Baaghi TV

Category: کراچی

  • الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کیخلاف کاروائی کیوں رکی ہوئی ہے؟ وکیل نے بتا دیا

    الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کیخلاف کاروائی کیوں رکی ہوئی ہے؟ وکیل نے بتا دیا

    الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کیخلاف کاروائی کیوں رکی ہوئی ہے؟ وکیل نے بتا دیا

    سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    فیصل واوَڈا کے وکیل ، نمائندہ الیکشن کمیشن سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے نمائندہ ای سی سے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کون پیش ہوگا ؟ کیا الیکشن کمیشن کا وکیل آئے گا یا اٹارنی جنرل آفس دلائل دے گا؟ نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا وکیل موجود نہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کیس چلائیں گے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ تاریخ دے دیں، آئندہ سماعت پر یہ مسئلہ حل کرلیں گے، عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن میں کیا کارروائی چل رہی ہے ؟ وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں کچھ نہیں ہو رہا،عدالت نے الیکشن کمیشن، ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

  • آمنہ الیاس نے کراچی کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کر کے مداحوں کے دل جیت لئے

    آمنہ الیاس نے کراچی کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کر کے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کا کہنا ہے کہ پان تھوکنے کے مسئلے کو کراچی میں معمولی سمجھا گیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہاجا تا ہے معاشرتی و سماجی مسائل پر مزاحیہ اور منفرد طریقے میں آواز اٹھانے پر صارفین اداکارہ کی خوب حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں تاہم آمنہ الیاس نے ایک بار پھر کراچی کے مسئلے کو اجا گر کر کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لیہے-

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے مزاحیہ انداز میں اپنی ویڈیو کے ذریعے سڑکوں پر پان تھوکنے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے-ویڈیو میں آمنہ الیاس ایک ایسے آدمی سے راستہ پوچھتی ہیں جو پان کھا رہا ہے اور وہ آدمی پراستہ بتانے کے ساتھ ساتھ بار بار سڑک پر تھوک بھی رہا ہے-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ یہ رنگ کرنے والے صرف ’لال‘ رنگ کا انتخاب کرتے ہیں پان تھوکنے کے مسئلے کو کراچی میں معمولی سمجھا گیا۔

    واضح رہے کہ آمنہ الیاس عالمگیر وبا کورونا کا بھی شکار ہو چکی ہیں جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر دی تھی-

    خیال رہے کہ اس سے قبل حاجرہ یامین نے بھی ایک ویڈیو میں کراچی کے مسائل کی وجوہات اور ان کا حل بتایا ہے اور انہوں نے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کیا مشورہ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا جو کلچر ہے نا یہ ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہڈئیر کراچی، مجھے نہیں پتا تم نے چپ رہنا کب سیکھا، تب جب بچپن میں تمہیں سوال کرنے سے روکا گیا؟ یا شاید تب جب تمہیں احساس ہوا کہ دیواروں پر پان کی پیکوں کے بیچ معصوم خون بھی ہے یا پھر شاید تب جب تمہارے سر پر کسی نے پستول رکھ دی اور تمہیں جان اور مال کے بیچ میں سے کسی ایک کو چننا پڑا۔

    ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا کلچر ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے حاجرہ یامین

  • این اے 249، سندھ حکومت کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

    این اے 249، سندھ حکومت کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

    سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کراچی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محکمہ صحت سندھ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں انتخاب ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے الیکشن ملتوی کردئیے جائیں، حلقے میں کورونا کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح تین سے 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں 400 مریض زیر علاج ہیں، ایسے حالات میں کارنر میٹنگ، ریلیاں، جلسے، جلوس سے کیسز بڑھیں گے۔محکمہ صحت سندھ نے خط میں کہا ہے کہ انتخابی مہم میں دوسرے صوبوں سے بھی لوگوں کی آمدورفت جاری ہے، انتخابات ملتوی نہ کیے تو اموات میں اضافہ اور اسپتالوں میں جگہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کسی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے، الیکشن سرگرمیاں کورونا صورت حال کو مزید خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔خط کے متن کے مطابق حکومت سندھ کا محکمہ صحت کورونا کی خراب صورت حال کا مقابلہ نہیں کرسکے گا، 29 اپریل کو ضمنی الیکشن کو کورونا لہر ٹوٹنے تک ملتوی کیا جائے۔

  • اہل ایمان کو کامیاب ہڑتال پر مبارک آباد پیش کرتے ہیں : جمعیت علماء اسلام سندھ

    اہل ایمان کو کامیاب ہڑتال پر مبارک آباد پیش کرتے ہیں : جمعیت علماء اسلام سندھ

    جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبد المنا ن انور نقشبندی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ عاشقان مصطفی کو گولیوں سے بھونا گیا ہے سیکڑوں عاشق مصطفی شہید کردیے گئے ہیں جمعیت علماء اسلام س نے ہمیشہ اسلام کی بات کی ہے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظا م کی بات کی ہے حکومت کے وزیروں نے پہلے ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے اور معاہدے کئے اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن کیا گیا حکومت اس مسئلہ کو افھام اور تفھیم اور علماء اکرام کے مشورے سے حل کرسکتی تھی لیکن حکومت کی ھڑ دھرمی نے سینکڑوں مسلمانوں کی جانیں لیں ،حکومت وقت شہداء اور زخمیوں کی ہر طرح سے معاونت کرے ،جن وزراء نے معاہدے کئے اور شیخ رشید کو برطرف کرکے شہداء کے قاتل کی ایف ائی آر شیخ رشید پر کاٹی جائے ،جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی ہے اور ان کافروں کو اور یہودیوں کے خلاف اور ان کے الہ کار کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے حتی کے قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کو اسی سال کی ضعیف العمر میں ناموس رسالت کی پاداش میں شہید کردیا گیا ، حضور سرور کونینؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،اس وقت پوری دنیا کے مسلمان سرآپا احتجاج ہیں ،فرانس اس طرح کی بے ہودہ حرکتیں کر کے دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتاہے ، عالمی تنظیموں نے اگر ملکر اس گستاخی کا نوٹس نا لیا توپورا عالم اسلام اس گستاخی پر خاموش نہیں بیٹھے گا ،اسلام تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو جن کی وہ پرستش کرتے ہیں انہیں برا بھلا کہنے سے منع کرتا ہے ،آپ ؐ کا ارشاد ہے اگر تم ان کے باطل خدا کو برا بھلا کہو گے تو وہ تمھارے سچے خدا کو جھٹلائیں گے ،مسلم حکمران غیر ت ایمانی کا ثبوت دیں ،اور فرانس میں ہونے والی گستاخی کا منہ توڑ جواب دیں کہ آئندہ کسی کو اس قسم کی حرکت کرنے کا خیال بھی دل دماغ میں نا آسکے ،مسلم حکمران اور امت مسلمہ آقا کی ناموس اور آقا دو جہان کی عزت توقیر کے لئے میدان عمل میں نکلیں اگر مسلمان آقا کی ناموس پر پہرا نہیں دے سکتے تو اپنے ایمان کی خیر منائیں ۔
    اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی سیکٹری اطلاعا ت مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ، صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی اور دیگر رہنمائوں نے بھی فرانس میں ہونے والی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

  • جماعت اسلامی کے تحت 21 اپریل کو جلسے کی تیاریاں عروج پر

    جماعت اسلامی کے تحت 21 اپریل کو جلسے کی تیاریاں عروج پر

    تفصیلات کے مطابق 21اپریل بروز بدھ 5بجے شام منعقدہونیوالے جلسہ عام بسلسلہ حق دو کراچی مہم ضلع شمالی سندھی ہوٹل نیوکراچی پرہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں پورے علاقے میں بینرز،ر جنڈے آویزاںاور ہیڈزبل کی تقسیم،جماعت اسلامی ضلع شمالی کے رہنمائوں نے مختلف علاقوں نارتھ کراچی،نیوکراچی،سرجانی ٹائون،گلشن معمار،احسن آباد،گجرو،تیسرٹائون اورگڈاپ کا دورہ کرکے مختلف برادریوںکے معزین سے ملاقاتیں کر کے انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی،برادریوں نے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی یقین دیانی کرائی،جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے سندھی ہوٹل میںجلسہ گاہ کادورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری فیصل جمیل ،سیکریٹری اطلاعات نیک محمد،چیئرمین لیگل ایڈپبلک ایڈکمیٹی ذکرالرحمن،جنرل سیکریٹری غضنفر علی،وائس چیئرمین لیگل ایڈاور کارکنان موجود تھے۔
    امیر ضلع شمالی نے کہا کہ جلسہ مستقبل کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوگاجلسے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کریگی۔جلسے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف ودیگررہنماں خطاب کریں گے۔

  • سید مصطفی کمال کی یوسی 23 ضیاء کالونی آمد، سابق قومی اسمبلی امیدوار حاجی برقی سے ملاقات

    سید مصطفی کمال کی یوسی 23 ضیاء کالونی آمد، سابق قومی اسمبلی امیدوار حاجی برقی سے ملاقات

    چیئرمین سید مصطفی کمال کی یوسی 23 ضیاء کالونی آمد، سابق قومی اسمبلی کے امیدوار و سابق کونسلر ضیاء کالونی حاجی برقی صاحب سے ملاقات، حاجی برقی صاحب کی جانب سے ضمنی الیکشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی، اس موقع پر وائس چیئرمین سید حفیظ الدین و دیگر بھی موجود ہیں۔‏
    انہوں نے مزید کہا کہ ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نا ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، بلدیہ کے لیے سو بستر کا دل کا ہسپتال بنایا، درجنوں پارک بنائے لیکن میری نظامت کی مدت ختم ہوتے ہی سب ختم ہوگیا۔

  • حکومت اور مظاہرین سے پرزور اپیل ہے کہ دونوں جانب سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے،مصطفیٰ کمال

    حکومت اور مظاہرین سے پرزور اپیل ہے کہ دونوں جانب سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے،مصطفیٰ کمال

    مورخہ 19 اپریل 2021 کی ہڑتال پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاسدارِ ناموس رسالت ﷺ ہے اور موجودہ صورتحال کو شدید تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کی زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی حکومت اور مظاہرین سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کی حرمت کا خیال رکھیں اور دونوں جانب سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ حکومت اہم وفاقی وزراء اور علماء کرام کے ہمراہ مظاہرین سے مذاکرات کریں اور حالات کی بہتری کے لیے کام کریں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ خاتم النبیین ﷺ کا احترام تمام مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ اقوام عالم عالمی پائیدار امن کے لیے اس بات کو یقینی بنائے کہ آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا کر دہشتگردی نہ کی جائے۔ سید مصطفیٰ کمال نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے حکومت وقت سے تمام شہداء کے لواحقین کے لیے مالی معاونت کا بھی مطالبہ کیا۔

  • این اے 249 میں ضمنی الیکشن، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

    این اے 249 میں ضمنی الیکشن، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

    کراچی کے حلقہ این اے 249میں ضمنی الیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، امجد آفریدی کی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ملک شہزاد اعوان کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نوید انتھونی کو بھی وارننگ جاری کردی گئی ۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن سے پہلے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اس بار تنازع کی وجہ بنے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ جو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کی انتخابی مہم کے چلانے حلقے میں پہنچ گئے ۔ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن ایک بار پھر حرکت میں آیا اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ملک شہزاد اعوان کو وارننگ لیٹر ز جاری کردیئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادرخان مندوخیل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر رکن سندھ اسمبلی نوید انتھونی کو بھی وارننگ لیٹر دیدیا ہے ۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کو حلقے سے نکالنے کا حکم بھی دیا تھا اور خود امجد آفریدی بھی تین نوٹس وصول کرچکے ہیں۔

  • ناصر درانی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،راجہ اظہار

    ناصر درانی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،راجہ اظہار

    پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے راجہ اظہار نے ٹویٹ کیا اور نہایت ہی افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا۔‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، ناصر درانی محب وطن اور ایماندار پولیس افسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔امین!
    یاد رہے کے ایم ایس میو اسپتال کے مطابق ناصر دورانی سربراہ پنجاب پولیس ریفارمز بھی تعینات رہے، سابق ‏آئی جی کے پی کے گذشتہ ایک ماہ سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر دورانی کو سانس لینے دشواری سمیت ‏متعدد مسائل کا سامنا تھا اور وہ آج کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

  • پی ٹی آئی کی حکومت نکمی اورحکومتی وزراء نابالغ اور کرپٹ ہیں,الطاف شکور

    پی ٹی آئی کی حکومت نکمی اورحکومتی وزراء نابالغ اور کرپٹ ہیں,الطاف شکور

    پی ٹی آئی کی حکومت نکمی اورحکومتی وزراء نابالغ اور کرپٹ ہیں:الطاف شکور
    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک نکمی حکومت ہے، حکومتی وزراء نابالغ اور کرپٹ ہیں۔ عمران خان جھوٹے وعدوں کے چیمپئن بن چکے ہیں، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کا وعدہ کرنے کے بعد یوٹرن لے کر اس بات پر مہر تصدیق ثبت کر چکے ہیں۔ ان کی ٹیم کرپشن میں مصروف رہتی ہے اور پارٹ ٹائم حکومتی امور کو سر انجام دیتی ہے۔ ایک دن جس پارٹی پر بلا جواز یہ پابندی لگاتے ہیں اگلے دن ان کے ساتھ مذاکرات کے دور چلائے جاتے ہیں۔ حکومت نے جان بوجھ کر معاملے کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ٹی ایل پی نے ایسا کیا کر دیا ہے کہ شیخ رشید اسے دو دن میں تحلیل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں؟ سعد رضوی کو زبردستی مجرم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں۔ حکومت نے حالات جان بوجھ کر خراب کئے، سعد رضوی کو اغوا کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔موجودہ صورت حال حکومت کی وجہ سے ہے، دونوں طرف گرنے والا لہو مسلمانوں کا ہے۔ انہوں نے بھونڈے طریقے سے معاملات کو ہینڈل کیا جو بیک فائر کر گیا۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ ہے کہ حکومت سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کرے۔ گرفتاریوں کو ظاہر کیا جائے اور تھانوں میں احتجاج کرنے والوں پر تشدد بند کیا جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں موجودہ صورتحال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ یہ حکومت منہ پہ رام رام اور بغل میں چھری کی بہترین مثال ہے۔ لال مسجد جیسے سانحے سے ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔ اکڑی ہوئی گردنوں نے پاکستانی عوام پر براہ راست فائرنگ کرنے کا حکم دیا۔ مغربی طاقتوں کی ایما پر عوام پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔ انہیں طبی سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں جس سے المناک اموات میں اضافہ ہوا۔ میڈیا پر حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ یک طرفہ پروپیگنڈہ مہم چلا کر حکومت معصوم نہ بنے۔ اس حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے ہی لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے۔ عمران خان مکافات عمل کے لئے تیار ہو جائیں۔سیلانی والے بکرا کھلاتے ہیں۔ میڈیا پر بلیک آوٹ ہے۔ یک طرفہ رپورٹنگ ہو رہی ہے۔