وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14109 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4556 ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ آج مزید 351 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260679 ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ اب تک 3487616 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 273465 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 8230 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 7818 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 403 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 372 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبے کے 737 نئے کیسز میں سے 398 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 227، ضلع جنوبی 87، ملیر 57، کورنگی 17، ضلع وسطی 8 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دیگر اضلاع میں حیدرآباد 102، شکارپور 58، لاڑکانہ 39، قمبر 15، ٹھٹھہ 13، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد اور نوشہروفیروز12۔12، سجاول 11، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار 9 ۔ 9، دادو اور جیکب آباد 8 ۔ 8، بدین اور جامشورو7۔7، ٹنڈو محمد خان 5، خیرپور، سکھر اور میرپور خاص 3۔3، سانگھڑ 2 اور عمرکوٹ سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Category: کراچی
-

سندھ ہائی کورٹ بار کا ملک میں جاری تشدد پر اظہار تشویش حکومت کے اقدام پر بھی بات کردی
سندھ ہائی کورٹ بار کا ملک میں جاری تشدد پر اظہار تشویش حکومت کے اقدام پر بھی بات کردی
باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ بار نے مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور مار دھاڑ کی شدید مزمت کی ہے . سندھ ہائی کورٹ بار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ .مذہبی جذبات کا کسی طرح بھی سیاسی طور پر استعمال کرنا اور اس سے عوام، ملک اور ریاست کو نقصان پہنچانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے . اس معاملے کا حل مذاکرات اور افہا م و تفہیم اور پر امن طریقے سے نکالا جانا چاہیے .
بار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے . بار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد قسمتی سے کچھ طاقتیں مذہبی جماعتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں .اور انہیں ہھتیار بند کرتی رہی ہیں. اس بات کا واضح ثبوت جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کی اس رپورٹ میں ملتا ہے . جس میں کالعدم تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے میں ذکر کیا گیا ہے .

مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اس سارے معاملے میں ناکامی بھی قابل مذمت ہے . جو کہ اس معاملے کو پر سکون اور افہام تفہیم سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے . سندھ ہائی کورٹ بار نے مزید ٹی ایل پی کے اس بیان کو بھی مسترد کیا جب وہ چیف آف آرمی اور چیف جسٹس کے خلاف فتوے دیتی رہی .تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
-

کرونا وائرس سے بچاوَ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، فریال تالپور
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوالی فریال تالپور نے محکمہ صحت کی جانب سے کراچی آرٹس کاوَنسل میں قائم ویکسینیشن سینٹر پہنچ کر ویکسینیشن کروائی کووڈ-19 سے بچاوَ کی ویکسین کا پہلی خوراک گذشتہ ماہ 29 مارچ کو لگوائی تھی عوام کو اپیل ہے، کرونا وائرس سے بچاوَ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کری۔

50 سال سے زائد عمر کے شہری ویکسینیشن کروائیں، جو مفت فراہم کی جارہی ہے۔ عوام ویکسینیشن کے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں، اپنی، اپنے اہلخانہ اور گردونواح کے لوگوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال، ایم پی ایز قاسم سراج سومرو اور سعدیہ جاوید، اور کراچی آرٹس کاوَنسل کے صدر احمد شاہ بھی موجود تھے۔ -

ڈمپر کی زد میں آکر 2 افراد کی ہلاکت پر راجہ اظہر کا اظہار افسوس و مذمت
قیوم آباد ڈمپر کی زد میں آکر 2 افراد کی ہلاکت کا واقعہ، واقعے پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا اظہار افسوس و مذمت قیوم آباد شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کے نتیجے میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔ بڑی گاڑیوں کیلئے کوئی باقاعدہ ٹریفک روٹ پلین تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے۔ متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
-

ختم نبوت اور ناموس رسالت پر ہمارا یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے, ڈاکٹر فاروق ستار
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا ملکی موجودہ صورتحال اور گزشتہ روز حکومت کی جانب سے لاھور میں کیے گئے غیر دانشمندانہ اقدام پر اظہار تشویش اور افسوس ہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر ہمارا یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ حکومت ہوش مندی اور دانش مندی سے کام لے اور معاملے کے متعلقہ فریق سے بات چیت کر کے مسئلہ کو حل کرے۔ وزیراعظم عمران خان فوری طورپر اپنے اہم وزراء کو علمائے کرام سے مذاکرات کیلئے بھیجیں. مظاہرین سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ۔ ہر طرح کی اشتعال انگیزی سے پرہیز کریں۔ ہنگامہ آرائی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر حکومت متاثرین اور ورثا کی مالی طور پر مدد کرے۔جاں بحق ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام نہایت ضروری ہے اور مغرب کو بھی اب اس مذہبی تقسیم سے بچنے کا حل نکالنا ہو گا۔
-

400ارب اکھٹے کرکے دینے کے باواجود کراچی کے مسائل کو حل نہیں کیا جارہا، کنور نوید جمیل
ایم کیوایم پارلمانی لیڈر کنور نوید جمیل کی پریس کانفرنس میں شرکت پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ اور دیگر لیڈرز بھی شریک۔پریس کانفرنس میں کہا سندھ کے وزیر تعلیم نے کہاتھاکہ میری لاش سے گزر کر یہ یونیورسٹی بنے گے وزیراعظم شاہد خان عباسی نے یہ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا بلکہ اس کے لیے پیسے رکھے گے وزیراعظم عمران نے اس یونیورسٹی بنانے کے پروجکیٹ جاری رکھا ہے ایک ارب ,,70کڑوڑ رکھے اس زمین سندھ حکومت کو پسیے دے جائے گےڈھائی سال سے ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہےسندھ اسمبلی سےحیدراباد کے قرادا پاس کر آئی گی ہے پانچ سال ہوگے ہم اردے کے طور پر پاکستانی اور سندھی ہے ہم نے اس کے باجود تحریک چلائی جب اسلام آباد کو کیپٹل بنایا جاریا تھاکراچی کو صوبہ بنایا جارہا تھاہمارے بزرگوں نے سندھ میں رہنے کو ترجی دی 400ارب کے ٹیکسز اکھٹے کر کے دے ہیں یونیو رسٹی پر سندھ حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوگا تین سال سے جگہ نہیں دے رہیں 400ارب اکھٹے کرکے دینے کے باواجود کراچی کے مسائل کو حل نہیں کیا جارہا ہے بلدیاتی اداروں سمیت دیگر اداروں میں متصب افسران کو تعنیات کیا گیا جو رشوت وصول کر رہیں ہم اٹھارویں ترمم پیپلزپارٹی سے مل حمایت کی تھی سب ست زائدہ نقصان ہوا رہا ہے ہم کہتے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی بات کرینگے وفاق فنڈز دے رہا ہے شہریوں تک نہیں پہنچائے جارہیں۔
-

حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا،ہم سب کے دلوں میں رسول اکرم ؐکی عزت اور جذبات ہیں، ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ میں پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے، اگر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی والے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ڈیل کی بات درست نہیں، خورشید شاہ ایک عرصہ سے جیل میں ہیں،سندھ میں کورونا کیسز پھیل رہے ہیں، لگتا ہے وفاق ایکشن نہیں لے گا اور ہمیں ہی اس وبا سے نکالنے کا راستہ نکالنا ہو گا۔
پیر کو عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کے دلوں میں رسول اکرم ؐکی عزت اور جذبات ہیں، ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، گزشتہ روز لاہور میں جو کچھ ہوا اس کے رد عمل میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ہم نے سندھ میں مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں، ہمارے کسی بھی عمل سے دوسروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہئیں، سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان بند کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکا جائیگا، پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے، اگر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، حکومت اب بھی صورتحال پر وقتی قابو پانے کیلئے ان سے معاہدہ کر لے گی اور غلط کرے گی، وقتی فائدہ لینے کے لیے ایسی کوئی چیز نہ کریں جو ممکن نہ ہو اور اس کا بعد میں اس کا نقصان ہو،اس معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے -

سندھ کی تعلیم کے دشمن سندھ کے ہی وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں،حلیم عادل شیخ
قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس ہوئی۔ پریس کانفرنس میں متحدہ کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلاول غفار سمیت دیگر بھی شریک تھے۔پریسکانفرنس میں حلیم عادل شیخ نے کہا جب سے سندھ کی یونیو رسٹیاں وزیر اعلیٰ کے پاس گئی ہے کرپشن بڑھ گئی ہے.وائس چانسلر سے لیکر تمام افسران کے تبادلے سیاسی بنیادوں پر ہورہے ہیں.حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے 7۔1 بلین روپے رکھ دیئے گئے ہیں.وزیر اعلیٰ کے پاس جولائی 2020 سے سمری پڑے ہے سائن نہیں ہوئی.اگر اومنی گروپ کی سمری ہوتی، یا نوریا آباد کیمپٹو پاور پلانٹ کی ہوتی تو سائن ہوجاتی ہے یہ پروجیکٹ وزیر اعظم نے منظور کیا تھا لیکن آج تک سمری پاس نہیں ہوئی.وزیر اعلیٰ جواب دیں کیا اس سمری میں بھی آپ کو شیئر چاہیے،وفاقی حکومت کی جانب سے پئسے رکھ دیئے ہیں ایچ اے سی بھی تیار ہے لیکن سندھ کی تعلیم کے دشمن سندھ کے ہی وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں.سندھ کی عوام کو یہ کرپٹ ٹولا گمراہ کر رہے ہیں ہمارے ہر پروجیکٹ اور پیکیج کو روکنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے .نہ خود کچھ کرتے ہیں نہ ہمیں کچھ کرنے دیتے ہیں.کنور نوید جمیل ایم کیو ایم 18وین ترمیم کے بعد تعلیم کا سبجیکٹ صوبائی ہے.وزیر اعلیٰ سندھ نے کہہ دیا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی ان کی لاش سے گذر کر بنے گی ہم نے نواز شریف سے درخواست کی تھی انہوں نے اعلان کیا تھا اور بجیٹ میں پئسے بھی رکھے تھے حلیم عادل شیخ نے کہا جب عمران خان کی حکومت آئی تو حیدرآباد کی عوام کیلئے یونیورسٹی کا افتتاح کیا.وزیر اعظم نے بتایا کہ ایک ارب ستر کروڑ روپے دیئے جاچکے ہیں.ہم نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے زمین کا مسئلا حل کیا جائے .وفاقی حکومت یونیورسٹی کی زمین سندھ سے مفت میں نہیں مانگ رہی ہے .وفاقی حکومت اس زمین کے پئسے ادا کرے گی اڈائی سال کا عرصہ گذر گیا ہے لیکن مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں.سندھ اسمبلی میں حیدرآباد یونیورسٹی کی قرارداد پاس کروائی تھی.پانچ سال ہوگئے ہیں ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا ہے،ہم سندھ میں رہنے والے پاکستانی سندھی ہیں ہم نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی اور پاکستان آئے.یحییٰ خان کراچی کو الگ صوبہ بنا کر دے رہے تھے .لیکن ہمارے بزرگوں نے سندھ اس بات کی مخالفت کی سندھ میں شامل رہنے کو ترجیع دی ایک نوٹیفیشن کے ذریعے کراچی کو سندھ میں شامل کیا.سندھ کے بجیٹ میں اس سال بھی چار سو ارب روپے کراچی اربن شہروں نے ٹیکس جمع کر کے سندھ حکومت کو دیا ہے.حیدرآباد یونیورسٹی میں صوبائی حکومت کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہونا ہے لیکن تین سال سے ٹالا جارہا ہے.
-

ٹرپل سینچری بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیے 47 برس بیت گئے, جاوید میانداد
پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو کم عمری میں ٹرپل سینچری بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیے 47 برس بیت گئے۔ جاوید میانداد کے 47 برس قبل آج ہی کے دن بنائے گئے اس ورلڈ ریکارڈ کی یاد آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری جاوید میاندار کی تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ آج سے ٹھیک 47 برس قبل جاوید میانداد نے کم عمری میں ٹرپل سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔یہ بھی کہا گیا کہ جاوید میانداد نے آج کے دن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 311 رنز اسکور کیے تھے۔جاوید میانداد نے یہ ریکارڈ 17 برس اور 310 دن کی عمر میں اپنے نام کیا تھا۔جاوید میانداد ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 611 منٹ کریز پر موجود رہے، ان کی اس ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت مخالف ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔
-

مارکیٹوں کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولنا چاہتے ہیں : محمود حامد
آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کی دو روز کی کی چھٹی فوری طور پر ختم کی جائے اور دس رمضان المبارک کے بعد کراچی میں ریٹیل مارکیٹیں رات دو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام آسانی سے عیدالفطر کی خریداری کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد،سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ،نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ، جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے پیر کو جاری کردہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے مسئلے پر فوری طور پر کراچی چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لے اور مارکیٹوں سے متعلق تمام فیصلے چیمبر کی مشاورت سے کئے جائیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی خرید وفروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اسی لیے ہم مارکیٹوں کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولنا چاہتے ہیں۔
