Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل

    سندھ ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    رجسٹرار جامعہ کراچی عدالت میں پیش ہوئے،سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کا جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا. رجسٹرار جامعہ کراچی نے کہا کہ ہمیں بدھ کو نوٹس ملا ہے، جواب کے لئے مہلت دی جائے، جسٹس اقبال کلہوڑو نےکہا کہ جواب کے لئے آپکو کتنا وقت چاہیے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فریقین کو جواب کے لئے مہلت دیدیں لیکن تب تک آرڈر معطل کردیں، عدالت نے کہا کہ آپ کو مہلت دیتے ہیں لیکن اگر اس دوران درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی ہو گئی تو کیا ہوگا؟اگر بعد ازاں آرڈر واپس ہوگیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ڈگری کے معاملے پر کیا متاثرہ فریق کو نوٹس دیا گیا تھا؟ رجسٹرار نے کہا کہ میری پوسٹنگ نئی ہے، مجھے اسکا علم نہیں، عدالت نے کہا کہ آپ اگر عدالت آئے ہیں تو جواب تو دینا پڑے گا،ہوسکتا ہے ذاتی مفاد کے وجہ سے درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی گئی ہو، تیس پینتیس سال بعد اگر کوئی درخواست دیتا ہے تو متاثرہ فرد کو بلانا چاہیئے ،فریقین کو سنے بغیر کئے گئے عدالتی فیصلے کی بھی اہمیت نہیں ہوتی، ایکس پارٹی ججمنٹ کو اچھا ججمنٹ نہیں سمجھا جاتا،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی

  • پاکستان کا تجارتی خسارہ 9.36 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

    پاکستان کا تجارتی خسارہ 9.36 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا

    رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔ اس دوران درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر 3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران درآمدات 13.49 فیصد اضافے کے ساتھ 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ صرف ستمبر 2025 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات 3.83 فیصد کمی کے بعد 7 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک محدود رہیں۔ صرف ستمبر 2025 میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 11.71 فیصد کمی آئی اور ان کا حجم 2 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

    مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی

    سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ

    پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

  • سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ

    سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔

    حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو مالی جرمانوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کٹنے اور جیل کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اہم خلاف ورزیاں اور جرمانے درج ذیل ہیں ون ویلنگ یا کار ڈرفٹنگ: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ: 5,000 روپے جرمانہ، پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر کے لیے بھی ہیلمٹ لازمی، خلاف ورزی پر 5,000 روپے جرمانہ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ: 20,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 6 پوائنٹس کی کٹوتی۔بغیر رجسٹریشن کے گاڑی چلانا: 10,000 سے 100,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔

    کم عمر (نابالغ) ڈرائیورز: 25,000 سے 100,000 روپے جرمانہ۔غلط لین، یو ٹرن یا خاموش زون میں ہارن بجانا: 5,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔پولیس کے اشارے پر نہ رکنا یا لائسنس دکھانے سے انکار: 10,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں: 5,000 سے 20,000 روپے جرمانہ۔مقررہ وزن سے زیادہ لوڈنگ، ناقص سی این جی کٹ یا بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانا: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور قید کی سزا بھی ممکن۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قوانین کی سختی سے پاسداری کریں، ورنہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

    پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

    ٹرمپ کی حماس کو سخت وارننگ، وائٹ ہاؤس نے "سرخ لکیر” کھینچ دی

  • ہوٹل میں شلوار قمیض پر پابندی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

    ہوٹل میں شلوار قمیض پر پابندی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

    ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر پابندی کے خلاف شہری کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔

    کراچی کی کنزیومر کورٹ جنوبی میں ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر آنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 18 مئی کو مقامی ہوٹل میں کھانا کھانےگیا، ویٹر نے بیٹھنے سےمنع کردیا، مینیجرکوشکایت کی تو اس نےشلوار قمیض کو چیپ ڈریسنگ قراردیا،دوران سماعت ہوٹل انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ شلوارقمیض سمیت تمام دیگر لباس میں ملبوس افرادکا احترام کرتے ہیں اور ہوٹل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ابتدائی سماعت میں ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کیس کنزیومرکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم عدالت نےہوٹل کے خلاف درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے اس پر اعتراضات مستردکردیے

  • سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات

    سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات

    وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔

    صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی جنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا ہے، انہوں نے گذشتہ روز وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کوہ پیما اسد علی میمن دنیا کی چھ براعظموں کی اونچی چوٹیوں کو سر کرنے کے بعد اب دنیا کے ساتویں براعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لئے پر اعتماد ہیں۔ اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ بھی وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ دھرتی سے تعلق رکھنے والے اس بہادر نوجوان اسد علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اسد علی پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے کے لیے تمام بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہو۔

  • کم عمر بچی اغوا کیس،بچی نے شادی کر لی،عدالت کی شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

    کم عمر بچی اغوا کیس،بچی نے شادی کر لی،عدالت کی شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

    سندھ ہائیکورٹ نے کم عمر بچی کے اغوا اور جبری شادی کے کیس میں لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی،

    سندھ ہائیکورٹ میں کوٹری کی رہائشی کم عمر بچی کے اغوا اور جبری شادی کے کیس کی سماعت ہوئی،اہلخانہ کے مطابق بچی کی عمر 12سال ہے،تاہم ملزم نے بچی کی نکاح نامے پر عمر 19برس ظاہر کروائی،بچی کے تمام دستاویزات بھی عدالت میں پیش کئے گئے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بچی کے بیان سے آگاہ کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اوراپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ،عدالت نے بچی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، جس پر بچی کے اہلخانہ کی جانب سے کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیاگیا، بچی کے اغوا کا مقدمہ جامشورومیں درج کیاگیاتھا

  • برطانیہ سے چوری شدہ مہنگی گاڑی کراچی پہنچ گئی، انٹر پول

    برطانیہ سے چوری شدہ مہنگی گاڑی کراچی پہنچ گئی، انٹر پول

    برطانیہ سے چوری ہونے والی مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، انٹر پول نے گاڑی کی برآمدگی کے لیے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا۔

    ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) امجد شیخ کے مطابق انٹر پول کے خط میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ سے چوری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹریکر کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن کراچی میں ریکارڈ ہوئی ہے، انٹر پول کا خط آج موصول ہوا ہے اور مزید تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی امجد شیخ نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی گاڑی برآمد کرلی جائے گی۔

    سیالکوٹ : پیرا فورس کی کمان سنبھالنے کی تقریب، ڈپٹی کمشنر کو سلامی

  • ،پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم  ناراض ہوجائیں گی، مرتضیٰ وہاب

    ،پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم ناراض ہوجائیں گی، مرتضیٰ وہاب

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ مریم نواز ناراض ہوجائیں گی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزمیں 2 ماہ میں فری لیبارٹری شروع کریں گے، اسپتال میں 2 ماہ میں ٹیسٹ مفت ہوں گے، کراچی کے لیے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں، کراچی کے لیے آپ کمپنی بنادیتے ہیں اس پر اعتراض ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرے شہر کو حقوق ملیں،پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہوجائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی،کینال پر بات کی، پنجاب کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہمارافرض ہے ان کی تکالیف دور کریں۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو الیکٹرک بس نہیں حالات میں بہتری چاہیے، پنجاب میں موٹروے بن گئی مگرکراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی، بندرگاہ والا شہر کراچی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، 15 سال کا پی ایس ڈی پی ریکارڈ نکال لیں، سب واضح ہو جائے گا۔

  • سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1کنویں سے یومیہ2کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ دریافت سے یومیہ 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا،ترجمان نے بتایا کہ بترسِم ایسٹ-1 کنویں کی کھدائی 30جون 2025 کو شروع کی تھی، کنواں 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا جس کے بعد ذخائر ملے،نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا، مقامی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد میں فرق کم ہوگا جب کہ ملکی تیل اور گیس کے امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

  • کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے  گاڑی چوری

    کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے گاڑی چوری

    پاکستان کے معروف کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ویڈیو بیان میں ولی شیخ نے بتایا کہ 30 ستمبر بروز منگل دوپہر 3:30 سے 4 بجے کے درمیان ملیر معین آباد فیز 3 میں موجود میرے گھر کے باہر سے میری سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے، گاڑی چوری کی شکایت کیلئے میں نے 15 پر کال کی تو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مجھے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا جس کے بعد میں نے خود تھانے جاکر شکایت درج کروائی تاہم، تھانے کی پولیس نے مجھے بہت اچھا رسپانس دیا،

    ولی شیخ نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سمیت دیگر قانونی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بہت چھوٹا سا آرٹسٹ ہوں اور پیسے جمع کرکے گاڑی خریدی تھی لہٰذا اس گاڑی کو تلاش کرکے میرے سپرد کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ،