیلی سے تعزیت کرتے ہوئے افسوس ودلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
    لاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

  • بلاول بھٹو کا شہید کارکنان عثمان غنی ، ادریس طوطی اور ادریس بیگ کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

    بلاول بھٹو کا شہید کارکنان عثمان غنی ، ادریس طوطی اور ادریس بیگ کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شہید کارکنان عثمان غنی، شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ کو ان کے 37 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عثمان غنی، شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ نے جمہوریت کی بحالی کے لیئے جدوجہد کی۔
    اسی جدوجہد کی پاداش میں ان عظیم کارکنان کو پھانسی دی گئی تھی۔ پی پی پی قیادت و کارکنان کی قربانیاں پاکستانی عوام کے حقوق کے لیئے تھیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے جدوجہد ہمارے پاس شہیدوں کی امانت ہے۔ یہ جدوجہد ہماری آئندہ نسلوں کی کامیابی اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی اس جدوجہد کا محافظ ہر جیالا ہے۔

  • بلاول بھٹو سے سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

    بلاول بھٹو سے سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ملاقات کی .ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلی کے مشیر منظور حسین وسان، اور صوبائی وزرا سردار شاہ، جام خان شورو اور فیاض بٹ سید ضیا عباس، ساجد جوکھیو اور گیانچند ایسرانی بھی شامل تھی.کراچی کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے نئے مقرر کئے جانے والے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب صدیقی نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی .
    سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا .
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریر کراچی نے یقین دلایا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کریں گی. بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کابینہ میں ردوبدل ایک حقیقی عوامی حکومت کے چیک اینڈ بیلنس کا مظہر ہے ,کابینہ میں ردوبدل سے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کا تسلسل مزید موثر اور بہتر ہوگا.انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت ہر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہے ,عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن کوشں کررہی ہی. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی وبا اور وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود حکومتِ سندھ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں ہی.ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہی.کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوئے ہیں ۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ کے نومنتخب مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ کے نومنتخب مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں بدین سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی سندھ کے نومنتخب مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو کی ملاقات ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حاجی رسول بخش چانڈیو نے عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔