Baaghi TV

Category: کراچی

  • کورونا کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں گنجائش ختم ، وزیراعلیٰ سندھ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کورونا کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں گنجائش ختم ، وزیراعلیٰ سندھ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ہمارے اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہیں ، وہیں سندھ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کو بتایا کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں اور نئےکیسزکی وجہ سےاسپتالوں پردباؤہے، ہمارے اسپتال،خاص طورپرپرائیویٹ اسپتال بھرچکےہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارےکورونااسپتال میں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے ، ایکسپوسینٹر 80 فیصد بھر چکاہے، نئےمریض سول، جے پی ایم سی اور لیاری میں داخل کررہےہیں۔

    مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ کراچی میں 10.22 فیصد کوروناکیسز، حیدرآبادمیں 9.21فیصد اور باقی شہروں میں 3.68 فیصد کیسزہیں۔

    کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کورونا ویکسی نیشن میں ہم وفاق کی پالیسی پرعمل پیراہیں، سندھ میں روزانہ 70 ہزار ویکسی نیشن لگ رہی ہیں، روزانہ2 لاکھ ویکسین کاہدف پوراکرناچاہتےہیں، موبائل سسٹم بنایا جس سےروزانہ 1 لاکھ ویکسی نیشن لگیں گی۔

  • حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا

    حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

    کراچی والے شدید گرمی اور لاک ڈاؤن کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں،جماعت اسلامی شہریوں کیلئے ایک بار پھر میدان میں آگئی۔

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو3 دن کا الیٹی میٹم دیتےہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا بنیاد ی مقصد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تھا لیکن بدقسمتی سے نجکاری کے بعد 16 برس میں ادارے کی پیداواری صلاحیت صرف 11 فیصد ہی بڑھ سکی ہے۔

    جبکہ صارفین کی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے،کراچی کے شہری مستقل عذاب میں مبتلا ہیں جس کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نپیرا بھی کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دیتا ہے، کے الیکٹرک کے نجکاری لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور خود انصاری کیلئے کی گئی تھی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ایک نجی ادارے کو 95 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، عدالتیں کہتی ہیں کے الیکٹرک کے نا ماں کا پتہ ہے نا باپ کا مگر حکومتیں اس مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔

    حافظ نعیم الرجمان نے سوال کیا کہ 13 برس سے برسراقتدار پیپلز پارٹی کیوں اس مسئلے پر بولنے کو تیار نہیں، گورنر سندھ کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے؟ ۔

  • انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

    انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

    انسانوں کیلئے کچھ کرتے نہیں، کتوں کے حقوق کیلئے یہاں پہنچ گئے، عدالت

    سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں کتوں کو مارنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتے انسانوں کو کاٹ رہے ہیں اس پر درخواست گزار کو افسوس اور احساس نہیں؟ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کتے بچوں کو کاٹ رہے ہیں روزانہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کتوں کے کاٹنے واقعات کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا

    دوران سماعت جسٹس اظہر حسن رضوی نے کہا کہ کتے روز بچوں اور بزرگوں کو جھنجھوڑ رہے ہوتے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کراچی میں کتوں کو گولی مار کر ہلاک کیا جارہا ہے ،روکا جائے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ جانوروں کے تحفظ کاکام کررہےہیں ،انسانی حقوق کو بھی تو دیکھیں، انسانوں کے لیے کچھ کرنا ہو تو بات کریں کتوں کے لیے درخواست لے کر پہنچ گئے ہیں،

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

  • اورنگی اورگجرنالہ کیساتھ لیزمکانات مسمارکرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

    اورنگی اورگجرنالہ کیساتھ لیزمکانات مسمارکرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

    سندھ ہائيکورٹ نے لیز مکانات مسمار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔

    منگل کو گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کی آپریشن کےخلاف درخواست کی سماعت کےدوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ريمارکس ديے کہ سپریم کورٹ کا حکم نہیں تو لیز مکانات کیوں توڑ رہے ہیں۔کیا میڈیا رپورٹس پر نالوں کے اطراف لیز مکانات مسمار کیے؟۔
    سندھ ہائيکورٹ نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ سے وضاحت نہیں آجاتی، مکانات مسمار کرنے کا آپریشن نہ کیا جائے۔لیزمکانات انکروچمنٹ میں نہیں آتے تو کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔
    عدالت نے گجر اور اورنگی نالے پر آپریشن روکنے پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کے ایم سی، کمشنر کراچی، سندھ حکومت اور دیگر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل منگل 18مئی کو ہونے والی سماعت میں مکانات مسمار کرنے پر وضاحت پیش نہ کرنے پرعدالت نے سندھ حکومت اور کے ایم سی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔متاثرین کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نےعدالت کو بتایا تھا کہ متاثرین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور کے ایم سی نے بھی عدالتی حکم کی وضاحت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کے ایم سی آپریشن بھی کررہا ہے اور وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررہا ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ سپریم نے تجاوزات کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے 99 سالہ لیز املاک کو مسمار کرنے کا حکم نہیں دیا اور جس ادارے نے لیز دی وہی گھروں کو مسمار کررہا ہے۔

  • پلاٹ کے تنازعے پر 2 مسلح گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک ، 4افراد زخمی

    پلاٹ کے تنازعے پر 2 مسلح گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک ، 4افراد زخمی

    شاہ لطیف ٹاؤن گلشن کریم میں پلاٹ کےتنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، فلمی انداز کی لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں بااثر افراد اور جرائم پیشہ عناصر نے قانون کو مذاق بنادیا، شاہ لطیف ٹاؤن گلشن کریم میں پلاٹ کےتنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا ، جھگڑے میں 2مسلح گروپس کی جانب سے جدید ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا۔

    فلمی انداز کی لڑائی میں ایک شخص ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہےپہلے ایک شخص پستول ہاتھ میں لے کر فائرنگ کرتا نظر آیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ کوبراہ راست فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔

    جھگڑا شروع ہوتے ہی دفتر میں بھگدڑمچ گئی جبکہ ویڈیو میں کئی افراد کےہاتھ میں آٹومیٹک ہتھیار دیکھے جاسکتے ہیں، جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائر نگ جاری رہی۔

    فوٹیج میں ہلاک شخص عزیز ہسپانی کے ہاتھ میں بھی پستول دیکھی جاسکتی ہے ، عزیز ہسپانی گولی لگنے کے بعد کافی دیر تک پستول ہاتھ میں تھامے مقتول بیٹھا رہا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ جھگڑا نذر محمد جوکھیو اور عزیز نامی شخص کی تلخ کلامی سے پیش آیا ، نذر جوکھیو کے ہاتھ اٹھانے پرعزیز طیش میں آیا، پولیس کو جائے وقوع سے جدید ہتھیار بھی ملے ہیں۔

  • کراچی میں کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتار

    کراچی میں کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتار

    ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمربچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان ظہیر خان نیازی،نعمان سعید اورزین العابدین کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 25 مئی کو ایئر پورٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر 2 ملزمان نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ تیسرا ملزم اندر موجود دو ملزمان کی پہرہ داری کرتا رہا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 134/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے انتہائی پیشہ ورانہ اندازاوربہترین حکمت عملی کو اپنا کر ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پرڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے ایس ایچ اوایئر پورٹ اورایس ڈی پی اوایئرپورٹ کو تعریفی اسناداورکیش انعام سے نوازا گیا جبکہ سربراہ کراچی پولیس کی جانب سے شاباشی دی گئی ۔

  • سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے

    سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے

    ‏وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس۔

    اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن قاضی کبیر و دیگر موجود تھے۔
    ‏سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک انقلابی پروگرام ہے جو تمام طلباء کو یکساں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
    حصول علم کی راہ میں سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام ایک روشن چراغ کی مانند ہے،جس سے غریب طلباء مستفید ہورہے ہیں۔‏اس پروگرام میں شفافیت برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اسی لئے تمام طریقہ کار اور ڈیٹا جدید خودکار کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ہے۔

    سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں مفت معیاری تعلیم کی فراہمی اور بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

  • نثار احمد کھوڑوکی ڈاکٹر عاصم کے والدہ کی تعزیت کے لیۓ انکے گھر آمد

    نثار احمد کھوڑوکی ڈاکٹر عاصم کے والدہ کی تعزیت کے لیۓ انکے گھر آمد

    پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر جناب نثار احمد کھوڑو صاحب کی سابق صدر کراچی جناب ڈاکٹر عاصم صاحب کے والدہ کی تعزیت کے لیۓ انکے گھر آمد

    انکے ہمراہ کوآرڈینیشن سیکریٹری سندھ نعمان شیخ ،ضلعی صدر ظفر احمد صدیقی، جنرل سیکریٹری دل محمد خان ،انفارمیشن سیکریٹری شہزاد مجید اور مقامی سٹی ایریا کے زمیداران و ورکر شریک تھے. جناب نثار احمد کھوڑو صاحب نے انتہاٸ غم و افسوس کیساتھ ڈاکٹر عاصم صاحب کی والدہ مرحومہ کی انتقال پر اظہار تعزٸیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

  • محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

    محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

    احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ملزمان کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کرلیا۔

    کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن روشن قناصرو کو حفاظتی تحوہل میں عددالت میں پیش کیا گیا۔

    ریفرنس کے دیگر ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس میں ملزمان پر دو سال بعد فرد جرم عائد کردیجس پر کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کا صحت جرم سے انکار کردیا۔

    بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہان کو طلب کرلیا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہان کو روبرو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمارت ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں مقدمے میں گرفتار ملزم روشن قناصرو کی جانب سے بیماری کے چیک اپ کیلئے درخواست جمع کرادی گئی وکیل نے استدعا کی کہ رخواست پر آج ہی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم روشن قناصرو کو طبی چیک اپ کرانے کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 4کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

  • تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا

    تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائدشرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کا اشارہ ہے، تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا، لیکن انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔