Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں اوپر سے لیکر نیچے تک صرف زر کا استعمال ہورہا ہے،سندھ سے اگر زیادتی ہوگی تو ہم سب سے آگے ہونگے

    سندھ میں اوپر سے لیکر نیچے تک صرف زر کا استعمال ہورہا ہے،سندھ سے اگر زیادتی ہوگی تو ہم سب سے آگے ہونگے

    ‏اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا ارسا ہیڈکوارٹر کا دورہ.ارسا کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے پارلیمینٹیرین کو پانی معاملے پر بریفنگ دی گئی.

    حلیم عادل شیخ اسلام آباد سے جبکہ فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، بلال غفار اور دیگر کراچی سے وڈیو کال پر بریفنگ میں شریک ہوئے،
    ارسا چیئرمین، میمبر سندھ، میمبر بلوچستان، میمبر فیڈرل بھی موجود تھے۔

    ارسا نے پانی کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی
    بریفنگ کے بعد اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس بھی ہوئی۔

    پریس کانفرنس میں حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ ہمارا صوبہ ہے سندھ کی جنگ ہم نے لڑنی ہےسندھ میں 40 فیصد سے زائد لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔سندھ کی حکومت اپنے مخصوص ایجنڈے پر بات کررہی ہوتی ہے۔

    ہم اپوزیشن نے عوام کی بات کرنی ہے ہم نے دیکھنا ہے کہ کسی مسئلے پر پردہ ڈالنے یا انارکی پہیلانے کی کوشش تو نہیں کی جارہی ہے۔

    سندھ اور سندھ حکومت الگ چیزیں ہیں
    ‏صوبوں کو فنڈز کی تقسیم براہ راست نہیں روینیو کلیکشن پر تقسیم ہوتی ہے۔پچھلے سال کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے روینیو کلیکشن میں کمی رہی تھی۔

    229 ارب روپے سندھ کے این ایف سی سے کم پہنچے۔‏بلاول اور وزیراعلیٰ نے غلط بیانی کرکے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی۔

    پنجاب کو 475، کے پی کے کو 176ارب روپے کم ملے جبکہ سندھ حکومت نے مسئلے کو سمجھنے کی بجاء سیاست کی۔سندھ حکومت کے اپنے ادارے پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ کی رپورٹ ہے 44 فیصد کرپشن ہے۔

    گلوبل وارمننگ کی وجہ سے پانی کم آیا
    پانی کم آیا جس کی وجہ سے مُشکلات کا سامنہ رہا۔

    سندھ حکومت نے اس معاملے کو سیاسی بنادیا ہے
    پیپلزپارٹی اس ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے۔

    ‏اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پنجاب اور سندھ میں لڑائی اور فیڈریشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی
    پیپلزپارٹی نے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی۔

    ایک آنسٹائین نے فارمولا دیا تھا کہ بارش زیادہ آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے ‏آنسٹائن صاحب اسی فارمولے کے تحت جب بارش کم آتی ہے تو گرمی کم ہوتی ہے تو پانی کم آتا ہے۔

    گلیشیئر کی وجہ سے دریاؤں میں کم پانی آیا اس وجہ سے تقسیم کم ہوئی۔پانی کی کمی کے باوجود سندھ کو پانی زیادہ دیا گیا۔پی پی چیئرمین سمیت 22 وزراء نیب زدہ ہیں پنجاب میں پانی کی چوری 5 سے 10 فیصد سندھ میں 30 سے 35 فیصد ہے۔

    ذوالفقار بھٹو، محترمہ شہید لیڈر تھے بلاول زرداری لیڈر نہیں ہے۔‏بلاول کی جماعت اب قوم پرست جماعت بن چکی ہے ۔

    ‏سندھ میں ہر طرح کی کرپشن چوری کے ساتھ پانی کی چوری بھی سب سے زیادہ ہے۔سندھ کا پانی سندھ کے حکمران چوری کرتے ہیں۔

    کینالوں سے 330 کنینکشن براہ راست غیرقانونی طور سندھ میں دیے گئے ہیں سر فہرست بلاول زرداری اور خاندان ہے۔

    سندھ میں پانی کی چوری نہیں ڈاکا ڈالا جارہا ہے
    ڈی سی، ایریگیشن، پولیس کے ذریعے پانی وڈیروں کو دیا جارہا ہے۔

    سہیل انور سیال نے ایریگیشن تباہ کردیا ہے ‏ایریگیشن میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے سہیل انور سیال بتائیں ان کے واش روم میں سونے کی ٹوٹیاں کہاں سے لگی۔

    آپ نے پرس، جوتے جو بھی اٹھائے وہ الگ بات ہے
    علی حسن زرداری پورا ایریگیشن کا محکمہ چلا رہا ہے سیڈا کا چیئرمین بھی زرداری ہے۔

    ‎‏سندھ میں اوپر سے لیکر نیچے تک صرف زر کا استعمال ہورہا ہے، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں سندھ سے اگر زیادتی ہوگی تو ہم سب سے آگے ہونگے۔

    سندھ میں ڈاکو راج ہے ڈرامہ کرکے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو ہٹادیا گیا۔ناصر آفتاب نے 12 میں 10 مغوی بازیاب کروائے۔

    ‎‏اے پی سی خریدنے والوں کو گرفتار کرنا چاہیے
    753 روپے لا اینڈ آڈر پر سندھ حکومت نے خرچ کیے ہیں۔

    میں خود کچے جاکر ساری صورتحال دیکھ کر آیا ہوں ‏کچے کی بجاء سی ایم ہاؤس اور اسمبلی میں بیٹھے پکے کے ڈاکو کے خلاف آپریشن کی جائے۔

    سندھ کے پانی اور امن امان کے مسئلے پر وزیراعظم سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

  • کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے

    کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے

    سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے کراچی میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 57 افراد کے نمونوں پرسیرولوجیکل تحقیق کی گئی ہے جن میں سے کراچی میں 71 فیصد کیسز کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے رپورٹ ہوئے اور 20 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ تر کیسز 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں تاکہ بچوں سے ان کو وائرس نہ لگے.

  • جامعہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،آن لائن کلاسز متاثر،لیب میں سامان تباہ

    جامعہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،آن لائن کلاسز متاثر،لیب میں سامان تباہ

    جامعہ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،آن لائن کلاسز متاثر

    دفتری امور بھی ٹھپ ،لیب میں کروڑوں کے کیمیکلزودیگر سامان تباہ، تعلیمی وتحقیقی نقصان سے بچنے کےلئے جامعہ کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ڈاکٹر شاہ علی القدر

    جامعہ کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ھوگیا ہے.روزانہ10سے12 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جس کے باعث لیب میں کروڑوں روپے مالیت کے کیمیکلز اور دیگر سامان خراب ہوچکے ہیں۔اورجامعہ کو تعلیمی نقصانات کے ساتھ مالی نقصانات بھی اٹھاناپڑ رہا ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق آن لائن کلاسز بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔سمسٹر امتحانات سے قبل کورسز کی تکمیل مشکل ہوگئی۔جامعہ کراچی کو تعلیمی و تحقیقی ادارے کی وجہ سے کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا.
    جامعہ کراچی میں اس وقت اوسطاً ایک دن میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارھی ھے۔جس کے باعث تعلیمی نقصانات کے ساتھ دفتری امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور کے الیکٹرک کے اعلی حکام سے جامعہ کراچی میں فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔

  • کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ

    کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ

    کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ

    شہر قائد میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ ہےاس حوالے سے پیشگی انتظامات سےمتعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیےمنظور کرلی گئی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مون سون بارشوں سے کراچی میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر پیشگی انتظامات سے متعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔مون سون بارش پیشگی انتظامات سےمتعلق درخواست 10جون کے لیے مقطس کردی ہے، ندیم شیخ ایڈوو کیٹ نے بتایا کہ گزشتہ بارشوں میں کراچی ڈوب گیاتھا، اس باربھی کراچی ڈوبنے کاخدشہ موجود ہے۔
    وکیل نے کہا متعلقہ اداروں سےپوچھاجائے، اب تک کیاانتظامات کیے گئے ؟ گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات،کمشنر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال اگست میں شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی اور مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا ، حادثات و واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔
    مون سون بارشوں کے باعث انفرااسٹرکچر کو بے حد نقصان پہنچا، مگر سوال یہ ہے کیا اس سال جب مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ایک بار پھر کراچی کے شہریوں کو اس قدر سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز کی آن لائن فروخت کا انکشاف

    چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز کی آن لائن فروخت کا انکشاف

    شہر قائد میں چھینے اور چوری کیے جانے والے قیمتی موبائل فونز کی بین الاقوامی طور پر خریدوفرخت کی جارہی ہے، ویب سائٹ پر چھینے ہوئے مہنگے فون فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ماڈل تھانہ فیروزآباد نے انتہائی مطلوب 3رکنی بین الصوبائی گرہ گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان سے35 قیمتی فون اور 3 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ ملزم شوکت کی پنجاب چنیوٹ میں دکان ہے، گروہ کے2کارندے موبائل فون کراچی سے چھینتے ہیں،

    ملزم نے خریدوفروخت کی ویب سائٹ پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے۔

    ملزمان اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالییت کےسو فون فروخت کرچکے ہیں، ملزمان سوشل میڈیا صارف کی ڈیمانڈ پر مطلوبہ فون بھی چھینا کرتے تھے، چھینےہوئے فون کو کارآمد بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جاتا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق درجنوں فون کھول کر پارٹس کی صورت میں بھی فروخت کیے جاتے تھے ملزمان پاکستان کے تمام صوبوں ،شہروں میں مسروقہ موبائل فون فروخت کرچکے ہیں۔

    ملزمان کے سب سے زیادہ خریدار لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورچنیوٹ سے ہیں، معروف کورئیر سروس کے ذریعے چوری کے فون پارسل کیے جاتے تھے۔

    خریدار سے رقم بذریعہ ایزی پیسہ وصول کی جاتی تھی، کراچی پولیس چنیوٹ اور لاہورسمیت مختلف شہروں میں بھی دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

  • آئی جی سندھ سے اپنا منصب نہیں سنبھالا جارہا تو گھر چلےجائیں

    آئی جی سندھ سے اپنا منصب نہیں سنبھالا جارہا تو گھر چلےجائیں

    ‏پی ٹی آئی رہنما و رُکن سندھ اسمبلی ایم پی اے راجہ اظہر نے کراچی میں بھڑتی ہوئی اسٹریٹ کرائم پر ٹوئٹر بیان دیا ۔

    ایم پی اے راجہ اظہر کہتے ہیں شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کرنے پر مجبور ہیں۔

    گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 60 سالہ بزرگ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی، جان و مال کے تحفظ کیلئے شہریوں کا جان کی بازی کھیلنا سرکاری رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

    ‏پولیس کی بےبسی کا عالم دیکھ کر عوام میدان میں اتر چکی ہے،اگر آئی جی سندھ سے اپنا منصب نہیں سنبھالا جارہا تو گھر چلےجائیں۔

    آئی جی اور سندھ حکومت نے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے،صوبے میں امن و امان کے حوالے سے سندھ حکومت نے کچھ نہ کرنا ہے نہ کرنے دینا ہے۔

    ‏سندھ حکومت موجودہ صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

  • مرحوم امریکی خاتون کی جائیداد پر قبضہ، 2 نادرا ملازمین اور سابق کونسلر کو سزا

    مرحوم امریکی خاتون کی جائیداد پر قبضہ، 2 نادرا ملازمین اور سابق کونسلر کو سزا

    کراچی کی ایف آئی اے کی اسپیشل کورٹ نے مرحوم امریکی خاتون کے شجرہ نسب میں جعل سازی کر کے جائیداد پر قبضے کے کیس میں نادرا کے 2 ملازمین اور سابق یو سی کونسلر کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

    ایف آئی اے اسپیشل کورٹ کراچی نے تینوں ملزمان محمد بابر لودھی، محمد شعبان اور محمد حنیف کو ایک، ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نےجائیداد پر قبضے کے لیے شجرہ نسب میں جعلی اندراج کرایا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مرحومہ کے شجرہ نسب میں جعل سازی سے کسی اورخاتون کو شامل کیا گیا۔ملزمان کو ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے گرفتار کیا تھا۔

  • زکواة سب سے پہلے رشتہ داروں کا دینا قومی فریضہ ہے ،شاہد فراز

    زکواة سب سے پہلے رشتہ داروں کا دینا قومی فریضہ ہے ،شاہد فراز

    مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے آئے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا شرعی فریضہ بنتاہے کہ ہم زکواة بھی اگر ادا کریں تو سب سے پہلے اپنے رشتے داروں پھر اطراف میں موجود لوگوں پھر اسکے بعد باہر کسی شخص کی جانب دیکھیں ٹھیک اسی طرح ہمیں ایڈہو یا ٹریڈکراچی کے مقامی افراد کے ساتھ کرنا چاہیے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی متعاصبانہ حکومت نے جس طر ح مقامی لوگوں اور تاجروں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہو ا ہے اس سے ہر عام آدمی کی زندگی مشکل بنی ہوئی ہے کیونکہ لسانیت کی بنیاد پر کئے جانے والا انصاف یا قانون معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتاہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار اور آمدورفت میں اوقات کار کی پابندیاں اور غلط حکومتی فیصلے کورنا میں مزیداضافے کا باعث بن رہے ہیں ، حکومت کورنا سے بچاؤ کی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے لوگوں کو کاروبار اور گھروں میں محدور رکھ کراپنی ذمہ داری سے مبراع ہونے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں بیرونی ممالک سے کورنا کی مد میں ملنے والی امداد جوموجودہ حکمرانوں نے اپنی عیش وعشرت خرچ کئے انکا مکمل احتساب ہو ناچاہئے۔

  • کراچی  کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثہ،ایک شخص ہلاک،دو زخمی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثہ،ایک شخص ہلاک،دو زخمی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثہ،ایک شخص ہلاک،دو زخمی۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار نے بنگلے کے باہر لگائے گئے سکیورٹی کیمپ کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو سکیورٹی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔باغی نیوز کے مطابق ایس ایچ او درخشاں نصیر تنولی نے بتایا کہ ڈیفنس کے علاقے فیز 6 خیابان شہباز پر سیاہ رنگ کی تیز رفتار ہنڈا سوک بی اے پی 469 ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی جس نے بنگلے باہر لگے ہوئے سکیورٹی کیمپ کو روند ڈالا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور سلطان ولد گل محمد کو گرفتار کر کے کار کو قبضے میں لے لیا۔
    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بنگلہ اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کا ہے اور بنگلے کے باہر سکیورٹی کیمپ لگایا ہوا تھا جس میں 3 افراد موجود تھے، حادثے میں بنگلے کا ڈرائیور 58 سالہ لیاقت ولد محمد نواز جاں بحق ہوگیا جب کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل شہزاد اور کانسٹیبل فرحان زخمی ہوگئے۔

    نصیر تنولی نے مزید کہا کہ دونوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں اہلکار سکیورٹی ون اور ٹو میں تعینات ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والے لیاقت کی لاش بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔
    نصیر تنولی نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • جماعت اسلامی سندھ کا کراچی تا کشمور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار

    جماعت اسلامی سندھ کا کراچی تا کشمور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار

    جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک طرف معمول کی زندگی معطل اور دوسری جانب لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے،حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے بجلی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا پابند بنائے۔
    انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کراچی سمیت بڑے شہروں میں پینے کے پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔بجلی کی پیداوار بڑھانے، لائن لاسز اور کرپشن ختم کرنے کی بجائے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا کہاں کا انصاف ہے۔
    بڑے شہروں میں 4سی5گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 15سی18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں مریضوں، بچوں اور خواتین سمیت بزرگوں کا برا حال ہے جبکہ برف کے کارخانوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو پینے کیلئے ٹھنڈا پانی بھی میسر نہیں جبکہ مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یوپی ایس کا نظام بھی ٹھپ ہوچکا ہے۔
    صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔