Baaghi TV

Category: کراچی

  • نادرا انچارچ عمر کوٹ نور محمد بھنبھرو گرفتار

    نادرا انچارچ عمر کوٹ نور محمد بھنبھرو گرفتار

    فیڈرل انویسٹگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمر کوٹ کے نادرا انچارچ نور محمد بھنبھرو کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کے ذریعے القاعدہ دہشت گردوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عمر کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا انچارچ کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق نور محمد پر کراچی میں تعیناتی کے دوران جعلی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے، گرفتار نادرا انچارج عمر کوٹ کےگاؤں چھور کا رہائشی ہے، اس کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت کئی ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ایف آئی اے نے انکشاف کیا تھا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس میں افغان ایجنسی این ڈی ایس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو شناختی کارڈز دلوائے۔

    جمعرات کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون وَن عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کہا کہ نادرا سے ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو کارڈز بنوا کر دیے گئے، بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بھی بنایا گیا تھا، جو صفورا حملے میں ملوث تھا۔

    ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی تھی، نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، عامر فاروقی کے بیان کے مطابق اس سلسلے میں نادرا سندھ کے کئی ملازم ملوث ہیں۔

  • سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

    سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا

    سندھ کے ضلع سکھر میں خونخوار مگر مچھ 4 سالہ بچی کو ماں کے سامنے نگل گیا، والد نے بچی کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں صالح پٹ نارا کینال کے کنارے دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ، جہاں خونخوار مگرمچھ پانی کی تلاش میں بیٹھی چار سالہ بچی کو نگل گیا۔

    صالح پٹ نارا کینال کے کنارے بچی اپنی ماں کےساتھ بیٹھی تھی کہ مگرمچھ نے حملہ کردیا جبکہ بچی سعیدہ مہر کی والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔

    ننھی سعیدہ کے بےبس والد کا کہنا ہے کہ علاقے میں کھارا پانی ہے، پینے اور استعمال کے لئے میٹھے پانی کی تلاش میں یہاں تک آتے ہیں، خدارا کوئی مدد کرے شایدمیری بچی زندہ مل جائے۔

    بچی کے گھرمیں کہرام مچا ہوا ہے جبکہ پانی میں مگر مچھوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خورشید شاہ کاعلاقہ ہے ، کم ازکم میٹھے پانی کی سہولت تو دے دیں جبکہ ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائدمگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    خیال رہے ناراکینال میں چند ماہ پہلے بھی گیارہ سال کی بچی مگر مچھ کا نوالہ بنی تھی.

  • پی ڈی ایم کے 29 جولائی کو کراچی جلسہ عام کی تاریخ تبدیل

    پی ڈی ایم کے 29 جولائی کو کراچی جلسہ عام کی تاریخ تبدیل

    پی ڈی ایم کے 29 جولائی کو کراچی جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کراچی میں جلسہ عام جمعہ 13 اگست کو ہوگا ۔ مولانا راشد محمود سومرو

    کراچی پی ڈی ایم سندھ کے کنوینئر اور جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہی کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی مشاورت سے 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے کراچی جلسہ عام اب 13 اگست کو ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کے ذمہ داران اور کارکنان کے نام ویڈیو پیغام میں کیا.
    انہوں نے کہا کہ 13 آگست کا جلسہ عام غاصب وفاقی حکومت کیساتھ سندھ کے نااہل حکمرانوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ، سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث صوبہ مسائلستان بنتا جارہا ہے، کراچی جلسہ عام سندھ کے جزائر اور اراضی فروخت کرنے والوں کیخلاف تحریک کا آغاز ہوگا ، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے ہستالوں کی حالات زار کسی جنگ زدہ ملک کے ہسپتالوں سے بدتر ہوتی جارہی ہے.60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ تھرپارکر سے کشمور اور کراچی تا جیکب آباد غربت بیروزگاری اور بدامنی عروج پر ہے ، پیپلز پارٹی کا آبائی شہر لاڑکانہ موہنجودڑو کے کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔
    جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث صوبے بھر میں چوری راہزنی کی ورادتوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوچکا ہے,اغوا برائے تاوان کے ملزمان سندھ حکومت کی ناک کے نیچے واردتیں کررہے ہیں.ان تمام مسائل 13 اگست کو کراچی جلسہ عام میں ہائیلائٹ کرکے صوبے میں نئی تحریک کا آغاز کریں گے۔
    کراچی جلسہ عام 13 اگست جمعہ کی شام کو مزار قائد کے احاطے میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے گماشتوں کو بتائیں گے کہ عوامی اجتماعات کیسے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ کراچی جلسہ ملک کی تاریخ کا سب بڑا اور اور فیصلہ کن جلسہ عام ثابت ہوگا۔

  • سعودی عرب سے آنے والے مزید 10 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    سعودی عرب سے آنے والے مزید 10 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    سعودی عرب سے کراچی آنیوالے 10 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمنتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ برقرار ہے ، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے 10مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں 10مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمنتقل کردیا گیا ہے۔

    چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب سے آنے والے27مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 153مسافرکورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے۔

    خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانے کی اجازت نہیں جارہی تاہم رپورٹ مثبت ‏آنے پر مسافر کو ‏اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

  • سندھ کی تعلیم کو سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے

    سندھ کی تعلیم کو سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے

    ‏سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کی صورتحال پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا تشویش کا اظہار۔

    سندھ کے علاوہ کسی صوبے میں کاپی یا پیپر آؤٹ، لیٹ کی شکایات نہیں سندھ کے وزیرتعلیم کشمیر الیکشن مہم میں مصروف ہیں.

    ‏وزیرتعلیم خدارا کشمیر کے اسکولوں کو سندھ کے اسکولوں کی طرح بنانے کا اعلان نہ کریں۔سندھ کی تعلیم کو سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔

    پرچی پر آئے چیئرمین سندھ کے نوجوانوں کو بھی پرچی کی عادت لگانا چاہتے ہیں.سندھ میں تعلیم کا معیار دن بدن ابتر ہوتا جارہا ہے۔

    سفارشی اساتذہ، عملہ، بیوروکریسی، وزیر تعلیم کی تباہی کے ذمیدار ہیں۔ویجلنس کمیٹیاں صرف مراعتوں کے مزے لے رہے ہیں۔

    ‏چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہیں۔وفاقی حکومت سندھ میں فوری تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے۔

  • کراچی کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل

    کراچی کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پائپ لائن متاثر ہونے سے کراچی کو 10 ملین گیلن پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔

    پائپ لائن پھٹنے والی جگہ سے پانی مسلسل ضائع ہو رہا ہے، کراچی کے علاقوں کورنگی، لانڈھی، شاہ لطیف، پپری اور ملیر سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔

  • چیئرمین نادرا طارق ملک کا دفاتر کا دورہ، ملازمین کو دیئے احکامات، کتنے ملازم کئے معطل

    چیئرمین نادرا طارق ملک کا دفاتر کا دورہ، ملازمین کو دیئے احکامات، کتنے ملازم کئے معطل

    چیئرمین نادرا طارق ملک کا دفاتر کا دورہ، ملازمین کو کیا دیئے احکامات؟ کتنے ملازم کئے معطل

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا

    طارق ملک نے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ نادرا دفاتر پر اچانک دورہ کے دوراں چیئرمین نادرا نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئےاور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے اپنے پہلے دورہ پر چیئرمین نادرا نے ملازمین سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی چیئرمین نادرا نے شارع قائدین نادرا دفتر کے انتظامات کو سراہا، جس کی انچارج ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ خلیل ہیں۔طارق ملک نے نادرا میں ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دینے اور روزگار کی فراہمی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کو بھی دہرایا۔

    شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا پر عدالت نے کیا جرمانہ عائد

    چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    چیئرمین نادرا نے ریجنل ہیڈ آفس کراچی میں نادرا ملازمین سے خطاب کیا اور کہا کہ 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا بدعنوان عناصر کو قوائد وَ ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی قومی ادارہ میں ناقص کارگرگی، بدعنوانی اور کرپشن کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا ادارے کے محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی بلا تفریق تنخواہیں بڑھا کر ملازمین کے بہترین مفاد کو یقینی بنائیں گے

  • کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، اغواکاروں کو گرفتار کر کے مغوی بازیاب

    کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، اغواکاروں کو گرفتار کر کے مغوی بازیاب

    کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، اغواکاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مورخہ 07 جولائی 2021 کو مخدوم شاہ کالونی سے دکان پر موجود شہری مقیم کو اسلحہ کے زور پر ویگو VIGO گاڑی میں اغواء کر کے فرار ہوئے اور مغوی کے بیٹے سے ذریعہ فون تاوان کا مطالبہ کیا۔

    متاترہ شہری کے بیٹے احسن علی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 656/2021 بجرم دفعہ 365A تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔

    ایس ایچ او پاکستان بازار نے انٹیلیجنس اطلاع اور CCTV فوٹیج کی مدد سے حکمت عملی کا مظاہراہ کرتے ہوئے کاروائی کر کے مغوی کو بازیاب کروایا اور اغواء کار ملزمان کو گرفتار کیا۔

    واردات میں استعمال ہونے والی ویگو VIGO نمبری KW-1763 کو ضابطہ کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

    گرفتار ملزمان اور مغوی کو مزید قانونی کاروائی کے لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں امتیاز علی عرف بٹ ولد محمد علی اور محمد نوشاد ولد راحت حسین شامل ہیں۔

  • کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے دام اور نشے کے عوض دینے کا انکشاف

    کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے دام اور نشے کے عوض دینے کا انکشاف

    کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے دام اور نشے کے عوض دینے کا انکشاف

    ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راوا کے ہاتھوں دو مطلوب موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

    ملزمان عرفان نیولا اور وقار کالا کے اہم انکشافات ملزمان کراچی کے مختلف مقامات سےموٹرسائیکل چوری کرتے ہیں،چوری شدہ موٹر سائیکلیں چیکو باغ ساکران لے جاتے ہیں.انھیں فی موٹر سائیکل کے بدلے 2ہزار روپے اور 15 گرام نشہ ملتا ہے۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں موجود منشیات فروش گینگ موٹر سائیکلیں خریدتا ہے،گینگ کے چار کارندے پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں،گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے .

  • بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نو گو ایریا قرار

    بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نو گو ایریا قرار

    ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دے دیا اور چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفرکرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے بغیر ہیلمٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

    شارع فیصل پرٹریفک پولیس کی مزید نفری لگادی گئیں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانےوالےشہری ہیلمٹ ضرور استعمال کریں، شہرمیں حادثات میں اموات بڑھنے پرکریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس نے چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

    ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سالانہ 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔