Baaghi TV

Category: کراچی

  • حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

    حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

    حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ
    حامد میر کے خلاف غداری کے مقدمہ کے انداج کیلئے سینئر صحافی عامر سلیم راٹھور کی مدعیت میں تھانہ تیموریہ کراچی میں درخواست دے دی گئی، میڈیا فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر یاسین علی شیخ بھی ہمراہ تھے،

    دو روز قبل حامد میر نامی شخص نے عسکری اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے پاکستان بھر کے عوام کی دل آزاری ہوئی، عامر سلیم راٹھور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ حامد میر پہلے افغانستان, پھر انڈیا اور اب اسرائیل کا پاکستان میں ایجنٹ ہے، معزز سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر حامد میر کو غداری کے مقدمہ میں سزائے موت سنائے تاکہ پاکستان میں کوئی غدار پیدا نہ ہو۔

    میڈیا فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر یاسین علی شیخ نے ملک گیر مظاہروں کی کال دے دی، یاسین علی شیخ نے مزید کہا کہ محب وطن پاکستانی اپنے عسکری اداروں سے محبت کے اظہار کیلئے باہر نکلیں، تاکہ دنیا کو ایک پیغام جائے کہ پاکستان کے عسکری ادارے پاکستانیوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔

    واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا ،حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی، حامد میر کی گرفتاری کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین دن ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر رہا

    حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    #حامد_میر_کو_گرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

    جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

    حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

    جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

  • لاء کالجز کے طلباء کے مرحلہ وار امتحانات کرانے کا حکم ، 2گھنٹے میں شیڈول طلب

    لاء کالجز کے طلباء کے مرحلہ وار امتحانات کرانے کا حکم ، 2گھنٹے میں شیڈول طلب

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے لاکالجز کے طلبا کے مرحلہ وار امتحان کرانے کا حکم دیتے ہوئے 2گھنٹے میں شیڈول طلب کرلیا اور کہا سال میں 2 یا3مرتبہ امتحان کراکر طلباکی ڈگری 5 سال میں مکمل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر میں لاکالجز میں امتحانات نہ ہونے کے معاملے پر طلبا کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی ، سماعت میں شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کے رجسٹرار کو پیش کیا گیا۔

    جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے کہا 3سال سےطلباکے امتحانات کیوں نہیں کرائے، جس پر رجسٹرار نے بتایا کورونا کی وجہ سے امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے تو وکیل نے کہا کورونا کی صورتحال ایک سال سے ہے،3سال سے امتحان نہیں کرائے۔

    جسٹس آفتاب احمد گورڑ کا کہنا تھا آپ نےجن سے پیسے لیے ، ان کے ایک سال میں 2امتحان کرائے، آپ نے سیکڑوں طلباکامستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے طلبا سےمرحلہ وارامتحان کرانےکاحکم دیتے ہوئے کہا سال میں 2 یا3مرتبہ امتحان کراکر طلباکی ڈگری 5 سال میں مکمل کی جائے۔

    عدالت نے 2 گھنٹے میں امتحانات کا شیڈول بناکر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا احکامات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

    جسٹس آفتاب احمدگورڑ نے ریمارکس میں کہا یونیورسٹی سےمنسلک کالج بندبھی کرنےکاحکم دےسکتےہیں، پھرآپ لوگ مکھیاں مارتےرہیں گے۔

    خیال رہے گزشتہ سماعت پرپیش نہ ہونے پریونیورسٹی رجسٹرارکوگرفتارکرکےپیش کرنے کاحکم دیا گیا تھا۔

  • علی وزیر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    علی وزیر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    علی وزیر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    سندھ ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پرسماعت کے بعد علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو مہینے فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد آج علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور ضمانت کی درخواست خارج کر دی

    پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا،علی وزیر جیل میں ہیں

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    علی وزیر کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے کیا حکم دے دیا

  • کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، کوثرمیڈیکو اورصابری نہاری سیل

    کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، کوثرمیڈیکو اورصابری نہاری سیل

    کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کوثر میڈیکو اور صابری نہاری کوسیل کردیا۔کراچی میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کرونا کیسز بڑھنے پر 13 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا گیا ہے۔
    انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکو اور صابری نہاری کو سیل کردیا۔کرونا وائرس سے بچائو کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس میں ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی بھی شامل ہے، دکانوں میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی کی بھی اجازت نہیں ہے۔

  • پی ڈی ایم کے بیروزگاروں میں سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمن زلیل ہورہے ہیں

    پی ڈی ایم کے بیروزگاروں میں سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمن زلیل ہورہے ہیں

    پی ڈی ایم کے بیروزگاروں میں سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمن زلیل ہورہے ہیں۔

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے اپنے بیان میں کہا زلیل و رسوا ہونا مولانا فضل الرحمن کے مقدر میں لکھا جاچکا ہے۔

    پی ڈی ایم کا رونا دھونا پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کے ہتھکنڈے ہیں، پی ڈی ایم کا کام صرف ملک میں مایوسی پھیلانا ہے۔

    شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں حکومتی نمائندوں سے بات کرنے کا فیصلہ دیر سے کیا، اچھا ہوگا پارلیمنٹ کا فورم ریفارمز کیلئے استعمال کیا جائے این ار او کیلئے نہیں،ملک میں پہلی بار 4 ہزار ارب سے زائد محصولات جمع ہوئیں۔

    آج پاکستان کی درآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر ہےڈالر کی قیمت میں کمی ہورہی ہے،
    سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنانے والے منصوبے کے مکمل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔

    عمران خان کیخلاف مخالفین جتنی چاہے تحریک چلالیں انجام رسوائی ہے، عمران خان نے سیاست میں نوجوانوں کو شعور دیا ، پھیلی ہوئی گندگی کو صاف کیا.

  • وفاقی حکومت کیخلاف غلط تاثر دینا پی پی کا وطیرہ ہے، سمیر میر شیخ

    وفاقی حکومت کیخلاف غلط تاثر دینا پی پی کا وطیرہ ہے، سمیر میر شیخ

    وزیر زراعت اسماعیل راہو کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کا ردعمل

    اسماعیل راہو نے محکمہ زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اسماعیل راہو کی سرپرستی میں سندھ کے سو سے زائد ٹیوپ ویلز غیر فعال ہیں، پی پی نے ڈاکوؤں کے معاملے سے عوام کا دہیان بھٹکانے کیلئے پانی پر ڈرامہ شروع کیا ہے ،
    وفاقی حکومت کیخلاف غلط تاثر دینا پی پی کا وطیرہ ہے۔

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ نے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کے بیان پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسماعیل راہو نے محکمہ زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اسماعیل راہو کی نالائقی کے باعث این ڈی ایم اے نے فصلوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا اسماعیل راہو کی سرپرستی میں سندھ کے سو سے زائد ٹیوپ ویلز غیر فعال ہیں ٹیوب ویلیز کی مشنری یا تو چوری ہوگئی یا خراب پڑی ہیں عملہ آج بھی گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر موصوف کی صبح جھوٹ سے شروع ہوکر رات بھی جھوٹ پر ختم ہوتی ہے، اسماعیل راہو جیسے جعلی جیالوں کی وجہ سے پی پی نے اپنی اصل پہچان کھودی ہےسندھ کے کسانوں کا اصل دشمن اسماعیل راہو ہے، وزیر زراعت کی وجہ سے سندھ میں کھیتی کا عمل سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، سندھ کے کسانوں پر پی پی کے شیطان سوار رہتے ہیں ۔پی پی نے ڈاکوؤں کے معاملے سے عوام کا دہیان بھٹکانے کیلئے پانی پر ڈرامہ شروع کیا ہے ۔جلد سندھ کو پی پی کے شیطانوں سے آزاد کروائیں گے وفاقی حکومت کیخلاف غلط تاثر دینا پی پی کا وطیرہ ہے 14 سال سے پی پی نے سندھ کے عوام کا استحصال کیا عمران خان نے ان تمام کرپٹ حکمرانوں کی منفی سیاست کے دروازے بند کردیئے ہیں۔

  • پی پی کےڈرامے صرف زمینیں بیچنے اور ڈاکوؤں کوفری ہینڈ دینے کی سازش ہے

    پی پی کےڈرامے صرف زمینیں بیچنے اور ڈاکوؤں کوفری ہینڈ دینے کی سازش ہے

    پیپلزپارٹی کے احتجاج اور پانی معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا رد عمل

    ‏پی پی سندھ میں احتجاج کی بجاء سندھ کے پانی پر ڈاکہ بند کرے، ڈرامے صرف زمینیں بیچنے اور ڈاکوؤں کو فری ہینڈ دینے کی سازش ہے، پنجاب کا وفد گڈو بئراج دورے پر پہنچا تو ایکسین نے ملنے سے انکار کردیا، سندھ حکومت اپنا وفد پنجاب بھیج کر صورتحال دیکھ سکتا ہے.

    ‏پانی کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف مسترد کرتے ہیں،پانی کی کمی گلیشئر کی وجہ سے جو عارضی تھی۔پی پی کو چاہیے کہ وہ گلیشئر کےخلاف احتجاج کرے، سندھ کے آبادگاروں کسانوں کے ساتھ ملکر سندھ حکومت کے پانی چوری کو بے نقاب کریں گے، سندھ اور عوام کا کیس ہر فورم پر لڑیں گے،

    قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نےٹوئٹ
    کرتے ھوئے مزید کہا کہ13 سال سے کراچی کو کربلا بنانے والی سندھ حکومت کس منہ سے پانی پر بات کررہی ہے،کےفورمیں اربوں کی کرپشن کی گئی،کراچی کو ہائیڈرینٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، 13 سال میں ایک بوند بھی اضافی شہر کو فراہم نہیں کی گئی، لوگ روزگار کی بجاء کین لیکر پانی کی تلاش میں پھر رہے ہیں،

  • سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے چار کیسز سامنے آگئے

    سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے چار کیسز سامنے آگئے

    سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

    سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا انڈین ویرینٹ داخل ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں بھارتی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کاظم جتوئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جن 4 متاثرہ افراد کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی ہے۔

    سیکریٹری صحت نے مزید بتایا کہ 3 افراد عراق سے اور ایک مسقط سے پاکستان آیا ہے۔حکام نے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا ہے اور اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

  • مسلم لیگ ( ق )پاکستان کی تعمیر کیلئے چوہدری شجاعت کی قیادت میں جدوجہد کررہی ہے

    مسلم لیگ ( ق )پاکستان کی تعمیر کیلئے چوہدری شجاعت کی قیادت میں جدوجہد کررہی ہے

    کراچی پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اب پاکستان کی تعمیر کیلئے چوہدری شجاعت کی قیادت میں جدوجہد کررہی ہے اسی وجہ سے مسلم لیگ (ق) میں دوسری جماعتوں کے افراد جوق در جوق شمولیت کررہے ہیں مسلم لیگ (ق) اقلیتی برادری کے حقوق دلائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ل پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن منارٹی ونگ کے عہدیداران ولایت مسیح. ریاض سہنا. اشرف مٹو. بوٹا مسیح. عامر رمضان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے والوں سے کیا اس موقع پرمسلم لیگ (ق) سندھ کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری معیزالحسن انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ جوائنٹ سیکرٹری نیاز شیخ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد جمیل احمد خان. یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالرحمان خانزادہ. جنرل سکریٹری سلطان بھٹی اسپورٹس ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی. مظہر شاہ. کامران فاروقی. احمد علی بلوچ اور دیگر بھی موجود ہیں اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے آل پاکستان منارٹی ونگ کے عہدیدران کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت خوش آئند ہے اور آپکو خوش آمدید کہتے ہیں نئے ساتھیوں کی شمولیت سے مسلم لیگ مزید مضبوط ہوگی.

  • یہ طریقہ اچھا نہیں کہ صحافیوں کو ان کے گھر میں گھس کر مارا جائے،

    یہ طریقہ اچھا نہیں کہ صحافیوں کو ان کے گھر میں گھس کر مارا جائے،

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا ٹاک

    بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں صحافیوں کے تحفظ کا بل پاس کیا ۔ناصر حسین شاہ کو صحافیوں کے تحفظ کے بل کی زمہ داری سونپی گئی ۔ صحافیوں کے جو حالات پیدا کردیے گئے اس سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جن ایشو پر بات نہیں کرسکتے اُس کے باوجود بات کرتے ہیں بڑی دلیری کی بات ہے ۔ یہ طریقہ اچھا نہیں صحافیوں کو گھر میں گھس کے ماریں۔ قوانین پر عملدر آمد کرانا بہت ضروری ہے۔ موجودہ سو کالڈ حکومت میں وہ کام ہورہے جو فوجی مارشل لا دور میں نہیں ہوتے۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ملک میں موجود ہیں ۔میری اطلاع کے مطابق وہ ملک چھوڑ کہیں باہر نہیں جارہے۔شدید علالت میں انہوں نے باہر جانے کی درخواست نہیں کی۔ نیب عدالتوں سے عجیب عجیب فیصلے آتے ہیں تو کوئی توجہ نہیں دیتا۔مریم مواز کے فیصلے میں کہا گیا گرفتاری سے دس روز قبل اطلاع دینی ہے مگر پیپلز پارٹی پر فوری طور پر ڈیل کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کی علالت کے دوران چند جماعتوں کے اکٹھے ہونے کو ہم نہیں مانتے۔ بلاول بھٹو زرداری متعدد بار کہہ چکے ہیں پی ڈی ایم میں اختلاف کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔ وہ کونسی سی قوتیں ہیں جو حکومت کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے۔ کس نے انٹر ویو میں اعتراف کیا ہم حکومت کو پانچ سال چلانا چاھتے ہیں۔