Baaghi TV

Category: کراچی

  • زرداری کے کتے امپورٹڈ منرل واٹر پیتے ہیں اور سندھ کے لوگ آلودہ پانی،آخر یہ دوہرہ معیار کیوں؟

    زرداری کے کتے امپورٹڈ منرل واٹر پیتے ہیں اور سندھ کے لوگ آلودہ پانی،آخر یہ دوہرہ معیار کیوں؟

    مراد علی شاہ کراچی کا سارا پانی بحریہ ٹاؤن کو پلانا چاہتے ہیں:پاسبان
    زرداری کے کتے امپورٹڈ منرل واٹراور سندھ کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں:طارق چاندی والا
    پیپلز پارٹی پانی کا مسئلہ حل کرنے میں واقعی سنجیدہ ہے تو کے فور پراجیکٹ فوری مکمل کرے سندھ کے کاشتکاروں،صنعت کاروں اور شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔

    کراچی :پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کراچی کا سارا پانی بحریہ ٹاؤن کو پلانا چاہتے ہیں۔ زرداری کے کتے امپورٹڈ منرل واٹر پیتے ہیں اور سندھ کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں،مراد علی شاہ اپنےگریبان میں جھانک لیں، پانی کا اصل مسئلہ ان کی سمجھ میں آجائے گا۔ اگر پیپلزپارٹی پانی کا مسئلہ حل کرنے میں واقعی سنجیدہ ہے تو کے فور پراجیکٹ فوری مکمل کرے۔ تاخیر کی وجہ سے قیمت سات گنا بڑھ چکی ہے۔تھر کو ہر سال قحط کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے تھر کے لئے کیا کیا ہے؟ پورے سندھ میں لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ یہ پانی جانوروں کے پینے کے قابل بھی نہیں ہے۔ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان پانی کی جنگ محض ڈرامہ ہے۔ نیب نے سندھ کے وزراء کے خلاف کیس کھولے ہیں تو انہیں سندھ کا پانی چوری ہونے کا مسئلہ یاد آگیا اور دوسرے صوبوں کے خلاف نفرت کی سیاست شروع کر دی۔ نیب نے سندھ حکومت کو کیوں چھوٹ دے رکھی ہے؟ ان کا احتساب کرکے پیپلز پارٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے۔ لولا لنگڑا احتساب پاکستان کے عوام اور بالخصوص کراچی کے عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے۔ پیپلز پارٹی پانی کی کمی کا ڈرامہ کر کے،کراچی کے عوام کو پانی کی قلت کا شکار بنا کر وڈیرہ شاہی اور ٹینکر مافیا کو خوش کر رہی ہے۔ سندھ کے وڈیرے واٹر کورسز توڑ کر زرعی پانی چوری کرتے ہیں اور ٹینکر مافیا عوام کے حصے کا پانی لائنوں سے چوری کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو بیوقوف بناکر اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے۔ شخصیات کے ساتھ اداروں کا احتساب ضروری ہو چکا ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا نے مزید کہا کہ ملک سے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیاگیا ہے جس کی جگہ مادہ پرستی نے لے لی ہے۔ حکمران عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ سندھ کی ٹیل پر پانی کی قلت بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ لوگ پانی کی کمی کے باعث نقل مکانی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے عوام کو بوند بوند پانی کے لئے ترسایا جا رہا ہے۔ کراچی واٹر بورڈ کی انتظامیہ اور وال مینز 25 سے30 ہزار روپے لیکر پانی کے ناجائز کنیکشن فراہم کر رہے ہیں۔ ملک میں صرف پرائیویٹ ہی نہیں بلکہ سرکاری اداروں میں بھی مافیاؤں کے سرپرستوں کی بھرمار ہے۔ پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ٹینکرز مافیا کی چاندی کی جا رہی ہے جبکہ عوام کو چاروں جانب سے پیسا جا رہا ہے۔ پائپ لائنوں سے پانی کی فراہمی نا ہونے کے باوجود ہر ماہ موصول ہونے والے پانی کے بلز، گھنٹوں ٹینکر ز کے حصول کے لئے کی جانے والی درخواستیں اور اس کے بعد مہنگے داموں ٹینکرز کا پانی خریدنے تک ایک طویل کوفت کا سلسلہ ہے۔ جس سے کراچی کے عوام عرصہ دراز سے دوچار ہیں لیکن حکومتی اراکین اور انتظامیہ نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی کے حکمران عرصہ دراز سے سندھ کے عوام کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب بند کیا جائے۔ بورنگ کی وجہ سے کراچی میں پانی کا لیول خطرناک حد تک نیچے جا چکا ہے۔ حالات اگر یہی رہے تو یہ پانی بھی دستیاب نہیں ہوگا۔ سندھ کے کاشتکاروں،صنعت کاروں اور شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔ زرعی پانی کی تقسیم منصفانہ کی جائےاور عوام کو لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے مشترکہ سیاسی جدوجہد کا اعلان کردیا.

    پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے مشترکہ سیاسی جدوجہد کا اعلان کردیا.

    بریکنگ نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے مشترکہ سیاسی جدوجہد کا اعلان کردیا.
    چارسدہ میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں بیگم نسیم ولی کے انتقال پر تعزیت اور مستقبل کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

    ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے دادا حاکم علی زرداری کا سیاسی سفر اے این پی سے شروع ہوا تھا، ہمارے اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان نظریاتی ہم آہنگی ہے،حکومت کے خاتمے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی مل کر جدوجہد کرے گی، آئی ایم ایف کا وضع کردہ بجٹ منظورنہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی اور اے این پی نے خود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عہدوں سے استعفے دیے تھے، دہشتگردی، عام آدمی کو ان کے حقوق دلوانے، صوبوں کے حقوق و شناخت دلوانے میں جو کردار پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ادا کیا وہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی موجود نہیں تھیں مگر آج بھی وہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی ہی چل رہی ہے، وہ آج بھی استعفی نہیں دے رہے اور پارلیمان میں ٹف ٹائم دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھ سمیت میرا پورا خاندان پاکستان میں رہ کر جدوجہد کررہا ہے، این آر او لینے کی ضرورت عمران خان اور اس کی سلیکٹڈحکومت کو ہےحکومت کا معیشت کے بارے میں بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے اور اسکی گواہ پاکستان کی عوام ہے، حکومتی وزراء، ترجمان اور نمائندے معیشت کے ایسے سہانے خواب دکھاتے ہیں کہ لگتا ہی نہیں پاکستان کی بات ہو رہی ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ یہ تیسری نسل ہے جوپاکستان کی خدمت میں اپناکردار ادا کر رہی ہے, ہم پیپلز پارٹی کے حریف اورحلیف دونوں رہےہیں،یہ ایک ایسارشتہ ہےجو ہمارےلیےایک سرمایہ ہے،موجودہ صورت حال میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کا کردار بہت اہم ہے، جو بھی اس وقت اہم مسائل ہیں اس پر مشاورت کریں گے اور طے شدہ پلان سے آگاہ کریں گے۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بلاول اور پیپلزپارٹی کے تمام لوگوں کاشکریہ اداکرنا چاہوں گا، سب کو ولی باغ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، دکھ کی گھڑی میں یہ ہمارےساتھ کھڑے ہیں۔

  • کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری ہسپتال عباسی شہید جو اب لاوارث ہوگیا ہے،اعلی حکام توجہ دیں

    کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری ہسپتال عباسی شہید جو اب لاوارث ہوگیا ہے،اعلی حکام توجہ دیں

    کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری ہسپتال عباسی شہید جو اب لاوارث ہوکر رہ گیا ہے۔

    ٹریفک اور دیگر حادثات میں زخمی ہوکر آنے والے مریضوں کو ایکسرے کی سہولت موجود نہیں ایکسرے مشین پچھلے ایک ماہ سے خراب ہے۔سی ٹی اسکین مشین پچھلے 2 سالوں سے خراب اور اسکے علاوہ الٹرا ساونڈ مشین بھی پچھلے دو سالوں سے خراب ہے۔جسکی وجہ سے ایکسرے الٹرا ساونڈ اور سی ٹی اسکین باہر سے پرائیوٹ ہوسپٹل سے کروائے جارہے ہیں، عباسی شہید ہوسپٹل کے تھرڈ فلور پر بچوں کے آئی سی یو وارڈ میں اےسی بھی عرصہ دراز سے خراب ہے،
    جھگڑے اور دوسرے حادثات جن میں سرکاری ایم ایل کاٹی جاتی ہے وہ بھی باہر سے کروائے جارہے ہیں،
    عباسی شہید ہسپتال میں مریضوں کے زیر استعمال مشینوں کی مرمت نہ کروانا اس سے ظاہر یہ ہوتا کہ عباسی شہید کے ایم ایس کا ایکسرے اور دیگر ٹیسٹوں کا کمیشن دوسرے کئی بڑے ہسپتالوں سے جڑا ہوا ہے ایسے میں وہ کیوں اپنے ہسپتال اور دیگر مریضوں کے زیر استعمال آنے والی مشینوں کی مرمت کروائیں گے .

    اس کے علاوہ ایم ایس کو دیگر مراعات سے نوازنے کی زمیداری سندھ حکومت پوری کر رہی ہے عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرکاری ہسپتال بنائے گئے لیکن افسوس سندھ حکومت نے عوام کو کھڈے لائن لگا کر کرپشن کو اولین ترجیح سمجھ رکھا ہے۔ خدارا غریب عوام کا سوچیں اور عباسی شہید ہوسپٹل کی حالت زار ٹھیک کریں تا کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو رلیف مل سکے۔
    ہم وزیر اعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف، اور متعلقہ تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ عباسی شہید ہسپتال کو لاوارث بنانے والوں اور عوام کو عذیت میں ڈال کر کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف فلفور کاروائی کی جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کا کچھ تو بھلا ہو سکے.

  • پیپلز پارٹی کے MPA نواب نادر خان مگسی نے آخراسمبلی فلور پر سچ بول ہی دیا ۔

    پیپلز پارٹی کے MPA نواب نادر خان مگسی نے آخراسمبلی فلور پر سچ بول ہی دیا ۔

    پیپلز پارٹی کے MPA نواب نادر خان مگسی نے اسمبلی فلور پر آخر سچ بول ہی دیا ۔ پانی شہر کراچی تک کیوں سپلائی نہیں ہورہا ہے۔

    پانی کی سپلائی سے پانی چوری کرکے کاشت کاری ہو رہی ہے ۔پیپلز پارٹی شہروں میں پانی جان بوجھ کر نہیں دی رہی۔شہریوں کو جان بوجھ کر پانی سے محروم کیا ھوا ھے۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوں کو سندھ کے وڈیرے سپوٹ کر رھے ھیں جو کچے میں رینجرس کو آپریشن کے لیے بھیجنا نہیں چاہتے۔

    پانی چوروں کے خلاف نیب کی انکوائری ایک اچھی اور مثبت کوشش ہے اگر یہ انکوائری سرد خانے کی نظر ہوئی تو اسکے منفی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔کل پھر بجلی چور گیس چور بھی پانی چوروں کی طرح بجلی اور گیس چوری کی وارداتیں بڑھا دیں گے اور مثال دینگے کہ نیب نے پانی چوروں کا کیا کیا۔
    اگر آج شفاف اور میرٹ پر انکوائری ہوجائے تو تمام لوگوں سے اتنی رقم ریکور ہو سکتی ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی نئی لائنیں ڈالی جاسکتی ہیں۔
    واضع رہے کہ آج اورنگی ٹاوّن، بلدیہ ٹاوّن ،اتحاد ٹاوّن ،مومن آباد، پاک کالونی، لیاری، آگرہ تاج، شیرشاہ، گولیمار، بڑابورڈ، ناظم آباد اور شہر کے سینکڑوں علاقے آبی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔اگر اس بار نیب نے انکوائری مکمل کرکے پانی چوروں سے رقم ریکور کرلی تو بہت جلد کراچی کے پانی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نےSHO شاہراہ فیصل کی دوڑیں لگوادیں

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نےSHO شاہراہ فیصل کی دوڑیں لگوادیں

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سوٹ بوٹ میں رات گئے اچانک شاہراہ فیصل تھانے پہنچ گئے۔

    ڈیوٹی افسر سے کہا آپ کے علاقے میں میرا فون اور نقد رقم لوٹ لی گئی ہے، ڈکیتی ہوئی ہےڈیوٹی افسر نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔پھر کہا آپ درخواست دے دو۔ کل SHOصاحب سے پوچھ کر کارروائی آگے بڑھے گی۔

    ایڈیشنل آئی عمران یعقوب منہاس جنہیں کوئی پہچان نہیں سکا۔ جب انھوں نے درخواست جناب ڈیوٹی افسرصاحب کے آگے رکھی تو بغیر گردن ہلائے افسر نےان سے فرمایا فون کا ڈبہ کہاں ہے۔ انھوں نے کہا گھر پر تو ڈیوٹی افسر نے کہا کہ اس کا IMEI تمہیں یاد ہو تو لکھ دو۔
    ڈیوٹی افسر نے بغیر ہلے جلے کہا آپ اسطرف جاوٴ اور آگے ہیڈ محرر کے کمرے میں منشی بیٹھا ہو گا درخواست اسے دےدو۔اس پر ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس پوچھتے پوچھاتے منشی صاحب کے پاس پہنچے ۔ عوام تو ذلیل وخوار ہوکر سننے کے عادی ہو چکی ہے۔ لیکن شاید کراچی پولیس چیف نے تھانے میں پہلی مرتبہ سنا ہوگا۔
    اپنے سامنے کھڑے سوٹ بوٹ میں ملبوس شخص سے منشی صاحب نے کہا یار سوٹ تو زبردست پہنا ہے ایسا ایک سوٹ مجھے بھی لاکردو۔
    کراچی پولیس چیف نے تھانے سے باہر نکلتے ہی انٹری کروائی کہSHO شاہراہ فیصل سمیت دیگر پولیس افسران صبح ایڈیشنل آئی جی کراچی کے روبرو پیش ہوں۔
    جب اطلاع ملی تو رات گئے SHO شاہراہ فیصل افتخار آرائیں کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ گھر سے تھانے پہنچ گئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی طرح تینوں ذونل ڈی آئی جیز اور ساتوں ایس ایس پیز اپنے ٹھنڈے کمروں کو چھوڑ کر وہاں سے نکل کرعوام کی خدمت کی خاطر میدان عمل میں نکلیں تو خلق خدا کو بہت رلیف دلوا سکتے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران کا کرپٹ عملہ صاحب کے نکلتے ہی پوری کراچی کو بزیعہ موبائیل فون الرٹ کردیتاہے صاحب اس روڈ سے گزر رہاہے۔۔ جسکا وہ باقاعدہ SHOs اور دیگر پولیس افسران سے جرمانہ وصول کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے افسران کے اچانک چھاپے ناکام ہوتے ہیں اور سب اچھا ہے کی رپورٹ مل جاتی ہے۔

    عوام کوایڈیشنل آئی جی کراچی جناب عمران یعقوب منہاس کے اس اقدام کو سراہا جانا چاہئے۔

  • وزیرزراعت سندھ نے وفاق پر بڑے سنگین الزام لگا دیے

    وزیرزراعت سندھ نے وفاق پر بڑے سنگین الزام لگا دیے

    وزیرزراعت سندھ نے وفاق پر بڑے سنگین الزام لگا دیے

    باغی ٹی وی : وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سندھ میں پانی کی قلت ہے .پانی کی قلت کے باعث سندھ کی زراعت متاثر ہو رہی ہے،وفاقی حکومت صوبے کے تمام اداروں کواپنے ماتحت چلانا چاہتی ہے ،سندھ میں ٹڈی دل کاحملہ ہوا اور سیلاب آیا اس وقت وفاقی حکومت خاموش رہی،

    وزیرزراعت سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے آبادگاروں کی مدد نہیں کی.سندھ میں تاحال کپاس کی فصل کی کاشت نہیں ہو سکی ہے،نو ماہ کے دوران ایک ارب سے زائد کے چاول ایکسپورٹ کیے گئے،پانی کی کمی سے چاول کے فصل کوبھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے.

    وزیرزراعت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کوجان بوجھ کرنقصان پہنچایاجارہاہے،مئی کے ماہ میں کپاس کی فصل لگاناتھی ،جو ہم نہیں لگا سکے،مئی کے ماہ میں کپاس کی فصل لگاناتھی ،جو ہم نہیں لگا سکے،گنے کی فصل کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ، چینی کی پیدوار میں بھی نقصان ہونے جارہاہے ،پانی کی کمی سے سبزیوں کی کاشت پر بھی اثر پڑا ہے .

    کھاد اور ٹریکٹر کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے،

  • قبائلی روایات کو پس پشت ڈال کر بوڑھے والدین کی ذمہ داری اٹھانے والی 15 سالہ باہمت لڑکی

    قبائلی روایات کو پس پشت ڈال کر بوڑھے والدین کی ذمہ داری اٹھانے والی 15 سالہ باہمت لڑکی

    سندھ کے شہر گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں باہمت لڑکی اپنے بوڑھے والد کا سہارا بن گئی، 15 سالہ فرزانہ نے والد اور بہن بھائیوں کا پیٹ پانے کی ذمہ داری اٹھا لی، والد کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 15 سال کی نے مردوں کے کاموں کی بھی ذمے داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی ، فرزانہ موٹر سائیکل پرچارہ لاتی ہے، والد کو بھی لاتی لے جاتی ہے، گھر کے کام کاج اور کھیتی باڑی میں ہاتھ بٹاتی ہے، چھوٹے بہن بھائیوں کو بھی سنبھالتی ہے۔

    بالائی سندھ قبائلی جھگڑوں اور تنازعات کی وجہ سے مشہور ہے، لیکن گاؤں ابراہیم شر کی 15 سالہ فرزانہ شر میں ہمت بھی ہے اور ذمے داری بھی، یہی وجہ ہے کہ اس نے قبائلی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے بوڑھے والد کے کاموں کی ذمے داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی ہے جو کہ نوجواں خواتین کیلئے مثال ہے-

    فرزانہ موٹر سائیکل پر مویشیوں کے لیے چارہ تو لاتی ہی ہے کبھی کبھی اپنے والد کو بھی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جاتی ہے۔

    فرزانہ چھوٹی سی عمر میں گھر کے کام کاج اور کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ مویشیوں اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو بھی سنبھالتی ہےفرزانہ اپنی قبائلی روایات کے برعکس اپنے والد کے ساتھ کام کاج کر کے ان کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

    فرزانہ وہ کہتی ہے کہ گاؤں میں اسکول ہے نہ اسپتال اگر اسکول ہوتا تو وہ تعلیم حاصل کرتی۔

    فرزانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین فرزانہ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں-

  • آٹھویں کلاس کے طالب علم نے فیل ہونے پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی

    آٹھویں کلاس کے طالب علم نے فیل ہونے پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی

    قائم خانی کالونی اتحاد ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکے نے آٹھویں کلاس میں فیل ہونے پر چارپائی کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کرلی تفصیلات کی مطابق اتحاد ٹاؤن پولیس کو بلاک سی قائم خانی کالونی اتحاد ٹاؤن میں واقع گھر سے 15 سالہ اویس ولد ساجد نامی بچے کی پھندا لگی لاش کی اطلاع ملی جسے پولیس نے عباسی شہید عباس منتقل کیا اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی بلدیہ ڈویزن کیپٹن (ر) فیضان علی کی سربراہی میں جامع انکوائری کے احکامات جاری کیے بچے کے والدین کے مطابق 15 سالہ مزکورہ بچے نے 8 کلاس سے 9 کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کی وجہ سے خود کو چارپائی کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کی ایس پی بلدیہ ڈویژن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے انکوائری مکمل ہونے کے بعد تمام تر حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • کراچی کے صنعتی ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

    کراچی کے صنعتی ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

    نیوکراچی کے صنعتی ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔کئی گھنٹوں سے لگی اس آگ پر آگ بجھانے والی دس گاڑیاں قابو پانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں مگر تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔تاہم آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید فائر بریگیڈ بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔اس وقت آگ کنٹرول کرنے کے لیے ایک اسنارکل،دو واٹر بائوزر اور دس گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔
    اطلاعات کے مطابق صنعتی ایریا میں لگی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ اس وقت آگ بجھانے کی دس گاڑیاں قابو پانے کے لیے موقعہ پر موجود ہیں جبکہ مزید گاڑیاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق گارمنٹس کی فیکٹری میں لگی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی کہ کس وجہ سے آگ لگی ہے ا ور اس وقت تک آگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر بھی موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کو تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے اور اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کراچی کی فیکٹری میں آگ لگی اور بروقت بجھائی نہیں جا سکی بلکہ اس سے قبل بھی آگ لگنے کے ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہو گیا۔رواں سال کے آغاز میں ہی کراچی سائٹ ایریا میں کیمیکل کی ایک فیکٹری میں آگ لگی تھی جبکہ اس کے کچھ عرصے بعد سائٹ ایریا کی ایک اور دھاگا بنانے والی فیکٹری میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہو گیا تھا۔

  • کرونا وائرس کے کیسز، کچھ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کرونا وائرس کے کیسز، کچھ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے ضلع وسطی میں ایک بار پھر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 11 جون تک رہے گا۔کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آبادکی متعدد یوسیز کو لاک ڈان کے باعث بند کیا گیا ہے۔
    ضلع بھر میں کرونا مریضوں کی نشاندہی پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایاگیا ہے۔ ان میں سے گلبرگ کی4،لیاقت آباد10،نارتھ ناظم آبادکی9،نارتھ کراچی کی11یوسیزمیں مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ادھر کراچی کے ضلع جنوبی میں فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 26 لوگوں پر جرمانے عائد کرکے 7 دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔
    اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور فیس ماسک نہ کرنے پر 10 افراد پر جرمانے عائد کردئیے ہیں۔

    مختیار کار لیاری نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سیلون کو سیل کردیا اور فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 5 افراد پر جرمانے عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 16 لوگوں پر جرمانے عائد کئے۔چار روز قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام نے اگرتعاون کیا تو2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہوجائینگے جس کے بعد ہم بحالی کی طرف جاسکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پابندی کے دوران کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے۔ بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلی جاسکتی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل اور سپراسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ اوراتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔