Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1کنویں سے یومیہ2کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ دریافت سے یومیہ 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا،ترجمان نے بتایا کہ بترسِم ایسٹ-1 کنویں کی کھدائی 30جون 2025 کو شروع کی تھی، کنواں 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا جس کے بعد ذخائر ملے،نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا، مقامی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد میں فرق کم ہوگا جب کہ ملکی تیل اور گیس کے امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

  • کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے  گاڑی چوری

    کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے گاڑی چوری

    پاکستان کے معروف کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ویڈیو بیان میں ولی شیخ نے بتایا کہ 30 ستمبر بروز منگل دوپہر 3:30 سے 4 بجے کے درمیان ملیر معین آباد فیز 3 میں موجود میرے گھر کے باہر سے میری سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے، گاڑی چوری کی شکایت کیلئے میں نے 15 پر کال کی تو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مجھے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا جس کے بعد میں نے خود تھانے جاکر شکایت درج کروائی تاہم، تھانے کی پولیس نے مجھے بہت اچھا رسپانس دیا،

    ولی شیخ نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سمیت دیگر قانونی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بہت چھوٹا سا آرٹسٹ ہوں اور پیسے جمع کرکے گاڑی خریدی تھی لہٰذا اس گاڑی کو تلاش کرکے میرے سپرد کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ،

  • کراچی،ناظم آباد نالے سے مرد کی سر کٹی لاش برآمد

    کراچی،ناظم آباد نالے سے مرد کی سر کٹی لاش برآمد

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے نالے سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا تھا،دوسری جانب گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق انسانی سر کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ سر کٹی لاش اور انسانی سر ایک ہی شخص کا ہے یا الگ الگ، اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ  پنجاب  کے بیان پر   سندھ  بار کونسل میں ہڑتال

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر سندھ بار کونسل میں ہڑتال

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سندھ بارکونسل کی جانب سے احتجاج کیا گیا، سندھ بار کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیانات واپس لینے اور معافی ما نگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سندھ بار کونسل کی جانب سے مریم نواز کے بیان پر آج ہڑتال اور عدالتی کارروائی کےبائیکاٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پانی میرا پیسا، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے، پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔مریم نواز کا کہنا تھا این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں، آپ پیسے کہاں لگاتے ہیں؟ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے، پنجاب نے آپ کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، آپ بھی نہ کریں، آپ کے پاس ہر چیز کا حل کشکول لیکر کھڑے ہو جانا ہے؟

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں نوید قمر نے اعتراض اٹھایاکہ یہ میرا پانی میرا پیسہ کا کیا مطلب ہے؟ مریم نواز کی تقریر پر بہت افسوس ہوا، پنجاب میں پہلی بار ایسا سیلاب آیا لیکن سندھ کو اس کا تجربہ ہے۔

  • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

    وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول 4 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 264 روپے 61 پیسے تھی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 272 روپے 77 پیسے تھی۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ اگلے پندرہ دن تک برقرار رہیں گی۔

    غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 45 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخمی

    سندھ حکومت کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت

    اقوام متحدہ کا ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم

    قائداعظم ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری، 6 اکتوبر سے آغاز

  • سندھ حکومت کا  این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت

    سندھ حکومت کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت

    حکومت سندھ نے صوبے میں کام کرنے والی تمام ملکی و غیرملکی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ہدایت دی ہے کہ ملازمتوں کی فراہمی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔

    محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ہدایت بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (INGOs)، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs)، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (CBOs) اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے لیے ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سندھ کے احکامات کے تحت تنظیمیں اپنی بھرتی کے عمل میں سندھ کے مقامی افراد کو ترجیح دیں تاکہ مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

    مزید کہا گیا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ حکم پر عملدرآمد کروائیں اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں محکمہ سماجی بہبود کو آگاہ کریں۔حکومت سندھ کے مطابق یہ اقدام صوبے کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

    ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

    غزہ امن منصوبہ: پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی، اسحٰق ڈار

  • کراچی میں بارش،علاقے زیرآب، فلائٹ آپریشن متاثر

    کراچی میں بارش،علاقے زیرآب، فلائٹ آپریشن متاثر

    کراچی میں بارش اور طوفانی موسم نے جہاں گرمی کا زور توڑ کر موسم خوشگوار بنا دیا، وہیں ایک گھنٹے کی بارش نے شہر کے کئی علاقوں کو ڈبو دیا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طوفان باد و باراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہوا۔ متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر موڑنا پڑا، کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی اور طویل انتظار کے بعد اسے دوسرے ایئرپورٹ بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز PK-305 کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی اور اسے عارضی طور پر سکھر ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔

    تاہم بحرین سے آنے والی فلائٹ GF-754 نے کئی چکر لگانے کے بعد بالآخر کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی۔موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے جدہ اور اسلام آباد جانے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے سکھر جانے والی پرواز PK-536 کو منسوخ کر دیا گیا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اب کراچی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہو چکا ہے اور لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز کامیابی کے ساتھ کراچی پہنچ چکی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا ٹرمپ منصوبے پر سخت ردِعمل،یکطرفہ اور ناقابلِ عمل قرار

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر نے اہم شخصیت قرار دے دیا

  • اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا،مرتضیٰ وہاب

    اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا لہٰذا وفاق 20 ارب نہیں 200 ارب دے ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، جو خود سیاسی خیرات کے مستحق ہیں وہ بھی پارلیمان میں بیٹھے ہیں تاہم اگر وہ بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا اسلام آباد میں کوئی افسر ہو اور وہ کراچی میں کام کرے، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، 20ارب نہیں شہر کو 200 ارب دیں، ہم خودشہر کو ٹھیک کریں گے، وفاقی حکومت کو ٹھیکیدار کی جانب سے 2 کروڑ کا ہرجانہ آیا ہے، 9 انہوں نے 9 سال سے سڑک نہیں بنائی،کراچی کے عوام نے ان کو ہرجانہ دیا، بی آر ٹی گرین لائن والوں سے وقت مانگا ہے کب مکمل ہوگی،یہ نہیں ہوسکتا کوئی 19 سے 20 گریڈ کا افسر مجھے بولے ٹھیکیدار کو نوٹس آجائےگا، شہر ٹھیکیداروں کا ہے یا شہریوں کا ہے ؟ کیا میں رات کو آپ کے گھر آکر کھدائی کر سکتا ہوں،بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق شہر میں کام کررہے ہیں اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

  • انسانی سمگلنگ کیس،صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

    انسانی سمگلنگ کیس،صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

    دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

    کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سماعت کے بعد صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    واضح رہے کہ صارم برنی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہائیکورٹ سے بھی مسترد ہوچکی ہے،اس حوالے سے پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم صارم برنی گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہے، ڈیڑھ ماہ پہلے مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیاگیا تھا۔

  • حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی  ٹیکسی سروس کا اعلان

    حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان

    حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس شروع کرنے اور دسمبر 2025 تک الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹیکسی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے، جہاں صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پہلی بار اپنی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ دسمبر 2025 تک ای وی ٹیکسی بھی عوام کو فراہم کی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں۔ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ای وی ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی۔سندھ حکومت اس سے قبل پاکستان میں پہلی بار ماحول دوست ای وی بسیں اور خطے میں پہلی بار خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کرا چکی ہے۔ خواتین اور طالبات کے لیے پنک اسکوٹی پروگرام کو بھی عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

    اب خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی کے ساتھ ساتھ ملک کی پہلی ای وی ٹیکسی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور انفرااسٹرکچر کی تیاری پر کام جاری ہے تاکہ منصوبہ پائیدار اور کامیاب ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے، جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کراچی کے ٹرانسپورٹ شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس

    سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

    آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج

    یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل