Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی پی اور مولانا ڈیزل شہباز شریف کو فرار کرنے میں سہولت کار بنیں گے،بلال غفار

    پی پی اور مولانا ڈیزل شہباز شریف کو فرار کرنے میں سہولت کار بنیں گے،بلال غفار

    پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار ٹوئٹ
    بلال غفار نے اپنے ٹویٹ بیان میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا وقت ضایع کرنے کیلئے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی کرپٹ نشست پیش خدمت ہے،
    یقیناً اس بار پی ڈی ایم کی جدوجہد شہباز شریف کو فرار کرنے کیلئے ہوگی،
    پی پی اور مولانا ڈیزل شہباز شریف کو فرار کرنے میں سہولت کار بنیں گے،
    کرپٹ والدین کو این آر او دلوانے کیلئے بچے شدید محنت کررہے ہیں،

  • نیب کراچی نے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    نیب کراچی نے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

    نیب نے کراچی، حیدرآباد میں تعینات صوبائی سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا، نیب نے کراچی، حیدرآباد میں سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں۔نیب نے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے سندھ حکومت کے ملازمین کے تفصیلات طلب کی تھیں، نیب نے مذکورہ کارروائی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خط کے بعد کی تھی واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے 12 فروری کو چیئرمین نیب کو خط لکھ کر مذکورہ معاملے کی تحقیقات کا کہا تھا۔اس متعلق ان کا موقف تھا کہ شہری کوٹہ نظر انداز کرکے دیہی علاقے والوں کو شہری علاقوں میں ملازمتیں دی جارہی ہیں۔سندھ حکومت نے 5مئی کوتمام محکموں کے سربراہان کی معلومات براہ راست نیب کو دینےکی ہدایت کی گئی تھی، عوامی سطح پر تنقید کے بعد سندھ حکومت نے تین دن بعد اپنا حکم نامہ واپس لے لیا تھا۔اس کے بعد آج نیب کراچی نے بھی باضابطہ نوٹس جاری کر کے اپنا حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔

  • کراچی، ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

    کراچی، ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

    سمندری طوفان کےاثرات کے پیشِ نظر ماہی گیروں کو20 مئی تک سمندر میں شکار کے لئے جانے سے روک دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کراچی کےعلاقہ ابراہیم حیدری سمیت مختلف علاقوں کی کشتیاں کیٹی بندر کے ساحل پر لنگر انداز ہیں۔
    دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سمندری طوفان تاؤتے احمد آباد کے جنوب مغرب میں 205کلومیٹر پر موجود ہے۔آئندہ تین گھنٹوں کے دوران طوفان کی شدت میں کمی آجائے گی، تاؤتے شدید سمندری طوفان سے کمزور ہوکر سائیکلونک اسٹورم بن جائے گا۔

  • سید نعمان شاہ جیسے اہلکار سندھ پولیس اور ہمارا فخر ہیں

    سید نعمان شاہ جیسے اہلکار سندھ پولیس اور ہمارا فخر ہیں

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی شہید پولیس کانسٹیبل سید نعمان شاہ کے گھر آمد،حلیم عادل شیخ کا شہید کے اہل خانہ سے تعزیت و افسوس کا اظہار، حلیم عادل شیخ کا شہید جوان نعمان شاہ کو خراج عقیدت، حلیم عادل شیخ کی شہید اہلکار کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو سید نعمان شاہ جیسے اہلکار سندھ پولیس اور ہمارا فخر ہیں آج شہید کو سلام پیش کرنے آئے ہیں ہم فورس کی غلط باتوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں.
    ہمارے لئے اپنی جانیں دینے والے بہت عظیم ہیں
    ملیر میں ڈاکو عید کے موقع پر سرگرم ہوجاتے ہیں یہ انتہائی مطلوب کرمنل تھے جو مارے گئے ان اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کیا یہ شہید نوجوان ضلع ملیر کا فخر تھا.آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ تمام مراعات فوری طور پر لواحقین کو دی جائیں.نعمان شاہ نے فرض نبھاتے ہوئے جان دی انہوں نے ہمارے تحفظ کی خاطر جان دی.

  • سندھ میں 13 سال حکمرانی کرنے والے آج پانی کی قلت پر ڈاین کی طرح رورہے ہیں،جمال صدیقی

    سندھ میں 13 سال حکمرانی کرنے والے آج پانی کی قلت پر ڈاین کی طرح رورہے ہیں،جمال صدیقی

    ترجمان پی ٹی آئی کراچی ورکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا بیان

    جمال صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو خودمختاری صرف لوٹ مار کیلئے دی گئی ہے، سندھ کے جعلی دعویدار کرپشن اور چور بازاری میں مصروف عمل ہیں، 6برس بیت گئے صوبائی حکومت کا ماس ٹرانزٹ منصوبہ آج بھی التوا کا شکار ہے، کورونا کے نام پر 5ارب اور متعدی امراض کے ہسپتالوں کیلئے 10 ارب خرچ نہیں ہوسکے،
    سندھ کی جیلوں میں مرمت کے نام پر 1ارب 39 کروڑ کا ٹیکا لگایا گیا،پیپلز پارٹی نے رقم کہاں غائب کی، رقم زمین کھاگئی یا آسماں نگل گیا، سندھ حکومت کو ماہی گیروں کا خیال اس وقت آیا جب طوفان سر پر منڈلا رہا ہے۔
    سندھ میں 13 سال حکمرانی کرنے والے آج پانی کی قلت پر ڈاین کی طرح رورہے ہیں، کرپشن کےنئے طریقے ایجاد کرنے میں سندھ حکومت کاکوئی ثانی نہیں،پی پی نے صوبے کو ماڈل صوبہ بنانے کےبجائے کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ پی پی کی وجہ سے صوبہ سندھ آج عالمی سطح پر بدنام ہوچکا ہے،
    پی پی کی سیاست سندھ میں کچھ دونوں کی مہمان ہے، جلد پی پی کا صوبے سے خاتمہ یقین بنائیں گے۔

  • عبدالوہاب بلوچ نامور وکیل اور ہمارے حق گو ساتھی ہیں،حلیم عادل شیخ

    عبدالوہاب بلوچ نامور وکیل اور ہمارے حق گو ساتھی ہیں،حلیم عادل شیخ

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل وہاب بلوچ کے خلاف سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی،وہاب بلوچ اور خاندان کو حراساں کرنے کا سلسلہ شروع، وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر سرکاری گاڑی چھین لی گئی.
    واقعے پر پی ٹی آئی رہنماء و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان . حلیم عادل شیخ کہتے ہیں وہاب بلوچ میرے کیس میں وکیل ہیں میرا کیس انہوں نے بھرپور نمونے سے لڑا، گزشتہ شب وہاب بلوچ کے جوان بیٹے کو پی پی کے لوگوں نے اغوا کیا، اغوا کاروں نے کہا کہ اپنے والد کو پیغام دو کہ اس کیس سے ہٹ جائیں، سندھ حکومت کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں،دالوہاب بلوچ جب شیرازی برادران کا کیس لڑرہے تھے تو اس وقت بھی ان کی گاڑی چوری کرائی گئی، گزشتہ شب وہاب بلوچ کے بیٹے کو اغوا کرکے دہمکایا گیا پھر پیسے مانگے گئے پھر گاڑی چوری کرلی گئی، پیپلزپارٹی کا یہ عمل گھناؤنی حرکت ہے، عبدالوہاب بلوچ نامور وکیل اور ہمارے حق گو ساتھی ہیں، واقعے میں ملوث سرکاری ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے فوری کارروائی کی جائے، وہاب بلوچ یا ان کے کسی فرد کو نقصان ہوا تو ذمیدار بلاول زرداری اور مراد علی شاہ اور سندھ حکومت ہونگے، آء جی سے امید نہیں وہ سندھ حکومت کے غلام ہیں، اے آء جی کراچی ڈی آئی جی ایسٹ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور گاڑی کی فوری ریکوری یقینی بنائیں،ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے.

  • کراچی میں واٹر مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

    کراچی میں واٹر مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

    شہرقائد میں واٹر مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا، لیاری ایکسپریس کے اطراف چوری کی لائنوں پر کارروائی جاری ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی خصوصی احکامات پر آپریشن کیا جارہا ہے، مافیا عوام کا لاکھوں گیلن پانی چوری کرکے صنعتوں کو بیچتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیاری کے عوام کو فراہم کیا جانے والا پانی بھی مافیا بیچ رہی تھی۔وزیر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے مقام پر پولیس، ایس ایس یو اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے، آپریشن کا مقصد عوام کے حق کا پانی عوام تک پہنچانا ہے، ریکسر کے علاقے میں غیر قانونی واٹر کنکشن کاٹ دیے گئے ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عوام کو ان کے حق کا پانی جلد پورا کرکے دیں گے۔خیال رہے کہ کراچی میں پانی چوری کے باعث شہریوں تک پانی کی رسائی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
    کراچی کی عوام کو تو عید میں بھی پانی نہ ملا بلدیہ میں بھی پانی کی فراہمی نہیں ہو رہی۔عوام کرونا وبا کا سامنا تو کر ہی رہی ہیں ساتھ ہی ساتھ پانی،بجلی،مہنگائی اور کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جہاں پانی کی کلت ہے وہاں ٹینکر مافیا بھی غریب لوگوں کو لوٹنے میں کامیاب عید الفطر کے دنوں میں 2000،2200 تک کا ٹینکر غریب لوگوں نے اپنے گھروں میں ڈلوا لیے پانی کا مسئلہ تو بھڑتا ہی جا جا رہا ہے اور حکومت مہنگائی بھی قابو کرنے میں ناکام۔

  • کرپٹ والدین کے بچے ابو بچانے کی مہم میں مگن ہیں،حلیم عادل شیخ

    کرپٹ والدین کے بچے ابو بچانے کی مہم میں مگن ہیں،حلیم عادل شیخ

    ‏ کرپٹ والدین کے بچے ابو بچانے کی مہم میں مگن ہیں،حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹویٹ بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ یہ میری سندھ کے حالات ہیں جہاں حکمران اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ایک اسپتال کا نظام تک ٹھیک نہیں کرسکے، اسپتالیں این جی اوز کو دینے کی بجاء سندھ حکومت ہی این جی اوز کے حوالے کردینی چاہیے. سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور میں حاملہ خاتون کو سرکاری اسپتال میں زچگی سے انکار کر نے اور پرائیویٹ اسپتال ریفر کرنے کے بعد اسپتال کی پارکنگ میں ہی رکشہ چنگچی میں ہی اپنے بچے کو پیدائش دے رہی ہے.
    ‏کرپٹ والدین کے بچے ابو بچانے کی مہم میں مگن ہیں، پنجاب کی راجکماری لوگوں میں کورونا پہیلا رہی ہے،سندھ کا شہزادہ بے تکے بیانات دینے میں مصروف ہے،اپوزیشن اپنی سیاست میں عوام کو کورونا میں دھکیل رہی ہے ، مریم صفدر کا پنجاب میں اجتماعات ذاتی انا اور بغض عمران خان کے علاوہ کچھ نہیں.پی پی چئیرمن کے منہ سے ملکی معیشت پر بڑے بڑے بیان زیب نہیں دیتے۔لاڑکانہ کی جماعت کے پرچی چیئرمین کی باتیں ان کے وزراء اور پارٹی رہنماء تک سنجیدہ نہیں لیتے، ‏پی پی چیئرمین کو علم نہیں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت صوبہ سندھ میں ہے بلاول کا بیان آ تے کے متعلق ایسے ہے جیسے عمران خان کی حکومت قیام پاکستان سے ہو،پی پی چیئرمین کی مہربانی سے آج سندھ عالمی جریدوں کی زینت بناہوا ہے، بلاول ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر معیشت پر لیکچر جھاڑنے والے اپنی حکومت کے سیاہ کارنامے نہیں چھپا سکتے،‏بلاول کی چیخوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف رواں دواں ہے۔

  • موثر بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی قومی المیہ ہے، مصطفیٰ کمال

    موثر بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی قومی المیہ ہے، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موثر بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی ایک قومی المیہ ہے جس پر حکمران اپنے سیاسی مفادات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ عام آدمی کے مسائل جوں کے توں ہیں، یہاں تک کہ عام آدمی کا نظام پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ عوام کی اکثریت کو نہ ہی انتخابی عمل پر بھروسہ ہے اور نہ ہی انتخابات کے بعد کسی قسم کی تبدیلی کے آنے کی امید ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ ان کے خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پی ایس ایس ایف کے صدر انجینئر عثمان سمیت مرکزی اراکینِ کمیٹی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے طلبہ تنظیم کو پارٹی کا پیغام تیزی سے پھیلانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ نئے تعلیم یافتہ، محب وطن نوجوان ہی پاکستان کی امید ہیں۔ پوری کوشش ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے بہترین، نئی، قابل، سنجیدہ اور ایماندار لیڈرشپ ملک کے لیے تیار کریں تاکہ ہمارے بعد بھی ہمارا لگایا گیا پودا تناور درخت بن کر آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائے۔ تمام مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی حکومتوں کا موثر اور یکساں نظام پہلی سیڑھی ہے۔ جس کے لیے پہلے روز سے آواز بلند کر رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی ملک کی خاطر ہماری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دے اور ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہو۔

  • ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر متوقع بارشوں کا ہمہ وقت امکان موجود ہے : لئیق احمد

    ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر متوقع بارشوں کا ہمہ وقت امکان موجود ہے : لئیق احمد

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر متوقع بارشوں کا ہمہ وقت امکان موجود ہے لہٰذا رین ایمرجنسی کے لئے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا، متعلقہ افسران ایک ہفتے کے اندر تفصیلی کنٹی جینسی پلان تیار کریں تاکہ مون سون کی بارشوں سے پہلے سے ہی اس پر عملدرآمد شروع کردیا جائے، یہ بات انہوں نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شبیہہ الحسنین زیدی ، ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجہ رستم، ڈائریکٹر مشین پول ڈپو نعمان ارشد، چیف انجینئر (ای اینڈ ایم ) عباس علی شاہ، سید محمد طحہٰ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے محکمہ ورکس بنیادی کردار ادا کرے گا جبکہ میونسپل سروسز ، سٹی وارڈنز، ایم پی ڈی اور دیگر محکمے اس کے تحت کام کریں گے، تمام افسران و اہلکاروں کے درمیان بہترین کمیونیکیشن ہونی چاہئے، انہوں نے ہدایت کی کہ پلان میں ڈی واٹرنگ پمپس ، ایکس کیویٹرز، کرینز اور دیگر مشینری کے مقام، آپریٹرز کی تعیناتی ،افرادی قوت اور مشینری کی نقل و حمل کے حوالے سے مکمل تفصیلات موجود ہوں گی، بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ غوطہ خورتعینات کئے جائیں گے تاکہ فوری کارروائی کرکے انسانی جانیں بچائی جاسکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ نکاسی آب کے لئے دستیاب پمپس کو فعال اور کارآمد حالت میں رکھنے کا انتظام کیا ہے کیونکہ بارشوں کے دوران کسی بھی جگہ پانی جمع ہونے کی صورت میں ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے جبکہ مزید پمپس کا انتظام بھی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ خود دورہ کرکے ان پمپس کا جائزہ لیں گے اور ان کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ کوششوں کے ذریعے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بہتر امیج لوگوں کے سامنے پیش کرنا ہے کیونکہ کراچی کے شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بارشوں کے دوران کے ایم سی کی طرف دیکھتے ہیں اور انہیں امید ہوتی ہے کہ بروقت اور موثر کارروائی کے ذریعے انہیں سہولت فراہم کی جائے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال کے اپنے تقاضے ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہوتا ہے، اس دوران کسی کو بھی رخصت پر جانے یا رابطہ موقوف کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس لئے افسران اچھی طرح ذہن نشیں کرلیں کہ رین ایمرجنسی کے عرصے میں انہیں چوبیس گھنٹے افسران بالا کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے بصورت دیگر انہیں معطلی کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ موجودہ حالات میں ادارہ اور شہر کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے سلسلے میں تمام شہری اداروں کو باہم مل کر کام کرنا ہے ضلعی بلدیات اپنے کنٹی جینسی پلان تیار کرچکی ہیں اور کے ایم سی بھی اپنے طور پر تمام اقدامات کر رہی ہے ، سمندری طوفان کی اطلاعات کے بعد رین ایمرجنسی کے حوالے سے تیاریوں میں تیزی آئی اور اس عمل کو جاری رہنا چاہئے، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں میں افسران اور دیگر عملے کی تین شفٹوں میں تعیناتی کا انتظام کیا جائے اور تمام اقدامات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے تاکہ کسی بھی وقت اس سے رجوع کیا جاسکے، رین ایمرجنسی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے حصے کا کردار احسن طریقے سے ادا کرے گی۔