Baaghi TV

Category: کراچی

  • کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    کراچی کے نوجوان آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا.

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا.

    کراچی کے نوجوان آصف علی کی ننھے بچوں کو کامیاب بنانے کی منفرد کاوش سامنے آگئی۔

    آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا.

    اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی بھرپور مدد کے ساتھ ساتھ بزنس آئیڈیا کیلئے فوری رقم فراہم کر دی گئی۔

    کراچی کے نوجوان آصف علی کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے بچوں کو انٹرپینورشپ کی تعلیم دینے کا رجحان نہیں تھا.

    بچوں کو آغاز میں ہی ملازمت لینے والی نہیں دینے والی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

    آصف علی نے کہا کہ یہ سوچ ملک کے مستقبل کیلئے ہے لیکن عملدرآمد کیلئے رقم نہیں تھی.

    کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 مہینے میں 1 کروڑ روپے کی رقم مل گئی، مشن ہے کہ آئندہ 20 سال میں پاکستان کو “جاب کریئٹرز” مارکیٹ بنائیں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے آصف علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے.

    دنیا بھر میں ایسے آئیڈیاز کی ہی قیمت ہے، خوشی ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل سنوارنے کا موقع ملا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرپینیورشپ کی سوچ کو عام کرنا ہوگا.

    بچوں کو آغاز میں ہی اس کی تربیت کی فراہمی شاندار قدم ہے، اپنے بچوں کو بھی ایسی ہی تعلیم و تربیت دینے کا خواہشمند ہوں۔

  • شہرقائد میں ملیر  نالے سے نوجوان کی لاش برآمد

    شہرقائد میں ملیر  نالے سے نوجوان کی لاش برآمد

    شہرقائد کے علاقے ملیر میں برساتی نالے سے نوجوان کی لاش برآمد ، پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان ممکنہ طور پر جمعرات کو ہونے والی بارش میں نالے میں گر گیا تھا۔

    نوجوان کی شناخت 18 سالہ حافظ سید دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔ 18 سالہ دانیال سعود آباد کا رہائشی تھا اور جمعرات سے لا پتہ تھا،.

    نوجوان کے اہل خانہ نے گزشتہ روز پولیس سے رابطہ کیا۔نوجوان کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تاہم ملیر کالا بورڈ کے قریب نالے کا پانی کم ہوا تو علاقہ مکینوں کو لاش دکھائی دی۔ لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،اہل خانہ نے بھی لاش کی شناخت کرلی۔

  • کراچی میں قربانی کے جانوروں کی چوری

    کراچی میں قربانی کے جانوروں کی چوری

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 1 سے قربانی کے 2 بکرے رات گئے چوری ہوگئے۔ملزم نے واردات رات ساڑھے تین بجے کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے.

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینٹ میں ایک شخص سویا ہوا ہے اور ملزم واردات کر رہا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں بکرے چوری کرنے والے ملزم کے ایک ساتھی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قربانی کے بکرےچوری کی واردات کے ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

  • حیدر آباد سے اغوا ہونے والی کم سن بچی بلوچستان سے عین نکاح کے وقت بازیاب

    حیدر آباد سے اغوا ہونے والی کم سن بچی بلوچستان سے عین نکاح کے وقت بازیاب

    سندھ پولیس نے اغوا ہونے والی کمسن بچی کوبلوچستان کے علاقے جعفر آبادسے بازیاب کروالیا ۔ پولیس حکام کے مطابق کمسن بچی کے اغواکے بعد اس کی شادی تین گنا بڑی عمر کے مرد کے ساتھ کروائی جا رہی تھی.

    اے ایس پی کا کہنا ہے کہ بچی کے نکاح کی تقریب جاری تھی اور کمسن بچی سے زبردستی دو بار رضا مندی لے لی گئی تھی جبکہ تیسری بار ہاں کرنے سے پہلے ہی اسے بازیاب کروا لیا گیا۔

    حیدر آباد میں تعینات اے ایس پی علینہ راجپرنے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کے علاقے نسیم نگر کی 13 سالہ کمسن بچی مقامی سکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے والد کچھ عرصہ پہلے وفات پا چکے تھے.

    اغوا کے بعدجب کمسن بچی کا سراغ نہ ملا تو پولیس نے علاقے کی ریکی کرنا شروع کردی تو معلوم ہوا کہ ان کی گلی میں کچھ لوگ حال ہی میں شفٹ ہوئے تھے اور اس واقعہ کے بعد وہ پورا خاندان غائب تھا۔

    کمسن بچی کی والدہ کے بقول اس خاتون کا کبھی کبھار ان کے گھر آنا جانا ہوتا تھا اور اس خاتون کے بیٹے عبدالشکور کے زیر استعمال جو موبائل نمبر تھا وہ مغوی بچی کی والدہ کو معلوم تھا۔

    *فریاد کس سے کی جائے*

    اے ایس پی علینہ کے مطابق پولیس نے اس نمبر پر جب بھی رابطہ کیا تو وہ بند ملا تاہم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ پورے دن میں یہ موبائل صرف پانچ منٹ کے لیے آن ہوتا ہے.

    اس عرصے کے دوران اغوا ہونے والی کمسن بچی کا اپنی والدہ کو فون آیا اور اس نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اسے اغوا کیا گیا ہے اور وہ اس وقت سکھر میں ہیں۔

    جس نمبر سے ٹیلی فون آیا تھا جب اس کی لوکیشن معلوم کی گئی تو وہ بلوچستان کے علاقے جعفر آباد کی آرہی تھی۔

    سندھ پولیس نے بلوچستان پولیس سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے کے بعد پولیس کی دو ٹیمیں جعفرآباد میں اس علاقے میں گئیں جہاں سے یہ موبائل استعمال ہوا تھا۔

    پولیس نے جب کمسن بچی کی بازیابی کے لیے چھاپہ مارا تو اس وقت نکاح کی تقریب ہو رہی تھی اور محلے کا مولوی کمسن بچی کا نکاح چالیس سالہ شخص ارشار عرف معشوق سے پڑھوا رہا تھا۔

  • پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں من مانا اضافہ

    پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں من مانا اضافہ

    پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا اور مسافروں سے اضافی کرایہ لیا جانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے، کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والے ٹرانسپورٹرز نے من مانی کرتے ہوئے کرایوں میں پانچ سو روپے تک کا اضافہ کردیا۔

    لاڑکانہ،سکھر،شہداد کوٹ اورشکارپورکے کرایوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ راچی سے پنجاب اورکے پی جانے والے مسافروں سے بھی ہزارسے پندرہ سو روپے اضافی لیے جانے لگے۔

    اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کےبعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔

  • مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری

    مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری

    سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں مرتضیٰ وہاب کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    اس موقع پر مسجد رضوان ٹرسٹ کراچی کو 10 ایکڑ زمین قبرستان کے لیے الاٹ کرنے اورداؤد یونیورسٹی کے وائس چانسلر فیض اللہ عباسی کو نئے وی سی کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔

    سندھ کابینہ نے دی ابن سینا یونیورسٹی، میرپورخاص کے چارٹر کی منظوری دی اور چیئرمین بی آئی ایس ای حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص کو نئے چیئرمین کی تقرری تک توسیع کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں یونین کونسل مواچھ، یو سی گابو پٹ اور یوسی لال بکھر کو ضلع کونسل ڈی ایم سی کیماڑی کو دینے کی منظوری دی گئی۔

    سندھ کابینہ اجلاس کوترقیاتی پورٹ فولیو سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ سال 22-2021 میں ترقیاتی پورٹ فولیو 329.02 ارب روپے کا ہے اور 30 ارب روپے ضلعی اے ڈی پی کے لیے ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ غیر ملکی منصوبوں کے لیے 71.36 ارب روپے ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے 5.36 ارب روپے ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلے کوارٹر میں 603 اسکیمز کے ذریعے 14.098 ارب روپے کا ہدف مکمل کریں گے اور میں چاہتا ہوں صوبائی وزرا ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل پر مکمل توجہ دیں۔

  • کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، سی ویو جانے والا راستہ بند

    کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، سی ویو جانے والا راستہ بند

    کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیئے جانے کی وجہ سے کراچی ٹریفک پولیس نے سی ویو کی جانب جانے والا مرکزی راستہ بند کر دیا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے ساحل کی جانب جانے والے راستے کی بندش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق نشانِ پاکستان سے دو دریا کی جانب جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے، صرف رہائشی افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔

    کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق علاقہ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ بند کر دیا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بارش کا پانی گھروں تک آ گیا،نلکوں میں نہیں آ رہا،سندھ حکومت جواب دے، ایم کیو ایم

    بارش کا پانی گھروں تک آ گیا،نلکوں میں نہیں آ رہا،سندھ حکومت جواب دے، ایم کیو ایم

    بارش کا پانی گھروں تک آ گیا،نلکوں میں نہیں آ رہا،سندھ حکومت جواب دے، ایم کیو ایم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ کراچی پر جعلی ڈپٹی کمشنر کو مسلط کیا گیا

    خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ لطیفے بازی کر رہی ہے،سندھ حکومت کے وزراکبھی سول اسپتال گئے بھی نہیں ہوں گے،سندھ حکومت سے سوال ہے کہ اپنے اسپتالوں کی کارکردگی بتاوَ ،اب تو حب ڈیم بھی بھر گیا لیکن نلکوں سے پانی غائب ہے،بارش کا پانی اب توگھروں تک آ گیا،نلکوں میں نہیں آ رہا،بارشیں شروع ہونے سے پہلے ہی کراچی کچرے کا ڈھیربن گیا،سندھ کے باشندوں سے کہنا چاہتا ہوں ڈاکووَں کو پیسے نہ دیں،اگر ہم وفاقی حکومت سے پیسے لائے ہیں تو کام کر رہے ہیں،سندھ کے وزرا کہتے ہیں محکمہ موسمیات نے نہیں بتایا کہ بارش ہوگی کراچی میں پانی کی قلت ہے ،نلکوں میں پانی نہیں آرہا،کراچی میں لوگ بوند بوند کو ترس گئے ہیں،

    خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا پیسہ شہر پر نہیں، سندھ میں لگ رہا ہے، شہر کےحالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، سندھ حکومت لوگوں کو بےگھر کرنے کیلئے تیار ہے، آپ نے ذوالفقار آباد بنانے کیلئے بڑی تیزی دکھائی،بارشیں شروع ہونے سے پہلے ہی شہر کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کرنے لگا ھے۔کے الیکٹرک کی بے حسی بھی عروج پر ھے۔واٸسرے سندھ اپنا پیادہ بطور ایڈمنسٹریٹر لگانا چاہتے ہیں۔سندھ حکومت اپنی کارکردگی کا جواب دے،

  • سندھ ہائی کورٹ میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر کے تعیناتی کا معاملہ،فیصلہ ہوگیا

    سندھ ہائی کورٹ میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر کے تعیناتی کا معاملہ،فیصلہ ہوگیا

    سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 22 جون کو وائس چانسلر تعینات ہونے والے ڈاکٹر امجد سراج میمن کی تعیناتی کو نوٹی فکیشن تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالتی تحریر فیصلہ آنے کے بعد میرٹ پر یقین رکھنے ںء والے ماہرین تعلیم و صحت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    باغی ٹیوی کو موصول ہونے والے عدالتی فیصلے کی کاپی کے مطابق 22 جون کو حکومت سندھ کیجانب سے ڈاؤد یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر امجد سراج میمن کو سرچ کمیٹی کی رپورٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہونے کے باوجود جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا 4 سال کے لئے وائس چانسلر مقرر کردیا تھا۔ جس کے بعد امجد سراج میمن نے 23 جون کو یونیورسٹی میں آکر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع سے وائس چانسلر کا چارج لیا تھا۔جس کے بعد سرچ کمیٹی میں 70 نمبر لیکر پہلے نمبر پر آنے والی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پرووائس چانسلر ڈاکٹر لبنی بیگ نے ہائی کورٹ میں رجوع کیا تھا، جس میں انہوں نے حکومت سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو بھی فریق بنایا تھا، درخواست گزار کے عدالت کو اپیل میں بتایا تھا کہ حکومت سندھ نے 67 نمبر حاصل کرکےدوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو وائس چانسلر تعینات کرکے میرٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس میں انہوں نے عدالت ہی ایک فیصلے کا حوالہ دیا کہ دوسرے نمبر کے امیدوار کو ہٹا کر پہلے نمبر کے امیدوار کا تقرر کیا گیا تھا۔
    تاہم سنگل بینچ نے امجد سراج میمن کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کے بجائے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے جس کے بعد درخواست گزار نے حیدر وحید ایڈووکیٹ کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینج سے رجوع کرتے ہوئے سنگل بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی، جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کی جانب سے سماعت کے بعد جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ہے۔ 16 جولائی ہفتہ کو عدالت کی جانب سےتحریر ی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جسکے بعد میرٹ پر یقین رکھنےو الے ماہرین تعلیم و صحت نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
    ڈبل بینچ کے تحریر ی فیصلےمیں لکھا ہے کہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت سول سوٹ کے فیصلے تک امجد سراج میمن کی تقرری کا نوٹفکیشن معطل رہے گا۔دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کو دائر دعوے کی سماعت آزدانہ طور پر جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔
    واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلی عثمان بوزدارنےزرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ،جس میں انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی طرح میرٹ کے برعکس دوسرے نمبر کے امیدوارڈاکٹر محمد اشرف چوہدری کو وائس چانسلر مقرر کردیا تھا ۔جس کے بعد پہلے نمبر کے امیدوار ڈاکٹر پروفیسر اقرار احمد خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاہم عدالت کی جانب سے 16اپریل 2020کے نوٹی فکشن کو بحال رکھتے ہوئے دوسرے نمبر کے ہی امیدوار کو وائس چانسلر بحال رکھا تھا جسکے بعد پہلے نمبر کے امیدوار ڈاکٹر اقرار احمد خان نے سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا تھا۔
    پہلے نمبر کے امیدوار ڈاکٹر اقرار احمد خان کے کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ نے کی تھی ، جس میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا کہ دوسرے نمبر کے امیدوار کو کس طرح وائس چانسلر بنایا جاسکتا ہے ؟عدالتی فیصلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار کا نوٹیفکیشن غیر قانونی،صوابدیدی اختیارات کا غلط استعمال اور من پسند فیصلہ تھا کیوں کہ ڈاکٹر اقراراحمد خان نےنہ صرف تحریری امتحان بلکہ انٹرویو میں بھی سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے اور اسی انٹرویو میں ڈاکٹر اشرف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔لہذاہ اقرار احمد خان کا تقرر بطور وائس چانسلر کیا جائے۔
    معلوم رہے کہ اس وقت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کوئی بھی وائس چانسلر نہیں ہے جب کہ امجد سراج میمن نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا چارج لینے سے قبل ہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل کا چارج ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر صبا کو پرنسپل کا چارج دے دیا تھا تاہم جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج لینے کے بعد کیس کی سماعت کے دوران ابھی تک دوبارہ امجد سراج میمن یونیورسٹی نہیں آئے ہیں۔
    ادھر ماہرین قانون کا خیال ہے کہ جس طرح ڈبل بینچ نے اصل حقیقت تک پہنچنے تک اور کیس کا شفاف فیصلہ ہونے تک نوٹی فکیشن کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح اگر درخواست نے میرٹ کی خلاف ورزی کو بنیادبنا کر اعلی عدالتوں کے فیصلوں کو بطور تمثیل پیش کیا گیااور اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کےخالی سیٹ کے پیش نظراور دوسرے نمبر کے امیدواروں کا نوٹی فکیشن معطل کرنےکے اس حکم کو سامنے رکھتے ہوئے استدعا کی گئی تو ممکن ہے کہ جلد از جلد مستقل وائس چانسلر کے تقرر کافیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

  • ایکسپو سینٹر میں تنخواہ نا ملنے پر ویکسینیشن عملے نے کام چھوڑ دیا

    ایکسپو سینٹر میں تنخواہ نا ملنے پر ویکسینیشن عملے نے کام چھوڑ دیا

    ایکسپو سینٹر میں ملازمین کے احتجاج کے باعث ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل معطل ہو گیا۔

    ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے تین ماہ سے تنخواہ نا ملنے پر احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔

    ایکسپو سینٹر میں تقریباً 300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر مامور ہیں، مظاہرین کی جانب سے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

    کنٹریکٹ ملازمین کے احتجاج کے باعث ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔