Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی ڈھائی ہزار وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی ڈھائی ہزار وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں رینجرز نے اسٹریٹ کرائم کی ڈھائی ہزار وارداتوں میں ملوث ملزم کو پکڑ لیا۔

    رینجرز حکام کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ‏ڈکیت سیدحسن کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش ڈھائی ہزار وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ‏ہے۔

    رینجرزحکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے وارداتوں کے دوران شہریوں کوفائرنگ کر کے زخمی کرنے کا ‏بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے 2018 میں چھینے گئے زیورات کی تقسیم پر اپنے ہی ساتھی کو قتل ‏بھی کیا۔

    رینجرزحکام کے مطابق گرفتار ملزم 2012 سے سے ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کر رہا تھا جب کہ ‏ملزم کئی بار جیل بھی جا چکا ہے لیکن باہرنکلتےہی وارداتیں شروع کردیتا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیےہر بار نیا ڈکیت گروہ بناتا اور گھر تبدیل کر لیا ‏کرتا تھا

  • کراچی میں موجود منشیات فروشی کے 250 اڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    کراچی میں موجود منشیات فروشی کے 250 اڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، شہر بھر میں قائم اڈوں کی نشاندہی کرلی گئی، شہر میں 250 کے قریب اڈے موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ ضلع غربی میں 137 اڈے ہیں۔

    کراچی میں منشیات نہ صرف مخصوص جگہوں پر فروخت کی جاتی ہے بلکہ ڈرگ سپلائی میں کوریئر سروسز اور حتیٰ کہ ہوم ڈلیوری تک کی سہولتیں فراہم ہیں اور مختلف گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے اب بڑے جرائم ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور اغوا برائے تاوان کے بعد اب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے شہر بھر میں قائم چھوٹے و بڑے اڈوں کی نشاندہی کرلی گئی ساتھ ہی اڈوں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

    کراچی کے ضلع جنوبی میں منشیات فروشی کے 6 بڑے اڈے ہیں جبکہ 36 چھوٹے اڈے قائم ہیں، ضلع شرقی میں 6 بڑے اڈے ہیں جبکہ 45 چھوٹے اڈے موجود ہیں، شہر بھر میں سب سے زیادہ منشیات فروشی کے اڈے ضلع غربی میں قائم ہیں جہاں 4 بڑے اڈے جبکہ 137 چھوٹے اڈے قائم ہیں۔ چنیسر گوٹھ ، قائد آباد، ملیر سٹی، منگھوپیر اور حب کے قریبی علاقوں میں زیادہ بڑی تعداد میں اڈے قائم ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان اڈوں پر سپلائی دینے والے گروپس کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد ہی ان کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی پابند سلاسل کیا جائے گا۔

    ان اڈوں پر ملنے والی منشیات کو بھی تین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلی کیٹگری سینتھیٹک ہے جس میں کوکین اور آئس کو رکھا گیا ہے جبکہ دوسری قسم آرگینک ہے جس میں چرس، گردا اور اسی قسم کی دیگر منشیات شامل ہیں، تیسری قسم وائن میں تمام اقسام کی شراب شامل ہے۔ گزشہ تین ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران صرف چرس کی برآمدگی 600 کلو گرام ہے جب کہ دیگر اقسام کا نشہ علیحدہ ہے۔

    منشیات کی سپلائی میں خواتین کو بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں نہ آسکیں اور شہر سے باہر سے آنے والی گاڑیوں میں خصوصاً اسی طرح سے سپلائی کی جاتی ہے کہ جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید کوئی فیملی سفر کررہی ہے جبکہ درحقیقت وہ منشیات کی سپلائی کی جارہی ہوتی ہے۔

    علاوہ ازیں مختلف کوریئر کمپنیوں کے ذریعے پارسل بک کرائے جاتے ہیں جن میں منشیات ہوتی ہے تاہم کوریئر کمپنیاں لاعلمی میں ان کا حصہ بن جاتی ہیں۔ تیسرا طریقہ انتہائی ماڈرن ہے اس میں اب منشیات کی ہوم ڈلیوری بھی کی جارہی ہے اور منشیات استعمال کرنے والوں کو ان کی پسند کا نشہ ان کے گھر کی دہلیز پر مل جاتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام منشیات فروشی کے اڈوں اور سپلائی کرنے والے گروپس کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کب کروائے گا،نوٹیفکیشن جاری

    الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کب کروائے گا،نوٹیفکیشن جاری

    الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ستمبر کی 9 تاریخ کو بلدیاتی الیکشن ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

    الیکشن کمیشن نے پبلسٹی کےضابطہ اخلاق کے تحت ضروری ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے درج ذیل سائز سے بڑے پوسٹر، پمفلیٹ، بینر اور پوٹریٹ پر پابندی ہے
    پوسٹر سائز:18 انچ × 23 انچ،پمفلٹ سائز: 9 انچ × 6 انچ،بینرسائز: 3 فٹ × 9 فٹ،پوٹریٹ سائز: 2 فٹ × 3 فٹ ہونا چاہیے۔

    سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے دیوار، یا کسی عمارت پر پوسٹر، پمفلٹ یا کوئی مٹیریل چسپاں کرنے پر پابندی ہوگی۔کسی سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے کسی انتخابی مٹیریل پوسٹر، پمفلٹ بینر پر کسی سرکاری ملازم کی تصویر لگانا منع ہے۔

    پرنٹنگ صرف ٹیکس رجسٹر پرنٹر سے کروائی جائے گی اور مٹیریل پر پرنٹنگ کمپنی کا نام واضح درج ہونا چاہیے۔ پبلسٹی مٹیریل پر تصویر صرف اور صرف امیدوار کی ہوگی۔فلیکس مٹیریل کا استعمال کسی بھی طرح سے منع ہے۔ بینر یا دیگر میٹیریل صرف کپڑے کا بنا ہو سکتا ہے۔

    امیدوار کے حق میں کوئی بھی بینر، پوسٹر یا پمفلٹ کسی ورکر کی طرف سے ہو وہ بھی امیدوار کے انتخابی کھاتے/بجٹ میں شمار ہوگا۔

    تمام امیدواروں کوان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تنبہ کی گئی ہے۔

  • پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں راحت اسلامیہ گورنمنٹ گر لز سکینڈری سکول بلاک اے میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا۔
    فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔
    اس موقع پر فری میڈ یکل کیمپ میں بچوں کے اسپیشلسٹ،میڈیکل اسپیشلسٹ، آنکھوں کے اسپیشلسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، جلدی امراض اسپیشلسٹ، گائنا کالوجسٹ، سرجن، ماہرامراض قلب،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کےڈاکٹرز نے 900سے زائد مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کاطبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔
    میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹری کے ذریعے مریضوں کے ایکسرے،ٹی بی، ای سی جی اور ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے۔مزید برآں کرونا وائرس اور ایڈز کے بارے میں آگاہی لیکچر اور بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔

  • گلشن معمار سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

    گلشن معمار سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی:گلشن معمار سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    ملزمان جنجال گوٹھ قبرستال کے قریب چھپ کر منشیات فروخت کررہے تھے۔

    ایس ایچ او گلشن معمار کی کاروائی کے دوران فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بعد ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے 01 کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس، آئس/کرسٹل اور بلا نمبری 125 موٹرسائیکل برآمد۔

    ملزمان سے برآمدہ بلا نمبری 125 موٹرسائیکل کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات الزام 383/2021 اور 384/2021 درج، تفتیش جاری۔گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں محمد نعیم ولد عبدالمجید اور محمد نوید ولد حاجی خورشید شامل ہیں۔

  • مرتضیٰ وہاب کی شکل پر اعتراض نہیں یہ صرف این او سی پر مال بنارہے ہیں

    مرتضیٰ وہاب کی شکل پر اعتراض نہیں یہ صرف این او سی پر مال بنارہے ہیں

    ‏اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مرتضیٰ وہاب کوایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے پر بیان

    مرتضیٰ وہاب پر ایڈمنسٹریٹر ہمارا اعتراض ان کی شکل کی وجہ سے نہیں، اچھے دکھتے ہیں عمران اسماعیل سے 3 گنا کم ووٹ لیے اور ضمانتیں ضبط کرائیں۔
    ‎مرتضیٰ وہاب کی شکل پر اعتراض نہیں ان کے پاس پہلے ہی دو وزارتیں موجود ہیں موحالیات اور قانون میں کون سے تیر مارلیے ہیں آج پوری سندھ گندا زہر آلود پانی پی رہا ہے یہ صرف این او سی پر مال بنارہے ہیں.انکی والدہ ایک عظیم خاتون تھیں۔یہ تو خود سن کوٹے پہ آئے ہیں۔پہلے اپنی پرفارمینس تو شو کریں۔

  • اسٹیل ٹاؤن پولیس کامعمر شہری کو اغوا کر کے تاوان طلب

    اسٹیل ٹاؤن پولیس کامعمر شہری کو اغوا کر کے تاوان طلب

    اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کو اپنا وطیرہ بنا لیا

    آچالار سالا گوٹھ کے رہائشی معمر 65 سالہ چاکر جوکھیو کو تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا

    تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چاکر جوکھیو کو تھانہ دھابیجی کی حدود سے امروز 10بجے کے قریب موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا.

    اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کو کسی بھی جھوٹے کیس میں فٹ کر دے گی۔آئے روز تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس مقامی رہائشیوں کو اٹھا لیتی ہے اور پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق 65سالہ معمر چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کسی بھی غیر قانونی ایکٹویٹی میں ملوث نہیں ہے۔

    علاقہ مکینوں نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ کب تک ہم پولیس گردی کا شکار بنتے رہیں گے اور پولیس اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتی رہے گی۔ہماری ایس ایس پی ملیر,ڈی آئی جی ایسٹ, ایڈیشنل آئی جی کراچی سےاپیل ہےکہ بزرگ چاکر جوکھیو ولد شیرو جوکھیو کو فوری طور پر رہا کیا جائے.

    اگر ہمارے بزرگ کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم نیشنل ہائی وے بلاک کرکے پولیس گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے.

  • سندھ حکومت کی  کارکردگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سندھ حکومت کی کارکردگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سندھ حکومت کی کارکردگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    باغی ٹی وی :سندھ کے اندر انفراسٹرکچر اور ڈیویلپمنٹ کی کمی کافی حد تک پائی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت پر تنقید بھی ہوتی ہے ۔ اسی طرح کی تنقید اب یہ کی جارہی ہے کہ سندھ کے اندر بجلی کے ایسے کھمبے ہیں جو کہ لکڑی کے ہیں اور ان کی عمر اور پائیداری کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ۔اب ان بجلی کے کھمبوں پر طنزیہ جملے بھی جاری ہیں ۔

    اس سلسے میں سوشل میدیا پر کہا جارہا ہے سندھ حکومت نے قدیم ٹیکنالوجی سے بجلی کے سستے کھمبے متعارف کرائے۔اس کھمبے سے کرنٹ لگنے کا خدشہ نہیں رہتا اور ساتھ کہا جارہا ہے کہ عوامی خدمت میں پیش پیش سندھ حکومت

  • مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں

    مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے سے متعلق دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کسی بھی صورت بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہيں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بات طے ہوئی تھی کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی مشاورت سے ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق کے گرین لائن منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی.

    گرین لائن پر اسپینش کمپنی سے بات ہو گئی ہے۔گورنر سندھ نے سعید غنی پر تنقید جبکہ ناصر شاہ سے امید لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امتحانات میں نقل ہورہی ہے.

    محکمہ تعلیم کا کام ہے کہ پکڑیں۔عمران اسماعیل نے نالوں کی صفائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس بار مون سون میں فرق ضرور آئے گا

  • کورونا ایس او پیز، سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

    کورونا ایس او پیز، سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

    کورونا ایس او پیز سے متعلق سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے نیا حکم نامہ ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہال کے لیے جاری کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ، شادی ہال، سنیما ہال میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، ویکسنیشن نہ کرانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلےکیلئےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ‏لازمی قرار دیا تھا۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل آپریشن، نوکریوں کے ٹیسٹ یا انٹرویوز کیلئے بھی ویکسینیشن ‏سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر او پی ڈیز میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی، سرٹیفکیٹ لازمی ‏ہونے کا اطلاق نجی و سرکاری اسپتالوں پر ہوگا۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ نوکریوں کیلئےٹیسٹ ،انٹرویو سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تمام نجی و سرکاری ‏ادارےامیدواروں کےسرٹیفکیٹ چیک کرنےکےپابندہوں گے صرف وہی امیدوارٹیسٹ یا انٹرویو دے ‏سکے گا جو ویکسی نیٹڈ ہو گا۔