کراچی حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والے سب سے بڑے منصوبے ملیرایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملیر ایکسپریس وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے پی ایس 88 کے 20 سے زائد گوٹھوں کو بچا لیا گیا نئے روٹ میں اب قائد آباد پل کے بعد ایکسپریس وے کو موڑدیا جائے گا جس سے لوگوں کے گھروں اور زرعی زمینوں کا نقصان بہت کم ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ نئے روٹ میں زیادہ تر زمینیں سرکار کی ملکیت ہیں۔ملیر ایکسپریس وے کے نئے روٹ میں جام کنڈا کے پاس پاس واقع گوٹھ گلشن مریم متاثر ہوگا جب کہ نئے ڈیزائن کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی این ای ڈی اور نیسپاک ڈیزائن تبدیلی کی ٹیکنیکل رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کریں یاد رہے کہ ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد دسمبر 2020 میں بلاول بھٹو زرداری نے رکھا تھا۔ 27 ارب روپے کی لاگت سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جانے والے ملیر ایکسپریس وے کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت نے تین سال کا وقت رکھا ہے۔
Category: کراچی
-

عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری
کراچی کی ایک عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کر دیا۔جوڈیشل کمپلیکس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عذیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات 2007 اور 2009میں کلری تھانے میں درج کیے گئے تھے۔ملزم کے وکیل کے مطابق مقدمے میں نامزد تین ملزمان ملزمان طارق سیاپا،سعید پٹھان اورعمر کچھی پہلے بری ہو چکے ہیں جب کہ عمر کچھی ایک پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے ۔یاد رہے کہ عذیر بلوچ کے خلاف 60 سے زائد مقدمات قائم ہیں جن میں سے11 مقدمات میں وہ بری کیا جاچکا ہے.
-

سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ سے نیشنل لابنگ وفد برائے اقلیتی حقوق کی ملاقات
سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ سے نیشنل لابنگ وفد برائے اقلیتی حقوق کی ملاقات حکومت سندھ تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، نجم احمد شاہ کراچی(16 مارچ 2021)سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ سے نیشنل لابنگ وفد برائے اقلیتی حقوق کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ تمام اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق اور ضروریات کی فراہمی کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور صوبے کی تمام اکائیاں ایک گلدستے کی مانند ہیں۔سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق سندھ ہندو میرج ایکٹ کی منظوری کے بعد گراس روٹ لیول تک اس کے نفاذ اور ثمرات سے اقلیتی برادری کو مستفید کرنے کے لئے حکومت سندھ سنجیدہ اور متحرک ہے۔ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لئے تمام عقائد کے ماننے والوں نے یکساں قربانیاں دی ہیں اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی اقلیتی برادری ملکی سالمیت اورمضبوطی میں ہر آول دستہ کی مانند ہے۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے وفد کے شرکا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب آہنگی اور یگانت وقت کی ضرورت بھی ہے اور قومی تقاضہ بھی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے دروازے ہمیشہ تمام لوگوں کے کھلے ہیں اور شہر اور صوبے کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز یکجائی کے ساتھ کام کریں۔ نجم احمد شاہ نے موقع پر ہدایات جاری کیں کہ ایسٹر سے قبل تمام مسیحی ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں۔وفد کے شرکا میں ممبر صوبائی اسمبلی نوید انتھونی، پربھو ستیانی اور جے پرکاش بھی شامل تھے۔
-

مصدق ملک نے اگر معافی نہیں مانگی تو انجام برا ہوسکتا ہے،راجہ اظہار
ن لیگی رہنماء مصدق ملک کے بیان پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا ویڈیو بیان مصدق ملک کے نازیبا وملک کی سالمیت کیخلاف دیئے گئے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں،مصدق ملک نے کس کے کہنے پر ایسا بیان دیا،ہمارا ملک ہے تو ہمارے لیڈر ہیں،ہمارا ملک نہیں تو ہم لیڈر پیدا نہیں کرسکتے ہیں،مصدق ملک نے 22کروڑ عوام کی دل آزاری کی ہے،مصدق ملک نے پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے نعارہ لگایا، جو مریم کہتی تھیں ان کی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے، نوازشریف جب پاکستان میں تھے تو لاچار بیمار ہونے کا ناٹک کیا،جو لندن میں دوسرا الطاف حسین بن گیا ہے مصدق ملک ان کی حمایت کررہے ہیں،اس چور کی بیٹی کے لیے مصدق ملک کہتے ہیں پاکستان کھپے کا نعارہ نہیں لگے گا،ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کو بنانے کیلئے قربانیاں دیں ہیں،مصدق ملک آپ ہوتے کون ہیں ایسے بیانات دینے والے،لیگی کارکنان اور رہنماء سے سوال ہے کیا آپ ملک توڑنے والوں کے ساتھ ہیں؟ لیگی کارکنان کی قربانیاں ملک کیلئے ہیں یا دو نمبر لیڈروں کیلئے؟مصدق ملک اعتماد کے ووٹ کے دن پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو جواب نہیں دے سکے تھے، یہ 22 کروڑ عوام کا معاملہ ہے،مصدق ملک سے قوم سے فوری معافی کا مطالبہ کرتے ہیں،مصدق ملک نے اگر معافی نہیں مانگی تو انجام برا ہوسکتا ہے،ہم اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بیان کیخلاف سخت نوٹس لیں.
-
الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس فیصل واوڈا کی وجہ سے تاخیر کاشکار،الیکشن کمیشن عدالت میں پھٹ پڑا
الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس فیصل واوڈا کی وجہ سے تاخیر کاشکار،الیکشن کمیشن عدالت میں پھٹ پڑا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،
فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیز احمد،نمائندہ الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے استفسارکیا فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھوڑی یا نہیں؟ بیرسٹر معیز احمد نے عدالت کو جواب دیا کہ فیصل واوڈا دوہری شہریت چھوڑ چکے ہیں ،عدالت نے کہا توحلف نامہ جمع کرا دیں، سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیئے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کو خود مطمئن نہیں کرنا چاہتے،کیوں نہیں بتاناچاہتے کہ دہری شہریت کب چھوڑی،وکیل نے کہا کہ الیکشن اس موڈ سے بیٹھا ہے کہ آج ہی نااہل کرنا ہے ۔نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے فیصل واوڈا سے بہت سادہ سے سوال کئے ،فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے سوالات کے جوابات نہیں دیئے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کے نمائندہ سے استفسار کیا کہ آپ نے فیصل واوڈا کو کتنی بار بلایا؟ نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کئی بار طلب کیا، آخری بار 50 ہزار کا جرمانہ بھی کیا۔
جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف کیا سپریم کورٹ گئے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ، آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں ، عدالت نے نمائندہ الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے ، شکایت کنندگان کی جانب سے وکلا کہاں ہیں ؟ فیصل واوڈا کے وکیل معیز احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔
فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ
فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا
فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
نمائندہ الیکشن کمیشن نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ طویل عرصے سے کیس چل رہا ہے، الیکشن کمیشن میں کیس فیصل واوڈا کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہے،فیصل واوڈا کیس آگے چلنے دیتے اورنہ ہی جواب دے رہے ہیں الیکشن کمیشن میں کیس فیصل واوڈا کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہے۔ عدالت نے کہاکہ فی الحال الیکشن کمیشن کی کارروائی نہیں روک سکتے،عدالت نے الیکشن کمیشن سے جامع جواب طلب کرلیا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن کا جواب آنے دیں۔
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت
فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی
-

کراچی بی کام کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے
کراچی میں 22 مارچ سے شروع ہونے والے بی کام ریگولر اور پرائیوٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق رواں ماہ ہونے والے بی کام ریگولر اور پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کو کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا
ہے۔رجسٹرار پروفیسر عبدالوحید کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹس کا عکس واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 15 مارچ بروز پیر کو صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورینٹس کے اندر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم ریسٹورینٹس سے ہوم ڈلیوری اور کھانا گھر لے جانے کی سہولت ہوگی۔نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، تاہم میڈیکل اسٹور،کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس، بیکریاں ، ملک شاپس اور ریسٹورینٹس کھلے رہیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے اور کرونا ایس او پیزپر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہ پرتقریب میں 300 افراد تک بلائے جاسکتے ہیں جب کہ شادی ہالز میں بوفےکھانا کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ملک میں کرونا کی تیسری لہر کے بعد مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی 2 ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں. -

سندھ کے لیے ویکسین کی خریداری،این او سی درکارہے،سیکریٹری صحت
پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتےہوئے بتایا کہ اسکول بند ہونےسے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے۔امتحان بھی نزدیک ہیں لیکن صحت کا خیال رکھنا اہم ہے۔انھوں نے بتایا کہ سندھ کے لیے ویکسین کی خریداری کے لیے این او سی درکار ہے اور یہ این سی او سی جاری کرے گی۔ سارے فیصلے این سی او سی کے پلیٹ فارم سے ہوتے ہیں اور وہاں سے ہی بتایا جائےگا.
-
سندھ کے لیے ویکسین کی خریداری،این او سی درکارہے،سیکریٹری صحت
پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو نے بتایا کہ اسکول بند ہونےسے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے۔امتحان بھی نزدیک ہیں لیکن صحت کا خیال رکھنا اہم ہے۔انھوں نے بتایا کہ سندھ کے لیے ویکسین کی خریداری کے لیے این او سی درکار ہے اور یہ این سی او سی جاری کرے گی۔ سارے فیصلے این سی او سی کے پلیٹ فارم سے ہوتے ہیں اور وہاں سے ہی بتایا جائےگا.
-

جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز اہلکار کو سلام پیش کرتے ہیں،راجا اظہار
اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے واقعے کی مزمت کرتے ہیں شہر میں دہشتگردی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ملک کی دشمن قوتیں شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں کررہی ہیں شہر قائد میں دہشتگردی کا یہ پہلا واقع نہیں ملک دشمن عناصر ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز اہلکار کو سلام پیش کرتے ہیں واقعے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کریں.
-

سندھ میں 1ماہ کیلئے مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا حکم
سندھ میں ایک ماہ کے لیے مزاروں اور درگاہوں کو عوام کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں مزاروں اور درگاہوں کو عوام کےلیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت سندھ بھر میں 15 اپریل 2021ء تک مزارات اور درگاہیں بند رہیں گی۔محکمہ داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے احکامات پر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
