Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ‌

    ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ‌

    ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ‌

    باغی ٹی وی :پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جب انتخابی اصلاحات کی بات ہوتی ہےساری جماعتیں بھاگ جاتی ہے . ہیں، ن لیگ اورپی پی کااقتدارشروع سےہی جعلی رہاہے،ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا،ملکی مفادات میں ن اورپی پی کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتے.

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات کرکےعوام کےووٹ کاتحفظ یقنی بنائیں گے.انتخابی اصلاحات کرکےعوام کےووٹ کاتحفظ یقینی بنائیں گے،

    خیال رہے کراچی این اے 249 کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی پر کافی برہم ہیں . ان کا الزام ہے کہ پی پی نے این اے 249 کا الیکشن چرایا ہے . اس میں سرکاری مشنری استعمال کرتے ہوئے . اس طرح ن لیگ نے بھی کافی تحفظات کا اظہار کیا ہے .
    ن لیگ کے شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی تجویزمستردکردی.پاکستانی الیکشن کمیشن اسےناقابل عمل قراردےچکاہے،شہبازشریف.ایک فردکی خواہش یاحکم پرایسےاہم قومی کام انجام نہیں پاتے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کاحساس کام پوری قوم کی منشااور اعتمادسےہوتاہے،عوام کی امنگوں کامحورپارلیمان ہےجسے3سال سےتالا لگایاہواہے،

    ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانےمستردکیا،انتخابی اصلاحات فریقین کی مشاورت اورعوامی رائےسے ممکن ہوتی ہیں،ن لیگ نے2018میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےتاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں،

    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی تھیں.انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں،
    ہمارے دور میں ہونے والی انتخابی اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا.سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے.جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز،میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او کاشورکرکےان کی توہین کی گئی،

  • صدیوں سے آباد لوگوں کو بے گھر کر کے ان کی زمینیں ملک ریاض کو دلائی جارہی ہیں : علامہ راشد محمود سومرو

    صدیوں سے آباد لوگوں کو بے گھر کر کے ان کی زمینیں ملک ریاض کو دلائی جارہی ہیں : علامہ راشد محمود سومرو

    جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کراچی کے دیہی علاقوں میں بحریہ ٹائون انتظامیہ سندھ حکومت اور پولیس کی مدد سے بدترین دہشت گردی کر رہی ہے، سندھ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ملک ریاض کے پیچھے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کھڑے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ صدیوں سے آباد سندھیوں کی زمینوں، گھروں، گاں قبضہ کرکے لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری جھوٹ بول رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے ہی سندھ کی قیمتی زمینیں بحریہ ٹان کو کوڑیوں کے دام پر فروخت کی ہیں، جس وقت این اے 249 کی ضمنی الیکشن ہو رہی تھی، سندھ پولیس کی مدد سے بحریہ ٹان انتظامیہ سندھی آبادیوں کو بلڈوز کر رہی تھی، ملک کی ریاض نے زمینوں کے بدلے تجوریوں سے ن لیگ کی جیتی ہوئی سیٹ پی پی پی کو خرید کر دی ہے، سندھ حکومت نے سندھ کی قدیم زمینیں فروخت کی ہیں۔
    علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جس وقت پریس کانفرنس میں زمینوں پر قبضہ اور سندھیوں پر پولیس تشدد اور گھر گرانے کے سوال پر جواب دے رہے تھے وزیر اعلی سندھ کا چہرہ سب بتا رہا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے، سندھ کی زمینیں سندھیوں کی ملکیت ہیں، کسی ملک ریاض کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، کراچی سے لیکر حیدرآباد تک لاکھوں ایکڑ اراضی بحریہ ٹان، ڈی ایچ اے کو کوڑیوں کے داموں دی جا رہی ہیں ، غریب قدیمی رہائش پذیر سندھیوں کو سندھ پولیس کی مدد سے خالی کرایا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی قیادت کو شرم آنی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ حیرت ہے کہ بلند دعوں کے باوجود سندھ حکومت سپریم کورٹ میں ملک ریاض کے خلاف آج تک فریق کیوں نہی بنی سندھ مزید کسی ملک ریاض، بحریہ ٹان، ذوالفقار آباد اور ڈی ایچ اے کو قبول نہیں کرے گا، ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں, سندھ میں آپریشن کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا گیا مگر انہیں عدالتی فیصلے کے باوجود متبادل کے طور پر پلاٹ بھی نہیں دیے گئے۔

  • 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری سے متعلق بڑا قدم

    15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری سے متعلق بڑا قدم

    15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری سے متعلق بڑا قدم

    فائزر اور بائیو این ٹیک نے بچوں کے لیے بھی کرونا ویکسین کی منظوری مانگ لی ہے۔ امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک نے یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کرونا وائرس کے ٹیکے کو منظوری فراہم کریں۔ اس اقدام سے یورپ میں نوجوانوں اور کم خطرے والی آبادیوں کو بھی ویکسین تک رسائی مل سکتی ہے۔
    فائزر اور بائیو این ٹیک کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست 2 ہزار سے زیادہ نو عمروں پر کی جانے والی ایک جدید تحقیق پر مبنی ہے، جس میں یہ ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل مشترکہ طور پر کرونا ویکسین تیار کرنے والی ان کمپنیوں نے درخواست کی تھی کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) ان کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کو 12 تا 15 سال کی عمر تک بڑھایا جائے۔
    ادھر جرمنی کی وزارت صحت کی جانب سے اس خبر کا خیر مقدم کیا گیا ہے، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بڑے بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری دی جا سکتی ہے۔
    یاد رہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کو وِڈ 19 ویکسین پہلی ویکسین تھی، گزشتہ سال دسمبر میں ای ایم اے نے جس کی منظوری دی تھی، بعد ازاں 16 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 27 ممالک کے یورپی یونین میں استعمال کے لیے اسے لائسنس فراہم کیا گیا تھا۔

  • کورونا ویکسین سے ذیابطیس کے مریضوں میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا، ڈاکٹر فیصل سلطان

    کورونا ویکسین سے ذیابطیس کے مریضوں میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا، ڈاکٹر فیصل سلطان

    کورونا ویکسین سے ذیابطیس کے مریضوں میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا، ڈاکٹر فیصل سلطان

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانے سے شوگر کے مریضوں کے لئے کسی قسم کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

    اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تمام تر تحقیق اور ریسرچ موجود ہے، جس میں شوگر کے مریضوں کے لئے اس کا کوئی اثر نہیں کہ ویکسین لگوانے کے بعد شوگر کم ہو گی یا زیادہ ہوگی۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے ذیابطیس کے مریضوں کو احتیاط صرف یہ کرنا ہوگی کہ جو ادویات شوگر کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں، وہ استعمال کرتے رہیں۔

  • آصف علی زرداری نے این اے 249 میں جیت پر کارکنان کو ‏شاباشی دی

    آصف علی زرداری نے این اے 249 میں جیت پر کارکنان کو ‏شاباشی دی

    ‏کراچی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کا پی پی پی کراچی کے صدرسعید غنی کو فون،این اے 249پر جیت کی مبارک باد دی.سابق صدرآصف علی زرداری نے پی پی پی کراچی کے سابق صدورمسرور احسن اورنجمی عالم کو بھی فون کرکے این اے 249 پر جیت کی مبارک باد دی.‏صدر آصف علی زرداری کا پی پی پی ضلع غربی کے صدر لیاقت آسکانی اور ضلع غربی میں سٹی ایریا 91 کے جنرل سیکریٹری آصف موسی کو بھی فون، ضمنی انتخابات میں جیت کی مبارک باد. جیالوں! آپ نے کردکھایا، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری کی این اے 249 میں جیت پر کارکنان کو ‏شاباشی دی۔ پارٹی کارکنان کی محنت سے این اے 249 میں کامیابی ممکن ہوئی، کارکنان شاباش کے مستحق ہیں،جیالے پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی کاوشوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا

    سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا

    سندھ حکومت نے مزدوروں کیلئے بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ آج میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ ہم لیبر ڈے کارڈ کے اجرا پر منا رہے ہیں، پی پی پی اورمزدوروں کاتعلق تاریخی ہے، جنرل ضیاء نے ورکرز کے حقوق چھینے لیکن بینظیر بھٹو نےتمام چھینے گئے حقوق واپس ورکرز کو دلائے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ورکرز کو اداروں میں شیئرز دیے جس کی مثال تھر کول فیلڈ ہے، پی پی پی نے زراعت، انڈسٹریل سیکٹر کو حکومت کی سپورٹ سے ترقی دلوائی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں ای او بی آئی بھی صوبوں کو دیا جائے تاکہ وہ مزدوروں کو ان کا حق دے سکیں۔

  • ڈیلیوری بوائز کے روپ میں واردات کرنے والے شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

    ڈیلیوری بوائز کے روپ میں واردات کرنے والے شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

    کراچی میں ڈیلیوری بوائز کا روپ دھار کر واردات کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے گلشن جمال میں فوڈ ڈیلیوری بوائز کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والے ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، گزشتہ رات شہریوں نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہریوں نے دو ملزمان کو پکڑا، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان ڈیلیوری بوائے کا روپ دھار کر شہریوں سے موبائل فون چھینتے تھے، دونوں ملزمان شہری سے چھینا جھپٹی کے بعد فرار ہورہے تھے۔شہریوں نے ملزمان کو پکڑ کر مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، گولیاں، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سید تحسین الدین اور خدا ڈنو شامل ہیں۔

  • پیپزپارٹی ہمشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے گی،آصف ذرداری

    پیپزپارٹی ہمشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے گی،آصف ذرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری کا یومِ مزدور ڈے پر پیغام۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپزپارٹی ہمشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے گی ،آصف علی زرداری شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے محنت کشوں کو یونین سازی کا حق دیا،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمشہ محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ،پیپلزپارٹی کی حکومت نے سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو حصہ دار بنایا، پیپلزپارٹی کی حکومت نے محنت کشوں کیلئے بینظیر ایمپلائیز اسٹاک اسکیم شروع کی ،موجودہ حکومت نے بینظیر ایمپلائیز اسٹاک اسکیم کے 25 ارب روپے چوری کیئے ہیں ،حکومت اسٹیل مل، پی آئی اے اور ریلوے کے ملازمین کا معاشی استحصال کر رہی ہے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر محنت کشوں سے کی جانے والی ناانصافی کا ازالہ کریگی.

  • بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری کی ملاقات

    کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شازی خان کی ملاقات .چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شازی خان نے خیبر پختو نخواہ میں پی ٹی آئی حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے آگاہ کیا.پی ٹی آئی نے خیبر پختو نخواہ کو انتظامی اعتبار سے اتنا تباہ کردیا ہے کہ بحالی میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، خیبر پختونخواہکے سرکاری اسپتالوں میں علاج نجی اسپتالوں کے برابر مہنگا کردینا کیسی تبدیلی ہے؟ عمران خان کو تاریخ نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے گی.

  • فریال تالپور کا عالمی یومِ مزدور ڈے پر پیغام

    فریال تالپور کا عالمی یومِ مزدور ڈے پر پیغام

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کا عالمی یومِ مزدور ڈے پر پیغام۔فریال تالپور کا کہنا ہے دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام، جن کے دم پر دنیا کی رونقیں اور زندگی قائم ہے۔پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے کہ پاکستان کی ترقی مزدور کی خوشحالی میں پنہاں ہے۔پیپلزپارٹی کی جدوجہد محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کی تحریک ہے۔جمہوریت مزدور کی محافظ اور اسے طاقت کا سرچشمہ بناتی ہے کرونا وائرس وباء کے باعث محنت کش طبقات شدید مشکلات سے دوچار ہیں موجودہ حالات میں وفاقی حکومت کی جانب سے محنت کشوں کو ریلیف دینے کے بجائے بے روزگار کرنا قابلِ مذمت ہے۔وفاقی حکومت اسٹیل ملز سمیت مختلف اداروں سے مزدوروں کو نکالنے کا سلسلہ بند ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے بانی چیئرمین شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزدور دوست مشن کو آگے بڑھا رہا ہے صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پی پی پی حکومت نے ٹریڈ یونین کی سرگرمیاں بحال کیں، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے بے نظیرایمپلائزسٹاک آپشن سکیم کے تحت سرکاری اداروں میں ورکرز کو 12 فی صد شیئرزکا مالک بنایا.پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر ملک کے محنت کش طبقات کی خوشحالی کے لیِے اقدام اٹھائے گی.