جعفر یہ الائنس پاکستان کی کا بینہ کا تعزیتی اجلاس بار گاہ حسینی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقرحسین زیدی،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ رجب علی بنگش،شبر رضا ،سبط رضا ،قاسم نقوی،نیئر علی،ثروت رضوی و دیگر نے شر کت کی تعزیتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا علامہ عون محمد نقوی نے اس ملک میں اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا وہ جعفر یہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کے اہم رکن تھے فروغ عزاداری کے لئے وہ دنیا بھر میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے عون محمد نقوی کے انتقال سے ملت جعفر یہ ایک مخلص عالم دین سے محروم ہوگی ہم دعا گو ہیں کہ خدا اُن کے خانوادہ کو صبر عطا کرے اور مر حوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب کرے۔
Category: کراچی
-

ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے محنت کی کمائی،ایک باہمت شخص کی کہانی
ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو مالی مسائل اور پریشانیوں سے دوچار ہونے کے باوجود ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتے، یہ بھی ایسے ہی ایک پُر عزم محنت کش کی کہانی ہے۔اس محنت کش کے چہرے کا سکون بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنے چھوٹے سے گھر کی کائنات میں بیوی بچوں کے ساتھ صبر اور شکر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔یہ ہیں طالب حسین، جو گزشتہ کئی برس سے کراچی میں صدر کے علاقے میں دال سیو فروخت کر رہے ہیں، انھیں گھر کا کرایہ بھی دینا پڑتا ہے، بچوں کی پڑھائی کے اخراجات بھی پورے کرنے ہوتے ہیں، گھر کی دال روٹی تو کرنی ہی ہوتی ہے، لیکن انھوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔رمضان کا مہینا مسلمانوں کے لیے رحمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے، لیکن اسی مہینے میں چالیس سالہ طالب حسین کی ایک اور آزمائش بھی ہوتی ہے، جہاں دوسرے لوگ اس مہینے میں سیزنز سے سال بھر سے زیادہ کماتے ہیں وہاں طالب حسین کا کام اس ماہ ختم ہو جاتا ہے، وہ سیو مارکیٹوں میں بیچتے ہیں اور روزوں میں یہ فروخت ختم ہو جاتی ہے، اس کے باوجود اس محنت کش کے ماتھے پر ایک بھی بل نہیں آتا۔
جو سب سے اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ اس غریب خاندان کے کئی بچوں کی تعلیم مسلسل جاری ہے، ان کا عزم ہے کہ ان کے بچے پڑھیں گے لکھیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔طالب حسین کہتے ہیں کہ ہاتھ پھیلانے سے کیا ملے گا، کوئی کتنا کھلائے گا، اس سے کام نہیں ہوگا، گھر بیٹھ کر گزرا نہیں ہوگا، باہر نکل کر کوئی محنت مزدوری کرنی پڑے گی۔دوسری طرف طالب حسین کی اہلیہ بھی سلائی کڑھائی کا کام کر کے اپنے میاں کا ساتھ دے رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ رمضان شریف میں میاں کا کام بند ہو جاتا ہے تو اس دوران میں گھر میں سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہوں اور اس طرح ہم گزارا کرتے ہیں۔ان میاں بیوی کی ایک ہی سوچ ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہمت نہیں ہاریں گے اور نہ ہی بچوں کو تعلیم سے دور کریں گے۔ واضح رہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بھی بہت سارے لوگ ہیں جو ہاتھ پھیلانے پر یقین نہیں رکھتے، اور اپنے رب پر بھروسا رکھتے ہیں۔ -

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سینئر صحافی فصاحت محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے روزنامہ دی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی فصاحت محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی 40سالہ صحافتی ذندگی کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فصاحت محی الدین کی وفات سے ملک ایک نڈر اوربے باک صحافی سے محروم ہوگیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کے تمام سوگوار و لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالیٰ انکے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق نے شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تعزیت پیش کی۔اس موقع پر صحافتی برادری کے تعلق رکھنے والے افراد عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ -

ملکی معیشت کی ناقص صورتحال سے تاجر پہلے ہی پریشان ہیں : ثروت اعجاز قادری
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تاجروں سے مشاورت کے بغیر کاروبار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کسی طور بھی جمہوری نہیں ہیں ،لوگ بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں، غریب افطاری اور سحری سے محروم ہے، بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنیوالوں نے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا، تاجروں کی مشاورت کے بغیر جب دل میں آئے کاروبار بند کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا جاتا ہے، کورونا وباء اور ملکی معیشت کی ناقص صورتحال سے تاجر پہلے ہی پریشان ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل کے حامی ہیں، سندھ حکومت کی کورونا وباء کی روک تھام میں کاوشوں پر شک نہیں ہے، سندھ حکومت من مانی کے بجائے تاجروں سے مشاورت کے بعد فیصلے کیا جائے ،تاجر پہلے ہی پریشان حال ہیں، ہزاروں مزدور ایسے فیصلوں سے متاثر ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر تاجروں کے مسائل سننے کے بعد گفتگو میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کاروبار 4بجے بند ہوجاتے ہیں، حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں تاکہ مزدور غریب طبقہ بھوک و افلاس سے بچ سکے، ثروت اعجاز قادری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں کاروبار کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے ، تاجروں کے مسائل حل اور انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں ایس او پیز پر عوام مکمل عمل کریں، احتیاطِ علاج پچھتاوے سے بہتر ہے، سندھ حکومت کی کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
-

پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 3مشیروں کا ایک دم استعفیٰ دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔
-

ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ سے کلاشنکوف کلچر بھائی سے بھائی کو ملا کر ختم کیا ہے: مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی شہ رگ سے کلاشنکوف کلچر بھائی سے بھائی کو ملا کر ختم کیا ہے، تین سو ہزار کروڑ اپنے ہاتھوں سے خرچ کرنے بعد بھی آج میرا کوئی پیٹرول پمپ، شادی ہال نہیں ہے یہ میرا کردار ہے۔
آج ہر زبان ،مزہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ جوق در جوق پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ جان گئے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑیگی۔ میں بلدیہ ٹاون کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں مجھے سے بہتر بلدیہ کے مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24 کی مارکیٹ یوسی 30 دعوت افطار اور بلدیہ ٹان سیکٹر 5j میں منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے آج این اے 249 کے لوگ دھڑا دھڑ وزرا کو حلقے میں دیکھ رہے ہیں، سڑکوں کی مرمت کا آغاز ہو گیا ہے جو پہلے نہیں ہوا تھا ،کتنے افسوس کی بات دنیا چاند پر جاری ہے اور بلدیہ ٹان کی عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے عوام کو پس پشت ڈال کر سب نے اپنا حصہ لیا ہے۔ -

پولیس کے جوانوں اور افسران کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں : آئی جی سندھ
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے صوبے کے مختلف شہروں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں انتہائی محنت،لگن اوربہادری کا مظاہرہ کرنیوالے سندھ پولیس کے جوانوں اور افسران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سندھ،قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں باالخصوص پاکستان رینجرزسندھ کا شکرگزارہوں جنہوں نے مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا،ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال سے نمٹنے کے لیئے اختیار کردہ حکمت عملی کے دوران پولیس کی جوانمردی اور بہادری پر مجھے فخر ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ میں اپنے جوانوں اور افسران کی دلیری اور شجاعت کو سیلوٹ کرتا ہوں کہ جو عوام کے جان و مال کی سلامتی کی خاطر ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئے اور مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے امن وامان کے حالات پر کنٹرول کو مؤثر بنایا۔ -

حکومت برآمدی شعبے کی کیٹگری بناکر درپیش مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے سہولیات دے : کارپٹ ایسوسی ایشن
پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ حکومت برآمدی شعبے کی کیٹگری بنائے اوراسے در پیش مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے اسے مراعات اور سہولیات دی جائیں،حکومت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر ہماراساتھ دیا جائے تو دیہاتوں میں روزگارکا انقلاب برپا کیا جا سکتا جس سے اربنائزیشن کو روکا جا سکتا ہے،امید ہے نئے وزیر خزانہ ہمارے دیرینہ مسائل کو سمجھ کر اصلاح کے لئے احکامات جاری کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کے کاریگر بہت محنت کرتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کی ستائش کا کوئی ذریعہ نہیں ۔ ماضی میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات کوعروج حاصل تھا لیکن بعض حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور توجہ نہ دینے کے باعث یہ صنعت آج زوا ل کا شکار ہے اور اس میں شدت آتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نا مساعد حالات کے باوجودپاکستانی برآمدکنندگان نے بیرون ملک نمائشوں میں پاکستان کا جھنڈا بلندرکھنے کیلئے شرکت کرتے ہیں کیونکہ ہم کسی طو رپر روایتی حریف سے مقابلے کی دوڑ سے باہر نہیں ہونا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ ہمارے شعبے کے دیرینہ مسائل کو سمجھ کر ان کی اصلاح کے لئے عملی اقدامات جاری کریں گے۔ -

سینئرصحافی فصاحت محی الدین کی وفات پر جماعت اسلامی رہنماؤں کا دکھ اور افسوس کا اظہار
اخبار کے سینئر رپورٹر اورکراچی پریس کلب کے ممبرفصاحت محی الدین کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیرجماعت اسلامی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی،ڈپٹی سکریٹریز اطلاعات صہیب احمد اور نذیر الحسن نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ مختصر علالت کے بعد 65 سال کی عمر میں جمعے کے روز فصاحت محی الدین کا انتقال ہو گیا تھا پسماندگان میں ایک بیوہ ، ایک بیٹی اور ایک بیمار ماں رہ گئی ہیں ۔
علاوہ ازیں سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے فصاحت محی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین وپسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ -

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت کو ‘تنقید سرکار’ کا نام دے دیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت کو ‘تنقید سرکار’ کا نام دے دیا۔ اسد عمر کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت خود کچھ نہیں کرتی اور دوسروں سے بھی کہتے ہیں کہ دوسرے کیوں کام کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جو کام سندھ حکومت کو کرنے چاہیے وہ وفاق کر رہا ہے۔خیال رہےکہ تر جمان حکومت سندھمرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘اعلان خان’ کا نام دیاتھا۔
مرتضیٰ وہاب کی جانب سے وزیراعظم کو اعلان خان کا نام دینے پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کو” تنقید سرکار” کا نام دیا ہے۔
