Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔شہریار منور

    پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔شہریار منور

    اداکار شہریار منور نے توہین آمیز خاکوں پر فرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا کردی۔شہریار منور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معافی طلب کی۔
    سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر درج تھا کہ فرانس کے پاس اب بھی وقت ہے، معافی مانگ کر توبہ کرلے ورنہ ہم پورا پاکستان جلا کر راکھ کردیں گے۔
    اداکار نے پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔
    اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک صارف نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس بات کا پتا نہ ہو اس میں بولا نہیں کرتے۔
    صارف کے تبصرے کو شہریار منور نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ میرے بھائی کتنا پیارا نام ہے آپ کا،کیوں نہ اس رمضان نصیبوں کا فیصلہ اللہ کو کرنے دیں، کیوں نہ اس رمضان یہ اختیار رب کو لوٹادیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے شدید احتجاج سامنے آئے تھے۔

  • اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں ڈکیتی کی واردات،مسلح افراد لوٹ مار کرکے فرار

    اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں ڈکیتی کی واردات،مسلح افراد لوٹ مار کرکے فرار

    کراچی اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں ڈکیتی کی واردات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو مسلح ملزمان ہارڈ ویئر کی دکان میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دکاندار کو اپنی دکان میں کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دکان کے باہر مسلح ملزمان آئے اور اسلحہ تان لیا۔دونوں ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے، ماسک لگا رکھا تھا۔ماسک پہننے کے باوجود دونوں کے چہرے دیکھے جاسکتے تھے۔دکان کے باہر ہی پہلے دکاندار سے لوٹ مار کی ۔دکاندار کو عقبی حصے میں بھیج کر دونوں ملزمان اندر داخل ہوگئے ۔ملزمان نے دراز کی تلاشی لی اور رقم نکال لی ۔دونوں ملزمان دکان کے مختلف حصوں میں تلاشی لیتے رہے ۔دکاندار کو نیچے بیٹھنے کا اشارہ کیا اور موٹر سائیکل پر
    بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

  • اب ہو گا کراچی سرسبز،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے خوشخبری سنادی،

    اب ہو گا کراچی سرسبز،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے خوشخبری سنادی،

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ میٹروپول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فارسٹ سے کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فارسٹ لگانے کا کام شروع کردیا ہے، ہیٹ اسٹروک اور بارشوں کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے میں یہ جنگلات مدد فراہم کریں گے جس سے ماحول میں بہتری آئے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، این ای ڈی یونیورسٹی اس سلسلے میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی بھی مالی معاونت شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میٹروپول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فارسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے امین عطاری، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے میٹروپول ٹرائی اینگل میں پودا لگا کر میاواکی فارسٹ کا آغاز کیا، انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ
    ٹیکنالوجیی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے کراچی میں کل 300 میاواکی فارسٹ لگائے جائیں گے جس کا آغاز آج یہاں سے ہو رہا ہے، یہ فارسٹ ایسی جگہوں پر لگائے جاتے ہیں جہاں ٹریفک اور ہجوم زیادہ ہو، ایک مربع میٹر میں 9 درخت لگائے جاتے ہیں، میٹروپول ٹرائی اینگل میں 90 درخت لگائے جا رہے ہیں جن میں کا ٹیا پام، سلک فلاکس ٹری، املتاس، کچنار، یوجنا، کاشیا اور دیگر درخت شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان درختوں کے لئے ایک خاص قسم کی مٹی استعمال کی جاتی ہے جس میں یہ درخت جلد جڑیں پکڑ لیتے ہیں، کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں میاواکی فارسٹ ٹیکنالوجی انتہائی موثر ثابت ہوگی، یہ ٹیکنالوجی جاپان سے آئی ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں میٹروپولیٹن شہروں نے اس کا کامیابی کے ساتھ استعمال کرکے شہری علاقوں میں اربن فارسٹ کے خواب کو عملی جامہ پہنایا ہے، انہوں نے کہا کہ صنعتی اور کمرشل مراکز میں فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درختوں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، کراچی میں جاری شجرکاری مہم بھی اسی مقصد کے تحت شروع کی گئی ہے جس میں فلاحی ادارے اور صنعت کاروں کی انجمنیں تعاون کر رہی ہیں،اربن فارسٹ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی لاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ بارشیں لا کر خوشگوار موسمی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں، ماضی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے کراچی میں خاصی خطرناک صورت حال سامنے آچکی ہے جس کے پیش نظر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر موسم کی حدت کو کنٹرول کیا جائے، انہوں نے کہا کہ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز کراچی کے منصوبے پر بھی عملدرآمد جاری ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے کے ایم سی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، خاص طور پر سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیمیں ہر قسم کی مدد اور رہنمائی مہیا کر رہی ہیں، کراچی میں خاص طور پر ایسے مقامات کا انتخاب کر کے میاواکی فارسٹ لگائے جائیں گے جہاں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور لوگوں کا ہجوم رہتا ہے کیونکہ ان جگہوں کو خوبصورت اور سرسبز بنانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پودے جب تناور درخت بنیں گے تو ان جگہوں کا منظر تبدیل ہوجائے گا اور شہر میں ایک مثبت اور صحت مند تبدیلی محسوس کی جائے گی، میاواکی فارسٹ منصوبے میں کے ایم سی کا کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ اس میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن مالی معاونت کر رہی ہے تاہم ان درختوں کی حفاظت اور آبیاری کے ایم سی کرے گی اور مقررہ وقت تک ان کی نگہبانی کی جائے گی، ایڈ منسٹریٹر کراچی نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی میاواکی فارسٹ لگانے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور اس کے نتیجے میں شہر میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

  • کرونا کی خطرناک قسم کراچی میں تیزی سے پھیلنے لگی، شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی

    کرونا کی خطرناک قسم کراچی میں تیزی سے پھیلنے لگی، شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں کرونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی شرح اب پچاس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ ’تحقیق سے اس بات کی تصدیق ہوئی کے کہ کراچی میں سامنے آنے والے کرونا کیسز میں سے پچاس فیصد برطانوی قسم کے ہیں.اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی تغیر شدہ (برطانوی) قسم بہت تیزی سے پھیلتی اور یہ زیادہ ہلاکت خیزی دکھاتی ہے، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں یہ پہلے ہی پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے وہاں کی صورت حال بہت خراب ہوئی ہے.انہوں نے بتایا کہ ’کرونا کی نئی قسم کی وجہ سے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں بہت زیادہ اموات ہورہی ہیں اور یومیہ بنیادوں پر بہت سارے لوگ متاثر ہورہے ہیں، اب یہ قسم کراچی بھی پہنچ چکی ہے.صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ’ہماری تحقیق کے مطابق ٹیسٹ کے نمونوں میں 50 فیصد یوکے کا ویریئنٹ ملا ہے، اس لیے ہمیں بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، رمضان کے بعد عیدالفطر بھی آنے والی ہے، افطار اور سحر کے بعد بہت سے لوگ خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کریں گے، اگر احتیاط نہ کی تو صورت حال گھمبیر ہوجائے گی.انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ہجوم سے دور رہیں، گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، سماجی فاصلے پر لازمی برقرار رکھیں اور ماسک پہنیں جبکہ ہاتھ اور منہ صابن اور پانی سے متواتر دھوتے رہیں .عذرا پیچوہو نے کہا کہ ’شہری احتیاط تدابیر پر عمل کر کے خود کو اور اپنے پیاروں کو کرونا کی نئی قسم سے محفوظ رکھ سکتے ہیں‘۔ اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ویکسینیشن سینٹر افطار کے بعد بھی کھلے ہوئے ہیں، جہاں پچاس سال سے بڑی عمر کے لوگ کرونا ویکسین کروا کے خود کو وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں‘۔

  • حلیم عادل شیخ نے شرجیل میمن کو چھچھورا کہہ دیا،پی پی اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخی

    حلیم عادل شیخ نے شرجیل میمن کو چھچھورا کہہ دیا،پی پی اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخی

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی پی رہنماشرجیل میمن کو چھچھورا کہہ دیاجس پرپیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان تلخی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں سندھ اسمبلی کااجلاس جاری ہے،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ میں اپنی بات کروں گا مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ،ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے کہاکہ آپ سڑک پر نہیں کھڑے، اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہیں ، میں آپ کو بولنے کی اجازت نہیں دے سکتی،آپ مجھ سے اجازت لئے بغیر بات نہیں کر سکتے، آپ سپیکر چیئر کو دھمکیاں دیں گے تو میں آپ کو بولنے کی اجازت نہیں دوں گی ۔
    ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کو سپیکر سے معذرت کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں، حلیم عادل شیخ اپنے الفاظ واپس لیں گے تو انہیں بولنے کی اجازت ملنی چاہئے، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی نے کہاکہ آپ نے چیئر کو جوبات کی آپ اپنے الفاظ واپس لیں۔
    حلیم عادل شیخ نے کہاکہ میں اپنے الفاظ کیسے واپس لوں، آپ مجھے بولنے تو دیں ،دوران اجلاس حلیم عادل شیخ نے شرجیل میمن کو چھچھورا کہہ دیاجس پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ارکان کے درمیان تلخی ہو گئی۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہاکہ چھچھوروں کی بات کا جواب نہیں دوں گا، شرجیل میمن نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ چھچھورا ہو گا تو، تو نے چھچھورا کس کو کہاہے ۔

  • کسی وزیر کو نہیں عمران خان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل

    کسی وزیر کو نہیں عمران خان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کسی وزیر کو نہیں عمران خان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان جب تک رہیں گے ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کے لوگوں کا مسئلہ مہنگائی اور بےروزگاری ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن وہی ملتوی کرانا چاہتا ہے جسے ہارنے کا ڈر ہو، کورونا وائرس کی وباء کا خطرہ ہے تو کارنر میٹنگز پر پابندی لگادیں، این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب ملتوی نہیں کیا جائے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آج خیال آیا ہے کورونا وائرس کا، باقی لوگ لالی پاپ دے رہے ہیں، ٹافی دینا میرے باپ دادا کا کام ہے۔

  • کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی مِسنگ پرسن کے تحت ریلی فوارہ چوک پہنچ گئی

    کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی مِسنگ پرسن کے تحت ریلی فوارہ چوک پہنچ گئی

    کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسنگ پرسن کے تحت ریلی فوارہ چوک پہنچ گئی، پولیس نے مظاہرین کو گورنر ہاؤس جانے سے روکنے کی کوشش کی۔مظاہرین سیکیورٹی حصار توڑ کر گورنرہاؤس کے باہر پہنچ گئے۔احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کے سامنے روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور آس پاس کی دیگر سڑکوں پرٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

  • عمران خان ملک میں مہنگائی مافیا کی سرپرپرستی کررہے ہیں،بلاول بھٹو

    عمران خان ملک میں مہنگائی مافیا کی سرپرپرستی کررہے ہیں،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان کے مہینے میں ہوشربا مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے دیا ہے، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان کے آغاز میں گھی،آٹا،دالوں اور گوشت سمیت 16ضروری اشیاکی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے، چیئرمین پی پی پی نے اس مہنگائی کیوجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرکےعوام سے دشمنی کررہے ہیں، انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ عمران خان کے رمضان میں ہر چیز کی نگرانی کے اعلان کے بعدمہنگائی میں خوف ناک اضافہ ہوچکا ہے،اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی، رمضان کے مہینے میں کھانے پینے کی اشیا کی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ یہ ملک اور اس کے مسائل کا حل آپ کے بس کی بات نہیں، عمران خان نے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی دینے سے حکومت کی ذمہ داری ختم نہیں ہو گئی کیونکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے بیشتر بچت بازاروں میں اوپن مارکیٹ سے زیادہ مہنگی اشیا فروخت ہورہی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج رمضان میں عام آدمی کا اتنا بجٹ بھی نہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ کے لئے یومیہ سبزیاں اور پھل تک خرید سکے، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے بحران کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو قرضوں میں جھونک کر مافیاز کے حوالے کردیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزرائے خزانہ کی تبدیلی سے عوام کی تکلیفوں میں کوئی کمی نہیں آسکتی، اصل ریلیف عوام کو اس وقت ملے گا جب ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار نااہل حکمران گھر جائیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیاکہ نااہل وزیراعظم دنیا کی مثالیں دینے کے بجائے یہ بتائیں کہ ان کی حکومت نے عوام کیلئےاب تک کیا کیا ؟ انہوں نے ملکی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مہینے مہنگائی میں اضافے کی شرح خود اپنا ریکارڈ توڑ رہی ہے اور مہنگائی کے حوالے سے حکومت کے اپنے ہی اعداد و شمار اس کے کارناموں کی قلعی کھول رہے ہیں،اس موقع پر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ تھنک ٹینکس کی رپورٹ بتاتی ہے معیشت سخت سست روی کا شکار ہے، دنیا کے آگے کشکول لےکر گھومنے والے وزیراعظم نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں بلکہ صرف رسوائی دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکامی پر کہاکہ وہ ضد چھوڑیں اور عوام پررحم کھاکر مستعفی ہوں اور گھر جائیں-

  • سندھ میں 24 گھنٹوں میں 885  نئے کیسز رپورٹ،3 مریض انتقال کرگئے۔

    سندھ میں 24 گھنٹوں میں 885 نئے کیسز رپورٹ،3 مریض انتقال کرگئے۔

    کراچی (21اپریل 2021) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور246 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12881 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 885 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.9 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4562 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3511838 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور275080 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 246 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 261298 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 9220 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 8780 گھروں میں ،9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 431مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 397 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 885 نئے کیسز میں سے 388 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 216،ضلع جنوبی 76، ضلع وسطی 43،ضلع غربی 31، ملیر 12، کورنگی میں سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 163،سکھر 31، قمبر 23،مٹیاری 18، بدین اور گھوٹکی 16۔16،ٹھٹھہ 15، دادو، سجاول اور جامشورو14۔14،خیرپور، شہید بے نظیر آباد اور نوشہروفیروز 12۔12، جیکب آباد 10،ٹنڈو محمد خان 9،عمرکوٹ 8، لاڑکانہ 7،میرپور خاص 4،سانگھڑ اور شکارپور میں سے1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا خیرپور کے قریب ٹریفک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

    بلاول بھٹو زرداری کا خیرپور کے قریب ٹریفک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیرپور کے قریب ٹریفک حادثے پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار.افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے.حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے.پارٹی عہدیداران و کارکنان زخمیوں کے لیئے خون کے عطیات اور غمزدہ خاندانوں کا غم بانٹنے کے لیئے آگے بڑھیں اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیئے جلد اور موثر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ ہر پاکستانی شہری کو ایسے حادثات اور مصیبتوں سے محفوظ رکھےپی پی پی چیئرمین نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے.