Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی پی نے سندھ میں 6 دفعہ حکومت کی مگر توجہ ترقی کے بجائے جیبیں بھرنے پر دی

    پی پی نے سندھ میں 6 دفعہ حکومت کی مگر توجہ ترقی کے بجائے جیبیں بھرنے پر دی

    پی پی نے سندھ میں 6 دفعہ حکومت کی مگر توجہ ترقی کے بجائے جیبیں بھرنے پر دی،صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان

    وفاق کی ترقیاتی اسکیموں پر پی پی سندھ کارڈ کھیل رہی ہے،پیپلز پارٹی اپنی جھوٹ اور منفی سیاست کی زنبیل ساتھ لیکر چلتی ہے، وزیراعظم پورے ملک کے وزیراعظم ہیں سندھ بھی عمران خان کا ہے، پی ٹی آئی نے 3 سالوں میں 32 فیصد سے زائد فنڈز سندھ کی ترقی کیلئے دیے، وفاقی حکومت نے صوبے میں بلخصوص 25 ارب پانی کی اسکیموں کیلئے مختص کیے،

    سندھ کے عوام کی عقل و شعور پر تالے نہیں لگے ہوئے سندھ حکومت صوبے کی ترقی کی اسکیموں کو مختلف بہانوں سے ہر سال دہراتی ہے، وزیر اعلیٰ اپنی غرض سے نکل کر صوبے کی عوام کا نہیں سوچتے.

    وزیر اعلیٰ کو تکلیف ںے کہ وفاق ان کے ہاتھ میں پیسہ کیوں نہیں دے رہی، وزیراعظم نے سندھ کی ترقی کیلئے تاریخی پیکچز دیے، مراد علی شاہ ایک ناکام اور کرپٹ وزیر اعلیٰ ہیں ،سندھ کے ساتھ زیادتی کے مرکزی کردار ہے، منفی سیاست کرنے والے صوبے کی عوام کو بار بار نہیں ورغلا سکتے،

  • سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

    سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

    سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کےگروپ انشورنس کی رقم میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 4 تک کےملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ ‏‏75000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گریڈ 5 تا 10کےملازمین کی گروپ انشورنس 3لاکھ50 ہزار سےبڑھا کر 4 لاکھ37ہزار500 کیا جا رہا ‏ہے۔

    گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سےبڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کےملازمین کی ‏گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی۔

    بجٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ کا حجم ‏‏12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔

  • ٹرین حادثہ، پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل

    ٹرین حادثہ، پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن مکمل

    پاک فوج نے ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا ، حادثے کا شکار ٹرین کاانجن اوربوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں اورٹریک کی بحالی کیلئےاقدامات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور ریلوےٹریک کی بحالی کیلئےاقدامات جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثے کاشکارٹرین کاانجن اوربوگیاں ٹریک سےہٹادی گئیں، ضروری مرمت کےبعدریلوےٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئےکھول دیاجائےگا

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ احادثے کے 98 زخمیوںں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا، جن میں سے بیشتر زخمی شیخ زیداسپتال رحیم یارخان،سی ایم ایچ پنوعاقل میں زیرعلاج ہیں۔

    یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔

    بعد ازاں آرمی رینجرز کے جوانوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، دو ہیلی کاپٹر کے زریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، اس کے علاوہ امدادی سامان بھی جائےحادثہ پر پہنچایا

  • وزیراعلی سندھ کا ترقیاتی کاموں میں 25 فیصد حصے کا مطالبہ

    وزیراعلی سندھ کا ترقیاتی کاموں میں 25 فیصد حصے کا مطالبہ

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ترقیاتی کاموں میں 25 فیصد حصے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی صرف دو سکیمیں تھیں، پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ فنڈز رکھے گئے۔

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفنرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے ہمارا روڈ نیٹ ورک بہتر ہو، روڈ نیٹ ورک بہتر ہونے سے معیشت میں بہتری آتی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خوشی ہے.

    وفاق کو اب خط لکھنا چھوڑ دیا، آخری خط میں لکھا تھا شاید میں بہرے لوگوں سے بات کر رہا ہوں، زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ ترقیاتی فنڈ دیا، ہمیں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے 25 فیصد حصہ دیں، این ایچ اے میں ہمارے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں رکھا گیا۔

  • بحریہ ٹاؤن میں جو کچھ ہوا اس پر کیا کرنیوالے ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ

    بحریہ ٹاؤن میں جو کچھ ہوا اس پر کیا کرنیوالے ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ

    بحریہ ٹاؤن میں جو کچھ ہوا اس پر کیا کرنیوالے ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو ریگولرائز کرنے کاحکم دیا،

    وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں احتجاج کے نام پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہم نے قانونی طور پر پر امن احتجاج کی اجازت دی ،ہم نے کہا تھا دوران احتجا ج ہائی وے بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،مظاہرین نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے ،قانون کی خلاف ورزی کی،جو بھی گرفتار ہوگا، ایف آئی آر درج کریں گے اور کارروائی ہوگی

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے غریب شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے پر شہریوں نے احتجاج کیا تھا اور بحریہ ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا

    کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

    بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    بحریہ ٹاؤن میں جنسی زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

    زمینوں پر قبضے،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی

     بحریہ ٹاؤن میں دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے علیحدگی پسندوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے

    واقعہ کے بعد بحریہ ٹاؤن سے منسلک نجی بلڈرز اور ڈیولپرز کے نمائندے میاں اطہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے کاروبار غیرمحفوظ ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آ کر صورتحال دیکھیں، شرپسند عناصر کی جانب سے دکانیں، دفاتر اور املاک جلائی گئیں، ہم لٹ رہے تھے لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا، جب لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا دی تو اعتراضات آنا شروع ہوگئے۔

    قبل ازیں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں چاچا فیض محمد گبول کے فرزند مراد گبول، سردار قادر بخش گبول، حفیظ جوکھیو اور دیگر شامل تھے ،اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملیر کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ملیر کے نمائندے بروکر اور سہولتکار بن چکے ہیں.

    بحریہ ٹاؤن سے بجلی فراہمی کا معاہدہ،عدالت نے کیا جواب طلب

  • کراچی سے روانہ ہونے والی 10 ٹرینیں منسوخ

    کراچی سے روانہ ہونے والی 10 ٹرینیں منسوخ

    ریلوے نے آج کراچی سے روانہ ہونے والی 10 ٹرینوں کو منسوخ کردیا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، جناح ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس، ملت ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، تیزگام، ذکریا ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ تمام ٹرینوں کی منسوخی تکنیکی بنیادوں پر صرف آج کے لیے کی گئی ہے اس لیے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو 100 فیصد ری فنڈ کیا جائے گا.

    لہٰذا ریزرویشن آفس سے ٹکٹ لینے والے مسافر ریزرویشن آفس سے ری فنڈ لیں۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ سے میرپور خاص کے لیے مہران ایکسپریس، گرین لائن اور خیبر میل ایکسپریس اپنے مقرر وقت پر روانہ ہوں گی.

    جب کہ کراچی سے روہڑی جیکب آباد کے لیے سکھر ایکسپریس بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی جائے گی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ رات گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے میں اب تک 62 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

  • ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست اب ختم ہونی چاہئے

    ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست اب ختم ہونی چاہئے

    سیکرٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی ایڈوکیٹ حسان صابر نے آج پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کی ۔

    حسان صابر نے پریس کانفرنس میں کہا پی ایس پی ڈہرکی ٹرین حادثے کے متاثرین سے ہمدردی اور لواحقین سے تعزیت کرتی ہے۔

    ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست اب ختم ہونی چاہئے۔حکومت وقت کو چاہیے کہ لوگوں کی داد رسی کرے نہ کہ دوسرے پر الزامات لگائے ۔

    آج کی پریس کانفرنس مصطفیٰ کمال کی 5 جون کی پریس کانفرنس کا تسلسل ہے۔

    آئین کے آرٹیکل 6 کے مطابق اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو سزا ہوگی۔سوال یہ ہے کہ کیا صرف اس ملک میں آمروں نے آئین کو توڑا ہے؟

    آئین کے آرٹیکل 7 میں ریاست کی تینوں حکومتوں کا واضح بتایا گیا ہے۔اس آئین کے مطابق وفاقی،صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کی حکومت واضح ہے۔

    افسوس پچھلی تمام حکومتوں نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر قدضن لگائی۔اس حکومت نے تمام اختیارات مئیر سے لے کر صوبائی وزیر کے ماتحت کردیے جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

    پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ نظام کی دشمن ہے، اس لیے کبھی یہ نظام نہیں لائے گی۔چئیر مین مصطفیٰ کمال نے آئین میں ترمیم کا جو فارمولہ بتایا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔

    ایم کیو ایم نے کیوں لوکل گورنمنٹ کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا۔مسلم لیگ ن، پی پی پی ، پی ٹی آئی لوکل گورنمنٹ کے نظام کے خلاف ہیں۔

    ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کام اسمبلی میں جاکر عوام کیلئے قانون سازی کرنا ہے نا کہ گلیاں اور سڑکیں بنانا۔

    پورے پاکستان میں لوکل گورنمنٹ سسٹم رائج کیا جائے۔2013 کا بلدیاتی سسٹم انتہائی ناکام رہا ہے مردم شماری کے معاملے پر پی ایس پی نے بھرپور احتجاج کیا دیگر جماعتوں نے صرف خانہ پوری کی۔

    ایم کیو ایم نے نتائج کو مان کر اس شہر کے لوگوں کو دھوکا دیا اور اپنی وزارتوں اور مقدمات کے معاملات بہتر کرے۔

    سندھ حکومت سندھ کے پانی کو رو رہی ہے، کراچی والے پانی کیلئے کس کے سامنے روئیں۔سندھ حکومت ایک منظم سازش کے تحت کراچی والوں کو تکلیف دے رہی ہے۔

    پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی اور صوبہ سندھ لاوارث نہیں پی ایس پی سب سے آگے کھڑی ہے۔ہم اس شہر کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں۔

    سیاست کیلئے خدمت کا جذبہ ضروری ہے جو صرف مصطفیٰ کمال کے پاس ہے۔ایم کیو ایم اور پی پی پی ایک دوسرے کے کرائم پاٹنر ہیں۔

    جو جو آئین میں لکھا ہے پی ایس پی وہ تمام حقوق چھین کر لیں گی۔ہم سندھ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ اس معاملے میں فوری ایکشن لیں اور بلدیاتی معاملات فوری بہتر کریں ورنہ عوامی ردعمل کیلے تیار رہے۔

    پی ایس پی سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک چلائی گی۔این ایف سی ایوارڈ کے حولے سے بھی آئین میں ترمیم کی جائے تاکہ پی ایف سی فنڈ میں وفاق ڈائیریکٹ ڈسٹرکٹ میں منتقل کرئے تاکہ ڈسٹرکٹ صوبے کے محتاج نہ ہوں۔

    ہم عوامی اصلاحات کیلئے عدالتوں میں جائینگے اور اپنا حق لیں گے۔آئین میں سب کچھ واضح ہے مگر بلدیاتی اختیار ات کے ساتھ مزاق کیا گیا۔

    حفیظ الدین نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا
    پاک سر زمین پارٹی کی بنیادی کوشش ہے کہ بلدیاتی حقوق عوام کے گھر کی دہلیز پر دیے جائے۔

    ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے پی پی حکومت سنجیدہ ہوجائے اور بلدیاتی حکومت فعال کرے ورنہ پی ایس پی سراپا احتجاج ہوگی۔

  • ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا فیصلہ سنادیا گیا

    ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا فیصلہ سنادیا گیا

    شہر قائد کی مقامی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے اکیس مقدمات کا فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے اکیس مقدمات کا فیصلہ سنادیا اور ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں کو بری کردیا ہے۔

    بری ہونے والوں میں فاروق ستار، سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار، رؤف صدیقی، سلمان مجاہد و دیگر شامل ہیں، تمام افرادپر بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کےمقدمات درج تھے۔

    یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم نے 22 اگست 2016 کو کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے کارکنان سے خطاب کیا تھا جس کے بعد وہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر پاکستانی نیوز چینل کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا۔

    مظاہرین نے دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کے ساتھ سیکیورٹی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ خواتین سمیت دفتر میں موجود ملازمین کو ہراساں بھی کیا تھا۔

    ایک روز بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے فاروق ستار کی قیادت میں اپنے قائد کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ دو دھڑوں، ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن میں تقسیم ہوگئی۔

  • شہر قائد کوفراہمی آب کی میگا اسکیموں کے حوالے سےوزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس

    شہر قائد کوفراہمی آب کی میگا اسکیموں کے حوالے سےوزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس

    وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت شہرکوفراہمی آب کی میگا اسکیموں کے حوالے سے اجلاس

    کراچی شہر کی پانی کی ضروریات کے پیش نظر عالمی اداروں کے تعاون سے متعدد منصوبہ جات پر کام کررہے ہیں، سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ کی وزیر بلدیات کو بریفنگ

    کراچی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات سندھ میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری بلدیات انجینئر سید نجم احمد شاہ نے وزیر بلدیات سندھ کو شہر کو فراہمی آب کے حوالے سے میگا اسکیموں اورعالمی اداروں کے تعاون سےجاری منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈ منسٹریٹر کراچی،ایم ڈی واٹر بورڈ، سیکرٹری پلاننگ،وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر KWSSIP سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

    سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ نے وزیر بلدیات سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ شہرکی پانی کی ضروریات اور بڑھتی آبادی کے پیش نظرسائنسی بنیادوں پرایسا مکینزم تشکیل دیا جارہا ہے جس کے ذریعے تمام صنعتی و رہائشی علاقوں میں مستقل طور پر فراہمی آب اور سیوریج کی نکاسی کا بندوبست کیا جاسکے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے ورلڈ بینک سمیت تمام عالمی اداروں کے ساتھ کوآرڈینشن کا عمل جاری ہے۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے اندر پینے کےصاف پانی کی فراہمی اورسیورج کے مسائل کا حل حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہےاور میٹرو پولیٹن سٹی کا درجہ رکھنے والےشہر کراچی کے عوام کےلئےسہولیات کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشورہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پانی پر سب سے پہلا حق یہاں کے رہائشی افراد کا بنتا ہے۔کسی بھی فرد یا گروہ کو شہر کے لئے فراہم کردہ پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ناصر حسین شاہ نے تمام پمپنگ اسٹیشنوں سے بلا تعطل پانی کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں سے پانی کی کمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں ان تمام علاقوں میں سپلائی معمول کےمطابق لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور پیپلز پارٹی سندھ کے حصے کا پانی حاصل کرنے کے لئے جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ نے وزیر بلدیات سندھ کو عالمی بینک کے تعاون سےجاری منصوبے کی رفتار اور کار کردگی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ بیرونی فنڈنگ کے ذریعے چلنے والے تمام پراجیکٹس کامیابی کےساتھ ترقی کی منازل طے کررہے ہیں اور غیر ملکی ماہرین اور پیشہ ورانہ کنسلٹنٹس کی قیمتی آرا سے بھی استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔ ناصر حسین شاہ نےمجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارہ جاتی رابطوں اور مشورہ سازی کے عمل پر زور دیا اور عزم ظاہر کیا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کے لئے انتھک کاوشوں کا سلسہ مزید دراز اور تیز کیا جائے گا۔

  • کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس 19 اور شالیمار ایکسپریس 21 گھنٹے لیٹ ہو گی ،جعفر ایکسپریس 14 ،پاکستان ایکسپریس 16 گھنٹے تاخیر کا شکار

    عوام ایکسپریس 20 ،خیبر میل 8 اور فرید ایکسپریس 10 گھنٹے لیٹ جبکہ تیزگام 13 ، پاک بزنس ایکسپریس 14 اورقراقرم ایکسپریس 14 گھنٹے لیٹ ہو گی-

    کراچی سے آنے والی شاہ حسین 11 اور علامہ اقبال ایکسپریس 15 گھنٹے کی تاخیر تک پہنچے گی-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان ریلوے نے بتایا تھا کہ ڈہرکی ٹرین حادثے کے مقام پر ٹریک کا کام مکمل ہونے پرٹرینوں کی روانگی شروع ہوجائے گی ریلوےحکام کے مطابق 3 گھنٹےتک ٹریک بحال کردیاجائےگا-

    ریلوے حکام کا کہنا تھا ڈہرکی ٹرین حادثہ، بوگیوں کاملبہ ٹریک سےہٹادیاگیا،ٹریک کی مرمتی کا کام جاری ہے-

    ڈہرکی ٹرین حادثہ: 3 گھنٹے تک ٹریک بحال کر دیا جائے گا ریلوے حکام