Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟

    کراچی سے گرفتار بھتہ خور نے 5 سال میں کتنا بھتہ لیا؟

    سی ٹی ڈی نے شہر قائد میں بھتہ خوری میں ملوث کالعدم بی ایل اے سےمنسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج سعیدآباد ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے سے منسلک بین الصوبائی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت دہشت گرد محمد آصف بروہی عرف ڈان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزم کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے، دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے بی ایل اے وڈھ میں قائم ٹریننگ سینٹر میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، سال 2012 سے2017 تک کراچی میں اغوا برائے تاوان کی 16 بڑی وارداتیں کی جبکہ سال2011 سے لیکر 2019 تک سات افرادکاقتل کیا۔دہشت گرد نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس عرصے میں تاجروں ،کاروباری افراد کو اغوا کرکے بھاری تاوان لیا، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے5سال میں 5 کروڑ 70 لاکھ روپےتاوان وصول کیا، تاوان وصول کرنےکےبعدمغویوں کو رہاکیاگیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی جانب سے دئیے گئے بیان کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے، جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں.

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گرد الود ہوا 35سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران اورافغانستان سےمغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہواکی رفتارمیں اضافےکا امکان ہے، افغانستان سے گرد الود ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسوقت مغربی سمت سے ہوا 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے ، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے کم ہوکر13 فیصد رہ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کل دوپہرتک گردآلودہوائیں چلیں گی ، ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اورکہیں ہواؤں کی رفتارمیں اضافہ متوقع ہے۔دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز شہید بینظیر آباداور چھور 43، دادو اور مٹھی 42 ، جیکب آباد، سکھر اور موہنجوداڑو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • دن 12 سے رات 12 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے

    دن 12 سے رات 12 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے

    کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے سندھ حکومت سے دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے رابطہ کیا، اس دوران مارکیٹوں کی بندش اور اوقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر زبیرموتی والا نے مطالبہ کیا کہ دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے، کوروناوائرس کی وجہ سے تاجروں کا گذشتہ سال بھی خراب گیا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص اوقات کار اور مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں کا دیوالیہ نکل جائے گا۔سعیدغنی اور مرتضی وہاب نے تاجروں کے مسائل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 16 اپریل کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں تجارتی سرگرمیاں اب جمعے کی جگہ ہفتہ اور اتوار مکمل بند ہوں گی جبکہ مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے کھولنے کے اوقات کار سحری سے شام 6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

  • تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، گورنر سندھ

    تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، گورنر سندھ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی کچھ باتیں مانی ہیں اور کچھ ان کو سمجھائی ہیں۔کراچی میں ڈاکٹر مسرور سیال کے گھر پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے مسلم لیڈرز کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ فرانس کے صدر نے مذہب کی توہین کی جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، ہولوکاسٹ کے خلاف بات کرنے پر دل آزاری سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی کے غلام ہیں ان کی حرمت سب سے اہم ہے اور نبی کے صدقے ہم ہیں۔سندھ کی حالت زار سے متعلق گورنر نے کہا کہ سندھ آج بھی پسماندہ صوبہ ہے لیکن ہم یہاں کے لوگوں کی تکالیف کو کم کریں گے۔ ہم سندھ کے لوگوں کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور وفاق میں ایک حکومت ہونا ضروری نہیں کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کی ذمہ داری زیادہ آتی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ٹھٹہ کا دورہ عمران خان کی خواہش پر کرنے جا رہا ہوں جس کی رپورٹ وزیراعظم کو دوں گا۔ وزیراعظم آئندہ سندھ کے دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل گورنر سندھ نے پی ٹی آئی ملیر کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال سے چچا کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر رہنما بھی ساتھ تھے.

  • لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،سندھ ہائیکورٹ برہم وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،سندھ ہائیکورٹ برہم وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ امین کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو لاپتہ امین کا اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔
    جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ امین کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ ایک پیج کی پیشرفت رپورٹ لائیں ہیں۔ چھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ایک بیج کی پیشرفت سے لگ رہا ہے کتنی کوشش کی ہوگی۔کیا شہری کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ابھی تک نادرا نے شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نادرا حکام کو مارچ کے مہینے میں حکم دیا گیا تھا۔ نادرا چئیرمین کو شو کاز نوٹس جاری کررہے ہیں۔ چئیرمین نادرا خود آئندہ سماعت پر حاضر ہو کر بتائیں کہ حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری کی ٹریول ہسٹری بھی جمع کروائی جائے۔ عدالت نے سماعت 27 اپریل کے لئے ملتوی کردی۔

  • سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

    سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

    کراچی حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈز کو گرانٹ جاری نا ہونے کے باعث صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے سندھ حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی بورڈز کو 3 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ دینی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے تعلیمی بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں ہے۔چیئرمین سکھر بورڈ مجتبیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر گرانٹ نا ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہو جائے گا، گرانٹ نا ملی تو بورڈ کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے۔حیدر آباد بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے لیکن کوئی جواب تک نہیں ملتا، ادائیگیاں نا ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سکھر اور حیدرآباد کے علاوہ کراچی اور دیگر شہروں کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز بھی گرانٹ کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھ چکے ہیں۔

  • سندھ حکومت کی ایک اور سازش،کے ایم سی کے مختلف شعبہ جات پر قبضے کے نئے منصوبوں پر عملدرآمد۔

    سندھ حکومت کی ایک اور سازش،کے ایم سی کے مختلف شعبہ جات پر قبضے کے نئے منصوبوں پر عملدرآمد۔

    سندھ حکومت کی ایک اور سازش ،کے ایم سی کے مختلف شعبہ جات پر قبضے کے نئے منصوبوں پر عملدرآمد۔
    بلدیہ عظمی کراچی کے آمدن دن بدن بڑھانے، وسائل نچلی سطع پر منتقل کے بجائے صوبائی حکومت نے قبضہ کا منصوبہ پرعملدآمدشروع کردیا ہے،مالی اور انتظامی اختیارات چھینے کے ساتھ ساتھ نئے سرے سے ملازمتوں پر بھرتیاں کرنے کی توقع ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد کی نگرانی میں ایک ایک ادارہ سپرد کرنے کا ہدف دیدیا گیا اس ضمن میں KMCکا ایک ادارہ کراچی اسٹی سٹیویٹ ہارڈز ڈیزاٹ اسپتال کا کنٹرول محکمہ صحت کے حوالے اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، سوبھراج اسپتال، گذرا آباد اسپتال، گذری اسپتال کے ساتھ پانچ دیگر زیر تعمیر اسپتالز بھی محکمہ صحت کے سپرد کیا جائے گا نیپاچورنگی پر تعمیر ہونے والے اسپتال پر پہلے
    ہی سندھ حکومت کا بورڈآویزاں کردیا گیا ہے KMCکا سب سے بڑا عباسی شہید اسپتال بھی حوالے کرنے کی دو رائے موجود ہے ایک حوالے اوردوسرا خراب صورتحال پرسپرد نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد کی ایما پر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بھی آئینی اور قابونی بحران پیدا کرکے تردیسی اور انتظامی عمل معطل ہونے کا جواز بناکر KMDCکو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جانے کا منصوبہ تیار ہوچکا ہے جلد اس پر بھی عملد آمد کیا جائے گاایسی طرح ہاکس بے میں 6.63ایکٹر اراضی سندھ گورٹمنٹ کے پبلک پارنٹر شپ یونٹ کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں نجی ادارے کو مہنگے داموں میں فروخت کیا جانے کا منصوبہ عملدآمدکے لیے تیز ہوگیاہے ایک طرف قیمتی اراضی سندھ حکومت کے سپرد، اوردوسرے جانب KMC کو آمدن سے محروم کیا جارہا ہے، یہ اراضی پیپلز پارٹی کی 1995ء کو مہران فشریز ڈیپارٹمنٹ کو الاٹ کی گئی تھی تاحال زمین خالی ہے، اور تعمیرات نہ ہوسکی،ہاکس بے میں نئے منصوبہ سے قبل ہٹس کی آمدن KMCکو بند کردی گئی ہے تمام ہٹس کی اراضی کی توسیع نہیں کرنے دیا جارہی ہے،شہید بے نظیر پارک KDAکے سپرد کردیا گیا، ابن قاسم پارک کلفٹن، جھیل پارک، چڑیا گھر، سفاری پارکس، اسپورٹس کمپلیکس کے بعض حصوں کو بھی پبلک پارنٹر شپ کے نام پر حوالے کیا جائیگا، کلفٹن کی مچھلی گھر کی تعمیرات کے بعد نجی ادارہ کے سپرد کرنے کا منصوبہ بنا لیاہے کراچی کے سب سے بڑے تجارتی بنیاد پر چلنے والا الددین پارک کی توسیع یا نیلامی کا فیصلہ بھی صوبائی حکومت کریے گی، گڈنی ہلز پارک، سمیت دیگر بھی نگرانی صوبائی حکومت کے سپرد مراحلے وار کی جائے گی۔ KMC کے آمدن میں جارجڈ پارکنگ میں من پسند ٹھیکہ دار کو دینے سے آمدن کم ہونے کی توقع ہے، یوٹیلیٹی ٹیکس کے نام پر آمدن صرف17کروڑ روپے تک محدود ہوگیی ہے، ٹیکس ادائیگی کرنے والے صرف35ہزار سے تجاوز نہیں کرسکے۔ چڑیا گھر، سفاری پارک کی بد انتظامی کے باعث آمدن دن بدن کم ہورہی ہے، وٹرنری ڈیپارٹمنٹ میں آمدنی بڑھانے کے بجائے انتہائی کم ہوچکی ہے،میٹ اور چکن کے دکانداروں کا لائنس بھی فوڈ ڈیپارٹمنٹنے نےاپنے قبضے میں لے لیا ہے، ٹال ٹیکس، لنک روڈ پر ٹیکس فیس کی وصولی پر پہلے ہی DMCملیر نے قبضہ کررکھاہے، کئی بکرا منڈی کی آمدن بھی DMCکے زبردستی اور غیر قانونی قبضے میں ہے، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے بعض شعبہ جات کو پہلے ہی صوبائی حکومت نے KDAاور صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا گیا ہے، انفارمیشن ٹکنالوجی، فوڈ ڈیپارٹمنٹ، انٹرپرائزاینڈ پروموشن، وٹرنری، اسپورٹس کلچر،سٹیٹ، سمیت دیگر شعبہ جات کے بعص حصوں کی آمدن پرسندھ حکومت پہلے ہیقبضہ جماچکی ہے۔مصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے KMCکے تما م ڈیپارٹمنٹ کو ادارے کے وسائل بڑھانے او ر انتہائی خراب صورتحال رکھنے والے اداروں کی تجاوز تیارکرنے کی ہدایت کی ہے وہ جلد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران KMCکے بارے میں چند فیصلے کریں گےتاہم KMCکے ایک سنینئر افسر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے دوران مختلف اداروں کے شعبہ جات اور بعض حصوں کو سندھ حکومت کے سپرد کیا جانےکا منصوبہ پیش کریں گے اور اس کی منظوری حاصل کی جائے گی قبل ازیں وزیر اعلی سندھ کے ایک اجلاس میں KMCکے مالی و انتظامی اختیارات کم کرنے اور آمدن بڑھانے پر زور دیا گیا تھاواضح رہے کہ KMCکی آمد ن کم ہونے اور اکٹرئے ٹیکس میں ملنے والی امداد میں کمی کے باعث 14ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی بروقت ہون میں اصل رکاوٹ سندھ حکومت ہے، اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اب تک واجبات ساڑھے چار ارب روپے پہنچ چکے ہیں۔سندھ حکومت سندھ ہائی کورٹ کے ٖفیصلے پر عملدآمد نہیں کررہی ہے۔

  • ایک منٹ 13 سیکنڈ میں کار کا قیمتی پینل چوری

    ایک منٹ 13 سیکنڈ میں کار کا قیمتی پینل چوری

    شہر قائد کے علاقے ڈیفنس ویو کے قریب چوروں نے ایک منٹ 13 سیکنڈ میں کار کا قیمتی پینل چوری کر لیا، ویڈیو میں نیلی شرٹس میں ملبوس چوروں کے چہرے بھی واضح دکھائی دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس ویو کے قریب کار کا قیمتی پینل چوری کر لیا گیا، چوروں نے ایک منٹ 13 سیکنڈ میں 60 ہزار کا پینل کھولا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔فوٹیج میں موٹر سائیکل پر 2 ملزمان کو واردات کے لیے آتے دیکھا گیا ہے، دونوں نے نیلی شرٹس اور ٹراؤزر پہنے ہیں، ایک ملزم سر سے گنجا ہے اور اس نے ٹنڈ پر چشمہ بھی جمایا ہوا ہے۔فوٹیج کے مطابق واردات کے لیے آئے ملزمان میں سے ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے سائیڈ مرر کے پاس سے گاڑی کا دروازہ ذرا سی دیر اور کوشش سے کھولا، اس کے بعد ملزم نے اندر بیٹھ کر کار کا پینل کھول لیا۔اس دوران دوسرا ملزم موٹر سائیکل سے اتر گلی کے دونوں سروں پر بے چینی میں دیکھتا رہا، اس نے ایک تھیلا بھی لا کر گاڑی میں بیٹھے ساتھی کو دیا، جس نے پینل کھول کر کپڑے کے بیگ میں ڈالا۔فوٹیج کے مطابق ملزمان نے یہ واردات آرام سے کی اور فرار ہو گئے، فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

  • سندھ پولیس کو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست

    سندھ پولیس کو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست

    پولیس کو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست
    وجہ اہلکاروں کو فوری ویکسین لگوانے کو ممکن بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔پولیس گزشتہ سال فروری سے کورونا وائرس کی سخت ڈیوٹیز پر موجود ہے، پولیس سڑکوں، آئیسولیشن مراکز، سیلڈ علاقوں، قبرستان، تجارتی مراکز سمیت دیگر مقامات پر تعینات ہوتے ہیں، اہلکار سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول، قیدیوں کو لائے لے جائے اور مظاہرین کو کنٹرول کرتے ہیں، پولیس اہلکار وی وی آئی پیز، قرنطینہ مراکز، میت کی تدفین، سیلڈ علاقوں کی نگرانی کے علاوہ ایس او پیز پر عمل کرواتے ہیں، پولیس اہلکاروں کے کرونا وائرس کے شکار ہونے کا بڑا خدشہ ہوتا ہے، اس سال پانچ اپریل تک 6366 اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، 24 اہلکار شہید جبکہ 6297 صحت یاب ہوئے ہیں، کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اہلکاروں میں وائرس بڑھنے اور اموات کا خدشہ موجود ہے، اس تناظر میں پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کیا جائے تاکہ وہ فوری ویکسین لگوانے کے اہل ہوں۔

  • ساڑھے 11کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا چوری کیس کی عدالت میں ہوئی سماعت

    ساڑھے 11کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا چوری کیس کی عدالت میں ہوئی سماعت

    ساڑھے 11کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا چوری کیس کی عدالت میں ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ساڑھے 11کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا چوری کیس کی سماعت ہوئی

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جواب جمع کرا دیا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حتمی مشاورت چل رہی ہے، پی ٹی اے سے بھی بات ہو رہی ہے، عدالت نے قانون سازی سے متعلق آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری اطلاعات ڈیٹا پروٹیکشن سے متعلق قانون سازی سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دائر کی گئی درخواست میں طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 10 اپریل کو ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کے لیے ڈارک ویب پر اپلوڈ کیا گیا۔ شہریوں کا حساس ڈیٹا 35 کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ڈیٹا میں موبائل صارفین کا شناختی کارڈ نمبرز، مکمل ایڈریس فون نمبر اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی

    ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ساڑھے11 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے کا انکشاف

    مزید برآں شہریوں کو ڈیٹا بھی فروخت کیا جاسکتا ہے۔ ڈیٹا چوری کے الزام میں ڈپٹی چیئرمین نادرا کو ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی یہ بات سامنے آچکی ہے۔ اعلی حکام اس بات کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔