Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان اسٹیل ملز نےآکسیجن پلانٹس کی جانچ مکمل کرلی۔

    پاکستان اسٹیل ملز نےآکسیجن پلانٹس کی جانچ مکمل کرلی۔

    پاکستان اسٹیل ملز سے آکسیجن کی پیداوار کے معاملے پر ماہرین کی ٹیم نے آکسیجن پلانٹس کی جانچ مکمل کرلی۔

    ماہرین کی ٹیم نے پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹس کی مشینری کا جائزہ لیا، ٹیم ملز سے آکسیجن کی ممکنہ پیداوار پر رپورٹ تیار کرےگی جب کہ ماہرین کی ٹیم کی جانچ رپورٹ آج مکمل ہونے کی توقع ہےجو وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے پلانٹ کو آکسیجن پیداوار کے لیے چلانے کا فیصلہ جانچ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائےگا۔واضع رہے کہ کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکومت نےاسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو دو بارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کراچی میں جرائم کے واقعات میں کمی، ورلڈ انڈیکس میں 115 ویں نمبر پر .

    کراچی میں جرائم کے واقعات میں کمی، ورلڈ انڈیکس میں 115 ویں نمبر پر .

    کراچی: جرائم کے واقعات میں مسلسل کمی کے باعث انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں شہر قائد 115 ویں نمبر پر آ گیا۔

    انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی کا کرائم انڈیکس بہتر ہو کر 53.70 پر آگیا ہے۔
    کراچی 2014 میں کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا جبکہ 2020 میں کراچی کا کرائم انڈیکس 103 تھا۔کرائم انڈیکس میں پہلے نمبر پر وینزویلا کا شہر کراکس ہے جبکہ 14 ویں نمبر پر افغانستان کا دارالحکومت کابل، ڈھاکا 43ویں اور امریکی شہر ہیوسٹن 52 ویں نمبر پرہے۔
    عالمی کرائم انڈیکس میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 82 ویں اور واشنگٹن ڈی سی 88 ویں نمبر پر ہے جبکہ فرانس کا شہر نانٹس 105 ویں اور بھارتی شہر بنگلور کا 108 واں نمبر ہے۔

  • این اے 249 میں آ ج کس کی جیت،کس کی ہار ہو گی!

    این اے 249 میں آ ج کس کی جیت،کس کی ہار ہو گی!

    آج 29 اپریل ہے اور ایک اور حکومتی خالی سیٹ پر اپ سیٹ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے فیصل واڈا کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہونے والی این اے 249 کی سیٹ حکومتی عدم توجہی کے باعث اپنے ہی ہاتھوں سے جاتے دکھائی دینے لگی ہے ۔
    فیصل واڈا نے مضبوط ترین حریف شہباز شریف کو ہراکر یہ سیٹ جیتی تھی، مگر ہر الیکشن سے قبل کیے جانے والے وعدوں کی طرح اس بار تبدیلی سرکار نے پرانا سیاسی رویے برقرار رکھتے ہوئے، ڈھائی سال لارے لپوں میں گزار دیئے ، جس کا خمیازہ عوام نے پھیکی تبدیلی کے بعد اب توبہ کر لی ہے ۔ اب کی بار عوام کا رویہ اور ارادہ دوبارہ اور نئی تبدیلی کا لگ رہا ہے ۔

    فیصل واڈا نے الیکشن 2018 سے پہلے ڈیرے حلقے میں ڈال کر ووٹر کو رام کیا مگر جیتنے کے بعد حلقے کی عوام کو دوربین میں بھی دکھائی نہیں دیئے، جس کا خمیازہ پی ٹی آئی لیڈرز و ورکرز کو ری الیکشن میں عوامی طنز و تیز سوالات اور مطالبات کی پورا نا ہونے پر ہری جھنڈی دکھانے پر پی ٹی آئی صوبہ لیڈر شپ کافی پریشان دکھائی دے رہی ہے ۔
    جب کہ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اپنی پوری توجہ، اور کمک کے ساتھ میدان میں موجود ہیں،، چونکہ پی ایس پی ابھی تک کوئی الیکشن نہیں جیتی مگر سیاسی پنڈت اس بار کی بہترین الیکشن کمپین کے بعد پی ایس پی بھی مقابلے کی دوڑ میں گن رہے ہیں ۔

    سال سے سندھ پر حکمران پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی شہر سے کیے وعدے ادھورے رہنے پر یہاں خاص توجہ سمیٹتے دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ حالانکہ ان کے پاس ایک برادری عزم کا مضبوط امیدوار وکیل قادر مندوخیل کی موجودگی کسی طور بہتری کی گنجائش پیدا کرتی ہے ۔
    اسی مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل نے ایک الگ تھلگ الیکشن کمپین کے ذریعے عوام کی توجہ اور سابقہ بہترین رنراپ والی پوزیشن کو ابھی تک برقرار رکھا ہے ۔لیکن یہاں تمام پارٹیوں کی بھرپور تیاریوں اور کارنر میٹنگز کے باوجود ٹی ایل پی ایک سرپرائز نظر آنے لگی ہے ۔ گزشتہ الیکشن کی طرح اس بار بھی ملک کی ابھرتی پارٹی این اے 249 کے مدمقابل کو اپنی موجودگی کا احساس دلا چکی ہے،، لیڈران نے رات گئے دیر اپنے تمام کارکنوں کو حلقہ این اے 249 میں پہچنے کا حکم دے دیا ہے،، جس سے مقابلہ مزید سخت سے سخت طرہونے کی امید ہے ۔حکومت اور تحریک لبیک کے مابین گزشتہ ہونے والے معاملات بھی اس ضمنی الیکشن پر اثرانداز ہونگے ۔ اسی تناظر میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٙر عامر لیاقت بھی ضمنی الیکشن میں اپنی ہار کا پیشگی اظہار کرتے نظر آئے ہیں۔۔ اسی طرح خرم شیر زمان بھی کارکنان سے شکوہ کنا دکھائی دیے۔۔ اس مجموعی صورتحال میں یہ سیٹ برسراقتدار پارٹی کے ہاتھ دوبارہ آتے دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔

  • این سی او سی نے بینکوں کوکیا ہدایات جاری کیں

    این سی او سی نے بینکوں کوکیا ہدایات جاری کیں

    کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعدا دمیں تیزی آنے کے بعد این سی او سی نے بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں

    نئی ہدایات کے مطابق بینک اوقات کار پیر سے جمعرات نو سے ایک بجے تک ہوں گے

    اسٹیٹ بنک کے مطابق جمعہ کو بینکاری کے اوقات کار نو سے ساڑھے بارہ ہوں گے

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ صبح سوا 9 بجے سے 12:30 بجے تک کھلے گی
    جمعے کے روز اسٹاک صبح سوا 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھولی جائے گی۔ یاد رہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کراچی میں تمام مارکیٹ شام چھ بجے تک کھولنے کی اجازت یے

  • ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز(سندھ) میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد

    ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز(سندھ) میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد

    ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز(سندھ) میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت ڈی جی رینجر(سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کی۔

    جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ویسٹ، ایسٹ، ساؤتھ، اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کراچی میں NA-249کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات،صوبے بھر میں مذہبی اجتماعات، عید الفطر اور کرونا کی موجودہ صورتحال اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیااور اس حوالے سے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔اجلاس میں وہ تمام اقدامات زیر بحث آئے جن کے ذریعے COVID-19 کے حوالے سے حکومتی احکامات اور ہدایات پر عمل در آمدکو یقینی بنایا جا سکے۔
    اجلاس میں اس بات کا بھی اعادہ کیاگیا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کرونا کے پس منظر میں ایک دوسرے کا احساس کیجئے۔ رمضان تو خودایثار اور قربانی کا مہینہ ہے،اس کی عبادات اور ثواب بھی دوسروں کے حقوق کا پاس رکھ کر ہی موزوں ہیں۔ خاص کر طبی عملہ، پولیس اور ینجرز کے سڑکوں پر تعینات جوان اور دیہاڑی دار مزدور ہماری بداحتیاطی کا شکار نہ ہونے پائیں۔
    کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

  • کراچی این اے 249میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر،

    کراچی این اے 249میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر،

    کراچی این اے 249میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر،
    ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینیر وسیم اختر کینیڈیٹ حاجی مرسلین رابطہ میمبر ارشاد ظفیر، معید انور یوسی انچارج سلیم بھای زاھد کھانچی اور دیگر کی کراچی میں ضمنی انتخابات NA-249 آمد ، کراچی کے معروف تاجر رھنماوصدر ڈسٹرک کیماڑی ال کراچی تاجرالاینس نے24 مارکیٹ بلدیہ ٹاؤن عمران بٹ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔
    اور انکے ھمرا جنرل سیکٹری 24 مارکیٹ زوھیب اختر،عثمان غنی،محمد قاسم فاروق دورانی سے بھی انکے آفس میں ملاقات ہوئی۔تاجر برادری کی جانب سے انکے وفد کو ویلکم کیا گیا اور الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

  • شہرقائد میں پولیس کے لیے 4 مقامات پر کورونا ویکسینیشن شروع کردی گئی

    شہرقائد میں پولیس کے لیے 4 مقامات پر کورونا ویکسینیشن شروع کردی گئی

    شہرقائد میں پولیس کے لیے 4 مقامات پر کورونا ویکسینیشن شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس پولیس اسپتال مظفر جاکھرانی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے احکامات پر ویکسینیشن جاری ہے، ایس ایس یوہیڈکواٹرز اور ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ویکسینیشن ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ڈی آئی جی ویسٹ گلبرگ دفتر میں بھی ویکسین مرکز قائم کیا گیا ہے، ایس پی ساؤتھ ہیڈکواٹر شبیر احمد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی، تمام چاروں مقامات پر پولیس ملازمین کو ویکسین لگائی جارہی ہے، پولیس ملازمین مقررہ مقامات پر آکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔مظفر جاکھرانی کا کہنا ہے کہ 40 سال سے 60 سال تک کا پولیس ملازم ویکسی نیشن کرا سکتا ہے۔ایم ایس پولیس اسپتال نے کہا کہ فوکل پرسن کے ذریعے آنے والے تمام اہلکاروں اور افسران کو ویکسین لگائی جائے گی، 1166 کا پولیس کی ویکسی نیشن سے فی الحال تعلق نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مکمل کرنے کے بعد خود اندراج کرائیں گے۔

  • این اے 249، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

    این اے 249، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

    کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے ‏اختیارات دیدیے گئے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران خلاف ورزی کرنے والوں ‏کو سزا سنا سکیں گے، پولنگ اسٹیشن کے قریب لائوڈ اسپیکر کے استعمال اور شور شرابے پر پابندی ‏ہوگی۔سید ندیم حیدر نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پریزائڈنگ افسر 3 ماہ تک قید کی سزا ‏سناسکتا ہے، بیلٹ پیپر چھیننے، خراب کرنے یا لے جانے والے کو 6 ماہ قید سمیت 20 ہزار روپے ‏نقد جرمانے کی سزا دے جاسکتی ہے۔اسی طرح پریزائڈنگ افسران ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا دے ‏سکتے ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر سے باہر کیمپ لگانے کی ‏اجازت ہوگی۔پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، پولنگ ایجنٹس بھی فون استعمال نہیں ‏کرسکیں گے، پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ کسی کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ‏ہوگی.

  • ملیر سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    ملیر سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    ملیر سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

    پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے ساڑھے چار کلو سے زائد حشیش برآمد۔گرفتار ملزمان کے نام پولیس کو مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔
    گرفتار ملزمان ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور خود بھی نشے کے عادی ہیں۔تینوں ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں رئیس عرف دانش، مرزا اور عبدالعزیز شامل ہیں۔

  • کے ایم سی کی ملکیت 113قیمتی گاڑیوں پر کے ڈی اے کاقبضہ

    کے ایم سی کی ملکیت 113قیمتی گاڑیوں پر کے ڈی اے کاقبضہ

    کے ایم سی کی ملکیت 113قیمتی گاڑیوں پر کے ڈی اے کاقبضہ ہے۔
    کراچیKMCاورKDAکے درمیان پانچ سال گزر جانے کے باوجود کروڑ روپے مالیت کا اثاثہ پرمشتمل 113گاڑیوں کا تنازعہ حل نہ ہو سکا جن میں ہیوی،لگثرری اور دیگر گاڑیوں بھی شامل ہیں جو اب بھی KDAافسران کے زیر استعمال ہے KDAکی بحال کے دوران گاڑیوں سمیت دیگر اثاثہ کا تنازعہ حل نہ ہوسکا سابق میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت سے کوشش کیی تھی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد بھی حیلے بہانے کررہے ہیں تاہم KMCکے قیمتی آثاثہ دینے میں تیزی دکھائی دیتے ہیں دلچسپ امریہ ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد کے زیر نگرانی دو گاڑیاں چل رہی ہے جن کا لاکھوں روپے ماہانہ اخراجات کی عیاشی جارہی ہے،ایڈمنسٹر یٹر کراچی کی ہدایت پر KMCگاڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں جنKMCکی 118گاڑیوں کا لاکھوں روپے کا ماہانہ پٹرول جاری تھا گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران پٹرول بند کردیا گیا ہے جن میں 58موٹر سائیکل اور 59کاریں او رجیبیں شامل ہیں KMCکی مجموعی طور پر 504ٖٖگاڑیوں کے پٹرول پر کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ خرچ کیا جارہا ہے، ان میں 352کاریں، جیبیں،لگثرری گاڑیاں کے ساتھ 152موٹر سائیکلزبھی شامل ہیں، KMCکا ویکل ڈیپاٹمنٹ بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، اس ڈیپارٹمنٹ الگ اور خود مختار بنا دیا گیا ہے پہلے یہ میونسپل سروسز کا ایک شعبہ کے طور پر کام کررہا تھا ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چند روز قبل سینئر افسر حتسام کمالی کا تعینات کردیا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر ویکل محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ویکل ڈیپارٹمنٹ کے تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے ایک ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کا ریکارڈ الاٹ کردہ موجود ہے، اس ریکارڈ میں الاٹمنٹ گاڑی یا موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر، چیس نمبر، انجن نمبر،کلر کے ساتھ اس کی تصایر اور اس کی اجازت نامہ دینے والے مجاز چار افسران کے دستخط شدہ خط بھی ریکارڈ پر رکھا گیا ہے کسی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل کو باآسانی جانچ پڑتال کیا جاسکتا ہے ایسی طرح گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے حال مہم کے دوران ایک ایک گاڑیوں کی جانچ پڑتال کیا گیا ہے جس میں 118گاڑیوں کے مالکان نے نہ رابطہ کیا نہ پرفارمر فل کیا اور نہ جانچ پڑتال کے دوران ڈیپاڑٹمنٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے جن کو ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میٹروپولیٹن کمشنر کی ہدایت پر تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے پیٹرول اور دیگر دیکھ بھال، مرمت کے ساتھ ان کی درستگی کا تمام راستے بند کردیا گیا ہےایک سوال پر انہوں نے KDAکو جانے والے گاڑیوں کے بارے میں مجاز اتھارٹی کو فیصلے کرنا چاہیے کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں KMCکا آثاثہ ہے ان کو واپس ہونا چاہیے جس میں ایک ویگو بھی شامل ہے ایک لیبر لیڈر کی رہائش گاہ میں کھڑی ہے وہ اب فوت ہوچکے ہیں .