Baaghi TV

Category: کراچی

  • اسرائیل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی جانوں سے کھیلنا بند کرے ، پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی

    اسرائیل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی جانوں سے کھیلنا بند کرے ، پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی

    جمعیت علماء اسلام صوبہ سند ھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی ،جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا اقبال اللہ ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ مسلم حکمران مظلوم فلسطینی بھائیوںکے لئے بیانات اور احتجاج کے علاوہ بھی اپنا کردار ادا کریںبیت المقدس مسجد اقصی اول دن سے ہی مسلمانوں کا قبلہ اول رہا ہے اور فلسطین کی سرزمین انبیاء کی سرزمین کہلاتی ہے یہود و نصاری کا قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہر فرم ہر پلیٹ فارم سے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے علم جہاد بلند کیا جائیگا ، عرب امارات کا اسرائیل سے معاہدات کرنا مظلوم مسلمانوں کے جذبات کو مجرو ح کرنا ہے اور فلسطین کے مسلمانوں کی برسوں کی جدوجہد کو سبکوتاژ کرنا ہے ،اسرائیل نے مسلماںنوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں لاکھو ں مسلمانوں کا خون بہایا ہے مسلم اقوام اسرائیل کو کسی صور ت تسلم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے عرب امارات نے ذاتی مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کروڑوں مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ،عرب امارات کو اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہئے اور دیگر مسلم ممالک سے اس مسئلہ پر بات چیت اور مشاورت کرنا چاہئے اورتمام مسلم ممالک کو اعتماد میں لینا چاہئے ،مسلمانوں کے قاتلوں سے تعاون بڑھانا اور ان کے ساتھ معاہدے کرنا مسلم امہ اس کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔
    اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر پیر لیا قت علی شاہ ،جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی صاحب ،سیکٹری اطلاعا ت مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی ،عبدالستار بلوچ ، مفتی محمد نقشبندی ،مفتی ظل الرحمن ،حضرت ولی حضراوی ،مولانا اقبال اللہ ، اور دیگر رہنمائوں نے بھی عرب امارات کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

  • ڈاکٹر عاصم حسین اور انیس قائم خانی کو بھی کورونا ہوگیا

    ڈاکٹر عاصم حسین اور انیس قائم خانی کو بھی کورونا ہوگیا

    ڈاکٹر عاصم حسین اور انیس قائم خانی کو بھی کورونا ہوگیا۔دہشتگردوں کو علاج معالجہ اور پناہ دینے کے مقدمے میں دونوں ملزمان انسدادہشتگردی عدالت پیش نہیں ہوسکے۔وسیم اختر ذاتی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج معالجہ اور پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین، وسیم اختر اور انیس قائم خانی عدالت پیش نہیں ہوسکے، دوران سماعت وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا ڈاکٹر عاصم اور انیس قائم خانی کو کورونا ہوگیا ہے، کورونا کے وجہ سے کورنٹائین میں ہے پیش نہیں ہوسکتے، وکیل وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وسیم اختر ذاتی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، لہذا آج حاضری سے استثنی دی جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 3 جولائی تک ملتوی کردی، جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

  • نوجوان کو بھیک مانگنے والی لڑکی سے محبت ہو گئی، دونوں نے شادی کر لی

    نوجوان کو بھیک مانگنے والی لڑکی سے محبت ہو گئی، دونوں نے شادی کر لی

    رکشہ ڈرائیور نے بھیک مانگنے والی لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق نوجوان خود رکشہ ڈرائیور ہے جس نے بھکاری خاتون کے ساتھ عشق میں مبتلا ہوکر کر اسی سے شادی کر لی۔دونوں نے کورٹ میرج کی۔تاہم اب دونوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں اپنا رکشہ چلانے والا ڈرائیور غلام بشیر عمرانی ایک بھیکاری خاتون عذار سولنگی سے محبت کر بیٹھا۔
    وہ اپنا رکشہ اسی جگہ چلایا کرتا تھا جہاں عذرا بھیک مانگتی تھی۔دونوں کو پیار ہوگیا اور بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا۔جوڑے نے عدالت میں شادی کی۔تاہم عذرا کے والدین اس شادی سے خوش نہیں ہیں جس کے باعث دونوں نے اپنی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔غریب جوڑے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ پرسکون ہو کے خوشیوں بھری زندگی گزار سکیں۔

  • کراچی کو بجلی کی بحالی کے دوران بن قاسم سے دھوئیں کی اطلاع

    کراچی کو بجلی کی بحالی کے دوران بن قاسم سے دھوئیں کی اطلاع

    کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کو بجلی کی بحالی کے دوران بن قاسم پاور اسٹیشن 1 سے دھوئیں کی اطلاع ملی ہے جس کی فوری تحقیق کی جا رہی ہیں۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بحالی تیزی سے جاری ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ این کے ون اور ٹو ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر اچانک نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی کے ایک بڑے علاقے کو بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہو گئی۔

    بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہونے کے باعث سخت گرمی کی وجہ سے کراچی کے شہری بلبلا اٹھے۔

  • کراچی کے متاثرہ علاقوں کو سپلائی بحال کرنا شروع کردی: کے الیکٹرک

    کراچی کے متاثرہ علاقوں کو سپلائی بحال کرنا شروع کردی: کے الیکٹرک

    کراچی: ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تاہم ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ شہر کے متاثرہ حصے کو بجلی کی سپلائی کی بحالی شروع کردی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں خرابی ہوئی اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن جامشورو سے ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے 45 گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہوچکے ہیں جس کے باعث سسٹم میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہوئی ہے۔

    ترجمان نے بتایاکہ بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایک گھنٹے تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    ادھر ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی، این کے بلدیہ اوربلدیہ 2 ٹرانسمیشن لائنز بحال کردی ہیں جب کہ بجلی کا لوڈ آہستہ آہستہ بڑھایا جا رہا ہے۔

    علاوہ ازیں ترجمان کے الیکٹرک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں بریک ڈاؤن پر کام کررہی ہے اور پیچھے سے بجلی کی سپلائی بحال ہونے کے بعد شہر کے متاثرہ علاقے کو بجلی کی بحالی شروع کردی ہے۔

  • چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

    چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

    شہرقائد میں چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتاری سے قبل بھی ملزم نے بارہ سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بن قاسم ملیر سے چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والے ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم کو خفیہ اطلاع پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم اسلم ولد غلام حسن بچوں کو تبرکات کھلانے یا دینے کے بہانے بہلا پھسلا کر شکار بناتا اور بچوں کو مین نیشنل ہائی وے کے قریب مشکوک پلاٹ/گھر پر لا کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا۔

    گرفتاری سے قبل بھی ملزم نے بارہ سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ، متاثرہ بچے کے والد کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، گرفتار ملزم کیخلاف کم عمر بچوں کیساتھ زنا/بدفعلی کے چار مقدمات تھانہ بن قاسم اور شاہ لطیف میں درج ہیں۔
    گرفتار ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے تمام تھانوں میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور ملزم اسلم کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم،بجلی تقریباً تین گھنٹوں سے معطل

    کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم،بجلی تقریباً تین گھنٹوں سے معطل

    ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ڈیفنس فیز ون، ملیر ماڈل کالونی، لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ میں بھی بجلی معطل ہے۔ اس کے علاوہ گلستان جوہر، موسمیات اسکیم 33، لیاقت آباد سی ون ایریا، گلستان جوہر بلاک 14، 18 ، 19، سر سید ٹاؤن ، ڈی ایچ اے، نارتھ کراچی اور اطراف میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
    کراچی کے علاقوں شاہ فیصل، ہائی وے، ٹیچرز سوسائٹی، رفاہ عام، گلبرگ، نیو کراچی، کلفٹن بلاک 5، صدر، ایم اے جناح روڈ ، موبائل مارکیٹ،الیکٹرانک مارکیٹ اور ہائیکورٹ میں بھی بجلی تقریباً تین گھنٹوں سے معطل ہے۔
    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں خرابی ہوئی ہے اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن جامشورو سے ٹرپ کرگئی ہے جس کی وجہ سے 45 گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہوچکے ہیں جس کے باعث سسٹم میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہوئی ہے۔
    ترجمان نے بتایاکہ بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایک گھنٹے تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
    علاوہ ازیں ترجمان وزارت توانائی کا بتانا ہےکہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی لائن میں ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے، ملک میں بجلی کا پورا سسٹم اس وقت بالکل نارمل ہے، این ٹی ڈی سی اورکےالیکٹرک کے اہلکار بجلی بحالی میں مصروف ہیں اور ٹرپنگ کی وجوہات کا بھی پتا چلایا جارہا ہے۔

  • بلاول یا مریم کے نہ ماننے سے ملکی معیشت پر فرق نہیں پڑنا

    بلاول یا مریم کے نہ ماننے سے ملکی معیشت پر فرق نہیں پڑنا

    ‏کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ٹوئٹر بیان . حلیم عادل شیخنے اپنی ٹوئٹر بیان میں کہا ملکی معیشت میں بہتری اور فلسطین کے معاملے پر کامیابی پر پاکستانی کاوشوں کی دنیا معترف ہے، مگر شریف خاندان، شہزادیاں، پرچی چیئرمین، اچکزئی، مولانا، سب کے ٹوئٹر فلسطین پر خاموش رہے.‏
    ان کی منی لانڈرنگ کے پیسے سوئس بینکز میں پڑے ہیں اس لیے یہ لوگ ڈرتے ہیں، بلاول یا مریم کے نہ ماننے سے ملکی معیشت پر فرق نہیں پڑنا، پاکستان کی ترقی سے خائف قوتیں اپنا سیاہ مستقبل دیکھ کر پریشان ہیں، عمران خان کا پاکستان یہ ہے بدلتا نیا پاکستان.

  • سندھ میں کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

    سندھ میں کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

    سندھ میں کورونا کی تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے موجودہ پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک صوبے بھر میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24299 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ 13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز تھے، 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز تھے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز کی شرح عید کے بعد مسلسل بڑھ رہی ہے، 7 دنوں ( 15 مئی سے 21 مئی تک) میں کراچی میں 13.97 فیصد کیسز ہوئے۔
    سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بریفنگ میں بتایا کہ حیدرآباد میں 10.83 فیصد کیسز اور باقی سب اضلاع میں 5.40 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز ہیں، ضلع وسطی میں 13 فیصد، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیسز ہیں، حیدرآباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد کیسز ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 30 دنوں میں کورونا کے 213 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والوں میں 164 اسپتالوں میں وینٹیلیٹرز پر تھے، اور 42 مریض اسپتال میں وینٹیلیٹرز پر نہیں تھے جب کہ 26 مریضوں کا گھروں میں انتقال ہوا۔ سندھ کو اس وقت تک 10 لاکھ 7 ہزار سینوفارم، اور 47000 کیسینو ویکسین موصول ہوئی ہیں، 4 لاکھ 85 ہزار سینو ویک اور 1 لاکھ 7 ہزار 500 اسٹرازینیکا ویکسین موصول ہوئی ہیں۔
    وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا صورتحال کے پیش نظر موجودہ پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک صوبے بھر میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس مزید 2 ہفتوں کے لیے بند رکھے جائیں گے، شادی ہالز بھی بند رہیں گے، جب کہ واکنگ ٹریکس کھلے رکھے جائیں گے۔
    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق پیر سے تمام مارکیٹس اور دکانیں شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی، ڈیپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلیں گی، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا، جب کہ اسکولز کے کھلنے کا فیصلہ تب کریں گے جب کورونا کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ ٹاسک فورس نے وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی ویکسینیشن کرنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا امکان ہے، گزشتہ اجلاس میں بھی ٹاسک فورس ممبران اور ماہرین نے مزید سخت فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

  • میں دنیا میں امن اور ہر انسان کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی ہوں۔

    میں دنیا میں امن اور ہر انسان کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی ہوں۔

    اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔

    عائشہ عمر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کی تصویر شیئر کی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ عائشہ عمر نے لکھا خدا کا شکر ہے کہ گزشتہ رات اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ لیکن جنگ بندی کے باوجود بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔

    جنگ بندی کے بعد اب وقت ہے ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کا جو اس جنگ کا شکار ہوکر بے گھر ہوگئے اور جنہوں نے اس خونی کھیل میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔ یہ وقت ہے ان بچوں کی نفسیاتی مدد کرنے کا جنہیں اسرائیلی حملوں کے بعد شدید ذہنی اذیت، صدمے کا سامنا کرنا پڑا اور جو تشدد کا شکار ہوئے۔ بالکل ایسے ہی جیسے کسی جنگ ذدہ خطے کے بچوں کی مدد کی جاتی ہے
    اداکارہ عائشہ عمر نے پیغام دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایک دن اس مسئلے کا پُر امن حل نکلے گا اور اس کا اختتام ہوگا۔ کیونکہ اس سیارے پر موجود ہر انسان کو حق حاصل ہے اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنے اور بے خوف زندگی گزارنے کا۔ ہم سب یہاں اس سیارے پر بقائے باہمی سے ایک ساتھ رہنے کے لیے موجود ہیں۔

    عائشہ عمر نے کہا میں یہ یقین دلاناچاہتی ہوں ہر اٹھنے والی آواز اہم ہے۔ اور ہمیشہ فرق پڑتاہے۔ کبھی کسی کو یہ نہ کہنے دیں کہ آپ کی آواز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یا آپ کے الفاظ اہم نہیں ہیں۔ غلط ہوتا دیکھ کر کبھی اپنی آواز کو اٹھنے سے نہ روکیں، اور کبھی اس کے لیے کھڑا ہونا نہ چھوڑیں جس پر آپ یقین کرتے ہیں۔ میں دنیا میں امن اور ہر انسان کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی ہوں۔
    آخر میں عائشہ عمر نے فیض احمد فیض کی مشہور نظم کا مصرعہ شیئر کیا ’’بول کہ لب آزاد ہیں تیرے۔‘‘

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان دو روز قبل 11 روز سے جاری جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جنگ بندی سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں سیکیورٹی کیبینٹ کی جانب سے متفقہ طور پر جنگ بندی کی منظوری دی گئی تھی۔