Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 900روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 79ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 012ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 358روپے کے اضافے سے 8ہزار 404روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7205روپے کے اضافے سے 7ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی۔

  • کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، 12 افراد جاں بحق

    کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، 12 افراد جاں بحق

    کراچی میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صبح 4 بجے کے قریب سولجر بازار کے علاقے گل رعنا کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان میں دھماکے کے بعد عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا،ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقےکوگھیرے میں لےکر سکیورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل بھی موقع پر موجود ہیں اور ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیو ں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 12 لا شیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گیس دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین سےہوا جس میں اب تک 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں خاتون اور بچی کی لاشیں بھی شامل ہیں مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، چھوٹی عمارت کے لیے ہمارے پاس خاص آلہ ہوتاہے، آلے کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا ہے۔

  • کراچی میں زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت، پولیس شناخت کے لیے کوشاں

    کراچی میں زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت، پولیس شناخت کے لیے کوشاں

    ‎شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ کے نزدیک نصیر ٹاور کے قریب ایک شخص کی کرسی پر بیٹھے ہوئے موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں اور ابتدائی شبہے کے مطابق وہ رات گئے کسی حادثے کا شکار ہو کر زخمی حالت میں کرسی پر بیٹھ گیا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔
    ‎متوفی کے پاس سے کوئی دستاویز یا شناختی چیز برآمد نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے پولیس اس کی شناخت کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • بروقت بجلی بند نہ ہونے اور اعلان نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جوڈیشل کمیشن میں انکشاف

    بروقت بجلی بند نہ ہونے اور اعلان نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جوڈیشل کمیشن میں انکشاف

    
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف فائر آفیسر کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ اگر عمارت کی بجلی بروقت بند کر دی جاتی اور لوگوں کو فوری انخلا کا اعلان کیا جاتا تو متعدد انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
    جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللہ کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ حادثے کی رات کیا پیش آیا، جس پر ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ رات 10 بج کر 35 منٹ پر گل پلازہ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ فائر بریگیڈ 10 بج کر 52 منٹ پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر سیڑھی کے ذریعے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ بعد ازاں کے ایم سی کی فائر بریگیڈ گاڑیاں اور اسنارکل بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
    ‎ڈی جی ریسکیو کے مطابق گراؤنڈ فلور، میزنائن اور پہلی منزل پر موجود افراد یہ سمجھ رہے تھے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، اسی وجہ سے کئی دکاندار باہر نکلنے کے بجائے اپنا سامان نکالنے میں مصروف رہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو بجلی منقطع کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم وہ اس فیصلے میں شامل نہیں تھے۔ کمیشن کو آگاہ کیا گیا کہ جب ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو آگ گراؤنڈ فلور پر شدت اختیار کر چکی تھی اور اوپری منزلوں میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں فوری شروع کی گئیں، مگر اندر داخل ہونے کا راستہ دستیاب نہیں تھا۔
    ‎کمیشن کے سوال پر ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کے پاس گرل کاٹنے کے آلات موجود تھے، تاہم کئی کھڑکیاں بند تھیں اور بعض مقامات پر لوہے کی گرلز لگی ہوئی تھیں جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

  • سونے کی قیمت میں نمایاں  اضافہ ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیاملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 516,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1114 روپے اضافے کے بعد 442,439 روپے کا ہو گیاہےاس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 405,583 روپے ہوگئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 933ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 32روپے کے اضافے سے 8ہزار 046روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 28روپے کے اضافے سے 6ہزار 898روپے کی سطح پر آگئی۔

    سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت کا خراجِ تحسین

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی،چیئرمین پی ٹی اے

  • کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین

    کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین

    کراچی میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ پورٹ قاسم کے قریب پھٹنے والی مرکزی پانی کی لائن کی مرمت 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بدستور معطل ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق شہر گزشتہ ایک ہفتے سے شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک جانب اہم پائپ لائنیں پھٹنے کے واقعات پیش آئے جبکہ دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاؤن نے پانی کی ترسیل کا نظام مزید متاثر کر دیا۔
    ‎حکام کے مطابق پہلے 84 انچ قطر کی مرکزی لائن متاثر ہوئی اور اس کے بعد پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔
    ‎مرمت کا کام تاخیر کا شکار ہونے سے لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال اور صدر ٹاؤن سمیت کئی علاقوں کے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور پانی کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔
    ‎کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی خرابی کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے کے الیکٹرک کو ارسال کیے گئے مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر 11 کے وی فیڈرز کی خرابی فوری دور نہ کی گئی تو رمضان المبارک کے دوران پانی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
    ‎حکام کے مطابق لائنیں پھٹنے سے اب تک ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے جبکہ لانڈھی اور شیر پاؤ ہائیڈرنٹس مکمل طور پر بند ہیں، جس سے ٹینکر سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔
    ‎واٹر کارپوریشن نے عندیہ دیا ہے کہ اتوار کو متاثر ہونے والی لائن کی مرمت منگل تک مکمل کر لی جائے گی، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات کے مطابق مرمت کے بعد بھی پانی کی فراہمی معمول پر آنے میں وقت لگتا ہے۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم حملہ

    تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم حملہ

    ‎کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔
    میڈیا سےگفتگو میں ہاظم بنگوار نے بتایا کہ آپریشن کے دوران نامعلوم شخص نے ان پر پیٹرول بم پھینکا، جس کے نتیجے میں ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
    ہاظم بنگوار نے مزید بتایا کہ آگ پر فوری قابو پایا گیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

  • 
ایم 9 موٹروے پر ٹریفک حادثہ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    
ایم 9 موٹروے پر ٹریفک حادثہ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    ‎ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
    ‎پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بارش اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر غلام رسول نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی، بہو اور پوتے کے ساتھ گاؤں مورو جا رہا تھا، حادثے میں ان کی بیوی اور پوتا جاں بحق جبکہ بہو زخمی ہوئی۔
    ‎واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کاٹھور کے قریب ایم 9 موٹروے پر ہونے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • سیاست میں ایسا ہوتا ہے، عمران خان کی آوازیں ڈیڑھ سال میں سنائی دینے لگیں، صدر مملکت

    سیاست میں ایسا ہوتا ہے، عمران خان کی آوازیں ڈیڑھ سال میں سنائی دینے لگیں، صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے وہاڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سیاست میں آوازیں آنا معمول کی بات ہے، اگر برداشت نہیں کر سکتے تو کوئی آسان کام کریں۔
    ‎زرداری نے کہا کہ کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی ترقی ملک کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں ہر قسم کی نعمت موجود ہے، لیکن تسلسل اور سوچ کی کمی ہے۔ ان کے مطابق قومی ترقی کا انحصار کسانوں کو مضبوط بنانے اور جدید زرعی طریقے فروغ دینے میں ہے، اور ملک کے معاشی چیلنجز کا واحد پائیدار حل زراعت ہے۔
    ‎صدر نے کہا کہ ججز کی تنخواہیں تین گنا کر دی گئی ہیں اور ہر کام سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے علاقائی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
    ‎زرداری نے سیاسی بلوغت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، تاہم مکمل بہتری میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کام نہیں ہو رہا اور سیاسی ترجیحات درست نہیں ہیں۔
    ‎عمران خان کا نام لیے بغیر صدر زرداری نے کہا کہ ملک چار سال رک گیا تھا، اور وہ شخص ہر روز تقریر کرتا تھا، ہر ٹی وی پر اس کی آواز آتی تھی، لیکن اب ڈیڑھ سال میں آواز آنا شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے 14 سال قید کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تکالیف کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اپنے بچوں سے ملاقات پر بھی روشنی ڈالی۔

  • 30 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    30 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    ‎کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سونے کے زیورات کی دکان پرنس جیولرز میں 13 فروری کو ہونے والی چوری کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
    ‎واردات کراچی کے علاقے اورنگی کی اقبال مارکیٹ میں ہوئی۔ دکان کے مالک محمد ایوب خان نے 14 فروری کو مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ صبح تقریباً پونے نو بجے دکان کے کاریگر نے اطلاع دی کہ چوری ہو گئی ہے۔ دکان کھولنے پر دیکھا گیا کہ پیچھے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور 606 تولے سونا اور 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے موجود نہیں تھے۔
    ‎ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ ملزمان تک رسائی کیسے حاصل کی گئی۔