کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ پورفیشنل بن کر تاریخ رقم کردی۔عریش فاطمہ نے محض چار برس کی عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر انوکھی مثال قائم کی ہے۔ایم سی پی کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم سے کم اسکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔ایم سی پی امتحان میں عام طور پر بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ آج کے تکنیکی کردار اور تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔انتہائی کم عمری میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی عریش کے والد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے انہوں نے بیٹی کی دلچسپی آئی ٹی کی طرف دیکھی اور اس امتحان میں اس کی مدد کی۔عریش کے والد اُسامہ خود بھی ایک آئی ٹی کے ماہر ہیں اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بیٹی کو دینے کیلئے کوشاں ہیں۔عریش کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی انتہائی لائق ہیں اور غیر معمولی صلاحیتیں رکھتی ہیں۔
Category: کراچی
-

واٹر بورڈ کے مسلم ملازمین کو 15 رمضان المبارک تک لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے
واٹر بورڈ کے مسلم ملازمین کو 15 رمضان المبارک تک لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، رہنماؤں ناظم خان، چن زیب، اشرف اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، عبدالحکیم کلیری، ریحان الٰہی اور دیگر نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس نے واٹر بورڈ کے ملازمین کو لولی پوپ دینے میں PHD کررکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن ایک لیٹر ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو تحریر کرکے ہدایت دی جاتی ہے کہ تنخواہ اور پنشن کے علاوہ دیگر ادائیگیاں روک دی جائیں اس کے باوجود ماہوار پنشن کی عدم ادائیگی 20 سے 21 روز گزرجاتے ہیں اور ادائیگی نہیں ہوتی۔ اب جبکہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گزرگیا ہے تو وعدے کے تحت 15 رمضان المبارک تک مسلم اسٹاف کو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو واٹر بورڈ کی آمدنی کا 30 فیصد حصہ ملازمین کو ادائیگیوں کیلئے مختص کرنے کے تحریری وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ -

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ کا مودی کو خط
بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال اور آکسیجن کی مقدار میں کمی کے پیش نظر پاکستان ایدھی فاونڈیشن نے بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزہراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن بھارت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے

-

ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم کی کاروائیاں
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم کی رات گئے کاروائیاں
اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کے انچارج راشد صدیقی اور واٹر بورڈ کے میٹر ڈویژن کے سپریڈنٹ انجینئر تابش رضا کے چھاپے.تفصیلات کے مطابقڈیفنس ویو میں اقرا یونیورسٹی کے قریب گھر میں قائم پانی کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا۔ ملزمان کی جانب واٹر بورڈ کی 33 انچ کی سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن لینے کا انکشاف، واٹر بورڈ کا چوری شدہ پانی گھر کے زیر زمین ٹینک میں جمع کیا جاتا تھا۔ زیر زمین ٹینک سے واٹر ٹینکر بھر کر علاقے میں سپلائی دی جا رہی تھی،ایک واٹرٹینکر، ہائیڈرنٹ کی رسید بک اور پمپ ضبط کرلیے گئے، ڈرائیور محمد خان گرفتار ہو گیا۔ملزم کے خلاف بلوچ کالونی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 179/21 درج کر لی گئی۔اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لانڈھی سے سنگر چورنگی تک پانی کی زیر زمین سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی.زیر زمین پانی سپلائی کرنے کی آڑ میں واٹر بورڈ کا پانی چوری کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی .واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا .ایک ہزار میٹر تک لائن بچھائی جا چکی تھی، خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
-

کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، شہرِ قائد میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے اتوار تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے کا امکان ہے اور دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔دن کے اوقات میں کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔شہرِ قائد میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد اور شام کے اوقات میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
-

سینئر پروفیسرز کی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنے کی روایات سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔
سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر No.SO(HE-II)2(M-11297)/2019 کے مطابق چند سال قبل بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے ۔
سندھی مضمون کے اسسٹنٹ پروفیسر قاسم راجپر کا اس عہدے کے لئے کوئی بھی تجربہ نہیں ہے ۔ جبکہ وہ سینکڑوں سینیئر پروفیسرز کی موجودگی میں ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کیا گیا ہے۔ قاسم راجپرکو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اضافی پوسٹ بنائی گئی ۔
قاسم راجپر کو تین سال قبل عائشہ بھاوانی کالج میں شام کی شفٹ میں پرنسپل بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ جس پر شہر بھر کے سینیئر اساتذہ کی حق تلفی کی گئی تھی ۔ جس میں اساتذہ کو شدید تحفظات تھے ۔ جس کے بعد ان کو دو دو کالجز کے ڈی ڈی او کا چارج بھی دیا گیا تھا ۔
ذرائع کےمطابق سینئر پروفیسرزکی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو نوازنےکی روایات کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عام سی بات ہے ۔
اس حوالے سے قاسم راجپر نے اپنا موقف دیتے ہوئےکہا کہ میری تعیناتی خالی پوسٹ پر ہوئی ہے ۔ میری تعیناتی گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ہوئی ہے ۔ قانون میں اس حوالے سے سینیئر اور جونیئر کی کوئی بات نہیں ہے۔ کسی کے بھی اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی ہونا مسئلہ بھی نہیں ہے ۔ -

سندھ پولیس کے 17 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر باقاعدہ ترقی دیدی گئی
آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ نے گریڈ 18 پر ترقی پانیوالے 17 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران ایس پی کے عہدے پر باقاعدہ ترقی کے رینک لگائے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ -

ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں گے، وزیر صحت سندھ
وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کی تجویز دی تھی جو نہیں مانی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں گے۔خیال رہے کہ سندھ میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرہ 14 مریض انتقال کر گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے خبردار کیا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ کرونا کی تیسری لہر خطرناک ہو سکتی ہے۔
-

سندھ کے NICVD نے پہلی بار مریض کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا
سندھ کے NICVD نے پہلی بار مریض نفیسہ میمن کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج پہلی بار مریض کو مصنوعی دل لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نفیسہ میمن مکینکل دل لگائے جانے والی پہلی مریضہ ہیں۔ نفیسہ کے آپریشن میں پانچ گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ اس موقع پر سربراہNICVD کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مریضوں کو علاج کے لیے باہر کے ممالک نا جانا پڑے۔ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ مریضوں کو جدید علاج مہیا کیا جائے جس کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم ہما تن گوشہء رہتی ہے۔
-

کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تین سو اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔لئیق احمد
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے گزشتہ روز میٹرو پول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے لئیق احمد نے کہا کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے300 اربن فاریسٹ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہیٹ اسٹروک اور بارشوں کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے میں جنگلات مدد فراہم کریں گے جس سے ماحول میں بہتری آئے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
گفتگو کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی اربن فاریسٹ لگانے میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی مالی معاونت شامل ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم،سینئر ڈائریکٹر کو آرڈی نیشنن خالد خان، فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے امین عطاری، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
