Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،چاندی مہنگی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،چاندی مہنگی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے،پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

    ملک میں فی تولہ سونا 4400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 773 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے تک پہنچ گیا ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونا 44 ڈالر کمی کے بعد 4494 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 46 روپے کے اضافے کے بعد 8 ہزار 059 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 روپے بڑھ کر 6 ہزار 908 روپے ہو گئی ہے۔

  • خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم صابر ولد قادر کے خلاف تھانہ بلدیہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہےملزم نے 29 مئی کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم باتھ روم کے روشن دان سے خاتون کی ویڈیو بنا رہا تھا واقعے کے دوران خاتون نے اہل خانہ کی موجودگی میں شور مچایا، جس پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • پنکی کو  ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر

    پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وومن جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

    دورانِ سماعت جیل حکام کی جانب سے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ کو آج تھانہ گارڈن میں درج مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اسے عدالت لانا ممکن نہیں، ملزمہ کو عد الت میں پیش کرنے سے نقصِ امن کا خطرہ ہے لہٰذا مقدمے کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے۔

    جیل حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ کو جیل سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا، جس کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج ہے۔

  • کراچی میں آج سے لین کی خلاف ورزی پر ای چالان نافذ

    کراچی میں آج سے لین کی خلاف ورزی پر ای چالان نافذ

    کراچی: آج سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف ای چالان کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ اقدام صرف شارع فیصل تک محدود رکھا گیا ہے، تاہم آئندہ مرحلوں میں اس نظام کو شہر کی دیگر اہم سڑکوں اور شاہراہوں تک بھی توسیع دی جائے گی اس اقدام کا مقصد شارع فیصل پر ٹریفک کے نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ لین میں چلائیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور حادثات میں کمی لائی جا سکے سڑکوں پر نصب کیمروں کی مدد سے لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی، جس کے بعد ای چالان متعلقہ افراد کو موبائل فون یا گھر کے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

    ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے آغاز سے قبل عوامی آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی تاکہ شہریوں کو نئے نظام سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں، ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے میں عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے لین ڈسپلن کو یقینی بنانے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، جبکہ حادثات میں کمی اور محفوظ سفر کو فروغ ملے گا۔

  • 
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بند، کراچی میں پانی کا بحران

    ‎کراچی میں پانی کی فراہمی ایک بار پھر شدید متاثر ہوگئی ہے، جہاں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے کیے گئے جبری بجلی شٹ ڈاؤن کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش نے پانی کی ترسیل کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    ‎ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے دھابیجی گرڈ کے پاور ٹرانسفارمر نمبر ایک میں پیدا ہونے والے ایک اہم فنی نقص کی ہنگامی مرمت کے لیے 30 مئی کی شام ساڑھے چھ بجے بجلی کی فراہمی بند کی۔ اس اچانک شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 10 پمپنگ یونٹس کام کرنا چھوڑ گئے، جس سے کراچی کو پانی کی فراہمی کا پورا نظام متاثر ہوا۔
    ‎واٹر بورڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کے الیکٹرک نے صرف ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم بعد ازاں بجلی کی مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی واضح وقت فراہم نہیں کیا گیا۔ اسی غیر یقینی صورتحال کے باعث پانی کی فراہمی کی بحالی بھی تاخیر کا شکار ہے۔
    ‎ترجمان کے مطابق اس وقت کراچی کو تقریباً 54 ملین گیلن یومیہ پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ بجلی کی معطلی سے کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کے تھری فیڈر کے ذریعے بیک فیڈ فراہم کی گئی، تاہم محدود برقی استعداد کی وجہ سے پمپنگ آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم بجلی کی مکمل بحالی تک صورتحال معمول پر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور متبادل ذرائع سے پانی حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
    ‎کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پانی کا استعمال انتہائی احتیاط اور کفایت شعاری سے کریں تاکہ قلت کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

  • کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شرجیل انعام میمن

    کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شرجیل انعام میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات اور پرانی فرسودہ کہانیوں کے سہارے اپنی سیاست زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ نعروں، الزامات اور بحران پیدا کرنے کے گرد گھومتی رہی ہے، آج بھی وہی پرانا طرزِ عمل دہرایا جا رہا ہے، صوبائی خود مختاری، آئینی اختیارات اور بلدیاتی نظام کو سب سے زیادہ ایم کیو ایم نے متنازع بنانے کی کوشش کی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے زمینی حقائق ہیں جنہیں کسی بھی پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا، یلو لائن، شاہراہ بھٹو اور دیگر منصوبے ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی عوامی مقام کے حوالے سے اگر کوئی قانونی یا انتظامی مسئلہ ہے تو اس کا حل عدالتوں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ہونا چاہئے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ افسوس ہے کہ جو عناصر برسوں اپنی ناکام انتظامیہ اور مفاداتی سیاست کے ذریعے شہر کے مسائل بڑھاتے رہے، آج دوبارہ خود کو نجات دہندہ بنا کر پیش کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو نہ صرف اختیارات دیے ہیں بلکہ مالی وسائل اور قانونی سپورٹ بھی فراہم کی ہے،کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے، جو عناصر ترقی کے ہر قدم پر تنقید کو اپنا سیاسی ہتھیار بناتے ہیں، وہ دراصل خود اپنے سیاسی زوال کا اعتراف کر رہے ہوتے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی نےغیر قانونی کاموں میں رکاوٹ بننے پر کامران ٹیسو ری کو عہدے سے ہٹایا،فاروق ستار

    پیپلز پارٹی نےغیر قانونی کاموں میں رکاوٹ بننے پر کامران ٹیسو ری کو عہدے سے ہٹایا،فاروق ستار

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ان کے عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ پیپلز پارٹی کے مبینہ غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

    کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے منصب سے ہٹانے کی اصل وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہئیں انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت کو کامران ٹیسوری سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، جیسا کہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں، تو پھر انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا،پیپلز پارٹی نے کامران ٹیسوری کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ ان کے مبینہ غیر قانونی اقدامات اور مفادات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے تھے، بلدیاتی انتخابات سے قبل کامران ٹیسوری کو دوبارہ گورنر سندھ بنایا جانا چاہیے تاکہ صوبے میں شفاف اور منصفانہ سیاسی ما حول یقینی بنایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ بالخصوص اندرون سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کی سیاسی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس جماعت کا خاتمہ شروع ہو جائے گا آئین کے آرٹیکل 140-A پر عملدرآمد ایم کیو ایم پاکستان کا گزشتہ 30 برس سے بنیادی مطالبہ ہے جبکہ 28ویں آئینی ترمیم بھی ان کی جماعت کا پیش کردہ تصور ہے، جسے آج نہیں تو کل نافذ کرنا پڑے گا، مقامی حکومتوں کے اختیارات کے معاملے پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی ایم کیو ایم کے مؤقف کی تائید کر رہی ہیں۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کراچی میں زمینوں پر قبضوں اور مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہائیکور ٹ کے فیصلے کے باوجود بعض منصوبوں کو این او سی کیسے جاری کیے گئے 62 ایکڑ پر مشتمل ہل پارک کی زمین کو قانونی جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تا ہم اب ایسے اقدامات مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

    فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تمام زمینوں کی لیز کا اختیار کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے پاس ہونا چاہیے کراچی کو وفاق کے زیر انتظا م دینے کی بحث نئی نہیں، کیونکہ 1947 سے 1970 تک یہ شہر وفاقی نگرانی میں رہا ہے قبضہ مافیا نے شہر کے وسائل کو نقصان پہنچایا اور اب کراچی کے عوام ایسے عناصر کو معاف نہیں کریں گے، ایم کیو ایم قبضہ مافیا کو کھلا چیلنج دیتی ہے اور شہر میں جہاں کہیں بھی زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی سرگرمیاں ہوں گی، ان کے خلاف آواز بلند کی جائے گی،بعض جماعتیں، خصوصاً جماعت اسلامی، قبضوں کے بعض معاملات پر خاموش کیوں ہیں؟-

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 18 برس کے دوران کراچی کو قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں جبکہ شہر کی پہاڑیوں کو کاٹ کر پلاٹ نکالے جا رہے ہیں اور انہیں مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے کراچی بتدریج جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو پہاڑ فروخت کر دیے گئے اور بعد میں انہیں خود ہی پہاڑ کاٹنے کا کہا گیا۔

    انہوں نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کریں ان کا الزام تھا کہ کے ایم سی کے بعض افسران قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں فاروق ستار نے یاد دلایا کہ جب وہ خود میئر کراچی تھے تو انہوں نے ہل پارک کی اراضی پر ہونے والے قبضے ختم کرائے تھے ایم کیو ایم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی اور کراچی کے حقوق، اختیارات اور وسائل کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

  • کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا

    کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا

    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں خالد بن ولید روڈ کے قریب مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک مشتبہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کو علی الصبح طارق روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص ایک بنگلے میں قائم ٹریول ایجنسی کے دفتر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا تھافیروز آباد تھانے کےایس ایچ او عدیل افضل نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس موقعے پر پہنچی لیکن ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسی ٹریول ایجنسی کے ملازم کے طور پر ہوئی ہے جو گزشتہ 5 برس سے ادارے کے ساتھ کام کر رہا تھا ملزم نے مبینہ طور پر دفتر میں داخل ہونے کے لیے چابی کی نقل تیار کر رکھی تھی جب مالک مکان کو شبہ ہوا کہ بنگلے کے اندر کوئی موجود ہے تو اس نے فوری طور پر مددگار 15 اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچی اور بنگلے کا محاصرہ کر لیاپولیس حکام کے مطابق ملزم نے خود کو واش روم میں بند کر لیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے خود پر فائر کر لیالاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • سونا مزید مہنگا، چاندی کی قیمت میں کمی

    ہفتے کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اب ایک تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی جس کےبعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے فی تولہ ہو گئی،فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے ہوگئی۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 75.29 ڈالر ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹ میں 21 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی 8013 روپے اور فی 10 گرام چاندی کے نرخ 18 روپے کی کمی سے 6869 روپے کی سطح پر آ گئے۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا بڑھنا اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ مقامی بازار میں سونا مہنگا ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں، اور موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • کھالوں کے پیچھے لگنے والی جماعت اسلامی کو  ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے،سعدیہ جاوید

    کھالوں کے پیچھے لگنے والی جماعت اسلامی کو ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے،سعدیہ جاوید

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جہاں جماعتِ اسلامی نے کام نہیں کیا، وہاں جیالے میئر نے کام کر کے دکھایا۔

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سارا دن سیاسی جماعتوں پر الزامات لگانے والے گلگت بلتستان میں اتحادی بن جاتے ہیں اور سارا دن پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے آج صدر زرداری سے ہی مطالبات کر رہے ہیں، صدر زرداری نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا پیغام دیا اور آج بھی اُن کا مؤقف یہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں، ادارے مل کر ترقی اور استحکام دیں،ترجمان سندھ حکومت نے سوال کیا کہ آمروں کے ادوار میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے کس منہ سے ہمیں بی ٹیم کہہ رہے ہیں،عید الاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات سب کے سامنے ہیں، سالڈ ویسٹ کی گاڑیوں پر اپنے جھنڈے لگانے اور کھالیں جمع کرنے والی جماعتِ اسلامی کو کارکردگی نظر نہیں آتی، عوامی خدمت کے بجائے کھالوں کے پیچھے لگنے والوں کو اپنا نظام اور ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے، سالڈ ویسٹ بورڈ نے 3 دنوں میں 1 لاکھ 70 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائیں،