Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2136 نئے کیسز رپورٹ،22 اموات

    سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2136 نئے کیسز رپورٹ،22 اموات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 24299نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 2136 نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں ابتک کورونا کے 3939414ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں ابتک 306690کیسز ہوچکے ہیں،آج کورونا کے مزید 979مریض صحتیاب ہوگئے،اب تک 280167 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، آج کورونا کے باعث مزید 22مریض انتقال کرگئے، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4891ہوگئی ہے، سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 21632 مریض زیر علاج ہیں، 20762 مریض گھروں اور 25 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 845مریض زیرعلاج ہیں،کورونا متاثرہ 810 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 68مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبہ بھر کے 2136کورونا کیسز میں 1153 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 404، ضلع شرقی 353، وسطی 160، ملیر 133 کورنگی 66 اورغربی 37امزید کیسز ظاہر ہوئے، خیرپور 232، حیدرآباد166، سکھر 91، لاڑکانہ 65، جامشورو46، قمبر 37، شہید بینظیرآباد 37، سانگھڑ 36، ٹھٹہ 33، دادو25، عمرکوٹ23 ، بدین 23، میرپورخاص 19، ٹنڈوالہیار 15، نوشہروفیروز 14، شکارپور 13، کشمور 12، سجاول 12، ٹنڈو محمد خان 12، گھوٹکی 10 اور جیکب آباد1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • فلسطین صرف عربوں کا نہیں،امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،مسلم  ممالک خاموشی کا روزہ توڑیں

    فلسطین صرف عربوں کا نہیں،امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،مسلم ممالک خاموشی کا روزہ توڑیں

    کراچی میں آکرہ(AKRA)کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔اس پریس کانفرنس میں پورے کراچی پراپرٹی کے شعبے سے وابستہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی اور انہوں نے متفقہ طور پر اسرائیل کو ایک غاصب اور ظالم ناجائز ریاست قرار دیا۔ شرکائے پریس کانفرنس نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کو اچھا فیصلہ قرار دیا اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا حکومت پاکستان نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اس سلگتے ہوئے مسئلے پر بھرپور وکالت کی ہے امریکی حمایت کی مذمت کرتے ہیں پریس کانفرنس میں ایپنیک کے سیکریٹری جنرل کے یو جے ورکرز کے صدر شکیل یامین کانگا، کراچی ایپنک کے چئیر میں دارا یوسف اور رانا محمد یوسف ،راشد صدیقی ، صابر شاہ ، محسن قریشی ، کامران ندیم ، راحیل ہارون ، سیف الدین، شکیل میمن ، عرفان شیخ ، محمد علی مخدوم ، عدنان اکبر شامل تھے۔اس موقع پر صدر آ کرہ (AKRA) ایم رحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت تصور کرتے ہیں۔
    ڈیفنس اور کلفٹن ریئیلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر زبیر بیگ نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں اسرائیل ایک ظالم ہے مسلم ممالک خاموشی کا روزہ توڑیں ہمیں طاقت کے بل بوتے پر کمزور کو دبانے کی روایت ختم کرنی پڑے گی ،
    ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے سرپرست اعلی سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ فلسطین کو آزاد ملک اور اس کی مالکانہ حثیت بحال کرنے تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ امریکا نے اسرائیل کی بے جا پشت پناہی کرتے ہوئے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے فلسطیں کو 1947 سے پہلے والی حیثیت ملنے تک مسلم دنیا میں احتجاج جاری رہے گا وفاقی حکومت کی جانب سے جو موقف اختیار کیا گیا ہے ہم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، راحیل ہارون نے کہا کہ
    فلسطین صرف عربوں کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے وہاں ہمارا قبلہ اول موجود ہے مسلم دنیا اپنے اتحاد کو قائم کرے۔

  • کراچی شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں پریشانیوں کا سامنا غیر ملکی سہولیت کا ر  بن گئے

    کراچی شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں پریشانیوں کا سامنا غیر ملکی سہولیت کا ر بن گئے

    کراچی اسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ نادرا مراکز میں غیر ضروری کاغذات طلب کر کے عوام کو پریشان کرنا بند کیا جائے۔ شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔ نادرا میگا سینٹر کا حال بھی نادرا کے دیگر عام سینٹرز جیسا ہو گیا ہے۔ شہریوں کو صحیح معلومات نہ دینا معمول بن گیا ہے۔

    عام آدمی کو طرح طرح کی دستاویزات مانگ کر ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جب کہ غیرملکی افراد کو لاکھوں روپے لے کر نادرا کارڈ جاری کر دیا جاتا ہے۔ غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کا اجراء ملک کے وقار سے کھیلنے کے مترادف ہے اس پر سخت ایکشن اور کاروائی ہونی چاہئے۔

    نادرا کے ان افسران کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ چلا کر عبرتناک سزا دی جائے۔ پاسبان ہیلپ لائن پر متعدد شہریوں نے نادرا کے عملہ کے نامناسب رویے، خوامخواہ تنگ کرنے اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات درج کرائی ہیں، انتظامیہ فوری نوٹس لے۔

    نادرا میگا سینٹرز کا حال بھی ابتر ہے۔ کورونا کے دوران بجائے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔ نادرا کا عملہ مختلف حیلے بہانے سے شہریوں کو بغیر ٹوکن بھگا دیتا ہے تاکہ شہری ایجنٹوں سے رابطہ کرنے پر مجبور ہو جائے۔

    نادرہ کے عملہ کو پابند کیا جائے کہ جب کوئی شہری نیا شناختی کارڈ بنانے یا پرانے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے یا دیگر دستاویز کے لئے نادرا سینٹرز آئے تو اسے ٹوکن کا اجراء لازمی کیا جائے اور اگر اس کے کاغذات میں کوئی کمی بیشی ہے تو وہ مکمل کرنے کا کہا جائے۔

    پاسبان ہیلپ لائن پر شہریوں کی نادرا سینٹرزکے عملہ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے مزید کہا کہ ملک میں کسی بھی ادارے میں چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم رائج ہی نہیں۔

    سرکاری ادارے لوٹ مار، بد عنوانی اور عوام کے استحصال کا گڑھ بن چکے ہیں۔ ان پڑھ اور کم پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ سرکاری اداروں میں کھلواڑ کیا جاتا ہے۔ ہر جگہ ایجنٹوں سے کام کرائے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ اداروں میں بدعنوانیوں کا بڑا سبب سرکاری ملازمتیں سیاسی بنیادوں اور رشوت کے عوض دینا ہے۔

    ان اداروں میں شناختی کارڈ کے حصول کا ادارہ نادرا بھی شامل ہے، جس کے عملے کا رویہ عوام کیساتھ انتہائی آمرانہ اور خصوصا خواتین کو پریشان کرنے میں پیش پیش ہے۔ غیر ضروری کاغذات کے نام پر عوام کو بیجا پریشان کیا جاتا ہے۔

    شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں دشواریوں سے نجات دلانے کے لئے بند کئے جانے والے تمام نادرا مراکز کھول دیئے جائیں۔ خواتین اور بزرگ شہریوں کے لئے نادرا موبائل سروس کی سہولت فراہم کی جائے۔

  • سید مصطفیٰ کمال کی چمن ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

    سید مصطفیٰ کمال کی چمن ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی چمن ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

    ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔امن قائم کرنے کے لیے پوری قوم نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔دشمن ممالک پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر کے اندر سے غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔حملے میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    حکمران صرف اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے اور اپوزیشن حکومت گرانے میں مصروف ہے، عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

  • سندھ میں صحت کےناقص نظام کی ذمہ دار بلاول کی پھپھو ہیں، خرم شیر زمان

    سندھ میں صحت کےناقص نظام کی ذمہ دار بلاول کی پھپھو ہیں، خرم شیر زمان

    لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں سینئر صحافی حنیف سہاگ کی والدہ کے آکسیجن کی عدم فراہمی سے جانبحق ہونے کا معاملہ

    معاملے پر پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا مذمتی ویڈیو بیان جاری

    لاڑکانہ ٹیچنگ اسپتال میں حنیف سہاگ کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس ہے،سندھ میں صحت کےناقص نظام کی ذمہ دار بلاول کی پھپھو ہیں،
    وزیر صحت عزرہ پیجوہو کی نااہلی پر پوری سندھ حکومت خاموش ہے، بلاول کی پھپھو کی وجہ سے صحت کے نظام میں تباہی اور قیامت دیکھی ہے،معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی ذمہداروں کیخلاف سخت کارروائی کرے ،
    جب تک تحقیقات کا عمل جاری ہے بلاول کی پھپھو کو عہدے سے ہٹایا جائے.

    سندھ حکومت کی سرپرستی میں نظام کا بہتر ہونا مشکل ہے، مگر چاہتے ہیں نظام ٹھیک کیا جائے اور عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں.

  • انڈس موٹر کی طرف سے کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم کینسر ہسپتا ل کیلئے 60 ملین روپے عطیہ

    انڈس موٹر کی طرف سے کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم کینسر ہسپتا ل کیلئے 60 ملین روپے عطیہ

    انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے کمپنی کے بانی چیئرمین مرحوم علی سیلمان حبیب کو خراج عقیدت کے طور پر شوکت خانم میموریل کینسر اینڈ ریسرچ سینٹر ( ایس کے ایم سی ایچ) کو 60 ملین روپے عطیے کے ذریعے تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا ہے ۔ یہ عطیہ کراچی میں شوکت خانم کی زیر تعمیر عمارت پر خرچ کئے جائیں گے۔
    انڈس موٹر کے وائس چیئرمین ، شن جی یاناگی اور چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کو چیک پیش کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علی اصغر جمالی نے کہا’’ آئی ایم سی کی شوکت خانم کینسر ہسپتال کے ساتھ گزشتہ دو عشروں سے وابستگی چلی آر ہی ہے ۔ پاکستان میں کینسر کا علاج بہت مہنگا ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔
    ایس کے ایم سی ایچ نے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قدم آگے بڑھا یا اور ملک کے مستحق اور نادار افراد کو کینسر کے علاج میں مدد فراہم کی ، میں قابل قدر کام پر ہسپتال کی انتظامیہ کو مبار ک بار پیش کرتا ہوں۔ یہ عہد ہمارے مرحوم چیئرمین علی حبیب کوخراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک صدقہ جاریہ ہے بلکہ ان کی رحم دلی اور شفقت کو یاد رکھنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
    ایس کے ایم سی ایچ کراچی میں کینسر کے علاج کیلئے تیسرا اور جدید ترین ہسپتال ہے جو دی ایچ اے سٹی میں 20 ایکڑ قطعہ اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے جہاںکینسر کے 75 سے زائدمریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ 13 بلین روپے کی لاگت سے ہسپتال کی تعمیر آئندہ تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ جدید ترین ڈائیگناسٹک، ریڈی ایشن اور علاج و معالجہ کی سہولیات ایک چھت تلے میسر ہوں گی جہاں کراچی، سندھ اور بلوچستان کے مریض کا علاج کراسکیں گے۔
    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں پاکستان میں کینسرکی178,000 سے زائد مریض سامنے آئے جبکہ 177,000 سے زائد افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔ آئندہ پانچ برسوں میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 329,524 تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ چھاتی، منہ، پھیپھڑوں ، خوراک ک نالی اور خون کا کینسر مرد اور خواتین دونوں میں بہت عام ہے۔

  • اپنا وعدہ پورا کیا جائے ہمیں مجبور نہ کیا جائے ، علامہ فاروق الحسن قادری

    اپنا وعدہ پورا کیا جائے ہمیں مجبور نہ کیا جائے ، علامہ فاروق الحسن قادری

    اپنا وعدہ پورا کیا جائے ہمیں مجبور نہ کیا جائے ، علامہ فاروق الحسن قادری

    باغی ٹی وی : رکنِ شوریٰ تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن قادری نے کراچی میں لبیک بیت المقدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

    اپنا وعدہ پورا کیا جائے، اسیرانِ ناموسِ رسالت ﷺ کو فلفور رہا کیا جائے، اتنے کارکنان کے ہوتے ہوئے بھی ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا،


    اگر ہم چاہیں تو ابھی نمائش چورنگی پر بیٹھ جائیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے ، رکنِ شوریٰ تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن قادری نے کراچی میں لبیک بیت المقدس مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

    فلسطين کا واحد حَل جہاد ہے اور یہ کرکٹر اور مفادپرست ٹولے جہاد نہیں کر سکتے،

    اپنا وعدہ پورا کیا جائے، اسیرانِ ناموسِ رسالت ﷺ کو فی الفور رہا کیا جائے،اتنے کارکنان کے ہوتے ہوئے بھی ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا،

  • سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم پکڑا گیا

    سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم پکڑا گیا

    پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈاکو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 مارچ کو ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر ساڑھے گیارہ کے علاقے میں گھر کے باہر تین لڑکوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی واردات کی۔
    جس کی سی سی ٹی وی فویٹج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ملزم کے ساتھی نعیم عرف چریا کے پاس 30بور پسٹل بھی تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ ملزم کی گر فتاری سی سی ٹی وی فو ٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ دوران تفتیش ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈا نے اعتراف کیا کہ وہ اپریل 2021 کے دوران اپنے ساتھی نعیم عرف چریا کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر مختلف علاقوں (رئیس امرہوی، ڈسکو موڑ، اسلام چوک، نشان حیدر چوک اور گردونواح)میں چھینا جھپٹی،خواتین سے پرس اور راہ گیروں سے موبائل فو ن چھیننے کی مختلف واردتوں میں ملوث رہا ہے۔
    گرفتار ملزم کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر9001111-0347 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • شہر قائد میں پانی کی قلت تاجر الائنس نے مختلف علاقوں میں احتجاج کی دھمکی دیدی

    شہر قائد میں پانی کی قلت تاجر الائنس نے مختلف علاقوں میں احتجاج کی دھمکی دیدی

    کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والانے کراچی کے مختلف علاقوں میں قلت آب پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی حکمرانی کے دعوے داروں نے شہر کو کربلا بنادیاہے، ہماری خوتین بچے اور بوڑھے ایک گیلن پانی کے حصول کے لیے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں،کراچی میں پانی کا مسئلہ کوئی ایک یا دومہینے پہلے کانہیں ہے بلکہ شہر قائد کی عوام یہ عذاب کئی برسوں سے سہہ رہی ہے،لیاری، ملیر ،کورنگی ،فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد ،اورنگی ٹائون،لانڈھی سرجانی سمیت کراچی کا شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں کے لوگ لمبی لمبی لائنیں لگاکر قطاورں میں نہ کھڑے ہوجبکہ بے حیائی تو ان حکمرانوں کی ہے جنھوں نے عوام کو دوبوند پانی کے لیے گھروں سے بے گھر کیاہواہے ایسا لگتاہے شہر کا تمام پانی ٹینکر مافیا کو دیدیا گیا ہے جو منہ مانگے داموں شہریوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا رہاہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں لیاری کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علاقہ معززین سے ملاقاتوں میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر پورے ملک کو پالتاہے مگر یہاں کے لوگ دنیا کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اس شہر کی بدقسمتی ہے کہ سیاستدان یہاں کے مسائل کو حل کرنے کا لالچ دیکر ہمیشہ سے ہی اقتدار بناتے رہے ہیں مگر جیتنے کے بعد کبھی بھی کسی امیدوار نے یہاں کی عوام سے دوبارہ آکر ان کا حال نہیں پوچھا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ یہ سندھ اور وفاقی حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر قائد کی عوام کو کم ازکم پانی کی سہولت تو فراہم کریں اگر یہ بھی ان سے نہیں ہوتا عوام کی بدوعائوں سے انہیں پھر کوئی نہیں بچاسکتا ،ایاز میمن موتی والا نے مزید کہاکہ تاجر الائنس شہر قائد کی عوا م کو تنہا نہیں چھو ڑ سکتی اگر متعلقہ محکمہ کی جانب سے شہر میں پانی کے بحران کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم شہر کے مختلف علاقوں میں حکومت ،ٹینکر مافیا اور واٹر بورڈکے خلاف احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

  • ہمیں بھی دیگر کاروبار کی طرح اپنا کاروبار اوپن کرنے کی اجازت دی جائے ،آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن

    ہمیں بھی دیگر کاروبار کی طرح اپنا کاروبار اوپن کرنے کی اجازت دی جائے ،آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن

    آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنکی جانب سے حویلی ریسٹورینٹ بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔پریس کانفرنس میں محمد حنیف خان ، فرحان عباس ، حسن طارق ، خلیل صدیقی ، اطہر آفتاب ، ظہیر عباس ‘ سید جعفر سمیت اور دیگر نے شرکت کی۔
    اس موقع پر (AKRA)آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اسد حنیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ لوگ بے حد پریشان ہیں ہم نے حکومتی سطح پر جو اقدامات کیے تھے اس کو فالو کرتے ہوئے اپنا کاروبار بند رکھا تھا مگر اب تقریباً سب کچھ کھول دیا گیا ہے بازار ‘ شاپنگ مال ، سپر اسٹور ، بینک ، ہوائی جہاز ، مویشی منڈی ، ٹرین ، جیسی عوامی اجتماع والی جگہیں کھل چکی ہیں ، لہٰذا ہم کو بھی اپنا کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اسد حنیف نے کہا کہ ہمارے پاس جو ملازمین کام کرتے ہیں ان کا بھی ہم پر بہت پریشر ہے ہمارے پاس ان کو اجرت دینے کے وسائل نہیں ہیں ہم ان کو نکال کر بے روزگار نہیں کرسکتے ہم صوبائی و وفاقی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مثبت حکمت عملی ترتیب دے کر ہمیں ہمارے کاروبار اوپن کرنے کی مکمل طور پر اجازت دی جائے ہماری آواز ہمارے مطالبے کو سنجیدہ لیا جائے ہم سے ہمارا حلال ذریعہ معاش نہ چھینا جائے لاک ڈائون کی وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ لوگ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں اس موقع پر AKRAکے سرپرست اعلیٰ فرحان عباس ، محمد حنیف خان ، اظفر آفتاب ، ظہیر عباس ، سجاد ، مظہر خان ، احمد ، بلال ، شاہد ، خلیل صدیقی ، سید جعفر ، حسن طارق ، نہال انجم ، انس رئیس ، وکٹور ، ایم فاروق ، سلمان ، تیمور اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر تمام شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ ہوم ڈلیوری کے ساتھ ساتھ ڈائیننگ کرنے کی سہولت بھی مکمل ایس او پیز کے ساتھ اجازت دی جائے۔