Baaghi TV

Category: کراچی

  • اورنگی ٹاؤن میں دو افراد کے زخمی ہونے کا معمّہ چند دنوں میں ہی حل ہوگیا

    اورنگی ٹاؤن میں دو افراد کے زخمی ہونے کا معمّہ چند دنوں میں ہی حل ہوگیا

    ویسٹ، اورنگی ٹاؤن میں حامد ولد ظہور اور اسامہ ولد نگہت اللّه کے زخمی ہونے کا معمّہ حل ہوگیا۔ ایس ایس پی سوہائی عزیز

    دو روز قبل مورخہ 07 جولائی 2021 کو مقتول نے بیان دیا کہ زاتی تنازع پر اسکے رشتے دار عمر خطاب، خالد اور جمعہ نے ہمیں گولی مار کر زخمی کیا۔

    ایس ایچ او اورنگی نے نہایت تہمل اور حکمت عملی سے بیانات قلم بند کیئے اور مدعی کی جانب سے بتائے گئے گولی مارنے والے اشخاص کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

    دوران بیان مدعیوں کی جانب سے مختلف بیانات اور زخمی ہونے کی جگہ بھی بلکل الگ الگ درج کروائی۔

    زخمی ہونے والے اشخاص کے خلاف قبل از عمر خطاب، خالد اور جمعہ کی مدعیت میں تھانہ رضویہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی کرنے پر M-L کا اندراج درج ہے۔

    زخمی ہونے والے اشخاص نے خود کو گولی مار کر زخمی کیا اور ذاتی رنجش کی بنہ پر بدلا لینے کے لئے اپنے رشتے دار عمر خطاب، خالد اور جمعہ کے خلاف بیانات قلم بند کروائے۔

    ویسٹ پولیس کی جانب سے خود کو زخمی کرنے اور جھوٹے بیانات کے اندراج پر مدعی حامد ولد ظہور اور اسامہ ولد نگہت اللّه اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • لاڑکانہ میں ڈکیتوں نے بلاول کے باغات میں چوری کر ڈالی

    لاڑکانہ میں ڈکیتوں نے بلاول کے باغات میں چوری کر ڈالی

    لاڑکانہ میں ڈکیتوں نے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے امرود کے باغ میں چوری کرڈالی۔اب تو سندھ حکومت بھی ڈاکوؤں کے اطاب سے محفوظ نہ رہ سکی۔

    پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت لاڑکانہ میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات کی حفاظت نہ کرسکی، چوروں نے امرود کے باغات سے سولر پلیٹ، انورٹر، پنکھا اور دیگر سامان چوری کرلیا۔

    بھٹو اسٹیٹ کے منيجر نے پولیس کو باغ میں چوری کی اطلاع دی۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

  • سندھ کے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے، فاروق ستارنے کی سندھ حکومت کو تنبیہ

    سندھ کے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے، فاروق ستارنے کی سندھ حکومت کو تنبیہ

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ساڑھے 9 بجے کا وقت تھا، پرچہ وقت پر پہنچ جانا چاہیے تھا، صرف کراچی کی بات کررہا ہوں، سندھ اور اندرون سندھ وہاں تو سر اور پیر ہی نہیں ملے گا، آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، کراچی میں کئی امتحانی مراکزمیں ساڑھے 9 کی بجائے ساڑھے 11، ڈیڑھ اور2 بجے پرچہ پہنچایا گیا ہے، پرچہ لیک بھی ہوگیا تھا، یہ جو محنت کرنے والے بچےہیں، جو قابل ہیں، جو باصلاحیت بچے ہیں، ان کا حق مارکراپنے جو پسندیدہ بچے ہین ان کو نوازنے کیلئے پرچہ لیک کروایا جا رہا ہے، یہ کیسے امتحان ہورہے ہیں، کراچی کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا تھا.
    ایک بڑی وجہ حکومت سندھ اور وزیر تعلیم کی سرد مہری، دوسری جانب جو کنٹرولرامتحانات ہیں، میٹرک کا جو بورڈ عارضی ہے، ریٹائرڈ لوگوں کو بلا کرلگایا گیا ہے، پھرکیسے وقت پرکام کرسکیں گے، ساڑھے 3 لاکھ بچوں کا مستقبل فوری داؤ پرلگا دیا گیا ہے، آئندہ بھی یہی حالت رہی تو اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہماری قوم کا مستقبل کیا ہوگا.
    کراچی کا میٹرک بورڈ کرچی کے بچوں کے ساتھ کررہا ہے، سندھ کی وزارت تعلیم کررہی ہے، تو پھراندرون سندھ میں کیا ہورہا ہوگا، اندرون سندھ کے بہت سے اساتذہ نے مجھے فون کیے ہیں، ان کا مزید دورگاؤں میں تبادلہ کر دیا ہے، خاص طورپرخاص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاجروں کے ساتھ یہ ظلم اورزیادتی خاص طورپرہورہی ہے، اردو بولنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاجرین کو دور دراز کے علاقوں میں پھینکا جا رہا ہے، ان کی جگہ اندرون سندھ کے ملازمین کو لایا جا رہا ہے، یہ ظلم اورنا انصافی کی انتہا ہے.
    حکومت سندھ اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہوا ہے، واٹربورڈ میں یہ ہورہا ہے، اب کے ایم سی اورڈی ایم سی میں ہورہا ہے، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ہورہا ہے، یہ بڑے پیمانے پر ہورہا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو دانستہ یا نا دانستہ نفرتوں کے بیج بوے جا رہے ہیں، جو بو گے وہی کاٹو گے.

  • سندھ میں نقل مافیا کا راج برقرار، سائنس گروپ کا دوسرا پرچہ بھی آﺅٹ ہوگیا

    سندھ میں نقل مافیا کا راج برقرار، سائنس گروپ کا دوسرا پرچہ بھی آﺅٹ ہوگیا

    سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ رک نہ سکا، نویں کلاس کے سائنس گروپ کا دوسرا پرچہ بھی آﺅٹ ہوگیا۔

    نویں کلاس کے سائنس گروپ کا کمپیوٹر سٹڈیز کا پرچہ امتحان سے 15منٹ قبل واٹس ایپ کے ذریعے آﺅٹ ہوگیا۔ دوسری جانب انتظامیہ نقل کی روک تھا م روکنے میں مکمل نا کام نظر آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بے نظمی پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی بھی بے نظمی کا شکار ہوگئی ہے۔

  • ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے نئے انکشافات،جھوٹے یا سچے ثابت ہو گیا

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے نئے انکشافات،جھوٹے یا سچے ثابت ہو گیا

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ جلد فاروق ستار اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کریں گی اور ان کی بیویوں کو ان کے کرتوت بتائیں گی۔

    حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار میرے بارے میں غلط اور بے بنیاد باتیں کرکے عوام کو اپنے صادق اور امین ہونے کے دلائل دے رہےہیں۔

    ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، میڈیا نے جب بھی آپ کے بارے میں سوال کیا تو میں نے یہ کہا کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں، کبھی آپ کی اصلیت نہیں بتائی۔

    حریم کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن صاحب میں آپ کو سب کے سامنے بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی اور نہ ہی آپ کا سیاسی کیرئیر خراب کرنا چاہتی تھی، یہ میں اور اللہ جانتا ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں۔

    حریم شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ نہ بولیں، آپ خود مجھ سے ملنے کا شوق رکھتے تھے اور 6 ماہ سے مجھ سے درخواست کررہے تھے کہ جب کراچی آئیں گی تو میری مہمان بنیں گی۔

    ویڈیو میں حریم نے انکشاف کیا کہ میں جب کراچی آئی تو فاروق ستار صاحب آپ خود چل کر میرے ہوٹل آئے تھے۔

    ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ پہلے آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی، پھر انہیں معلوم ہوگا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔

  • بلاول کی سی وی امریکا کون لیکر گیا تھا؟ حلیم عادل شیخ کا اہم انکشاف

    بلاول کی سی وی امریکا کون لیکر گیا تھا؟ حلیم عادل شیخ کا اہم انکشاف

    بلاول کی سی وی امریکا کون لیکر گیا تھا؟ حلیم عادل شیخ کا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ 2000سیلاب کےبعدسندھ میں 41 ٹراما سینٹر بنانے کا فیصلہ ہوا

    فردوش شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ دسمبر 2012 میں تمام ٹراما سینٹرز کو مکمل ہونا تھا،پری انجینئرنگ پراسس کے تحت ٹراما سینٹرز کی عمارتوں کو بنانا تھا، 2019میں آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا یہ پروگرام کامیاب نہیں ہو سکا،41میں سے 10 ٹراما سینٹرز کا دورہ کیا گیا تو پتہ چلا کچھ فعال تھے کچھ نہیں ہو سکے،کراچی میں پختونوں کی بڑی آبادی رہتی ہے،سندھ کے اسپتالوں میں علاج کروانے والے پختون کراچی کے ہی ہیں،اگرعلاج کی سہولیات ہیں توعذرہ پیچو باہر سے علاج کیوں کرواتی ہیں؟استعفیٰ کی وجوہات اسپیکرکے سامنے رکھی ہیں،پارٹی نے استعفیٰ اسپیکرکے جواب سےمشروط کر دیا ہے،سندھ میں اپوزیشن کواسٹینڈنگ کمیٹیوں میں نمائندگی نہیں دی جاتی،قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی اراکین کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی جائیں

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

    کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

    گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف ایشوز پر سیاست کر کے زندہ رہتی ہے آزاد کشمیر میں وزیراعظم ن لیگ کے ہیں مگر آج بھی کھڈے پڑے ہوئے ہیں،اگر اپنی جیب سے کسی غریب کی مدد کی تو کوئی حرج نہیں سندھ کا درد ہم سے زیادہ کسی کو نہیں ہو سکتا،پیپلزپارٹی نے بلاول کی سی وی تیار کی اور مراد علی شاہ امریکا لیکر گئے ہیں،سندھ میں چنگچی اور گدھا گاڑی کی ایمبولینس ہے،ہم بلاول کو معاف نہیں کریں گے،

    https://jobs.baaghitv.com/join-pak-army/

  • پانی مافیا جیت گیا،صنعتکاروں کا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

    پانی مافیا جیت گیا،صنعتکاروں کا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں پانی مافیا جیت گیا صنعتکار ہار گئے لہٰذا پانی کے بحران کی وجہ سے متعدد صنعت کاروں کے ساتھ معروف تاجر لیڈر ایس ایم منیر نے بھی اپنی لیدر ایکسپورٹ انڈسٹری بند کر دی۔

    جمعہ کے روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے اعزاز میں دیے گئے برنچ میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایس ایم منیر نے بتایا کہ انھیں اپنی لیدر فیکٹری کی پیداواری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلیے صرف پانی کی خریداری پر سالانہ 20 کروڑ سے 25کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے تھے، اتنامہنگا پانی خریدکر مصنوعات تیار کرکے انھیں برآمد کرنا ممکن نہ تھا، پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے برآمدکنندہ صنعت کاروں نے اب اس شہر میں اپنا کاروبار بندکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    برآمدکنندگان کاکہنا ہے کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے وہ اب کراچی سے انڈسٹری پنجاب منتقل کررہے ہیں، ایس ایم منیر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ایکسپورٹ بڑھانے کے ٹارگٹ کے آگے کراچی کی پانی مافیا آگئی۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت دس سے پندرہ مزید کارخانے کراچی سے منتقل ہورہے ہیں، کارخانے بند ہونے سے نہ صرف ایکسپورٹ متاثر ہوگئی بلکہ بیروز گاری بڑھے گی، انھوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی لائنوں میں نہیں آتا لیکن واٹر ٹینکرزمیں دستیاب ہے۔

  • اینٹی کرپشن کراچی کے تمام سرکل آفس کی کرسییاں خالی ہیں جو نئے ٹینڈر کے منتظر ہیں

    اینٹی کرپشن کراچی کے تمام سرکل آفس کی کرسییاں خالی ہیں جو نئے ٹینڈر کے منتظر ہیں

    ایس اینڈ جی ڈی سے آنے والے افسران جو ایک بار اینٹی کرپشن میں آجائے اور اپنا ٹائم پریڈ پورا کرلیں اس کے باوجود واپس جانے کا نام نہیں لیتے.

    اینٹی کرپشن کراچی کے تمام سرکل آفس کی کرسییاں خالی ہیں جو نئے ٹینڈر کے منتظر ہیں .

    اینٹی کرپشن میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے کئی افسران ایسے ہیں جو واپس بھیجے جانے کے بعد بھی اینٹی کرپشن کی کرسی چھورنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    ایک مثال اینٹی کرپشن ایسٹ زون کے انسپکٹر پرویز احمد ابڑو کی ہے ,جو 2018 جون کو ٹریفک پولیس سے اینٹی کرپشن آئے اور چیئرمین اینٹی کرپشن نے واپس اپنے محکمے کا آڈر 23جون کو جاری کیا مگر افسوس انسپکٹر پرویز ابڑو چارچ چھورنے کا نام نہیں لے رہے
    اینٹی کرپشن محکمہ میں جو آجائے جانے کا نام نہیں لیتا ایسے کئی افسران ابھی بھی موجود ہیں جو کرپشن کو روکنے کے بجائے کرپشن کر رہے ہیں بہت جلد سندھ ہآئی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

  • ڈکیتی کی واردات میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

    ڈکیتی کی واردات میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا.

    ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    شہری بینک سے ساڑھے چار لاکھ روپے لے کر نکلا تھا، موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کار سوار سے لوٹ مار کی، ملزمان کے فرار ہوتے ہی شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں مارے گئے ملزم کو ڈکیتی کی واردت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شہری کے گاڑی میں بیٹھتے ہی ملزمان نے واردات کی تھی۔

    فوٹیج میں ایک ملزم کو موقع سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے محفوظ رہا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد 3 تھی، ہلاک ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی، واردات میں چھینی گئی رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

  • سندھ حکومت کا 40 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا 40 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے صوبے کے پڑھے لکھے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں 40 ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی طور پر پرائمری اور جونیئر ٹیچرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

    مراسلے کے مطابق بھرتیوں پر عملدرآمد 22 اگست سے کیا جائے گا، نئی بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے تعاون سے کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق نان ٹیکنیکل آسامیوں پر ملازمین کی بھرتیوں کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردئیے گئے ہیں۔

    ایک سے 5 گریڈ تک بھرتیوں کے لیے ڈویژنل، ضلعی سطح پر سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ابتدائی طور پر 25 ہزار سے زائد بھرتیاں محکمہ تعلیم میں کی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین میں نائب قاصد، چوکیدار ڈرائیور، مالہی اور خاکروب شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 9 سال کے بعد نئی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا، 2012 کے بعد نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔