سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں تعینات گریڈ18کی گائنا کولوجسٹ کو اسی جگہ پرڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا اضافی عہدہ بھی دیدیا،وزیر صحت ڈاکٹر عذار پیچوہو کے نوٹس لینے کے بعد سیکریٹری صحت کو اپنی نوکری خطرے میں نظر آنے پر گریڈ18کی گائنا کولوجسٹ سے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا عہدہ واپس لے لیا۔
اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میں اعلی افسران کی من مانیاں اور بد عنوانی عروج پر ہے۔محکمہ صحت میں منظور نظر اور طاقتورافراد پر نوازشات کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ سینئر ڈاکٹر زاپنا حق ملنے کی آس میں عہدہ ملنے سے قبل ہی ریٹائر ہو رہے ہیں۔سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے حالیہ دنوں سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں پہلے سے تعینات گریڈ18کی گائنا کولوجسٹ ڈاکٹر انیلا صدف کوسندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں ہی ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے اضافی عہدے پر بیٹھا دیا تاہم بد قسمتی سے معاملہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے علم میں آگیا اور وزیر صحت نے سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی سے معاملے کی جواب طلبی کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا، ڈاکٹر انیلا صدف کوڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ مقرر کرنے پر سیکریٹری صحت کو جب اپنی نوکری خطرے میں پڑتی نظر آئی تو انہوں نے فورا ڈاکٹر انیلہ صدف سے ڈپٹی ایم ایس سروسز اسپتال کا عہدہ واپس لینے کا حکم جاری کر دیا اور نئے احکامات تک انہیں سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتا ل کراچی کے نئے گائنی وارڈ میں انچارچ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ میں منظور نظر افراد کو اسی طرح ترجیح دیکر میرٹ کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں اور اس معاملے میں وزارت صحت کیساتھ سیکریٹری صحت اور محکمے کے اعلی افسران بھی شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ معاملے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذار پیچوہو کا کوئی لینا دینا نہیں تھا اس لئے انہوں نے یہاں میرٹ کی لاج رکھ لی اگر یہی کام ان کے اشارے پرکیا جاتا تو عہدہ واپس لینے یا عہدے سے ہٹائے جانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتاتھا۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے میں میرٹ کو نظر انداز کر کے سسٹم کو کمزور کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اہل افسران و ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
Category: کراچی
-

سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں تعینات گریڈ 18 کی گائنا کولوجسٹ کو اسی جگہ پرڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا اضافی عہدہ بھی دیدیا
-

بلاول کو علم نہیں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت صوبہ سندھ میں ہے،حلیم عادل شیخ
بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا رد عمل۔پی پی چئیرمن کے منہ سے ملکی معیشت پر بڑے بڑے بیان زیب نہیں دیتے۔لاڑکانہ کی جماعت کے پرچی چیئرمین کی باتیں ان کے وزراء اور پارٹی رہنماء تک سنجیدہ نہیں لیتے، پی پی چیئرمین کو علم نہیں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت صوبہ سندھ میں ہے بلاول کا بیان ایسے ہے جیسے عمران خان کی حکومت قیام پاکستان سے ہو، سندھ میں گندم کے ریٹ پر من پسند خاندانوں کو نوازا جارہا ہے، سندھ میں غربت کی وجہ سے روز خودکشیوں کے واقعات رونما ہورہے ہیں، پی پی چیئرمین کی مہربانی سے آج سندھ عالمی جریدوں کی زینت بناہوا ہے، بلاول ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر معیشت پر لیکچر جھاڑنے والے اپنی حکومت کے سیاہ کارنامے نہیں چھپا سکتے،بلاول کی چیخوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف رواں دواں ہے، بلاول پہلے سندھ کے دیہی و پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کریں، پنجاب میں گزشتہ 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 183 کارروائیاں کی گئیں، بلاول اور ان کی کرپٹ وزیروں نے ذخیرہ اندوزی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے، تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا،عمران خان کی قیادت میں ملک میں خوشحالی سے تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا.
-

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی تازہ لہر کے باعث ۱لخدمت کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں’’ ریلیف کیمپس‘‘ قائم
کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی تازہ لہر کے باعث ۱لخدمت کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں’’ ریلیف کیمپس‘‘ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز الخدمت کے ذیزاسٹر مینجمنٹ سیل کا اجلا س منیجر سرفراز شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ہیٹ ویو کی تازہ لہرکے سبب ’’ ریلیف کیمپس ‘‘کے قیام اور موجود صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں نئی کراچی ،نارتھ کراچی ،کورنگی ،نارتھ ناظم آباد بلاک ایل ،لیاری چاکیواڑہ ،کلاکوٹ اور لسبیلہ سمیت شہر کے 10علاقوں میںشہر یوں کی سہولت کیلئے ریلیف کیمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جہاں شہریوں کو پینے کا پانی و ٹھنڈے مشروب کے ساتھ ساتھ انہیں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے آگاہی بھی فراہم کی جا ئے گی اور ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کو ان کیمپوں پربتدائی طبی امدادفراہم جائے گی ۔
الخدمت کے ذیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے سمندری طوفان کے خطرات کے پیش نظر ساحلی علاقوں کے قریب آباد نشیبی آبادیوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس کے بعد پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( PDMA) کے اشتراک سے تین تلوار پر ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ،جبکہ الخدمت نیشہر کے دیگر علاقوں میں بھی ’ ریلیف کیمپ ‘‘ قائم کر دیئے ہیں، جہاں سے شہر یوں کو ٹھنڈا مشروب اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کی گئی ۔
دریں اثنا ایگزیکٹو ڈٖائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے تحت مختلف مقامات پر ہیٹ ویو کے خطرات کے پیش نظر ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ،جہاں الخدمت کے رضاکار شہریوں کو ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں،جبکہ رضاکار کسی بھی ممکنہ صورتحال میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔راشد قریشی نے کہا کہ شہر ی شدید کر می میں گھر وں سے باہر نکلتے وقت اختیاطی تدابیر لازمی اختیار کر یں ۔الخدمت شہریوں کو کسی بھی مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی. -

امیر جماعت اسلامی کراچی کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں فلسطین کی حالیہ سنگین صورتحال، قبلہ اول بیت المقدس ،مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ، معصوم و نہتے بچوں و عورتوں کی شہادت ،شہر قائد میں متنازعہ مردم شماری ، بجلی وپانی ،سیوریج اور ٹرانسپورٹ سمیت بلدیاتی مسائل ،مختلف ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال،اردو زبان کے نفاذ سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر مملکت عارف علوی نے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،صدر پبلک ایڈ کمیٹی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری شامل تھے ۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے گفتگو میں کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام امت مسلمہ بالخصوص پاکستان سے بڑی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حوالے سے حکومت پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر نہتے فلسطینی عوام کی مدد کیلئے عملی اقدامات کرنا چاہیے ، فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور غزہ پر بمباری کے نتیجے میں عورتوں و بچیوں سمیت اب تک 180سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں ،اسرائیل نے فلسطین میں میڈیا سینٹر پر بمباری کرکے آزادی صحافت کے تصور کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ، عالمی میڈیا اسرائیلی مظالم کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ، سرکاری ٹی وی اور پاکستان کے دیگر ذرائع ابلاغ کے ادارے اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے کردار ادا کریں ۔
حافظ نعیم الرحمن نے 2017کی متنازع مردم شماری کو منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، اس جعلی مردم شماری کو قبول نہیں کرے گی ۔
اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کو گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا پابند کیا جائے ، کے الیکٹرک اپنی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافے میں ناکام رہی ہے اور بدترین لوڈشیڈنگ کرکے اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرتی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی تکمیل میں مسلسل تاخیر کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے اور اس کی ذمہ داری موجودہ اور سابق حکومتوں پر براہ راست عائد ہوتی ہے،وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کے فور منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ اور اردو کو قومی زبان قرار دے کر دفتری زبان کے طور پر استعمال کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ -

کراچی میں آج کے روز بھی قیامت خیز گرمی
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج کے روز بھی قیامت خیز گرمی ہوگی، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، کل سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے 580 کلو میٹر دور ہے، شہرمیں سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ لو چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، طوفان کے باعث ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ماہی گیر 19 مئی تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ -

شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی محکمہ موسمیات
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہو جائیں گی-
باغی ٹی وی :میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے-
انہوں نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں طوفان تاؤتے اب ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق اب طوفان سے کوئی خطرہ نہیں صرف ضلع تھرپار کر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی، بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی۔
ہیٹ ویو کے صحت پر اثرات، علامات اور احتیاطی تدابیر
7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا
کراچی میں آج شدید گرمی پڑے گی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان محکمہ…
بھارت: سمندری طوفان تاؤتے سے کرناٹکا، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی…
-

پاکستانی انجینیئر احمد اویس کا شاندار کارنامہ، امریکی سفارت خانےکا خراج تحسین
پاکستانی انجینیئر احمد اویس کا شاندار کارنامہ، امریکی سفارت خانےکا خراج تحسین
پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینیئر احمد اویس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی خلائی ادارے (ناسا) کا پرسیورینس مشن کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا تھا .جس کے بعد ناسا نے چھوٹا ہیلی کاپٹر انجینیوٹی مریخ پر اڑایا تھا۔ہیلی کاپٹر انجینیوٹی نے مریخ پر کامیاب اڑان بھری تھی .احمد اویس نے اسی مریخ 2020 ہیلی کاپٹر مشن کیلئے سافٹ ویئر کا کوڈ ترتیب دیا ہے جس پر امریکی سفارت خانے نے خراج تحسین پیش کیا۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیولپرز صحیح معنوں میں دنیا میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں اور احمد اویس پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینیئرہیں۔ -

امریکا میں لوگ جلد ماسک پہننا بند کر سکتے ہیں، ماہرین
امریکا میں لوگ جلد ماسک پہننا بند کر سکتے ہیں، ماہرین
وبائی امراض کے کئی ماہرین کی رائے میں امریکی عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ان ڈور ماسک پہننا جلد ہی بند کر سکتے ہیں۔ اس کے دو بڑے اسباب ویکسی نیشن میں اضافہ اور نئی انفیکشنز کی تعداد میں واضح کمی بتائے جا رہے ہیں۔امریکا کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ لیکن ماضی میں اگر دنیا کی یہی سب سے بڑی معیشت اس وبا کا گڑھ بن گئی تھی تو آج وہاں صورت حال میں کافی بہتری آ چکی ہے اور بہتری کا یہ عمل تیزی سے جاری ہے۔
وبائی امراض کے کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں اب کورونا وائرس انفیکشن کے نئے کیسز ماضی کے مقابلے میں کافی کم ہو چکے ہیں۔ ایسا عام شہریوں کی ویکسینیشن مہم میں تیزی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ساتھ ہی حکومت کی طرف سے بار بار زور دیے جانے پر عوام کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر بھی زیادہ ذمے داری سے عمل کرتے رہے۔
اس بہتری کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے کئی امریکی اور غیر ملکی ماہرین اب اس بارے میں پُرامید ہیں کہ ممکن ہےکہ واشنگٹن میں وفاقی حکومت عنقریب ہی یہ فیصلہ کرے کہ بند جگہوں کے اندر اب ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔

اس ممکنہ اقدام کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہو گا کہ ایسے شہری جنہوں نے اب تک کورونا کے خلاف ویکسین نہیں لگوائی، جب وہ دیکھیں گے کہ ویکسینیشن کروا لینے والے شہری اس وبا سے محفوظ بھی ہو گئے اور انہیں ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں،تو ان کو بھی اپنی ویکسینیشن کروا لینے کی ترغیب ملے گی۔متعدی امراض کی روک تھام کے امریکی مرکز سی ڈی سی اور اس کی ذیلی شاخوں کی طرف سے پہلے ہی یہ کہا جا چکا ہے کہ اب ایسے امریکی شہریوں کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا ضروری نہیں، جن کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ تاہم اگر وہ پُرہجوم مارکیٹوں یا بازاروں میں جا رہے ہوں، تو ان کو اب بھی ماسک پہننا چاہیے۔
اس بارے میں صدر بائیڈن بھی پُرامید ہیں کہ اب امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیاں جلد نرم کی جا سکیں گی۔ صدر بائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے لیے یہ ہدف مقرر کیا تھا کہ امریکا کے چار جولائی کو منائے جانے والے قومی دن تک ملک کے 70 فیصد بالغ باشندوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہو گی۔
تازہ اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو بائیڈن انتظامیہ اپنا پبلک ویکسینیشن ہدف جلد ہی حاصل کر لے گی۔ اسی وجہ سے صدر جو بائیڈن نے امریکی ریاستوں کے گورنروں کے ساتھ اپنی ایک حالیہ ملاقات میں یہ اشارہ بھی دے دیا کہ کورنا کی وبا کے باعث عائد پابندیاں آئندہ دنوں میں مزید نرم کی جا سکتی ہیں۔امریکا میں اب تک تقریبا? 60 فیصد بالغ باشندوں کو کورونا ویکسین کا کم از کم ایک ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
امریکا میں ان دنوں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی جو یومیہ شرح دیکھنے میں آ رہی ہے، وہ صرف تقریبا 11 کیس فی ایک لاکھ شہری بنتی ہے۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی یہ شرح اس وقت دنیا کے کئی انتہائی متاثرہ ممالک میں ریکارڈ کی جانے والی ایسی ہی شرح سے بہت کم ہے اور مزید کم ہوتی جا رہی ہے۔
اسی پیش رفت کا ایک اور بہت امید افزا نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اموات کی شرح اب انتہائی کم ہو کر 0.0001 فیصد ہو گئی ہے۔ -

حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا
حماس کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا
تل ابیب مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگ گیا۔
ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ فلائٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردئیے ہیں جبکہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئیں۔اسرائیلی ٹور آپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کے لیے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلائٹس منسوخ نہیں ہورہی تھیں لیکن اب ایسا ہوا ہے۔ -

حب ڈیم میں ڈوب کر نوجوان لاپتہ،تاحال تلاش جاری
حب ڈیم میں ڈوب کر نوجوان لاپتہ
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب ڈیم میں ڈوب کر ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا۔
ڈوبنے والے نوجوان کا نام زاہد اور عمر سولہ سال تعلق کراچی کے علاقہ گلشن معمار سے بتایا جاتا ہے۔
ایدھی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کے روز حب ڈیم پر پکنک منانے کی غرض سے آنے والا نوجوان کی گہرے پانی میں ڈوبنے کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر ایدھی بحری ٹیم روانہ کردی گئی تھی اور ریسیکو عمل شروع کردیا گیا جبکہ رات گئے تک حب ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کا سراغ نہ مل سکا۔قریبی رشتہ داروں کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ عید کے چوتھے روز حب ڈیم پر پکنک منانے آیا تھا۔لاش کی تاحال تلاش جاری ہے۔