Baaghi TV

Category: کراچی

  • آج پورے پاکستان کی سیاسی نظر بلدیہ کے انتخاب پر لگی ہیں، محمد عاطف قاسمی

    آج پورے پاکستان کی سیاسی نظر بلدیہ کے انتخاب پر لگی ہیں، محمد عاطف قاسمی

    کراچی : بلدیہ میں انجمن تاجران سعید آباد کے جنرل سیکریٹری محمد عاطف قاسمی نے بھی پولینگ اسٹیشن 148 میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔ تاجر رہنماء محمد عاطف قاسمی کچھ عرصہ قبل حادثہ کا شکار ہوئے تھے ، ڈاکٹرز نے مکمل بیڈ ریسٹ کا کہا تھا۔ بلدیہ کی تبدیلی کی امید نے بستر سے اٹھا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ آج پورے پاکستان کی سیاسی نظر بلدیہ کے انتخاب پر لگی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ الیکشن ماضی کے الیکشن سے مختلف ہونگیں۔ اس الیکشن سے بلدیہ کے مستقبل کی بہتری توقع ہے۔

  • پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا بیان ،این اے 249 میں کون جیتے گا

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا بیان ،این اے 249 میں کون جیتے گا

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا بیان
    آج بلدیہ کےعوام تحریک انصاف کو کامیاب کریں گے، کراچی کے عوام کا درد رکھنے والی صرف تحریک انصاف ہے، آج کے مقابلے میں واضح ہوجائیگا پی ٹی آئی کراچی کی منتخب جماعت ہے، انشاللہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہوگا، آج کپتان کا بلا چلے گا امجد آفریدی انتخابی دنگل میں سرخرو ہوں گے،این اے 249 میں آج پھر بلا چلے گا،

    امجد اقبال آفریدی نے بھرپور نمونے سے الیکشن مہم چلائی، حلقے کی عوام گھروں سے نکلی اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کی ضد کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنہ ہے.حوصلے بلند ہیں اپنی نشست واپس حاصل کریں گے.

  • مصطفیٰ کمال کے مقدر میں شکست لکھی ہے، ارسلان تاج

    مصطفیٰ کمال کے مقدر میں شکست لکھی ہے، ارسلان تاج

    مصطفیٰ کمال ضمنی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے منفی پروپگنڈا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔ پی ایس پی سربراہ بوکلاہٹ میں پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کے فارم پینتالیس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کے مقدر میں شکست لکھی ہے۔ پی ایس پی کے منفی پروپیگنڈا پر الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ انشاءاللہ انتخابی معرکے میں فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سمیر میر شیخ

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سمیر میر شیخ

    اے ڈی پی 2021 کی رپورٹ پاکستانی معیشت کیلئے خوشحالی کی نوید ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے جلد پاکستان فیٹیف کی گرے لسٹ سے باہر آجائیگا۔ کراچی (29 اپریل )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف ماہر معیشت سمیر میر شیخ نے کہا کہ اے ڈی پی 2021 کی جاری کردہ رپورٹ پاکستانی معیشت کیلئے خوشحالی کی نوید ہے، پاکستانی معیشت اس سال 2 اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی آنے والے دنوں میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بھی چھٹکارا جلد مل جائیگا وزیراعظم کی قیادت میں ترسیلات میں اضافے، قرضوں کی پالیسی جیسے اقدام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں کنسٹرکشن پیکج، انڈسٹریل پیکجز جیسے فیصلوں سے ہی معیشت مضبوط ہوئی انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار عالمی بینک پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہ رہے ہیں معاشی ٹیم کی جانب سے فیٹیف کے نکات پر بہترین کام کیا گیا جلد فیٹیف کی گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے وزیراعظم پر بےوجہ تنقید کے تیر برسانے والے شرم کریں پاکستان سے کرپٹ پریکٹسز کرنے والوں کا خاتمہ جلد ہوگاوزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے سمیر میر شیخ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاشمی ٹیم کی مثبت پالیسیوں کے نیتجے میں آج پاکستان میں بیرونی ملک سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے غیر ممالک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی دلچسپی کا ظاہرکررہی ہیں عالمی دنیا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور عمران خان کی سچائی دیانتداری سے واقف ہیں پاکستان میں درآمداد میں اضافہ ہوااور بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں کرونا کی صورتحال پر کیے گئے اقدامات کوسراہا پاکستان کا کرونا وباء میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ملکی معیشت کا پہیہ جاری و ساری رکھنے کیلئے بہترین اقدام ہےوفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے پی ٹی آئی حکومت پاکستان کا پیسہ لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچائے گی کرپٹ نظام متعارف کروانے والوں کی چیخیں نکلنے کی وجہ احتساب ہے قومی دولت کو لوٹنے والے احتساب سے اپنا پیچھا نہیں چھوڑا سکتے وزیراعظم عمران خان کو ملک میں یکساں نظام لانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • این اے 249 ضمنی انتخابات مبینہ دھاندلی کی شکایات موصول ہونا شروع

    این اے 249 ضمنی انتخابات مبینہ دھاندلی کی شکایات موصول ہونا شروع

    این اے 249 ضمنی انتخابات مبینہ دھاندلی کی شکایات موصول ہونا شروع

    کراچی پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249میں ضمنی انتخاب کے لیےپولنگ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی الیکشن میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی شکایات ابھی سے موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔بلدیہ کے پولنگ اسٹیشن 225 میں ووٹرز نے عملے پر بلے پر مہر لگوانے کا الزام عائد کیا ہے۔پولنگ اسٹیشن 225 میں خواتین سے زبردستی ووٹ کاسٹ کرانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔خواتین کو زبردستی بلے پر مہر لگانے کا کہا جا رہا ہے۔ووٹرز کا کہنا ہے کہ ہماری مرضی جس کو بھی ووٹ دیں لیکن بلے پر مہر لگانے کے لیے کہاں جا رہا ہے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے آئینی و جمہوری حق کو استعمال کریں، عوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی، ہمارا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے، عوام ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کریں گے، یقین دلاتا ہوں آپ کے بنیادی مسائل انشا اللہ لازمی حل ہوں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے پھیلاو کے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں، ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  اور گورنر سندھ کی میڈیا سے گفتگو

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور گورنر سندھ کی میڈیا سے گفتگو

    چوہدری فواد حسین اور گورنر سندھ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ مولانافضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ افواج پاکستان کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔ قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان کےانتہائی قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ جہانگیر ترین پر لگنے والے الزامات کا وزیر اعظم کو دکھ ہے۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ جہانگیر ترین ان الزامات کا سامنا کریں جہانگیر ترین کو بیرسٹر علی ظفر پر مکمل اعتماد ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل پاکستان کے معیشت بہتری کے طرف بڑھ رہی ہے ۔بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سےبہترین تعلقات چاہتے ہیں ۔عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

  • اسمگلنگ میں ملوث 1 غیر ملکی سمیت 26 ملزمان گرفتار

    اسمگلنگ میں ملوث 1 غیر ملکی سمیت 26 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی ملک بھر 23 کاروائیاں اور کارروائیوں کے دوران 6748.339 کلوگرام منشیات برآمد ۔ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1 غیر ملکی سمیت 26 ملزمان گرفتار، ترجمان اے این ایف اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 15 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ بر آمد شدہ منشیات میں 77.835 کلوگرام ہیروئن ,6660.768 کلوگرام چرس، 1.470 کلوگرام ایمفیٹامائن , 1.086 کلوگرام کوکین اور 7.180 کلو گرام مشکوک منشیات شامل ہیں۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 234.325 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی استدعا مسترد کر دی

    الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی استدعا مسترد کر دی

    الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی استدعا مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی ہے

    الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت تک ہی ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے،مسلم لیگ ن نے پولنگ کے لیے اضافی وقت کی درخواست جمع کروائی تھی، درخواست ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا ئی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اسلئے پولنگ کا وقت بڑھایا جائے تا ہم اب الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی درخواست مسترد کر دی ہے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کو بلے پر مہر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے تاج حیدر کا الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ این اے 249 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 225 سے متعلق شکایات مل رہی ہیں۔پولنگ اسٹیشن میں خواتین ووٹرز کو بلے پر مہر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے چیف الیکشن کمشنر اس ضمن میں قانون کے مطابق ضروری کارروائی کریں پولنگ اسٹیشن اے ون اسکول میں پولیس نے 50 ووٹرز کو داخلے سے روک دیا ہے، مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوتے ہوئے مرد ووٹرز کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟

    پی ٹی آئی کراچی کے سیکریٹری جنرل سعید آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حلقے میں پولیس گردی اور نوٹ دینے والے افراد نظر نہیں آتے پی پی کورونا رلیف فنڈ کا پیسہ پریزائیڈنگ افسران کو خریدنے پر لگا رہی ہے ، پیپلز پارٹی ضمانت ضبط ہوتے دیکھ کر ووٹ کی بجاء نوٹ چلا رہی ہے ، الیکشن کمیشن کو صرف تحریک انصاف ہی نظر آتی ہے،الیکشن کمیشن حلقے میں پولیس کی جانب سے صحافیوں اور ووٹرز کو روکنے پر خاموش ہے،الیکشن کمیشن حلقے میں ن لیگ اور پی پی کے ضابطہ خلاف ورزی پر خاموش ہے،الیکشن کمیشن اگر نیند میں ہے تو مسجد سے اعلانات کرا کے جگا سکتے ہیں،

    دوسری جانب پولیس افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے،اے ایس پی بلدیہ کیپٹن ر فیضان علی نے حکم دیا کہ میڈیا کو کوریج سے روکا جائے،پولیس نے میڈیا نمائندوں کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کوریج سے روک دیا میڈیا کے افراد پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتے

    این اے 249 ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ جاری ہے روزے اور گرمی کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا ہے، کرونا کی وجہ سے ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے ،پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حلقے میں خواتین ووٹرز بھی کافی متحرک ہیں اور خواتین کا رش دیکھنے میں آیا ہے

    کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

  • مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں     حورین صابری

    مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں حورین صابری

    دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنے والد کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :حورین صابری کی اپنے والد کی برسی پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصویر شیئر کی ہیں-

    امجد صابری کی بیٹی نے ان تصاویر کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اور آج پھر وہ دن آگیا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم سب ہمارے بابا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔

    حورین صابری نے لکھا کہ ہم اپنی زندگیوں میں جنتا بھی مصروف ہوجائیں لیکن ایک نامکمل احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

  • کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو شکایات موصول ہوئی ہیں

    چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کے ماحول کو خراب نہ کرنے دیا جائے،

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ایم پی اے فردوس نقوی اور بلال غفار کو حلقے سے فوری نکلنے کا حکم دے دیا سید ندیم حیدر ڈی آر او این اے 249 نے کہا کہ پولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے ،فردوس نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے،

    دوسری جانب پولیس افسران نے الیکشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے،اے ایس پی بلدیہ کیپٹن ر فیضان علی نے حکم دیا کہ میڈیا کو کوریج سے روکا جائے،پولیس نے میڈیا نمائندوں کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کوریج سے روک دیا میڈیا کے افراد پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتے

    این اے 249 ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ جاری ہے روزے اور گرمی کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر رش دیکھنے میں آیا ہے، کرونا کی وجہ سے ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے ،پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں حلقے میں خواتین ووٹرز بھی کافی متحرک ہیں اور خواتین کا رش دیکھنے میں آیا ہے

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام