Baaghi TV

Category: کراچی

  • سعید غنی کی نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت

    سعید غنی کی نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت

    وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی وزیر اعلٰی سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ کی رہائش گاہ لیاری پہنچ گئے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر خلیل ہوت، نعیم ملا سمیت پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
    سعید غنی نے نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

    نسیمہ ناز ایک ایسی جیالی تھی جس نے پارٹی اور اس صوبے کے لئے جو خدمات دی ہیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔

    نسیمہ ناز کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

  • سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا

    سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا

    ایک دن میں سعودی عرب سے کراچی آنے والے 24 مسافر کورونا میں مبتلا نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کا عمل جاری ہے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنیوالے7مسافر کورونا میں مبتلا نکلے.

    جس کے بعد مسافروں کوقرنطینہ کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ، 24گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے آنے والے کورونا زدہ مسافروں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے 5 مئی سے 25 جون تک کی رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ریپڈٹیسٹ کئے گئے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر51ہزار769مسافروں کےریپڈٹیسٹ کئے گئے ، اس دوران 133مسافروں میں کوروناکی تصدیق ہوئی، سب سےزیادہ سعودی عرب،دبئی سےآنےوالےمسافروں میں تشخیص ہوئی۔

    خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔

  • منشیات کے خلاف جنگ ایک کثیر الجہتی چیلنج ہے،وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ

    منشیات کے خلاف جنگ ایک کثیر الجہتی چیلنج ہے،وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ

    وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا 26 جون 2021 انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

    منشیات کے خلاف جنگ ایک کثیر الجہتی چیلنج ہے جس کے لئے وزارت منشیات کنٹرول اور اینٹی نارکوٹکس فورس مشترکہ کوششوں سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے موجودہ وسائل کا بہترین ممکنہ استعمال کرکے ، ہم نے اپنے معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ ایک کثیرالجہتی چیلنج ہے اور یک طرفہ کوشش اس لعنت کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکتی ، ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئےہر فرد کو منشیات کے خلاف اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور یہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعہ ہم منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمیں سمجھنا چاہئے کہ یہ کسی فرد کی جنگ نہیں بلکہ ایک قومی جنگ ہے۔ منشیات نہ صرف ان افراد کو متاثر کرتی ہیں جو ان کا شکار ہوجاتے ہیں بلکہ ایک ہی وقت میں ان کے آس پاس کا پورا نظام بھی متاثر ہوتا ہے.

    اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی رابطہ کے ساتھ طلب اور رسد کو کم کرنے کی ہماری پالیسی کے مطابق ، وزارت منشیات کنٹرول اور انسداد منشیات فورس طے شدہ اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ قانون سازی سے لے کر متاثرہ افراد کی بحالی تک اے این ایف کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ، پاکستان کو اقوام عالم میں پوست سے پاک درجہ مل گیا ہے۔میرا بنیادی مقصد ملک سے اس لعنت کی ڈیمانڈ کو ختم کرنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ تمام متعلقہ حلقوں اور پاکستان کے ہر شہری کو اس وقت تک منشیات کے خاتمے کے عمل میں اپنا کردار ادا کرناہو گا جب تک ہم اپنے مقررہ ہدف کو حاصل نہیں کرلیتے ۔ ہم پر عزم ہیں کہ ہر طرح سے اپنے ملک ، اپنے لوگوں اور نوجوانوں کو اس خطرے سے بچائیں گے۔

  • انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے بعد پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے بعد پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں‌ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ترقی کے بعد پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ پاکستان میں آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جولائی 2020 تا مئی 2021 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 47 اعشاریہ ایک فیصد رہی، جس کا حجم ایک ارب 90 کروڑ آٹھ لاکھ ڈالرز کے قریب رہا۔

    امین الحق نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستان نے ایک ارب 29 کروڑ ڈالرز کی آئی ٹی پروڈکٹ کی برآمدات کی تھی۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’جون 2021 تک 2 ارب ڈالر کا ہدف بھی پورا کرلیں گے‘۔انہوں نے اہم سنگِ میل عبور کرنے اور تیز ترین برآمدی ترسیلات پر آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

  • سندھ حکومت کا کاٹن آئل سیڈ اور کپاس پر سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

    سندھ حکومت کا کاٹن آئل سیڈ اور کپاس پر سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

    سندھ حکومت نے جننگ فیکٹریز پر لگائے گئے سیلزٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جننگ اورکاٹن آئل سیڈپرسیلز ٹیکس لگانے سے انتہائی نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت اسماعیل راہو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کاٹن آئل سیڈ اور کپاس پر 17 فیصد سیلز ٹیکسز واپس لیا جائے، پہلے نالائق حکومت نے کپاس پر10 فیصد ٹیکس لگایا اور اب 17فیصدکر دیا۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نیازی سرکار کی غلط پالیسیوں نےپہلے ہی زراعت کوبہت نقصان پہنچایا ، جننگ فیکٹریز پر پہلے کبھی بھی سیلز ٹیکس نہیں رہا،یہ کارنامہ سلیکٹڈ کا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا میں کپاس کی صنعت پرجننگ کےمرحلےتک ٹیکس نہیں ہے، جننگ کے بعدکےمراحل پرٹیکس عائدہوتاہے، 5سال پہلے کپاس کی پیداوارمیں پاکستان دنیامیں چوتھے نمبرپرتھا، 5 سال پہلے 1300 جننگ فیکٹریز تھیں اور اب 440 رہ گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جننگ اورکاٹن آئل سیڈپرسیلز ٹیکس لگانےسےانتہائی نقصان ہوگا، نالائق حکمرانوں کایہ فیصلہ بے روزگاری کا ایک اورسونامی لے آئے گا۔

  • اپوزیشن نے سندھ حکومت کےخلاف چارج شیٹ تیار کرلی

    اپوزیشن نے سندھ حکومت کےخلاف چارج شیٹ تیار کرلی

    اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کوٹف ٹائم دینےکافیصلہ کرلیا اور کہا سندھ حکومت کی کرپشن پر عدالت،عوام اورمیڈیامیں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کوٹف ٹائم دینےکافیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کےخلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کرپشن پر عدالت،عوام اورمیڈیامیں جائیں گے اور سندھ کےتمام محکموں کی کرپشن عوام کے سامنے لائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ اتوار کے روزپہلی بجٹ چارج شیٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی.

    پیر کووزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے لیےعدالت میں درخواست جمع کرائیں گے، سندھ حکومت کی کرپشن اورنااہلی پرعدالتوں سےمسلسل رجوع کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپوزیشن کی آوازبندکرنےکےسب طریقےآزمائے، اب فیصلے انصاف اورعوام کی عدالت میں ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن کے شور شرابے اور ہلڑبازی کے باوجود وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تجاویز منظوری کیلئے پیش کیں ، جن کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا۔

  • کراچی سمیت سندھ میں گیس کا بحران،صنعتکار پریشان

    کراچی سمیت سندھ میں گیس کا بحران،صنعتکار پریشان

    کراچی سمیت سند ھ بھرمیں گیس کا بحران ، صنعتوں کوگیس کی بندش جاری ہے

    سی این جی آر ایل این جی اسٹیشنز کوبھی گیس کی فراہمی معطل ہے ،صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سےصنعتوں کونقصان کاسامنا کرناپڑرہا ہے، تمام سیکٹرکوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہے،ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی،آرڈرمنسوخ ہونےسےایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے

    گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گیس کا ایک ٹرمینل نیب کی وجہ سے پوری صلاحیت پر استعمال نہیں کر پا رہے نیب کی سخت ہدایت ہے کہ گیس ٹرمینل کی اضافی صلاحیت کو استعمال نہ کیا جائے 29جون سے 5 جولائی تک گیس کی پیداوار میں عارضی کمی آئے گی، لیکن گھریلو صارفین بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثر نہیں ہوں گے

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کوگیس کی بندش تشویشناک عمل ہے۔ملک کی معاشی رگ کاٹی جا رہی ہے، صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہیں. ملک میں گرمی میں بھی گیس کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا، صنعتوں کو گیس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے،سندھ حکومت صنعتکاروں اور مزدوروں کے ساتھ مل کر احتجاج کی کال دیگی، نے کراچی کے صنعتکاروں کی مشکلات بڑھا دیں، ایکسپورٹرز ہوں یا مقامی مارکیٹ کے لیے اشیا تیار کرنے والے، گیس کی بندش نےشہر میں فیکٹریوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر کردیا ہے،

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی توانائی اور ایل این جی کے شعبے میں نااہلی اور کرپشن شرمناک ہے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قوم کو باربار توانائی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ دیکھنی پڑ رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں گیس خریداری کے 80 فیصد سستے معاہدے کئے گئے ۔موجودہ حکومت نے سستی ایل این جی خریدنے کی بجائے مہنگے فرنس آئل اور تین گنا مہنگے ڈیزل پر بجلی کے پلانٹس چلائے ۔اسی وجہ سے گردشی قرض میں انتہائی تیزی سے اور بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ پورے پاکستان میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے لیکن کراچی خاص طورپر گیس سے محروم ہے جب پلانٹس بند ہوں گے تو برآمدکنندگان کیسے اپنے اہداف پورے کریں گے ؟ معیشت کیسے چلے گی؟

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

  • پاکستان کی نصف سے زائد آبادی انتخابی عمل پر اعتماد نا ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرتی،سید مصطفیٰ کمال

    پاکستان کی نصف سے زائد آبادی انتخابی عمل پر اعتماد نا ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرتی،سید مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی انتخابی عمل پر اعتماد نا ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرتی۔ تمام انتخابات یہاں تک کہ ضمنی انتخابات کے عمل اور نتائج کو نا تو سیاسی جماعتیں قبول کرتی ہیں اور نا ہی عوام انتخابی عمل اور انتخابی نتائج سے مطمئن ہوتے ہیں۔
    حکمران انتخابی اصلاحات کے نفاذ کیلیئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے متفقہ انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کر کے مشاورت کر کے ملک میں جمہوریت کی مظبوطی کی خاطر ایک ایسا شفاف انتخابی نظام عوام کو مہیا کرنا چاہیے جو تمام سیاسی مفادات اور سیاسی انجینئرنگ سے پاک ہو لیکن افسوس چور دروازوں سے حکومت میں آنے والے وڈیرانہ ذہنیت کے حامل افراد و خاندان ناصرف اپنے اور اپنے خاندان کے لیے چور دروازے ہمیشہ کھلے رکھتے ہیں بلکہ جمہوریت کی پہلی شرط بلدیاتی ادارے جو نئے لیڈر پیدا کرنے کے لیے نرسری کا کام کرتے ہیں، عوام کو اس حق سے بھی محروم رکھے ہوئے ہیں۔
    پاکستان کو بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عوامی رابطہ مہم کے تحت ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت سے توقع تھی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اصلاحات کریں گے لیکن انہوں نے بھی سابقہ حکمرانوں کا راستہ اختیار کیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا جہاں انکی صوبائی حکومت تھی وہاں بھی بلدیاتی نظام کا جبری خاتمہ کر دیا گیا۔
    پاک سرزمین پارٹی کا منشور ہے کہ وہ ملک کو بااختیار اور موثر بلدیاتی نظام دے گی نیز بہترین انتخابی اصلاحات بھی کرے گی اس لیے عوام کو پاکستان کی خاطر پاک سرزمین پارٹی کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے ۔

  • سرکاری شیلٹر ہوم میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 2 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار

    سرکاری شیلٹر ہوم میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 2 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار

    عائشہ منزل کے قریب سرکاری شیلٹر ہوم میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 2 خواتین سمیت 9 افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔
    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکاری شیلٹر ہوم کے ڈرائیور محمد قدیر کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، نقصان پہنچانے، دھمکی دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت گلبرگ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے،پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد نے شیلٹر ہوم میں پناہ لینے والی میر پور خاص کی خاتون سے اس کے اہلِ خانہ کو ملانے کا مطالبہ کیا،انتظامیہ نے بتایا کہ شیلٹر ہوم میں ملاقات کا وقت ختم ہو چکا ہے لیکن انہوں نے ہنگامہ آرائی کی، پناہ گاہ کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا،گرفتار افراد میں خود کو نجی این جی او کا کارندہ ظاہر کرنے والا اور خاتون کے اہلِ خانہ بھی شامل ہیں

  • مولانا فضل الرحمان طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج

    مولانا فضل الرحمان طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج

    سربراہ پی ڈی ایم جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمان طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں،ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرزکو شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے۔
    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں کچھ بہتری آئی ہے مولانا فضل الرحمان کو دو دن سے سخت بخار تھا جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کئے گئے ان کی صحت اب قدرے بہت بہتر ہے۔

    فائنل چیک اپ کے بعد جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیے جائیں گے۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جے یو آئی کے لئے نیک تمناں کا اظہارکیا ہے اوران کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ہے۔