ملک بھر کے علماء ومشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پا کستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی اور دیگر علماء مشائخ نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک لبیک کے کارکنوں پر تشدد کو فی الفور بند کروا کران کے بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے، ان پر دہشت گردی کے مقدمات ختم کر کے قانون کے مطابق دفعات لگائی جائیں۔
یاست مدینہ کا دعویٰ کر کے اس کے اصولوں سے حکومت کا انحراف کرنا سراسر قران و سنت سے رو گردانی ہے جس کی ملک بھر کے علماء مشائخ بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت متوازن رویہ اختیارکرے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اداروں نے بہت سارے بے گناہ علماء کرام کے نام شامل کرکے ان کو ہراساں کرنے کی پالیسی شروع کر دی ہے جو کہ ناپسندیدہ فعل ہے اور اس سے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت کی فضا پیدا ہو رہی ہے اور ایک پر امن طبقے کو تشدد کی جانب گھسیٹنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے عام آدمی بھی اب حکومتی اقدامات کے خلاف ہورہا ہے،لہٰذا ریاستی اداروں کو ایسی حرکات کی بجائے عقل ودانش سے کام لینا چاہیے،ہماری ملک بھر کے جید علماء کرام اور مشائخ سے اپیل ہے کہ وہ بھی اس صورت حال پر اپنا کردار ادا کریں اور ناموس رسالتﷺ کے لئے میدان عمل میں باہر نکلیں،فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا فیصلہ حکومت نے خود معاہدے کی صورت میں کیا تھا اس پر عمل درآمد اس کی ذمہ داری ہے، پرامن احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے اسلامی تعلیمات کے پھیلاؤ سے پریشان سامراجی قوتیں بوکھلاہٹ کی شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہو رہا اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔ قادیانیوں تک اسلام کی دعوت کو پہچانا ہر مسلمان کادینی و اخلاقی فرض ہے۔علماء کرام اور مشائخ عظام منکرین ختم نبوت کا تعاقب اور ناموس رسالت کے تحفظ پر کام کرنے والی ہر جماعت کے ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ملک بھر کے علماء و مشائخ نے اس نازک اور حساس نوعیت واقعات پر چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری طور پر سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ظالمانہ قاتلانہ کارروائیاں بند کریں۔ پاکستان کے محب وطن شہری ہونے کی حیثیت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نورانی صدائیں بلند کرنے والوں کے خلاف ظالمانہ قاتلانہ کاروائیاں فی الفور بند کر کے سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔
سدا بادشاہی اللہ تبارک تعالی کی ہے سب سے بڑا طاقتور وہ ہی ہے اور سب نے اسی جلیل و جبار کے دربار میں جواب دہ ہونا ہے قیامت کیانتہائی ہولناک اور نازک ترین وقت میں جب کوئی مدد کو نہیں آئے گا تو اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ہی امید کا واحد سہارا ہو گء پھر اس دن کون سا منہ لے کر رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے شفاعت کی بھیک مانگنے جائیں گے۔
لہذا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت چاہتے ہو تو پھر فوری طور پر حکومت ظالمانہ قاتلانہ پر تشدد کارروائیاں بند کرکے سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے اسی میں وطن عزیز کی سلامتی اور بقا ہی
Category: کراچی
-

تحریک لبیک کے کارکنوں کو فی الفور رہا کر دیا جائے : صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کا حکومت سے مطالبہ
-

عمران عباس کا قصیدہ بردہ شریف مداحوں میں مقبول
داکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف جاری کردیا۔
,میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران عباس نے انسٹاگرام پر قصیدہ بردہ شریف سے متعلق تصویر اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔
عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی ڈائریکٹورل (ہدایت کردہ) ویڈیو میرے یوٹیوب چینل پر موجودہے، اب قصیدہ بردہ شریف کو پیش کردیا گیا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے ویڈیو کو دیکھنے، پسند کرنے اور سبسکرائب کرنے کا کہا اور مزید لکھا کہ آپ کی محبت اور تعاون کا منتظر رہوں گا۔
عمران عباس کا نیا کلام ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے جو مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
5 منٹ ایک سیکنڈ پر مشتمل قصیدہ بردہ شریف میں عمران عباس نے نہ صرف اپنی آواز کا جادوجگایا ہے بلکہ قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو ڈائریکٹ اور پروڈیوس بھی عمران عباس نے کی ہے۔
واضح رہے کہ عمران عباس کو 2020 کے 100 انتہائی خوبصورت مردوں کی فہرست میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ -

پاکستانی ماہی گیروں کی ادارہ نورحق آمد حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں پاکستانی ماہی گیروں نے ملاقات کی ۔ جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور ڈائریکٹر امور خارجہ نوید علی بیگ کی کوششوں سے وطن واپسی ممکن بنانے پران کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ماہی گیروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کا ترجمہ تفہیم القرآن کا سیٹ بطور ہدیہ پیش کیا۔
وطن واپس لوٹنے والے ماہی گیروں میں جمیل احمد ولد غلام مصطفی،عبد الواحد ولد عبد الشکور،عبد اللہ ولد جمیل احمد،نواب ولد نواز ودیگر شامل تھے ۔انہوں نے بتایا کہ سمندری راستوں میں طغیانی کے باعث ہماری کشتی خراب ہوگئی تھی جس کے باعث ہم راستہ بھٹک گئے اور قریباً ایک ماہ تک سمندر میں ہی بے یارومددگار پھنسے رہے ۔جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انڈونیشیا کے سفارتخانے سے رابطہ کر کے ہمیں رہا کروانے اور وطن واپس لانے کے لیے بات چیت کی جس کے نتیجے میں آج ہم اپنوں کے درمیان موجود ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ ہمارے بچے بھی تھے جن کے پاس سفری دستاویزات (قومی شناختی کارڈ)نہ ہونے کی وجہ سے اندونیشین سفارتخانے میں روک لیا گیا تھا جس کے بعد جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور منظر عالم کی کوششوں سے ان بچوں کے متبادل دستاویزات کی فراہمی کی وجہ سے انہیں بھی واپس وطن لایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کی حکومت نے ہمیں ایمیگریشن آفس میں ٹھہرایا تھا جہاں ہمیں تمام بنیادی ضروریات فراہم کی گئیں ہمیں اہل خانہ سے رابطے کے لیے انٹرنیٹ ،موبائل سمیت تمام سہولیات فراہم کیں اور ہمارے ساتھ بہت ہی اچھا سلوک روارکھا گیا ۔آخر میں حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی ماہی گیروں کی بخیریت وطن واپس آنے پر دعائے خیر کی۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے مظلوموں اور محروموں کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی ساتھ رہے گی ،آپ جماعت اسلامی سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،ملک میں عدل و انصاف کے قیام اور دین کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں ۔ -

نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے : علی شیر جکھرانی
ڈی آئی جی موٹروے پولیس سائوتھ زون علی شیر جاکھرانی نے کہاہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور خود نوجوانوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں ،موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ لازمی پہنیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں،غصہ کی حالت میں گاڑی چلانے ، جھگڑا کرنے ا ور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں،لائسنس اور ٹریننگ کے بغیر سڑک پر گاڑی نہ چلائیں اور سڑک پر پیدل چلنے والے فراد کا بھی خیال کریں، پاکستان میں ٹریفک کے حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی بنا پر یونیورسٹیوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام میں روڈ سیفٹی کے شعور کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شہروں میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تحقیق کریں تاکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں واقعات کی روک تھام اور عوام کو آگہی فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔
ن خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) اور نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کے اشتراک سے روڈ سیفٹی پر ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینارسے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، اسسٹنٹ پروفیسر ندیم احمد،موٹر وے پولیس کے انسپکٹر عمر بن تفضل اور یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی طالبات کنیز فاطمہ اورثنا عمران نے بھی خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی شیر جاکھرانی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، لاپرواہی اورنا تجربہ کار افراد کی ڈرائیونگ کی بنا پر ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور بدقسمتی سے اس شہر میں سرکاری سطح پر ڈرائیورز کی تربیت کے لیے ابھی تک کوئی انسٹیٹیوٹ بھی قائم نہیں کیا جاسکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال گاڑی چلانے کی رفتار پچاس فیصد سست ہوجاتی ہے اور حادثات ہونے کے چار گنا امکانات پیدا ہوسکتے ہیں ۔ -

29اپریل کراچی کے وسائل لوٹنے، جھوٹے وعدے اور تعصب برتنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا : مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ 29اپریل کراچی کے وسائل لوٹنے، جھوٹے وعدے اور تعصب برتنے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مجھے کراچی نے دن رات کام کرتے دیکھا ہے۔ ہمارا کام ہمارے کردار کی ضمانت ہے۔ اگر بلدیہ کے عوام اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں موقع دیں کیونکہ انکے مسائل اور اسکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
ہم انشا اللہ بلدیہ کو پاکستان بھر کے لیے ماڈل بنا کر پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر چوک اتحاد ٹان میں دعوت افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کونسلر سے لیکر وزیر اعظم تک کوئی سیٹ خالی نا ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کم ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ بلدیہ ٹان کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں، بلدیہ کے لیے سو بستر کا دل کا ہسپتال بنایا، درجنوں پارک بنائے لیکن میری نظامت کی مدت ختم ہوتے ہی سب ختم ہوگیا۔ -

زکوٰة سے غریبوں کی بہترین مدد کی جا سکتی ہے : شاہ عبد الحق
جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ زکوٰة غریبوں کا حق ہے یہ غربا ء پر ہی خرچ ہو نا چاہیے۔ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والا طبقہ پریشانی کا شکار ضروریاتِ زندگی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔ کاروباری سرگرمیوں کی بندش سے متاثرغرباء اور ضرورت مند وں کی داد رًسی کرنا دینی و قومی فریضہ ہے۔
انہوں نے ایک نشست میں کہا کہ اسلام ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ،رب کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی ،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے ۔ دین عبادت اور خدمت کا مجمو عہ ہے ،غربت اور بیروزگاری کے خا تمے کیلئے اسلام نے زکوٰة کی شکل میں غربت میں کمی کا جامع معاشی نظام فراہم کیا ہے ،زکوٰة خالصتاً غریبو ں ،مسکینو ں ،یتیمو ں اور بیوائوں کی خدمت کا ذریعہ ہے۔
ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں زکوة وصولی اورتقسیم کے نظام کو شریعت کے مطابق شفاف بنا یا جائے اور دیانتدارانہ طریقے سے یہ مال مستحقین تک پہنچنے لگے تو غربت کے خاتمے میں بہتر مدد مل سکتی ہے۔ شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ طبی وبا کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں خاندان مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں ان کی مدد کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوں گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں ایک قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی مدد آپ مستحق افراد کی معاونت کی جائے ۔ -

بیس فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف
کراچی: پاکستان میں 20 فیصد سے بھی کم ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک پاکستان میں طبی عملے کے صرف 2 لاکھ 24 ہزار اراکین کو چینی ویکسین سائنو فام کی دو ڈوز لگ چکی ہیں۔وفاقی حکام کے مطابق پورے پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔
پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے جبکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری سے کیا گیا تھا اور انہیں ڈبل ڈوز چینی ویکسین سائنو فارم لگائی جا رہی تھی۔پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کا عمل 17 مارچ سے بند کر دیا گیا تھا کیونکہ حکام کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر طبی عملہ ویکسی نیشن کروانے کے لیے تیار نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ -

حکومتی اداروں کو شاید رمضان المبارک کا احساس نہیں ہے : محمدسلیم خاں قادری ترابی
اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر ،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے چیئرمین ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ حکومتی اداروں کو شاید رمضان المبارک کا احساس نہیں ہے،مہنگائی اپنی جگہ جوں کی توں پے ،بس مجسٹریٹ صاحبان جرمانوں سے حکومتی خزانے بھررہے ہیں، عوام کوکیافائدہ ،دوسری جانب بلدیاتی اور سول انتظامیہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ رہی ہے،پولیس انتظامیہ پیداگیری کو اپنافرض سمجھ بیٹھی ہے،لوٹ مار ڈکیتی اور رہزنی اپنے شباب پر ہے۔
وہ گلبہار ،ناظم آباد،لیاقت آباد،گلبرگ، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے دورے کے موقع پر کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے بتایاکہ لوڈ شیڈنگ عام دنوں سے بھی زیادہ کی جارہی ہے، پینے کے پانی کے ناغہ نظام کو دنوں کے بجائے ہفتوں میں تبدیل کردیاگیاہے، نکاسیء آب کے کام کو بریک لگاکر ہماری گلیوں،محلوں باالخصوص مساجد کے اطراف ابلتے گٹر،بہتاہواگندہ پانی مساجد آنے جانے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہم پولیس وسول انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ایک تاریخ رقم کئے ہوئے ہیں مگر گزشتہ چندماہ سے پولیس اور سول انتظامیہ کا رویہ انتہائی افسوسناک رہاہے، ہمارے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی شخصیات اور اہلسنّت مساجد ومدارس کے ذمہ داران کو اعتماد میں نہیں لیاگیاجس کی وجہ سے انتہائی مشکل کا سامناہے،اب سول وپولیس انتظامیہ کو اہلسنّت حنفی بریلوی کو عوام پہ ظلم وستم کرنے کا کھلا اجازت نامہ مل گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، تحریک لبیک کی آڑ میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کرنے دیں گی ۔ -

سڑکوں کے ساتھ ساتھ انڈرپاسز کو بھی بہتر اور روشن بنا رہے ہیں : ایڈمنسٹریٹر کراچی
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ضلع غربی میں شاہراہ قذافی ابتر حالت میں تھی جسے مرمت و پیوند کاری کے ذریعے موٹر ایبل بنایا گیا ہے، یہ اس علاقے کا انتہائی اہم کوریڈور ہے جو عام گاڑیوں کے ساتھ ہیوی ٹریفک کے استعمال میں بھی رہتا ہے، سڑکوں کے ساتھ ساتھ انڈرپاسز کو بھی بہتر اور روشن بنا رہے ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی مینٹی ننس بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ کو سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کے کاموں کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ گولیمار انڈرپاس کی لائٹس ٹھیک کر کے اسے روشن کر دیا گیا ہے، ناظم آباد انڈرپاس میں بھی لائٹنگ کا نظام درست کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے بغیر روز مرہ مسائل حل نہیں کئے جا سکتے، سڑکوں، اوور ہیڈ برجز اور انڈر پاسز کا شہریوں سے براہ راست تعلق ہے، جن علاقوں میں سڑکیں ٹھیک نہیں وہاں فوری بنیاد پر کے ایم سی کی انجینئرنگ ٹیم لگا کر استرکاری اور دیگر کام کئے جارہے ہیں، جہاں سڑکیں ناہموار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں بھرائی کر کے استرکاری کی گئی ہے، انڈرپاسز میں بعض جگہ لائٹس خراب تھیں جس سے رات کے اوقات میں حادثات کا اندیشہ تھا لہٰذا انہیں بھی محکمہ انجینئرنگ کی الیکٹرکل ٹیم بحال کر رہی ہے، انہوں نے محکمہ ورکس کو ہدایت کی کہ ہونے والے کاموں کا فالو اپ بھی جاری رکھا جائے، مسلسل سروے اور نگرانی کے ذریعے جس جگہ کوئی کمی بیشی رہ گئی اسے فوری دور کیا جائے، جن علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر انفراسٹرکچر کو چیک کیا جائے اور تمام تر دستیاب وسائل استعمال کر کے لوگوں کو سہولت پہنچائیں۔
-

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں : وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور206 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11349 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 532 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.7 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4553 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 3473507 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور272728 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260328 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.4 فیصد ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس وقت 7847 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7461 گھروں میں ،10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 376 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 349 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 532 نئے کیسز میں سے 250 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 128،ضلع جنوبی 48، ملیر 39،ضلع غربی 17، ضلع وسطی14 اور کورنگی میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔