Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی ایئرپورٹ پر بارش کے باعث مسافروں کی امیگریشن میں تاخیر اور قطاریں

    کراچی ایئرپورٹ پر بارش کے باعث مسافروں کی امیگریشن میں تاخیر اور قطاریں

    مسلسل بارش اور اسٹاف کی کمی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو امیگریشن کے لیے طویل قطاریں لگنے اور غیر ملکی پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 12 گھنٹوں میں 40 سے زائد غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تاہم سڑکوں پر برساتی پانی کی وجہ سے امیگریشن عملہ بروقت پہنچنے میں ناکام رہا۔امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے موجود عملے نے 18 گھنٹے تک ڈیوٹیاں سرانجام دیں، جبکہ 20 ڈپارچر کاؤنٹرز میں سے صرف 12 فعال ہیں۔

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم مسلسل بارش اور محدود عملے کے باعث مسافروں کی مشکلات برقرار ہیں۔

    برطانیہ میں پناہ گزینوں کی رہائش کا بحران برقرار، افراد کی تعداد میں اضافہ

    برطانیہ میں پناہ گزینوں کی رہائش کا بحران برقرار، افراد کی تعداد میں اضافہ

    محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں

  • قرضہ لیکر پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ

    قرضہ لیکر پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ

    پاکستان اسٹیل ملز سے فارغ کیے گئے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 2 ارب 87 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    یہ رقم نیشنل بینک آف پاکستان سے قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی، جس کی 20 سالہ مدت کے لیے 2 ارب 87 کروڑ 13 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل بینک سے قرض لینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔حکومت نے 2020 میں جبری گولڈن شیک کے تحت 4 ہزار 544 ملازمین کو فارغ کیا تھا، تاہم انہیں گریجویٹی اور دیگر مد میں بقایا جات کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی تھی۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اس حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے جبکہ نیشنل بینک کو بھی اس پر عملدرآمد کے احکامات ملے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز جون 2015 سے بند ہے اور اس کی نجکاری کے مختلف منصوبے بھی کئی بار تجویز کیے جا چکے ہیں۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش میں صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    امریکی عوام کی اکثریت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حق میں، سروے

    برطانوی وزیر اعظم کا شہباز شریف کے نام خط، سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی

    علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید، رانا ثناء اللّٰہ کا ردعمل

  • کراچی بارشوں سے مفلوج، 2 دن میں تاجروں کو 10 ارب کا نقصان، 20 افراد جاں بحق

    موسلا دھار بارشوں نے کراچی شہر کے معمولات زندگی اور تجارتی سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا، مختلف مارکیٹیں بند رہنے سے صرف دو دن میں تاجروں کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    بارش کے پانی نے کراچی کے انفراسٹرکچر کی قلعی کھول دی، کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، گٹر اُبل پڑے اور بازار کیچڑ سے بھر گئے۔ لیاقت آباد، حیدری، ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، موبائل و الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت متعدد مراکز مکمل یا جزوی طور پر بند رہے۔تاجروں کے مطابق دکانوں میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا مال خراب ہو گیا جبکہ بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں۔ دکانداروں نے حکومت سے فوری صفائی اور نکاسی آب کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی، نارتھ کراچی، شاہ فیصل، ملیر کینٹ اور گلشن حدید میں شدید بارش ریکارڈ ہوئی۔ شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ اور شارع پاکستان پر دو روز سے پانی جمع ہے۔ کرنٹ لگنے، دیواریں گرنے اور نالوں میں ڈوبنے کے حادثات میں دو بھائیوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے۔ کورنگی کازوے بھی ٹریفک کے لیے بند رہا۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صوبے میں بارشوں کے دوران 40 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے نکاس میں وقت لگے گا اور اس حوالے سے کام جاری ہے۔

    شاہد آفریدی کا بونیر کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

    ڈاکٹر عمر عادل نسل پرستانہ نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار

    چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ملاوٹ زدہ دودھ اور بیمار جانور کا گوشت برآمد

    اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوج متحرک

  • کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    کراچی شہر میں مون سون کے حالیہ اسپیل کے دوران مسلسل تیسرے روز بارش کا سلسلہ جاری رہا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

    شام کے وقت شروع ہونے والی بارش نارتھ کراچی، احسن آباد، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، گلشن معمار اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ منگل کی موسلادھار بارش کے بعد زیرِ آب سڑکوں سے نکاسی نہ ہونے کے باعث مزید بارش نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔طارق روڈ انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے دونوں ٹریک بند ہوگئے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا، جبکہ قیوم آباد کراسنگ ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ڈرگ روڈ انڈر پاس بھی پانی بھرنے کے باعث بند کردیا گیا جس سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

    سڑکوں پر جمع پانی سے گڑھے بننے لگے ہیں، اردو بازار میں بارش کے بعد کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ اور سندھ سیکریٹریٹ کے باہر بھی پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق آج شہر بھر میں کل کے مقابلے میں زیادہ تیز بارش کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 اگست کو ایک اور مون سون سلسلہ کراچی اور اندرونِ سندھ کو متاثر کرے گا، تاہم موجودہ نظام کل سے بتدریج کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔

    صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    ننکانہ: شاہکوٹ میں ڈکیتی کی واردات،پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

  • نسلہ ٹاور کیس، سابق ڈی جی ایس بی سی اے  سمیت 27 ملزمان بری

    نسلہ ٹاور کیس، سابق ڈی جی ایس بی سی اے سمیت 27 ملزمان بری

    اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پربری کردیا۔

    عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کےخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیرقانونی اضافی زمین الاٹ کرنے اور رشوت وصولی سمیت متعدد الزامات تھے۔ ملزمان پر نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھا کر 1100 گز کرنےکا الزام تھا۔

    خیال رہے کہ 3 سال قبل سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد نے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتظامیہ نے مسلسل 69 دن کام کرکے 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو مکمل منہدم کردیا تھا۔

  • خاورحسین کی موت خودکشی قرار

    خاورحسین کی موت خودکشی قرار

    میڈیکل بورڈ نے صحافی خاورحسین کی موت کو خودکشی قرار دے دیا۔

    سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی گاڑی سے لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیکل بورڈ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ان کی موت کو خودکشی قرار دے دیا ہےذرائع کے مطابق، خاور حسین کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی، جس سے خودکشی کا تاثر ملتا ہے،خاور حسین کی گاڑی اور جسم سے کسی دوسرے فرد کی موجودگی یا مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے، خاور حسین کے خون کے نمونوں کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں، جن کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ کیس کی مکمل تصویر سامنے آ سکے،خاور حسین کے اہل خانہ نے فی الحال مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے کا جائیداد کا تنازعہ حل کردیا

    قبل،ازیں،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ یں،کہاگیاتھا کہ،صحافی خاور حسین کے موبائل میں سم موجود نہیں تھی، آخری کال واٹر ٹینکر والے کو حیدرآباد کے قریب سے کی گئی، خاور نے اپنے موبائل کا تمام ریکارڈ خود ختم کیا، خاور حسین نے خودکشی سے قبل اپنے موبائل فون کو فیکٹری سیٹنگ پر ڈال دیا تھا،خاور حسین نے رات سوا 8 بجے ہوٹل کی پارکنگ پہنچے، ہوٹل کے سامنے ٹائر شاپ پر جاکر پن لی اور موبائل سے سم نکالی، خاور نے خود کشی تقریباً 10 بجکر 5 منٹ سے 10 بجکر 15 منٹ کے دوران کی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ فارنزک، میڈیکل اور سی سی ٹی وی شواہد کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

    حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    کراچی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

  • حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہاکہ،بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    سینئر اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے کراچی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بارش نے ثابت کردیا عذاب صرف آسمان سے نہیں برستا کچھ لوگ اس کا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں، وہ بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں سڑکیں نہیں بنائیں اور نہ ہی پانی کی نکاسی کا کوئی نظام بنایا ہے، شہر میں ہر جگہ پانی ہے لیکن وہ پینے کا نہیں ہےکیونکہ اس کیلئے ٹینکر مافیا نے اپنی کمائی کرنی ہے، یہ کرپٹ سسٹم ایسا ہے یہاں آپ کسی کے ٹھیلے تو ہٹا دیتے ہیں لیکن اس کی جگہ غیر قانونی عمارتیں بنادیتے ہیں، نالے اور گٹر بند کرتے ہیں اور پھر بارش ختم ہونے کے بعد ہمدردی کرنے نکل جاتے ہیں، میئر صاحب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    اداکارہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی کہا کہ گورنر صاحب آپ گوچی کی ٹوپی پہن کر باہر آئے تھے یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا تھا، آپ کو بارش سے پہلے کام کرنا چاہیے تھا، ہمدردیاں نہیں جتائیں، بارش کی وجہ سے آپ کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اس لیے آپ سکون سے بیٹھے ہیں،ہمیں حکومت سے جواب چاہیے ، کراچی شہر کو سندھ کی طرح بنا دیا ہے، بھوک، غربت، تکلیف اور پریشانی میں رہو لیکن آواز نہیں اٹھا سکو، احتساب کا وقت آگیا ہے، بس اب بہت ہوگیا ہے-

  • کراچی  پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

    کراچی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے-

    کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلیکس کے قریب واقع آتش بازی کے سامان کے گودام میں سہ پہر کے وقت دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع 1 ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان میں سے بیشتر افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہےترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے، کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے،شہر اور آبادی کے درمیان ایسے کسی بھی مواد کی تیاری کی اجازت نہیں جو نقصان کا باعث بنےوزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پاکر مجھے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 345 ڈالر کا ہو گیاعالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی،اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ ، 6 ہزار 241 روپے کی سطح پر آ گئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 78روپے کے اضافے سے 4ہزار 013روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 67روپے کے اضافے سے 3ہزار 440روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

  • بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ  چاند کی تاریخیں ہیں ،سعید غنی کاانوکھاجواز

    بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ چاند کی تاریخیں ہیں ،سعید غنی کاانوکھاجواز

    کراچیی میں موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کے حالیہ بیان نے شہریوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا سارا پانی سمندر میں نہیں جاتا، جب بارش آئی گی تو آپ کیا توقع کرتے ہیں؟ میں کوئی سْپرمین تو نہیں ہوں اس پانی کو نیچے آکر روک لوں۔

    https://x.com/JavedMonis/status/1957519363168469084

    کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر بلدیات نے کراچی کی سڑکوں پر جمع پانی سے متعلق
    بیان،میں،کہاکہ.کراچی سے بارش کا سارا پانی سمندر میں جاتا ہے، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کسی طرح ہم جلد سے جلد پانی کو نکالیں،لیکن اگر چاند کی 14 تاریخ ہو اور ان دنوں آپ توقع کریں کہ سمندر میں سارا پانی چلا جائے گا تو وہ نہیں جاتا ہے-

    وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں،چینی وزیرخارجہ

    سعید غنی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ڑے ہاتھوں لے لیا ایک صارف نے کہا کہ سعید غنی کو کوئی بتائے کہ بھائی اب تو 25 سفر ہے 14 تو چاند کی پتہ نہیں کب کی بیت گئی لیکن پانی جو ہے نا ابھی بھی کراچی میں کھڑا ہے اب یہ کہہ دیں گے زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی اتا ہے بس عوام کا مقدر جو ہے نا وہ ذلیل و خوار ہونا ہی رہ جائیں حکمرانوں کے ہاتھوں-

    ایک اور صارف نے کہا کہ،ویسے ان موصوف کو یہ معلوم نہیں کہ یہ وزیر بلدیات ہیں انکو تو پھلجھڑیاں چھوڑنے کیلئے رکھا ہوا ہے،لیکن چاند کی تاریخ بتانے پہ جلد نئی وزارت رویت ہلال کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے-

    اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح