Baaghi TV

Category: کراچی

  • اوباش موٹر سائیکل سوار خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بننے لگے

    اوباش موٹر سائیکل سوار خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بننے لگے

    نوجوانوں میں اخلاقی پستی اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی، کراچی کی مشہور و مصروف شاہراہ پر ہونے والا یہ واقعہ کند ذہنیت کی بدترین مثال بن گیا ہے۔

    شہر قائد کی تمام سڑکوں پر آلٹر موٹر سائیکل سوار دندناتے پھرتے ہیں انہیں نہ تو کسی کا ڈر ہے اور نہ قانون کا کوئی خوف، نوجوانوں پر مشتمل ٹولیوں کی صورت میں دن رات کراچی کی معروف شاہراہوں پر دھینگامستی کرتے نظر آتے ہیں، یہ اوباش نوجوان اب خواتین کے لئے پریشانی کا سبب بننے لگے ہیں۔

    ایسا ہی افسوسناک واقعہ کراچی کی معروف شاہراہ فیصل پر پیش آیا، جہاں رکشے میں سوار خاتون اسکول ٹیچر کو ان اوباش نوجوانوں نے مسلسل ہراساں کیا اور رکشہ کو روکنے کی کوشش کی،رکشے میں سوار خاتون نے ان اوباش نوجوانوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار چند نوجوان مسلسل خاتون کو ہراساں کرتے، نازیبا جملے کستے اور سیٹیاں بجارہے ہیں ، ان میں سے ایک نوجوان نے ڈرائیور کو رکشہ روکنے کا کہا مگر رکشہ ڈرائیور نے ان کی ایک نہ سنی۔

    خاتون نے ویڈیو میں اعلیٰ حکام سے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

  • آج صبح کراچی شہر میں ایک بار پھر کالی گھٹائیں چھا گئیں

    آج صبح کراچی شہر میں ایک بار پھر کالی گھٹائیں چھا گئیں

    آج صبح کراچی شہر میں ایک بار پھر کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ کسی علاقے میں تیز بارش ‘ کہیں پھوار پڑی ‘ جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔ جبکہ سڑک پر پھسلن سے درجنوں موٹر سائیکل سوار سلپ ہونے سے زخمی ہوگئے تھے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح یونیورسٹی روڈ پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کراچی میں درجہ حرارت 28 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تھا۔

    محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم کراچی سے نکل جانے کی پیشگوئی کی تھی

  • ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا سیاحتی مقامات پر داخلہ بند

    ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا سیاحتی مقامات پر داخلہ بند

    سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایس او پی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت سیاحتی مقامات پر کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ بھی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    سیاحتی مقامات پر آنے والوں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کے انتظام بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حکم نامے کے مطابق مسافر بسوں اور ٹرینوں میں 70 فیصد سے زائد مسافروں کے بٹھانے پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز میں متعین کیے گئے وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق پٹرول پمپس، اسپتال، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں اور ریسٹورنٹ کی ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی.

    شادی ہالوں کے اندر 200 جبکہ کھلی فضا میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز میں آنے والے مہمانوں کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • عید کے موقع پر مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    عید کے موقع پر مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    عیدقرباں کے موقع پر اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں 4 سے 8 گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آبائی علاقے جانے والے مسافر کئی گھنٹوں سے اسٹیشنز پر ٹرینوں کی آمد کے منتظر ہیں لیکن اب تک متعدد ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔

    کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس صبح 2گھنٹے تاخیر سے 8بجے روانہ ہوگی۔

    اسی طرح پشاور جانے والی خیبر میل کی روانگی میں 6گھنٹے کی تاخیر ہے۔ گزشتہ روز کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس بھی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

    بہاؤالدین ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور دیگرٹر ینیں بھی تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

    دوسری جانب مسافر خصوصی عید ٹرینیوں کے منتظر ہیں، ممکنہ طور پر اسپیشل ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔ ادھر کوئٹہ سے خصوصی عید ٹرین روانہ نہ ہوسکی۔

    مسافروں کی بڑی تعداد جعفر ایکسپریس میں سفرکرنے پر مجبور ہوگئی، کوچز کی کمی کے باعث خصوصی عید ٹرین نہیں چل سکی۔

  • جامعہ کراچی،ایم فل کا ٹیسٹ مذاق بن گیا

    جامعہ کراچی،ایم فل کا ٹیسٹ مذاق بن گیا

    شہر قائد کی سب سے بڑی سرکاری یونیورسٹی میں ایم فل کے داخلہ ٹیسٹ میں سنگین انتظامی غلطیاں سامنے آئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج یونیورسٹی آف کراچی کی جانب سے ایم فل میں داخلے کے خواہش مند طلبا کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے شعبہ جرمیات کے انٹری ٹیسٹ میں فاش غلطی کی گئی۔

    اعلیٰ ڈگری کے حامل انٹری ٹیسٹ میں سوالات اور جوابات ساتھ ساتھ دے دئیے گئے، یہی نہیں جوابات کو بولڈ فونٹ میں نمایاں بھی کیا گیا۔

    اس دوران ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی جانب سے نشاندہی کے بعد انتظامیہ کو ہوش آیا اور ٹیسٹ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پرچہ تبدیل کیا گیا، امیدواروں کا شکوہ تھا کہ عجلت میں تیار کیا گیا امتحانی پرچہ نصاب سے ہٹ کر تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں انوکھی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں چور شعبہ انچارج کے دفتر سے اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے.

    اہم دستاویزات میں مقالہ جات،ملٹی میڈیا، پروجیکٹ اور امتحانی نتائج اور اٹینڈنس شیٹ شامل ہیں۔

    بعد ازاں رینجرز نے جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم کراچی یونیورسٹی کا سابق طالب علم تھا۔

  • سندھ کا 9 گریڈ کا پٹواری اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا

    سندھ کا 9 گریڈ کا پٹواری اربوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا

    سندھ حکومت کا گریڈ 9 کا پٹواری اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کا مالک نکلا۔

    سندھ حکومت کا گریڈ 9 کا ملازم اربوں روپے مال

  • یت کے اثاثوں کا مالک نکلا، نیب نے بورڈ آف ریونیو کے پٹواری ابوبکر جوکھیو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرئع کے مطابق نیب نے مختار کار گڈاپ سے ملنے والے ریکارڈ سے ریفرنس کے لئے رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق ابوبکر جوکھیو کی اراضی سے متعلق نیب نے مختار کار سے رپورٹ طلب کی تھی.

    نیب کی دستاویزات پر مختار کار نے اراضی کی تصدیقی رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر سے جمع کرائی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 9 کے پٹواری ابوبکر جوکھیو کی دیہہ کاٹھور اور بولاری میں سیکڑوں ایکڑ اراضی کا انکشاف ہواتھا.

    اراضی 3 سال میں ابوبکر جوکھیو کی فیملی ارکان کے نام پر منتقل کرائی گئی تھی، نیب تحقیقات کا سامنا کرنے والا گریڈ 9 کا ملازم ایک اہم افسر کا مبینہ فرنٹ مین ہے، ابوبکر جوکھیو کی آخری پوسٹنگ ضلع غربی میں تھی۔

  • سابق گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو انتقال کرگئے

    سابق گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو انتقال کرگئے

    سابق گورنراوروزیراعلیٰ سندھ ممتازبھٹو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    پاکستان کے معمر ساستدان سابق گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ ممتازبھٹو انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ میں ہی مقیم تھے اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔

    ان کی پارٹی کے ترجمان نے ممتاز بھٹو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ممتاز بھٹو کی لاش شام کو ان کے آبائی شہر لاڑکانہ پہنچائی جائے گی، جہاں نے ان کی نمازجنازہ اور تدفین ہوگی۔

    ممتازبھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے کزن تھے، اور وہ ذوالفقارعلی بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، انہیں پاکستان پیپلزپارٹی کا بانی رہنما بھی کہا جاتا ہے۔

    وہ 1 مئی 1972 سے 20 دسمبر 1972 تک صوبہ سندھ کے تیرہوین وزیر اعلیٰ رہے، اس وقت ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا، تاہم بعد میں انہوں نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے سندھ نیشنل فرنٹ کی بنیاد رکھی، اور 2017 میں اپنی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کردیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ممتاز بھٹو کی وفات پر اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز علی بھٹو کی وفات کا سن کر افسوس ہوا، میں ان کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ممتاز بھٹو کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے، مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ا کے بیٹے مونس الٰہی نے بزرگ سیاستدان ممتاز بھٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • شہر قائد کچرے کا ڈھیر بن چکا ہےکراچی کا سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے

    شہر قائد کچرے کا ڈھیر بن چکا ہےکراچی کا سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ء خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ سندھ کے وزراء لطیفے بازی کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ نے ٹوئیٹ کرنے کے لیے بھی کسی بندے کو رکھا ہوا ہے۔

    پاگل خانے کے پاگلوں کو اگر ان کے بیانات ٹی وی پر دکھائے جائیں تو وہ کہیں گے کہ اصل پاگل تو باہر ہیں۔ کراچی میں اس وقت کام اراکین قومی اسمبلی کو دیے گئے وفاقی فنڈز سے ہورہا ہے اور اس پر بھی سندھ حکومت اور وزیراعلی سندھ کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کا سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے ، شہر قائد کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، دس ماہ کا عرصہ گزر گیا کراچی کے مختلف اضلاع کے ایڈمسٹریٹرز نے آخر کیا کام کیا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ ظلم تو یہ ہے کہ بارش کا پانی کھڑا ہونے اور اس میں کرنٹ دوڑنے سے ایک باپ اپنے بچے کی ولادت سے دس منٹ پہلے ہلاک ہوجاتا ہے اس کا وفاقی اور سندھ حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، کراچی میں کسی انسان کا مرنا اب معمولی سی بات ہوگئی ہے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کے چار اسپتال اپنی ماتحتی میں لے لیے اس پر ایم کیو ایم بھرپور مزاحمت کرے گی۔

    ان کا مزید کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایم کیو ایم تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے باہر آچکی ہے اور اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے یا پھر اس کا کوئی اور حل تلاش کرے۔

  • شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نائلہ جعفری رضائے الٰہی سے دار فانی سے کوچ کرگئیں، وہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

    نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی جائے گی اور تدفین کالا پل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔

    اداکارہ 2016 سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

    نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا۔

    بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو اسپتال کے بستر پر کسم پرسی کی حالت میں دیکھا گیا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

    اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے جس کے بعد سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا۔

  • سندھ حکومت کی جانب سے پولیس رولز میں تبدیلی، حکام تشویش میں مبتلا

    سندھ حکومت کی جانب سے پولیس رولز میں تبدیلی، حکام تشویش میں مبتلا

    سندھ حکومت کی جانب سے پولیس رولز میں تبدیلی نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےہی اتنی مشکل سے ملزمان کوپکڑتے ہیں، اب اگراس حد تک پابندی لگ گئی توکیسے کام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سےپولیس رولز میں تبدیلی پر پولیس حکام نے تشویش کا اظہار کردیا ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واضح طور پرپتہ چلے کہ کن کیسزمیں کہاگیاہے، پہلےہی اتنی مشکل سے ملزمان کوپکڑتے ہیں، اب اگراس حد تک پابندی لگ گئی توکیسے کام کریں گے، شعبہ تفتیش کےلیے یہ رول چیلنج ہوگا۔

    یاد رہے سندھ کابینہ نے پولیس رولز کے قانون 26 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ، جس کے تحت پولیس ایف آئی آر میں نام آنے سےملزموں کوگرفتار نہیں کرے گی، پولیس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد گرفتاری کی اجازت لیکر گرفتارکرے گی۔

    اس حوالے سے مشیر قانون سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کےکرمنل جسٹس سسٹم میں ایک سقم ہے، ایف آئی آرکٹتےہی ملزم کوگرفتارکرلیاجاتا تھا، اب جب تک جرم ثابت نہ ہوگرفتاری نہیں ہوگی۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بےگناہ افراد کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، ایسی گرفتاریوں سےجیلوں اورعدلیہ پربوجھ بڑھتاہے، تفتیشی افسر ایف آئی آرکی بنیادپرگرفتار نہیں کرےگا، آئی اوطلب کرنےکےبعدتفتیش کرےگاپھرگرفتاری ہوگی