Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت کا منشور صرف مال کھپے ہے،اب بھٹو نہیں یہ زرداری کی جماعت ہے

    سندھ حکومت کا منشور صرف مال کھپے ہے،اب بھٹو نہیں یہ زرداری کی جماعت ہے

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بلال غفار، شہزاد قریشی و دیگر بھی موجود تھے، حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ نے ایک گھنٹے کی پریس کانفرنس میں صرف وفاق کو طعنے دیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے پارٹی صرف نفرت کا اظہار کرتی ہے، وزیراعلیٰ جب میٹنگ میں ہوتے ہیں تو بولتی بند ہوتی ہے،کل میٹنگ میں وزیر اعلیٰ خاموش تھے،ایس آئی ڈی سی ایل کا قیام میں سابقہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نواز شریف کے ساتھ ملکر کیا تھا، اس وقت انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا،اس وقت صرف اعلانات کیے گئے،اقدامات ایس آئی ڈی سی ایل نے 2018 سے اٹھانا شروع کیے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا مراد علی شاہ اپنے گریبان میں جھانکیں،وفاق کچھ کرتا ہے تو یہ این او سی نہیں دیتے،سندھ حکومت کا منشور صرف مال کھپے ہیں،12 ارب این او سی نہ دینے پر لیپس ہوگئے،وجہ یہ تھی کہ انہیں بھتہ نہیں دیا گیا، بارشوں میں شہر کراچی ڈوب رہا تھا لیکن سندھ حکومت نے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے تھے
    69 فیصد شیئر سندھ حکومت کو اس شہر کراچی سے جاتا ہے ،لیکن سندھ حکومت نے اس شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ کراچی صوبے سندھ کا تاج ہے آج گٹروں میں ڈوبا ہوا ہے، سندھ نے پاکستان کی قرارداد رکھی تھی،اس صوبے کے پاس پاکستان کارڈ ہے،لیکن یہ لوگ ڈرا کر سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں،اس شہر کو زخم پی پی نے لگائے ہیں، اس صوبے کو ایڈز لگائی گئی،کتوں سے بچوں کو کٹوایا گیا، اس صوبے کو گٹر میں پیپلزپارٹی نے تبدیل کیا، اس صوبے کو پی پی کی وجہ سے آج عالمی سطح پر کرپشن ، ایڈز، کتوں کی وجہ سے جانتے ہیں، انڈس ہائی وے بتائیں ابھی تک کیوں نہیں بن سکا، ایک موٹروے تک پیپلزپارٹی نے نہیں بنائی، سندھ حکومت گند تلاش کرکے شوشا کرتی ہے، ملیر ایکسپریس وے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر ہے، خود کریں تو جائز کوئی اور کرے تو ناجائز، سندھ حکومت چاہتی ہے سارے پیسے ان کو دیئے جائیں، اور پیسے جعلی اکاؤنٹس میں ڈال دیں، پی ڈبلیو ڈی پورے شہر میں کام کروا رہے ہیں، مراد علی شاہ فرماتے ہیں پیسے یوسی پر وفاق نے لگادیے، لیکن بلاول ہاؤس میں بھینسیں 10 کروڑ کے بنگلے میں رہتے ہیں، عمران خان اس یوسی والے لوگوں کا وزیراعظم ہے، آپ جاگیرداروں کے لوگ ہیں، یہ یوسی کے پیسے بھی خود اکاؤنٹ میں لینا چاہتے ہیں، بلاول ہاؤس کے بھینسوں کے لیے ایس ایس یو کے 200 گارڈ موجود ہیں، اب بھٹو نہیں یہ زرداری کی جماعت ہے، اب دو نہیں ایک پاکستان ہے، ٹریکٹر سبسڈی اسکیم، نوری آباد پاور پلانٹ، شگر سبسیڈی کے پیسے بھی یہ لوگ کھاگئے، ہم سندھ کی عوام پر پیسے لگائیں گے،اب پیسے اومنی گروپ کو نہیں دیں گے، یہ بلاول ہاؤس کو سندھ سمجھتے ہیں، ہمارے نظر میں پوری سندھ ہے اس کی عوام ہے،کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے 5 ارب دیے گئے لیکن این ڈی ایم اے نالے صاف کررہا ہے،پانی کے منصوبوں کے لیے 25 ارب وفاق نے دیے، ہم نے جوہی میں لوگوں کو درختوں پر پناہ مانگتے دیکھا، رینی کینال، نئی گاج پر وفاق نے پیسے رکھے ہیں، کے فور 12 سال تک سندھ حکومت کرپشن کرتی رہی، اب وفاق اس پر کام کررہا ہے، سندھ حکومت کے وزراء کا پیٹ نہیں بھرتا، سندھ حکومت اور سندھ الگ چیزیں ہیں، ہمارے پاس بھی سندھ کا مینڈیٹ ہے،یہ ریاست بھٹو یا زرداری نہیں، 13 سال میں 7880 ارب روپے سندھ کو دیے، وزیراعظم نے سندھ کے لیے دو بڑے پیکیج دیے، ایک ہزار سے زائد رقم سندھ کی عوام پر خرچ ہورہی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا بحریہ ٹاؤن کے معاملے پر مراد علی شاہ نے اعتراف جرم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں ٹینٹ لگاکر دیئے ،جب وزیراعلیٰ ہاؤس کوئی جاتا ہے انہیں واٹر کینن اور لاٹھیوں سے مارا جاتا ہے،سندھ کی بیٹیوں کی تذلیل کی جاتی ہے، مقامی لوگوں کے دہشتگردی میں نام ڈالے گئے،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے محترمہ کی شہادت کے بعد لوٹ مار کی، یہ وہ لوگ تھے جو پی پی کی بی ٹیم تھی، اس کا فائدہ زرداری اور سندھ حکومت کو ہوا، معصوم لوگوں کی املاک جلائی گئی، 334 کی دفعہ میں مراد علی شاہ اور کیبینٹ شامل ہے، سازش میں پیپلزپارٹی ملوث ہے، بحریہ کو سپریم کورٹ کو زمین سپریم کورٹ نہیں سندھ روینیو نے دی، سپریم کورٹ نے تو پیسے واپس دلوائے یہ لوگ تو اس چوری کے حصیدار ہیں، بحریہ کی زمین سندھ حکومت نے بیچی، احتجاجی دھرنے والے اندر نہیں گھسے، دھرنے والے پرامن تھے اندر جانے والے لوگ پی پی کے لوگ تھے، وہ ملک ریاض نہیں آصف زرداری کے بیٹے تھے، اب چن چن کر سیاسی مخالفین پر کیس کیے جارہے ہیں، کسی کیمرے میں ایاز لطیف پلیجو نظر آیا؟لیکن ایف آئی آر میں ان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

  • بلاول کا اربن فارسٹ بکرہ منڈی میں تبدیل ہوگیا

    بلاول کا اربن فارسٹ بکرہ منڈی میں تبدیل ہوگیا

    ‏پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان لیاری ندی پہنچے.

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے پی پی کے اربن فارسٹ سے متعلق ویڈیو جاری کردی.جس میں انہوں نے بتایا کہ پی پی نے کچھ ماہ قبل یہاں اربن فارسٹ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ‎‏بلاول زرداری اور مراد علی شاہ یہاں 26 کلو میٹر کا اربن فارسٹ بنانے کا دعویٰ کرکے گئے تھے، مگر بلاول کا اربن فارسٹ بکرہ منڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    بلاول عیدالاضحی پر مال بنانے کی تیاری کررہے ہیں، بلاول نے اربن فارسٹ کی زمین ٹھیکے پر دیدی ہے جلد یہاں آبادی بھی بنادی جائیگی۔

    مراد علی شاہ بتائیں اربن فارسٹ کیلئے کروڑوں روپے خرچ کہاں کیے گئے، ایک طرف وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے پر سندھ حکومت تنقید کرتی ہے۔

    ‎‏دوسری طرف پی پی خود اربن فارسٹ کے نام پر دو نمبریاں جاری ہیں، پی پی صوبہ کو تباہ کررہی ہے پی پی کی تباہی کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔

  • ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج گرفتار

    ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج گرفتار

    کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج کو گرفتار کرلیاہے۔
    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے سولجر بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم گلبہار سیکٹر کے سابق انچارج شمشاد خان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے ایم کیو ایم حقیقی کے 9کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے، وہ دو مرتبہ جیل بھی جا چکا ہے اور سزا یافتہ ہے۔ملزم 1992 آپریشن کے دوران بھارت فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کو ممبئی میں راء کے افسران نے عسکری تربیت دی۔ ملزم کو ملکی خفیہ ایجنسی، پولیس اور مخالفین کے قتل کا ٹاسک بھی دیا گیا۔

  • سندھ اسمبلی میں 18سال میں لازمی شادی، قانون ایجنڈے میں شامل

    سندھ اسمبلی میں 18سال میں لازمی شادی، قانون ایجنڈے میں شامل

    صوبہ سندھ میں 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کی لازمی شادی کرانے کا ایکٹ سندھ اسمبلی کے آج کے ایجنڈے میں شامل ہے.

    لازمی شادی ایکٹ کا نجی بل جماعتِ اسلامی کے رکنِ اسمبلی سید عبدالرشید نے جمع کرایا تھا۔

    سید عبدالرشید کے جمع کرائےگئے ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سال کے بچوں کی شادی نہ کرانے پر والدین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

    بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 18 سال کے بچوں کی شادی نہ کرنے پر والدین کو تحریری ٹھوس جواز دینا ہو گا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی نے لازمی شادی ایکٹ کے زیرِ غور قانون کی مخالفت کی تھی

  • جرائم پیشہ افراد کی ہیڈمنی، سندھ رینجرز کو سب سے زیادہ انعامی رقم ملے گی

    جرائم پیشہ افراد کی ہیڈمنی، سندھ رینجرز کو سب سے زیادہ انعامی رقم ملے گی

    Lکئی سالوں سے مارے یا پکڑے گئے مطلوب جرائم پیشہ افراد کے سروں کی قیمت اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملنے جارہی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی 3کروڑ 70 لاکھ روپے کی سمری میں سب سے زیادہ رقم رینجرز کے حصے میں آئے گی جب کہ دوسرے نمبر پولیس کی جانب سےنوابشاہ ڈویژن کو انعامی رقم ملے گی۔
    کراچی سمیت سندھ بھر میں کئی سالوں سے مارے یا پکڑے گئے جرائم پیشہ ملزمان کے سروں کی قیمت کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے اور محکمہ داخلہ نے تین کروڑ 70 لاکھ روپے انعامی رقم منظوری کےلیے بھیج دی ہے۔
    ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ نے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی ہے جس کے مطابق سب سے زیادہ انعامی رقم سندھ رینجرزکو پھرپولیس کے نوابشاہ ڈویژن کو ملے گی۔
    سندھ رینجرز کو 5 ملزمان کی گرفتاری پر ایک کروڑ 53 لاکھ روپے ملیں گے، سی ٹی ڈی کو ایک ملزم کو ہلاک کرنے پر 20 لاکھ روپے ملیں گے اور ساؤتھ زون کو ایک ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام ملے گا جب کہ لاڑکانہ ڈویژن کو 6 ملزمان کی گرفتاری پر 52 لاکھ روپے ملیں گے۔

    اس کے علاوہ نوابشاہ ڈویژن کو 9 ملزمان میں سے ایک کو ہلاک اور 8کو گرفتار کرنے پر ایک کروڑ 40 لاکھ ملیں گے۔

    ان ملزمان کی ہیڈ منی کئی سالوں سے التوا کا شکار تھی، حال ہی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ٹیم نے ہیڈ منی کی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ یہ انعامی رقم جاری کرے گا۔

  • سرکاری ہسپتال میں کرپشن،مریضوں کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کرکے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔

    سرکاری ہسپتال میں کرپشن،مریضوں کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کرکے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔

    کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے باہر ایمبولینس ڈرائیورز اور رہائشیوں کا جھگڑا

    جھگڑے میں دکاندار اور میڈیکل اسٹورز مالکان بھی کود پڑے.چھ افراد معمولی زخمی، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا .عباسی شہید اسپتال کے اطراف تمام میڈیکل اسٹورز بند کردئیے گئے.واقعے پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ اسپتال کے باہر جعلی ایمبولینسز مافیا بن چکے ہیں جو مریضوں کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کرکے پیسے بٹورتے ہیں۔
    ایس ڈبلیو ایف اور الشریف فاونڈیشن نامی ایمبولینس میں مریضوں کو منتقل کیا جاتا ہے. مریضوں کو سرکاری علاج سے ڈرا کر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جاتاہے.ڈرائیورز اور ایجنٹ مافیا مریضوں کونجی اسپتال منتقل کرکے بھاری کمیشن وصول کرتے ہیں.

  • مخالفین کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹرانچارج گرفتار

    مخالفین کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹرانچارج گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس نے سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم حقیقی اور ایم کیو ایم کے اپنے کارکنوں کے قتل کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ گلبہارناظم آباد کے سابقہ سیکٹرانچارج کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سولجربازارکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ گلبہارناظم آباد کے سابقہ سیکٹرانچارج شمشاد خان ولد خورشید خان کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارملزم نے سال 1994 میں ایم کیو ایم حقیقی کے 2 کارکنان آصف کیپسن اور فہیم عرف فہمی اورسال 1995 میں انصار،کامران اورحقیقی کے یونٹ انچارج رفیق عرف پپوکوقتل کیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سال2013 میں اپنے حکم پرایم کیو ایم کے کارکن حامد سال 2014 میں ایم کیوایم کارکن تراش اورحیدرحسین کو قتل کروایا، گرفتار ملزم نے سال 2014 میں سرفراز باڈی بلڈر اورایم کیوایم کے یونٹ انچارج183 ناظم آباد فرازکوقتل کروایا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم اس سے قبل دومرتبہ گرفتار ہوکرجیل جا چکا ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ 1992 میں آپریشن شروع ہوتے ہی بھارت فرار ہو گیا تھا۔

    دوران مفروری ملزم کا رابطہ پارٹی قیادت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے کروایا تھا اور بمبئی میں ملزم کو را کے افسران نے عکسری تربیت دی تھی اور ملزم کوٹاسک دیا کہ واپس کراچی جا کر پولیس ، خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اور دیگرلوگوں کو قتل کرنا اورافراتفری پھیلانی ہے۔

  • جب تک بحریہ کا وجود ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ڈاکٹر قادر مگسی

    جب تک بحریہ کا وجود ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ڈاکٹر قادر مگسی

    سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ جب تک بحریہ کا وجود ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ ملک ریاض کے کارندوں نے بحریہ ٹائون میں آگ لگائی، اس میں ہائی پروفائل کیمیکل استعمال ہوا یہ وہی کیمیکل تھا جس سے بلدیہ فیکٹری اور کراچی کے وکلاء چیمبر کو نذرآتش کیاگیا تھا، ہماری زبان کٹ تو سکتی ہے لیکن بند نہیں ہوسکتی، اگر قومی قیادت سمیت کارکنوں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لے کر گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا نہ کیاگیا تو سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی پر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔
    وہ سندھ ترقی پسند ہائوس قاسم آباد پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر عبدالحمید میمن، حیدر شاہانی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
    ڈاکٹر قادر مگسی نے آج منگل کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں بیٹھا ہوں اگر کسی کو گرفتار کرنا ہے تو وہ اپنا شو ق پورا کر لے، انہوں نے کہاکہ دھرنا میں کراچی جانے کیلئے پہلے تو رکائوٹیں ڈالی گئیں ، جگہ جگہ کارکنوں کو روک کر ہراساں کیا گیا اس کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں سندھ کے وارث کراچی میں بحریہ ٹائون پہنچے اور وہاں شدید گرمی میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈکراتے رہے اس سے لوگوں کی تکلیف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹائون اور اس کے اطراف 15 ڈی ایس پیز، 25 ایس ایچ اوز اور 1300 پولیس اہلکاروں کی نفری تعینات تھی، گذشتہ روز 2بجے انڈر پاس کی طرف سے شرارت ہوئی تو ہمارے رضاکاروں نے شرپسندوں کو پکڑا اور ان کی پٹائی لگائی ، انہوں نے کہا کہ اتنی نفری کے باوجود شرپسندوں کے خلاف پولیس حرکت میں نہیں آئی، ڈھائی گھنٹے تک شرپسند شرارت کرتے رہے انہیں کسی نے نہیں روکا،یہ ہائی پروفائل کیمیکل سے آگ لگائی گئی تھی یہ وہی کیمیکل تھا جس سے بلدیہ فیکٹری اور کراچی کے وکلاء چیمبر کو نذرآتش کیاگیا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بالکل بلائنڈ گیم کی طرح تھا تو پھر آفاق احمد اور خواجہ اظہارالحسن سامنے آگئے اور پھر بینفشری تو بحریہ ٹائون اور ملک ریاض ہوئے جبکہ ہم تو دفاع میں چلے گئے، ڈاکٹر قادر مگسی نے دعویٰ کیا کہ ملک ریاض کے کارندوں نے آگ لگائی ہے ، ہم پرامن تھے میری تقریر سے پہلے آنسو گیس اور فائرنگ شروع کردی گئی ، جلسے میں شرکت کرکے واپس جانے والے شرکاء کی دو بسیں تحویل میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی گئی، انہوں نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ محترمہ کی شہادت کے بعد سندھ تین دن تک جل رہا تھا تو اس حساب سے ایف آئی آر آصف زرداری کے خلاف ہونی چاہے تھی، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ قادر مگسی اور جلال محمود شاہ و دیگر کو گرفتارکرنے پر یہ تحریک ختم ہو جائے گی تو یہ آپ کی بھول ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان توڑنے کی سیاست کا حصہ نہیں ہیں ہم جمہوری لوگ ہیں پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں ، صنعان قریشی و دیگر کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کی جائے ، میرے خلاف پانچ ایف آئی آر درج ہوئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھودیش کے نعرے اور جھنڈے بحریہ ٹائون کے ڈرامے کے لوگوں نے استعمال کئے۔

  • صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائم کووڈ 19ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

    صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائم کووڈ 19ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

    صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پیر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کووڈ( 19.Covid) ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا ۔ ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف سے ملاقات اور رجسٹریشن کاونٹر کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احمد شاہ نے کراچی کے ادیبوں، شاعروں ، صحافیوں، فنکاروں، ممبران آرٹس کونسل اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ویکسینیشین کے لیے بہترین ماحول مہیا کیا ۔
    جس کا بہت زیادہ اثر ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کی خواہش ہے کہ ان کو بھی اس سینٹر میں سہولت مہیا کی جائے ۔
    انہوں نے کہا کہ احمد شاہ نے پہلے فن و ثقافت کی ترقی اور اب ویکسین سینٹر میں بہترین ماحول قائم کیا ہے، ان کی بہترین کاوشوں کو ہم سراہتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل نے فن و ثقافت کی بہترین خدمت کی اور اب ویکسینیشن سینٹر سے مہم کو تیز کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کو حکومت سندھ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔

  • تھر کے لوگ جیالے حکمرانوں کی وجہ سے پیا سے مررہے ہیں.

    تھر کے لوگ جیالے حکمرانوں کی وجہ سے پیا سے مررہے ہیں.

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا تھر پارکر کے آر او پلانٹ پر بیان

    حیرت کی بات ہے تھرپارکر میں پانی کی قلت پر وفاق کے خلاف پی پی نے مظاہرہ کیا.تھرپارکر میں 750 آر او پلانٹ جن میں 450 لگے وہ ناکارہ بن گئے.تمام کے پیسے پہلے ادا کردیے گئے.تھرپارکر آر او پلانٹس کا قبرستان بن چکا ہے.ایشیاء کا سب سے بڑا آر او پلانٹ پانی کی بجاء دھول اڑا رہا ہے.آر او پلانٹس کی مشینری بیچی جارہی ہے.اس سے قبل سازدا بناکر کرپشن کی تاریخ رقم ھڑپ کی گئ.تھر کے لوگ جیالے حکمرانوں کی وجہ سے پیا سے مررہے ہیں.سندھ حکومت اب مزید سندھ کارڈ کھیلنے کے قابل نہیں رہی.سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کا سیاہ چہرہ پہچان چکے ہیں.