Baaghi TV

Category: کراچی

  • کشمیر کی عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے،بلاول بھٹو زرداری

    کشمیر کی عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے،بلاول بھٹو زرداری

    ‏کراچی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے آزاد کشمیر میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری فیصل راٹھور کی ملاقات.‏ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں آزاد کشمیر کے سینئر رہنما خواجہ طارق سعید کی پاکستان پیپلزپارٹی میں واپسی ۔پی پی پی آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کروں گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خواجہ طارق سعید کی یقین دہانی۔‏آپ کے والد خواجہ سعید کی پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواجہ طارق سعید سے مکالمہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی حقیقی آواز ہے، کشمیر کی عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے، عمران خان نے کشمیر پر سمجھوتہ کرکے آزادی کے متوالوں کے خون کا سودا کیا ہے، ‏کراچی: تاریخ میں عمران خان کو ایک کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا.

  • این اے249 کا انتخاب، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

    این اے249 کا انتخاب، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

    کراچی میں این اے249 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ اسٹیشن 265 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 110ووٹ لے کر آگے اور پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 101ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ اسی طرح پولنگ اسٹیشن نمبر35 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے حافظ محمد المرسلین72ووٹ لے کر آگے ہیں،پی ایس پی کے مصطفی کمال 21ووٹ لے دوسرے نمبر پرہیں۔
    اسی طرح پولنگ اسٹیشن 224 میں پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 38 ووٹ لے کرآگے جبکہ مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل 15اور تحریک انصاف امجد آفریدی 15 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ این اے249 ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن نمبر266 کا غیرحتمی نتیجے کے تحت مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 67 ووٹ لے کر آگے اور پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 42 ووٹ لے کردوسرے نمبر پرہیں۔
    واضح رہے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں آج ضمنی انتخاب ہوا ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار ہے، اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
    خیال رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے

  • کراچی میں رینجرز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس : سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    کراچی میں رینجرز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس : سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کے حکلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
    ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز میجر جنرل افتخار حسن نے کی جبکہ اجلاس میں کمشنر کراچی، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
    ترجمان نے بتایا کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ سندھ میں مذہبی اجتماعات، عیدالفطر اور کوروناکی صورتحال پر بھی غور کیاگیا۔
    ترجمان کے مطابق کورونا پر حکومتی احکامات اور ہدایات پرعملدرآمدیقینی بنانے کے اقدامات زیربحث آئے

  • کورونا صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں سخت اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کورونا صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں سخت اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں کورونا کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپرکورونا کی تشخیص کا تناسب7فیصد ہے، 22 اپریل سے 28 اپریل کراچی میں کورونا کی شرح 10.75 فیصد ہے جبکہ حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور باقی اضلاع میں 2. 79فیصدشرح ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں کوروناکےخلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے ، انتظامیہ کاروبارکی ٹائمنگ صبح 6 سے شام6 بجے یقینی بنائیں اور گزشتہ ٹاسک فورس اجلاس کےفیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نےناصر شاہ،سعیدغنی اوراویس شاہ پرمشتمل کمیٹی قائم کردی اور کہا کمیٹی تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لیکر سخت اقدامات کرے گی، اگرمکمل لاک ڈاؤن سے بچناہے توایس اوپیزپرعمل کرناہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ نجی دفاترایس اوپیزاوراسٹاف کم کرنے کے فیصلے پرعمل نہیں کررہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دفاتر کو سیل کیاجائے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل سے انٹرڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی جبکہ دیگرصوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سندھ میں داخلہ منع ہے۔

  • این اے 249 کا ضمنی انتخاب : فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا حکم

    این اے 249 کا ضمنی انتخاب : فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا حکم

    ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فردوس شمیم نقوی حلقہ میں داخل ہو گئے جس پر انہیں فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا حکم دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار حلقہ میں داخل ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
    اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے، فردوس نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا کہا جائے۔
    ڈی آر او ندیم حیدر نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے، پولنگ کے دوران منتخب پارلیمنٹرینز کا حلقے میں آنا غیرقانونی ہے۔

    دوسری جانب حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار امجد اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ میڈیا نمائندگان کو ضمنی انتخاب کی کوریج سے روک کر پولیس دھاندلی کروانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ضمنی انتخاب کی کوریج سے روکنا قابلِ مذمت عمل ہے۔ پولیس اپنے فرائض انجام دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔
    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ سندھ حکومت نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر حلقہ این اے 249 میں آج عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ این اے 249 کا ضمنی انتخاب اس وقت سب کی توجہ کا مرکز ہے، یہ پہلا الیکشن ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں جیت کے لیے پُرامید بھی ہیں۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزمان کے ورثا کا احتجاج

    مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزمان کے ورثا کا احتجاج

    کراچی میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزمان کے ورثا پرانی سبزی منڈی میں میتوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ بعد ازاں پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔واضح رہے کہ کراچی کی پرانی سبزی منڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک اور زخمی ملزمان کاتعلق علی مگسی گروپ سے ہے۔ ملزمان بھتہ خوری ڈکیتیوں اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عامر اور بلال کے نام سے ہوئی، زخمی ملزمان میں مسعود اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے.

  • مجھے این اے249 میں پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے

    مجھے این اے249 میں پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ حلقہ میں ضمنی انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے این اے 249 میں پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے کیوںکہ جس طرح کام کرنا چاہئیے تھا اُس طرح نہیں کیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کے مابین ہو گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی اُمیدوار کی پوزیشن حلقے میں بہت کمزور ہے۔ حکومتی اُمیدوار امجد آفریدی کوئی تجربہ کار اور معروف شخصیت نہیں ہیں انہیں حلقے اور علاقے کی عوام جانتی تک نہیں۔
    پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھا اسی لیے امجد آفریدی کا جیتنا مشکل ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے روایتی انداز میں حکومتی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے اس حلقہ میں کچھ اچھا پرفارم نہیں کیا ، فیصل واوڈا کی بھی پرفارمنس حلقے میں بُری رہی۔ انہوں نے اپنی جماعت سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے مجھے بھی نہیں کہا کہ میں وہاں جا کر پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلاؤں۔
    یہ تو مجھے کسی کام کا ہی نہیں سمجھتے۔ مگر حقیت یہی ہے کے حلقے میں پی ٹی آئی کی جیت کے امکانات معدوم ہیں۔ واضح رہے کہ آج کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ سندھ حکومت نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر حلقہ این اے 249 میں آج عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ این اے 249 کا ضمنی انتخاب اس وقت سب کی توجہ کا مرکز ہے، یہ پہلا الیکشن ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں جیت کے لیے پُرامید بھی ہیں۔
    این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے 30 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں سے 12 کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے اور 18 امیدوار آزاد حیثیت میں بیلٹ پیپر پر موجود ہیں۔ 276 پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 2100 سے زائد افراد پر مشتمل انتخابی عملہ ہوگا، ان پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سکیورٹی پلان کے تحت اور پولیس اور رینجرز کے 3 ہزار سے زائد اہلکار حلقے میں ڈیوٹی انجام دیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 591 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 1 ہزار 656 اور 1 لاکھ 37 ہزار 935 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

  • این اے 249 میں پی پی امیدوار کے لوگوں کی جانب سے جدید اسلحے کی نمائش کی مزمت کرتے،راجہ اظہر

    این اے 249 میں پی پی امیدوار کے لوگوں کی جانب سے جدید اسلحے کی نمائش کی مزمت کرتے،راجہ اظہر

    این اے 249 میں پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل کے لوگوں کی جانب سے جدید اسلحے کی نمائش کی مزمت کرتے ہیں، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ.پیپلز پارٹی انتخابات میں کشیدگی کی سازش کررہی ہے، پی پی امیدوار کا الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے، شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے، پولیس اپنی وایت کے مطابق پی پی امیدوار کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کرے۔ الیکشن کمیشن اپنا اعتماد برقرار رکھتے ہوئے اس دہشتگردی کا نوٹس لیں.

  • این اے 249 ضمنی انتخابات میں نوٹوں کے لفافے چلنے کا معاملہ

    این اے 249 ضمنی انتخابات میں نوٹوں کے لفافے چلنے کا معاملہ

    این اے 249 ضمنی انتخابات میں نوٹوں کے لفافے چلنے کا معاملہ .معاملے پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا اظہار تشویش .ضمنی الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز کے علمبرداروں کا رشوت کا عمل شرمناک ہے،الیکشن میں خریدوفروخت کی بنیاد ڈالنے والی جماعت اپنے ہتھکنڈوں سے باز رہے،پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کرنے والوں کے پاس واک آؤٹ کا راستہ موجود ہے، ضمنی الیکشن کو متنازع بنانے والوں کیخلاف الیکشن کمیشن نوٹس لے.

  • این اے249 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

    این اے249 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

    کراچی کے حلقے این اے249 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق این اے249 کے ضمنی انتخاب کا پہلا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے، پولنگ اسٹیشن 205کے نتیجے میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل آگے ہیں، نون لیگ کے امیدوار نے 91 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کے امیدوار مفتی نذیر نے 39 ووٹ حاصل کئے۔پولنگ اسٹیشن 215میں ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 68ووٹ کیساتھ آگے ہین جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کے مفتی نذیر احمد 39ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پولنگ اسٹیشن نمبر 90 کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امجد آفریدی 73ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 29 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے249کے پولنگ اسٹیشن 69میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے 65ووٹ،کالعدم ٹی ایل پی کے امیدوار نے 35ووٹ حاصل کئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود بھی پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہونگے۔