Baaghi TV

Category: کراچی

  •  کراچی مہنگا ترین شہر۔۔بہاولپور سب سے سستا۔۔ادارے مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

     کراچی مہنگا ترین شہر۔۔بہاولپور سب سے سستا۔۔ادارے مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

    مہنگے ترین شہروں میں کراچی سرفہرست، بہاولپور سب سے سستا، کراچی میں سرکاری اور دکاندار کے نرخوں میں فرق 94.81 فیصد جبکہ بہالپور میں یہ فرق 9.25 فیصدریکارڈ کیا گیا۔ناجائز منافع خوری میں ملک کے بڑے شہر سب سے آگے ہیں، حکومتی رٹ صر ف چھوٹے شہروں تک محدود، پورے ملک میں کسی بھی شہر میں حکومتی نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خور و نوش فروخت نہیں کی جا رہیں۔پاکستان بیورو آف شماریات(پی بی ایس)نے قیمتوں کے تضاد کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔سروے میں کراچی اور لاڑکانہ قیمتوں کے فرق کے لحاظ سے صارفین کے لئے مہنگے ترین اور بہاول پور سب سے کم مہنگا شہر بن کر سامنے آئے ہیں۔کراچی میں حکومتی نرخوں اور دکاندار کے نرخوں میں تضاد کا تناسب 94 فیصد سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ بہاولپور انتظامیہ قیمتیں کنٹرول رکھنے میں سب سے آگے نظر آئی، جہاں تناسب صرف 9.25 رہا۔سروے کے مطابق صارفین کی قیمتوں اور ڈی سی نرخوں کے درمیان کراچی میں سب سے زیادہ فرق94.81 فیصد ہے، اس کے بعد لاڑکانہ 49.54 فیصد، سکھر 38.77 فیصد، حیدرآباد 28.34 فیصد ہے۔پنجاب کے بڑے شہروں میں قیمت کا فرق بہت کم شرح پر برقرار رہا، بہاولپور میں سب سے کم 9.25 فیصد، سیالکوٹ میں 10.35، لاہور 10.53فیصد، راولپنڈی 11.84فیصد، سرگودھا 12.98فیصد، فیصل آباد 16.16فیصد، ملتان 21.65فیصد، گوجرانوالہ 18.75فیصد، اسلام آباد میں قیمتوں کا فرق 19.16فیصد ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں 17.09فیصد، بنوں شہر 26.75 فیصد فرق ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سرکاری انتظامیہ کے نرخوں اور مارکیٹ کے نرخوں میں تضاد 30.81 فیصد، خضدار 38.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • سندھ میں 5 سال کے دوران 767 افراد نے خودکشی کرلی، رپورٹ

    سندھ میں 5 سال کے دوران 767 افراد نے خودکشی کرلی، رپورٹ

    کراچی: سندھ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 767 افراد نے خودکشی کی جن میں 60.23 فیصد مرد اور 39.23 فیصد خواتین شامل ہیں۔سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی نے سال 2016ء سے 2020ء تک صوبے میں خودکشی کرنے والوں کے اعداد و شمار جاری کردیے جو کہ ایک سیمینار میں بتائے گئے۔ چیئرمین اتھارٹی سینیٹر کریم خواجہ نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 767 افراد نے سندھ میں خودکشی کی، سندھ کے ضلع بدین اور کراچی کے ضلع ملیر سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، بڑی وجوہات میں معاشی مسائل، ذہنی دباؤ اور بے روزگاری شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خودکشی کرنے والوں میں 60.23 فیصد مرد اور 39.23 فیصد خواتین شامل ہیں۔

  • ‏سندھ بھر میں کتا مار مہم شروع کرنیکی حکمت عملی تیار۔

    ‏سندھ بھر میں کتا مار مہم شروع کرنیکی حکمت عملی تیار۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کتا مارمہم شروع کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ہفتہ اور اتوار کودفاتر کھولنےکاحکمنامہ جاری کردیا۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نےتمام افسران کو ماتحت اہلکاروں کےہمراہ دفاترمیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ محکمہ بلدیات اور ہاؤس ٹاؤن پلاننگ کےتمام دفاتر کھلےرکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

  • این اے 249: امیدوار امجد آفریدی سے متعلق پی ٹی آئی کا حتمی فیصلہ آ گیا

    این اے 249: امیدوار امجد آفریدی سے متعلق پی ٹی آئی کا حتمی فیصلہ آ گیا

    کراچی: شہر قائد کے انتخابی حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار امجد آفریدی کے حوالے سے پی ٹی آئی نے حتمی فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی نظر ثانی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امجد آفریدی کو این اے 249 حلقے سے امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے تحفظات کے بعد نظر ثانی بورڈ قائم کیا گیا تھا، نظرثانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی ہی ہوں گے۔خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امجد آفریدی نے زیادہ تر پوائنٹس کو محفوظ کیا، وہ مقامی رہائشی ہیں، پارٹی کے ساتھ 16 سالوں سے منسلک ہیں۔کراچی کے ناراض ایم پی اے کو منانے کے لیے اسلام آباد میں اہم بیٹھک انھوں نے کہا پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں امجد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، اس لیے پوری پارٹی امجد آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے، این اے 249 پر ہماری کامیابی یقینی ہوگی۔واضح رہے کہ ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو امیدوار بنانے پر ناراضی کا اظہار کر کے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا، آج ان سے اسلام آباد میں گورنر سندھ اور دیگر پارٹی عہدے داران نے اہم ملاقات کی، تاکہ انھیں راضی کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اعوان ملاقات میں بھی اپنے مؤقف پر قائم رہے اور انھوں نے نامزد امیدوار امجد آفریدی کو کمزور امیدوار قرار دیا، گورنر سندھ نے ملک شہزاد کو پیش کش کی کہ این اے 249 کی انتخابی مہم کی قیادت آپ کریں، اس پر ملک شہزاد نے کہا کہ اگر امیدوار امجد آفریدی ہوگا تو میں نہ مہم چلاؤں گا، نہ قیادت کروں گا۔گورنر سندھ نے انھیں ہدایت کی کہ آپ اسپیکر سندھ اسمبلی کو استعفی جمع نہیں کرائیں گے۔ ملک شہزاد نے کہا استعفیٰ جمع کرانے کا فیصلہ حتمی امیدوار کے نام کے اعلان کے بعد کروں گا۔

  • پاکستان ریلویز کا گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن

    پاکستان ریلویز کا گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن

    پاکستان ریلویز کراچی نے انسداد تجاوزات آپریشن ریلوے پولیس کی مدد سے بھاری مشینری استعمال کرکے گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر ستائیس ہزار مربع فٹ زمین واگزار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق واگزار کروائی گئی زمین پر غیر قانونی طور پر باؤنڈری وال قائم کر کے رہائشی منصوبے کا کام کیا جا رہا تھا۔سرکلر ریلوے امیر محمد داودپوتہ نے کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر افسران اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر کے سی آر کو اپنے اصل شکل میں بحال کرنا محکمہ ریلویز کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل کواستعمال کرکے اس مقصد کو حاصل کیا جائیگا۔

  • کراچی میں بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ کمانڈر غلام سخی عرف کرکرے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات کیلئے طارق روڈ پر ایک بنگلے میں داخل ہوئےجہاں اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کی تو پڑوسیوں نے 15 کو اطلاع کردی۔پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس نے ملزم غلام سخی کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم افغانی ہے، افغانستان سے دیگر ساتھیوں کو پاکستان لاتا ہے اور ساتھیوں کو کرائے پر گھر اسلحہ اور گاڑی بھی فراہم کرتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے افغانستان اور پاکستان کا شناختی کارڈ، لوٹی ہوئی ایک لاکھ پانچ ہزار کی رقم اور طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق غلام سخی عرف کرکرے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان, شب برات

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان, شب برات

    صوبہ سندھ میں حکومت کی جانب سے شب برات کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر صوبے بھر میں ٣٠ مارچ  بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق(١٥ شعبان) بروز پیر کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

  • کتوں کو اگر ختم نہیں کرسکتے تو کتوں کو ایکسپورٹ کردو، خرم شیر زمان

    کتوں کو اگر ختم نہیں کرسکتے تو کتوں کو ایکسپورٹ کردو، خرم شیر زمان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں سندھ میں 48 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوئے، نوابشاہ، لاڑکانہ، دادو میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات سب سے زیادہ ہیں، کتوں کو اگر ختم نہیں کرسکتے تو اُنہیں ایکسپورٹ کردو۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی گئی ہے، پی ڈی ایم اب داماد موومنٹ بن چکی ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کے عدالت سے ریلیز آرڈر جاری ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے ٹائپنگ کی غلطی بتاکر اپنا کھیل کھیلا ہے، عدالت کے ذریعے حلیم عادل شیخ کل یا پیر کو رہا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دیا گیا ہے۔

  • بلاول بھٹو کا خیبرپختونخواہ کے ضلع  بنوں میں چار نوعمروں کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس

    بلاول بھٹو کا خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں چار نوعمروں کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں چار نوعمروں کے بہیمانہ قتل پر لواحقین سے اظہار افسوس جانی خیل قبیلے کے تیرہ سے سترہ برس کے نوعمروں کے قتل کی ہر سطح پر تحقیقات ضروری ہیں، بنوں میں مختلف قبائل کے افراد کے مسلسل دھرنے میں انصاف کے حصول کی صداؤں کو نہ سننا افسوس ناک ہے، جانی خیل میں نوعمروں کے قاتلوں کا تعین کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بنوں میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، نہ وفاقی حکومت کو ہوش آیا اور نہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کو کوئی فکر ہے، وفاقی خیبرپختونخواہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے لئے فی الفور امدادی پیکج کا اعلان کرے.

  • بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی

    بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن کے تمام سینیٹرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت .آپ سینیٹ میں عوام دشمن حکومتی اقدامات کے خلاف اپوزیشن کی بھرپور ترجمانی کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اپوزیشن مل کر اور متحد رہ کر حکومت کو ہر محاذ پر شکست دے سکتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مکالمہ