Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی : مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

    کراچی : مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

    کراچی میں مین ہول کی صفائی کے دوران 3 خاکروب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے گارڈن میں مین ہول کی صفائی کے دوران آکسیجن کی کمی سے 3 مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا،ریسکیو حکام نے بتایا کہ گارڈن میں مین ہول کی صفائی کے دوران پیش آنے والا واقعہ آکسیجن کی کمی کے باعث پیش آیا،تینوں خاکروب مین ہول کی صفائی میں مصروف تھے، اس دوران آکسیجن کی کمی سے وہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

    ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

    اس سے قبل جون میں کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھےیہ افسوس ناک واقعہ گھر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا تھا، مرنے والے افراد کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر گٹر کا پانی بھر گیا تھا، جس کے باعث ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہو گئی تھی، صفائی کی غرض سے ٹینک میں اترنے والے چاروں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوئے۔

    ایران کا عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا اعلان

  • کراچی ٹیکس بار  کی گوشوارے جمع کروانے  میں توسیع کی درخواست

    کراچی ٹیکس بار کی گوشوارے جمع کروانے میں توسیع کی درخواست

    کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے .

    ایف بی آر کے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 147 کے مطابق، ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنے فرائض پورے نہیں کر سکے کیونکہ آئرس پورٹل درست کام نہیں کررہا . خط میں کہا گیا کہ سسٹم کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو 15 ستمبر کی آخری تاریخ کی یاد دہانی کے باوجود زیادہ تر ٹیکس دہندگان پورٹل کی غیر فعال کارکردگی کی وجہ سے وقت پر ٹیکس ادا نہیں کر سکے ایسوسی ایشن نے انتباہ دیا کہ اب ٹیکس دہندگان کو شق 138 کے تحت سسٹم کی جانب سے وصولی نوٹس موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد جبراً وصولی کارروائیاں کی جاسکتی ہیں جن میں جرمانے، ڈیفالٹ سرچارجز اور بینک اکاﺅنٹس کی منسلکی شامل ہیں.

    کے ٹی بی اے نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقاتوں میں ان اہم مسائل کی بار بار نشاندہی کے باوجود پورٹل کی کارکردگی بہتر نہ ہوسکی کے ٹی بی اے نے زور دیا کہ پورٹل کی خرابی سالانہ ریٹرن فائلنگ کے اہم عرصے کے دوران ہوئی جس کی وجہ سے ریٹرن فائل کرنا اور ٹیکس ادا کرنے کے عمل تقریباً ناممکن ہوگئے ہیں اور پورٹل ابھی تک مکمل فعال نہیں ہوسکا.

    پاکستان کے ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

  • کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی

    کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی

    وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی، خوشی ہے کہ جو باتیں ایم کیو ایم کرتی تھی وہ اب سب کر رہے ہیں۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے، نصف زندگی جلاوطنی میں گزاری لیکن اب گھر پر رہنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمارے سارے کافرانہ اور ملک دشمن نعرے اپنا لیے ہیں۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ غریب سے غریب آدمی کو اسمبلی کا رکن بنایا، میں خود بھی پانچ بار ایم این اے بنا لیکن ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں ہر طرح کی لسانی تنظیمیں موجود تھیں، ایم کیو ایم تو سب سے آخر میں آئی، ہم سے پہلے بکری اور شیر بھی ایک گھاٹ سے پانی پیتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی فلاح و بہبود کا دارالحکومت ہے، دنیا کی مدد کرتا ہے مگر کراچی کی مدد کوئی نہیں کرتا، جنہیں ووٹ دیا وہ فنڈز کیوں نہیں لاتے۔ بڑے بڑے بزنس قومیائے گئے اور بعد میں کسی اور کو فروخت کر دیے گئے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں تجارتی نہیں بلکہ اعتماد کا خسارہ ہے، پاکستان میں معاشی نہیں بلکہ نیتوں کا بحران ہے۔ مالی دیوالیہ پر رو رہے ہیں لیکن اخلاقی زوال آ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2008 میں کراچی دنیا کا ایمرجنگ شہر تھا، آج عالمی ادارے اسے رہنے کے قابل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ، ماہرین نے روس پر شبہ ظاہر کردیا

  • پاکستان کے ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

    پاکستان کے ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں اور فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن، مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سیکیورٹی خطرے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یورپ اور برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس ایک بڑے سائبر حملے کی زد میں آگئے تھے، جس کے نتیجے میں لندن ہیتھرو، برسلز اور برلن جیسے مصروف ہوائی اڈوں پر چیک اِن سمیت دیگر الیکٹرانک سسٹمز ناکارہ ہوگئے۔

    اس صورتحال کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض پروازیں منسوخ بھی ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق کولنز ایئروسپیس کے الیکٹرانک سسٹمز اس حملے سے متاثر ہوئے اور کمپنی نے تکنیکی مسئلے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ملک کے تمام ایئرپورٹس اس سائبر حملے سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

    پھالیہ میں پنجاب وسیب کا احتجاج، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا مطالبہ

  • 100کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں سائلین کے تشدد کا سامنا

    100کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں سائلین کے تشدد کا سامنا

    کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر متاثرہ بچی کی والدہ اور عدالت آنے والے سائلین نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا،عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کیا،احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر تشدد کیا جبکہ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا پیٹا جس سے ملزم کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کی مقامی عدالت میں 100 سے زائد کمسن بچوں سے زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے روبرو ملزم شبیر کو شناخت کرلیا اور جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا تھا،ملزم کو قیوم آباد سی ایریا سے 11 ستمبر کو قبل اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزم کے موبائل فون سے 300 سے زائد بچوں اور بچیوں کی نازیبا ویڈیوز ملی تھیں۔

    سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کا ریپ کرنے اور اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا،پولیس نے اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس میں اس کے کمرے میں 8 سے 12 سال کی عمر کی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی/جنسی زیادتی کی سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں۔

    دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سینکڑوں نابالغ لڑکیوں کو چند سو روپے دے کر بہلاتا تھا، اس نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ کمسن بچیوں کو اپنے کمرے میں لاتا تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا اور قیوم آباد کے سی-ایریا میں اپنے کمرے میں تقریباً 100 نابالغ لڑکیوں کو ریپ کا نشانہ بنایا اور ان سب کی فلم بندی کی۔

    سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  • سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا،آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا،گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالر پر پہنچ گیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے،ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے بڑھ کر 4542 روپے میں دستیاب ہوئی۔

  • مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سروائیکل کینسر کی ویکسین لگوا کر مہم کا آغاز کیا

    مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سروائیکل کینسر کی ویکسین لگوا کر مہم کا آغاز کیا

    کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر پاکستان میں اس قومی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سروائیکل کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر صحت نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی اور بعد ازاں بیٹی کی انگلی پر خود مارک بھی لگایا۔ اس موقع پر تقریب میں شریک ماہرینِ صحت، خواتین نمائندگان اور طلبہ نے ویکسینیشن مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری سے ہر سال ہزاروں خواتین متاثر ہوتی ہیں، مگر بروقت ویکسین لگوا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہم کے آغاز کے ساتھ ہی کچھ حلقوں کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آیا ہے، لیکن حکومت عوام کو درست معلومات فراہم کرنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں نے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا کر یہ پیغام دیا ہے کہ یہ حفاظتی اقدام بالکل محفوظ ہے۔ اپنی 30 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی اپنی فیملی کو میڈیا کے سامنے نہیں لایا، لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان بچانے کے لیے اپنی اکلوتی بیٹی کو سامنے لایا ہوں۔”

    وفاقی وزیر صحت نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچیوں کو بروقت یہ ویکسین لگوائیں تاکہ مستقبل میں مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کو صحت مند معاشرے کی طرف لے جانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • پاک سعودی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے، بلاول

    پاک سعودی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے، بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے ہیں، صدر زرداری نے طے کیا ہے کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے ، سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے زرعی ایمرجنسی اور بجلی کے بلوں پر بات کی ، بدقسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی ہے، دوران گفتگو بلاول نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو امداد پہنچائی جائے ۔

    دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ سے متعلق بلاول کا کہنا تھا کہ معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ

    کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اسٹریٹ کرائم کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو 27 سال قید اور مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق مقدمہ اس وقت درج ہوا جب مدعی نے بتایا کہ 16 اپریل 2025ء کو شارع فیصل سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ واردات کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کا پیچھا کیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ سے ملزم عثمان زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

    پراسیکیوشن کے مطابق واقعے کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

    پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ، بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کا سیناریو بیسڈ میچ

    پاکستان میں ڈیٹا پروٹیکشن قانون پر بیرونی دباؤ کا انکشاف

  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونا 1100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا ،24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے رہی جو ایک روز پہلے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے تھی، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 864 روپے روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 544 روپے پر آ گیا،عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 657 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جو ایک روز پہلے 3 ہزار 668 ڈالر تھی۔

    اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط چاندی کی قیمت 29 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 447 روپے فی تولہ ہو گئی جو ایک روز قبل 4 ہزار 418 روپے تھی،اسی طرح 10 گرام 24 قیراط چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 812 روپے پر پہنچ گئی جو گزشتہ روز 3 ہزار 787 روپے تھی،عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.29 ڈالر بڑھ کر 42.20 ڈالر فی اونس ہو گئی، جو گزشتہ روز 41.91 ڈالر تھی۔