Baaghi TV

Category: کراچی

  • حلیم عادل شیخ کا سندھ اسمبلی کو خط, کتوں کو کیسے پکڑیں؟

    حلیم عادل شیخ کا سندھ اسمبلی کو خط, کتوں کو کیسے پکڑیں؟

    کتوں کو کیسے پکڑیں ؟ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا چیف سیکریٹری سندھ کو خط تفصیلات کے مطابق اراکین سندھ اسمبلی کیلیے کتے مارمہم شروع کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم نامے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط تحریرکردیا ہے۔ خط مین حلیم عادل شیخ نے سوال کیا ہے کہ سندھ حکومت کی کیا منصوبہ بندی ہے، اراکین کیسے کتا مار مہم چلائیں؟ گذشتہ مالی سال میں کتا مارمہم کے لیے مختص فنڈز کی تفصیلات فراہم اور متاثرہ مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیت کی تفصیلات مہیاکی جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرسندھ حکومت کیا حکمت عملی بنارہی ہے، یہ بات واضح رہے کہ ہمیں میونسپل آفیسرز کے تقرری تبادلے کے اختیارات حاصل نہیں ، یہ اختیارات کچھ مخصوص اراکین کو ہی حاصل ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بقیہ اراکین کے پاس چیف میونسپل آفیسراور تعلقہ میونسپل آفیسرز کی تبدیلی کے اختیارات نہیں، بتایا جائے کہ اس کے لئے کن اراکین سے رابطہ کیا جائے ، ہم ہر سطح پر سوسائٹی کو کتے کے کاٹنے سے بچانے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • این اے 249ضمنی انتخابات، سید مصطفیٰ کمال کو بڑی عوامی حمایت حاصل ہو گئی

    این اے 249ضمنی انتخابات، سید مصطفیٰ کمال کو بڑی عوامی حمایت حاصل ہو گئی

    این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اور این اے 249سے پی ایس پی کے امیدوار مصطفی کمال نے کارنر میٹنگز اور علاقائی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا ممبر نیشنل کونسل فرحان انصاری،ڈسٹرکٹ کمیٹی کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داران کے ہمراہ یوسی 33 بلدیہ ٹاؤن آمد ۔کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال۔ سید مصطفیٰ کمال نے یوسی 33 میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا

    چئیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور مرکزی رہنماؤں نے جناب ملک نثار کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن 24کی مارکیٹ یوسی 30 کا دودہ ۔صدر تاجر ایسوسی ایشن بلدیہ ٹاؤن عمران بٹ اور ان کے وفد سے ملاقات ،تاجروں کی جانب سے بھر پور حمایت کا فیصلہ کر دیا حلقہ #NA249 کے مرکزی الیکشن آفس میں چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائمخانی کی زیر صدارت اراکین سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور دیگر ذمہ دران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتخابی مہم کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس سلسلے میں چئیرمین سید مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کا دورہ، دکاندار اور عوام سے ملاقات کی ،

    مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 249 کی تمام انتخابی مہم کے انچارج اور سئنر ذمہ دار جناب ملک نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی اور سید مصطفیٰ کمال کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس موقع پر دعائے خیر بھی کی.
    علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کیلئے مرکزی الیکشن آفس آمد کا سلسلہ جاری ہے (24.03.21) ‏ضمنی انتخابات ‎#NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کیا۔‏

  • شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

    شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی شادی سے انکار کیوں کیا، ملزم نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔مقامی عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار ملزم احسان خالق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم خالق نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ لڑکی کے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے انتقاماً ایسا کام کیا۔ ملزم کو متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

  • کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    کراچی: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، اسی روٹ سے آنے والے ایک اور ٹینکر سے 20 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کی سیٹیں نکال کر اس میں کپڑے، اے سی، ٹوتھ پیسٹ اور گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس رکھے گے تھے۔خفیہ اطلاع پر کوچ میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی کپڑے کے 75 رول، ٹوتھ پیسٹ کے 25 ڈبے، اسپیئر پارٹس کے 20 کارٹنز اور 30 نئے پرانے ایئر کنڈیشنز قبضے میں لے لیے گئے۔کوئٹہ سے کراچی آنے والے ایک اور ٹینکر سے 20 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بھی برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، خشک دوددھ اور چھالیہ بھی قبضے میں لی جاچکی ہیں۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا خدشہ،محکمہ موسمیات

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا خدشہ،محکمہ موسمیات

    کراچی میں آئندہ دو روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔ڈائیرکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے، آج اور کل درجہ حرارت 37 سے39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔اس دوران شہر میں شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ پیر اور منگل سے سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔
    بدھ سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ یہ موسم گرما میں ہواؤں کے رُخ کی تبدیلی معمول کی صورتحال ہے۔

  • چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ دکھ

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ دکھ

    ‏پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کا اظہار کیا بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں حسینہ معین پاکستان میں ٹیلی پلے کے ایک درخشاں عہد کا نام تھا، جو آج تمام ہوا.‏حسینہ معین کے انتقال کی خبر میرے لیئے صدمے کا باعث ہے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے پی پی پی چیئرمین حسینہ معین کے اہلخانہ اور ان کے سوگوار پرستاروں سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے.

  • اسمبلی کے گیٹ پر ہمارے سندہ کے بیٹے اور بیٹیاں پر تشدد, حلیم عادل شیخ

    اسمبلی کے گیٹ پر ہمارے سندہ کے بیٹے اور بیٹیاں پر تشدد, حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوہے کہا کہ اسمبلی کے گیٹ پر ہمارے سندہ کے بیٹے اور بیٹیاں موجود ہیں۔ اور ان پر تشدد بھی ہو رہا ہے اگر کوءی بھی معاملہ ہے تو میں چاہوں گا کہ گورنمنٹ ساءڈ کو بتاءیں سندھ پبلک کمیشن سفارش پر چل رہا ہے انہیں چاہیے کہ گورنمنٹ کو جا کر بتاہیں ,ان کو مناہیں۔ سندھ پبلک کمیشن ایک سفارشی کمیشن بن چکا ہے اور اس سے اعتماد اٹھ چکا ہے اب اشو یہ ہے کہ ہم اپنے اداروں کو بتاءیں کہ جس طرح سے موو آف کرتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹیاں زخمی ہو دہی ہیں اور یہ سب پڑھے لکھے لوگ ہیں , ماسٹرز ہیں۔ یہ قوم کے مستقبل کا معمار ہیں ان پر ظلم ہو رہا ہے دوسرا اجے لاجوانی کا کیس ہے جس پر صحافی سراپاءے احتجاج ہیں اس پر منسٹر صحبان کو چاہیے کہ جو لوگ سندھ اسمبلی گیٹ کے سامنے موجود ہیں ان پر ظلم ہو رہا ہے جو نا قابل قبول ہے۔

  • مرتضیٰ وہاب نے حسینہ معین کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا

    مرتضیٰ وہاب نے حسینہ معین کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا

    سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےمعروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’حسینہ معین صاحبہ آج دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔

  • خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

    خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

    محکمہ ایکسائز نے خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایکسائز حکام کے مطابق سندھ پنجاب بارڈر کے کمبوہ شہید چیک پوسٹ پر منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی گئی ، اس دوران ایک ٹرک کی تلاشی کے نتیجے میں 40کلو چرس برآمد کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اٹک کا رہائشی ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ منشیات خیبر پختونخوا سے کراچی منتقل کی جانی تھی۔

  • بھٹو کی برسی پر پی پی کا پنڈی جلسہ منسوخ ہونے کا امکان

    بھٹو کی برسی پر پی پی کا پنڈی جلسہ منسوخ ہونے کا امکان

    بھٹو کی برسی پر پی پی کا پنڈی جلسہ منسوخ ہونے کا امکان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت سندھ نے راولپنڈی جلسے سے صوبے میں کوروناپھیلنے کاخدشہ ظاہر کر دیا

    وزارت صحت سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو خدشہ سے آگاہ کردیا،اور کہا کہ راولپنڈی میں کوروناکا پھیلاؤ 17 اورسندھ میں 2 فیصد ہے، راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کوروناکی لپیٹ میں آسکتا ہے،بہتر ہوگا کہ راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے چار اپریل کو راولپنڈی میں میں بھٹو کی برسی پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور اسکی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں، جلسے میں کراچی سمیت سندھ سے بھی قافلوں نے شرکت کرنی تھی جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے بھی پی پی جیالوں نے شرکت کرنی تھی،جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں تا ہم اب وزرات صحت کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز سامنے آنے پر جلسہ منسوخ کیا جا سکتا ہے ، جلسہ منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ بلاول زرداری کرین گے