پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیرپور کے قریب ٹریفک حادثے پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار.افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے.حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے.پارٹی عہدیداران و کارکنان زخمیوں کے لیئے خون کے عطیات اور غمزدہ خاندانوں کا غم بانٹنے کے لیئے آگے بڑھیں اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیئے جلد اور موثر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ ہر پاکستانی شہری کو ایسے حادثات اور مصیبتوں سے محفوظ رکھےپی پی پی چیئرمین نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے.
Category: کراچی
-

خاقان عباسی کے ساتھ امریکہ میں کیا ہوا،حلیم عادل شیخ نے سب بتادیا.
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس
کراچی ،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بحیثیت وزیراعظم امریکہ میں شاہدخاقان کی جب تلاشی لی گئی تھی اس وقت ان کوجوتا مارنا کیوں یاد نہیں آیا جب ان کے کپڑے اتروائے گئے۔ اگرجوتا مارنا تھا تو اس گورے سپاہی کو مارتےجس نے کپڑے اتروائے۔ ہم انکے کل کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ مقدس ایوان کی توہین کی گئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے ن لیگ تمام تر اخلاقیات کو بھول چکی ہے، یہ سارے کرپشن زدہ سیاستدان ہیں۔شاہد خاقان عباسی کو صداقت عباسی نے اٹھا کر باہر بھینگ دیا تھا جس کے بعد لاہور سے ممبر بنے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا مولانافضل الرحمان کی سوچ پر افسوس ہے اس سے پہلے ان کو کوئی خیال نہیں آیا جیسے دیکھا چنگاری بھڑک رہی ہے آگ کوبھڑکانے کے لئے ڈیزل فراہم کیا اور مفتی منیب کے پاس پہنچ گئے۔ ایک مذہبی رہنما کو ثابت کرنا تھا آگ کو بجھاتے۔ قوم ان نااہل، ناکارہ ، بےکار، کرپٹ لیڈروں کو پہنچانے جو عمران خان کو ناکام کرنے کی کوشش میں ملک کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ اگرقومی لیڈرہوتے توایسا نہ کرتے۔بلاول زرداری سلمان تاثیرکے بیان کے بعد گند صاف کرتے توکل بھاگنا نہیں پڑتا۔ یہ گند یہ بیچینی پیدا نہیں کرتی اس وقت ان کا وزیراعظم ،صدر سب ان کے تھے لیکن انہوں ںے یہ گند صاف نہیں کیا اور وہ افسوسناک واقعہ بھی نہیں ہوتا۔
حلیم عادل شیخ نے پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وعدہ پورا کیا قرارداد اسیمبلی میں لے کر آگئی۔ بلاول زردای تقریرکسی سے لکھوا کر ہی آجاتے مگر وہ نہیں آئے۔ کیوں کہ تقریر لکھی ہوئی تو ان کو مل جاتی لیکن عمران خان جیسی ہمت کہاں سے لاتے۔ وہ عمران خان کی ہمت ہے آج بھی مغرب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ رہے ہیں اس معاملات کو روکا جائے تمام امت مسلمہ کو ایک ہونا ہوگا۔ یہ آگ سلمان رشدی کے دورسے لگی ہے۔ جو ٹی ایل پی کا مقصد وہی مقصد ہمارا تھا لیکن طریقہ مختلف ہے۔ کوئی بھی مسلمان تاجر ختم نبوت پر وار برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ پہلی دفعہ بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کیا گیا ہے۔ ن لیگ اس وقت ملک دشمن پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ن لیگ اور مولانا بھی ان معصوموں کے لئے پیٹرول لیکر آگئے تھے۔ رائیونڈ محل جو جعلی طریقے سے بنایا ہوا تھا ایک ہفتے سے اس کا ذکر ہی نہیں ہے۔ کنٹینروں کو دیکھ کر شور مچایا گیا بلڈنگیں گرانے کے لئے بلڈوزر ہوتے ہیں کنٹینر نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سندھ پبلک سروس کمیشن سفارش پبلک سروس کمیشن بن گیاہے جہاں میرٹ کا جنازہ نکالا جاتا ہے ۔ سفارشی پیسوں پر بڑٰی بڑی نوکریان بیچی جاتی ہیں۔ سندھ کے پڑھے لکھے ٹیلینٹڈ نوجوان ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں لیکن سندھ پبلک سروس کمیشن کے ہر امتحان میں میرٹ کا جنازہ نکالا جاتا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے محکمہ صحت کوتباہ کردیا ہے۔ اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتی کتے کے کاٹے کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے خصرہ کی وبا پھیل رہی ہے۔ اسپتالوں میں پیدائشی ٹیکے بچوں کو لگ نہیں رہے ہیں، اسکولوں کے پروجیکٹ کے نام پر کروڑوں روپے کھائے گئے ہیں۔ صحت، تعلیم، صاف پانی سندھ کی عوام کو میسر نہیں ہے۔ ٹنڈو محمد خان کی پبلک اسکول 2009 میں 35 کروڑ سے شروع ہوتی ہے بجیٹ ریوائز ہوتے ہوتے 75 کروڑ خرچ ہوگئے ہیں اسکول ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے اور بلڈنگ ابھی سے ہی مخدوش ہوچکی ہے۔ صرف کمیشن کھانے کے لئے بڑی بڑی بلنڈنگ بنائیں جاتی ہیں لیکن افسوس عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
وفاق نے کراچی پیکیج پر کام شروع کر دیا ہے اگست میں گرین لائن چلیں گے کراچی کی عوام کو سفری سہولیات میسر ہونگی۔ گیارہ ارب میں سے 62 فیصدوفاق دے رہا ہے جس پر کام شروع ہوچکا ہے لیکن سندھ حکومت نے ابھی تک اپنے حصہ کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ پی پی کےجھوٹ بولنے والے مشیر فرما رہے تھے کہ وزیر عاظم عمران خان نے سندھ کے لئے کا کیا ہے۔؟ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ خان نے سب کچھ دیا ہے ہم نے جو کہا کردکھایا۔ وزیر اعظم جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرواتے ہیں۔ -

گستاخانہ خاکوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
گستاخانہ خاکوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی ہےوزیراطلاعات ناصر حسین شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی ہے،قرارداد میں فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی گئی ہے ،قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ وفاقی حکومت توہین آمیزخاکے روکنے کیلئے اقدامات کرے
سندھ اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق مشترکہ قرارداد منظورکر لی گئی سندھ اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں نےقرارداد کی حمایت کی
اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرشید نے کہا کہ ناموس رسالت سے متعلق کیے گئے معاہدوں پر عمل کیا جائے،مفتی قاسم نے کہا کہ گزشتہ برس نومبرمیں وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا،پر امن مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
قبل ازیں رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کراچی سید عبدالرشید نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ،فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے اور ایک سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق اہم اور سنجیدہ نوعیت کے معاملات زیر بحث لانے کیلئے سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروائی تھی
قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ
فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں،بلاول
حکومت کے نزدیک قرارداد کی کتنی اہمیت ہے؟ احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا
-

سائیں سرکار تعلیم کی بھی دشمن نکلی،ٹنڈو محمد خان اسکول اسکا منہ بولتا ثبوت،حلیم عادل شیخ
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا ٹنڈو محمد خان کا دورہ
حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی مقامی رہنمائوں کے ہمراہ پبلک اسکول ٹنڈو محمد خان کا دورہ کیا۔انھوں نے کہا کہ2009 میں اسکول کا کام شروع ہوا 35 کروڑ کا بجٹ تھا۔2021 تک بجٹ روائز ہوتا ہوتا 75 تک خرچ ہوگیا ہے۔ پاکستان کی ٹیکس پیئر عوام کا پیسہ یہاں اڑایا گیا ہے۔
تعلیم دشمن سندھ حکومت نے پروجیکٹ شروع کیا لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ اتنا بڑا بجٹ خرچ ہونے کے باوجود بلڈنگ کی حالت مخدوش ہے۔ پیپلزپارٹی کا تیسرا دور مکمل ہونے کو ہے لیکن ایسی متعدد بلڈنگیں نامکمل پڑی ہیں ۔ٹنڈو محمد خان کی عوام کو تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے۔ کمیشن کھانے کے لئے بڑے بڑے پروجیکٹ شروع کئے جاتے ہیں۔ سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں کی وجہ سے عوام ان کو رد کر چکی ہے۔ ہم پیپلزپارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ -

سنیئر صحافی زاہد کھوکھر کی زمین پر قبضے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کی مذمت۔
سندھ کے سنیئر صحافی زاہد کھوکھر کی زمین پر بااثر افراد کی جانب قبضے کا معاملہ، معاملے پر پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کی اظہارِ مزمت
سمیر میر شیخ کا کہنا ہے کہ پی پی کی سرپرستی میں سندھ کے صحافیوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہیں۔ سندھ کے صحافی کو صوبائی حکومت کی نااہلیوں کو منظر عام پر لانےکی سزا دی جا رہی ہے۔ زاہد کھوکھر کی زمین پر سیاسی شخصیت کا قبضہ انتہائی قابل مزمت ہے۔ زاہد کھوکھر انصاف کیلئے اپنی ہی سندھ دہرتی پر ٹھوکریں کھاتا ہوا اسلام آباد جا پہنچا ہے۔
سندھ میں بلخصوص صحافیوں کیلئے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری بے حد ضروری ہے۔
وفاق سندھ میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ پر قابض سیاسی جماعت کی بدمعاشیوں کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔ -

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات،شہر کراچی میں پانی کی قلت پر گفتگو، خرم شیر زمان ایم ڈی واٹر بورڈ دفتر پہنچ گئے۔پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ اور دیگر رہنماء ہمراہ موجود۔
انھوں نے کہا کہ جس جگہ ہم موجود ہیں وہ واٹر بورڈ ہے جو سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔صوبے سندھ میں جومنسٹروں کو سب سے زیادہ مال بنا کر دینے والا ادارہ ہے ۔ہر علاقہ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔سب علاقوں کو ٹینکر مافیہ کے رحم و کرم پر ڈالا جارہا ہے ۔کچھ لوگ فکس ہیں جو مال بنا کر دے رہے ہیں ۔میرا فون دن رات بجتا رہتا ہے کہ پانی نہیں آرہا ہے ۔ہمیں صدر ، برنس روڈ ، کورنگی ، کلفٹن سے سب جگہ سے شکایات آرہی ہیں۔ پانی ٹینکرز کے زریعے ایک منٹ میں آجاتاہے ہے۔انھوں نے سندھ حکومت کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ناصر حسین شاہ کیا کر رہے ہیں؟ وزیر اعلی مراد علی شاہ کیا کرہے ہیں؟بلاول صاحب ،زرداری صاحب کیا کر رہے ہیں؟ نا تو وزیر تعلیم کامیاب ہوا اس صوبے میں ، نا تو انکی پھوپو۔ یہاں واٹر بورڈ سب سے کرپٹ ادارہ ہے۔ -

سید مصطفیٰ کمال کی چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نا کرنے کی درخواست
این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار اور چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نا کرنے کی درخواست
انھوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ اور ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔سندھ کی حکومتی جماعت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں شکست کے واضح آثار کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کی گمراہ کن درخواست دی ہے۔ حکومت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق این اے 249 میں مورخہ 20 اپریل کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد فقط 2 تھی۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والوں کے خون پسینے کی کمائی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں لگ چکی ہے۔ضمنی انتخاب میں کسی بھی قسم کی تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بنے گی۔ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر انتخابات مقرر کردہ 29 اپریل 2021 پر ہی کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن سندھ کی صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کی درخواست فوری طور پر خارج کرکہ مقررہ تاریخ 29 اپریل کو ہی ضمنی انتخابات یقینی بنائے۔ -

کراچی کے علاقےملیر میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد کنویں میں جاگرے
کراچی کے علاقےملیر میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عیسیٰ گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گرگئے، حادثے کا شکار تینوں افراد میں سے دو میاں بیوی تھے اور تمام افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی کی بحری خدمت کے رضاکاروں نے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا تاہم جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کنویں میں گرنے والے تیسرے شخص کی تلاش میں غوطہ خوروں کو مشکلات پیش آئیں اور 5 سے زائد گھنٹے کی تلاش کے بعد تیسرے شخص کی لاش نکال لی گئی۔
-

کپتانی کے بعد عمران خان کی یہ پہلی نوکری ہے،مفتاح اسماعیل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک یہ وزیراعظم بے روزگار نہیں ہوگا، عوام کو روزگار نہیں ملے گا کیونکہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے، انہیں کام ہی کرنا نہیں آتا اور نہ معیشت کی سمجھ ہے، مسئلہ وزیروں کا نہیں بلکہ وزیراعظم کو تبدیل کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے چند روز پہلے ملکی معیشت سے متعلق جو کہا وہ درست ہے اس کے جواب میں جو کچھ اسد عمر کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر کی پرفارمنس بہت بری تھی، وہ ملک کو دیوالیہ پن اور تباہی کی طرف لےکر گئے، اسد عمر وہ کھلاڑی ہیں جو چار بارصفر پر آؤٹ ہوکر بھی ایک چانس اور مانگتے ہیں۔ -

کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن
کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن7 یوسیز کی 8گلیوں میں لگایاگیا ہےجو 21 اپریل سے 4 مئی تک جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیماڑی، سائٹ اور بلدیہ کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔جہاں کورونا کے 10مریض موجود ہیں۔ذرائع کےمطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہے، علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔جب کہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔مزید برآں متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔
