Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفیٰ کمال، کراچی کے مسائل صرف پی ایس پی حل کرسکتی ہے

    مصطفیٰ کمال، کراچی کے مسائل صرف پی ایس پی حل کرسکتی ہے

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کیجانب سے این اے 249 میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار اور پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر9A میں جامعہ مسجد احیاء العلوم کے امام مفتی عبدالرحمان اور پٹنی برادری کے معززین سے ملاقاتیں اور انہیں پاک سر زمین پارٹی کے منشور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے۔ اس موقع پر عوام نے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 میں بھرپور طریقے سے تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسی طرح چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے جدہ کالونی بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کی بسم اللّٰہ چوک ، یوسی 37، سیکٹر9F، سعید آباد میں قریشی برادری اور سیکٹر 9A سعیدآباد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے چئیر مین اور این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم کے 14؍ ایم این اے ان کو کراچی کے مسائل اور انکا حل نہیں بتاسکتے جو مصطفیٰ کمال اکیلا سمجھا سکتا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی ان عوامی مسائل پر آواز اٹھائے گی جو موجودہ حکمران انتخابی مہم میں حل کرنے کے وعدے کر کے بھول بیٹھے ہیں، عوام نے اگر موقع دیا تو ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کرینگے۔ کیونکہ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں۔

  • ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

    کراچی ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو کرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسن کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

  • پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختون خواہ  کے صدرامیر مقام کی کراچی آمد

    پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختون خواہ کے صدرامیر مقام کی کراچی آمد

    کراچی: باغی ٹی وی کے نمایندھ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختون خواہ کے صدرامیر مقام نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک بائیس کروڑ عوام کی تحریک ہے جو اس تحریک سے ہٹ گئے وہ عوام میں زیرو ہو جائیں گے جو اس تحریک میں شامل رہے وہ عوام کے ہیرو بن جائیں گے وہ ہفتہ کو این اے 249میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی حمایت کے سلسلے میں کراچی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اور این اے 249سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، سینئرنائب صدر علی اکبرگجر، سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ناصرالدین محموداور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ن لیگی کارکنان نے امیرمقام کا شاندار استقبال کیااوران کے حق میں نعرے بازی کی۔امیر مقام نے کہا کہ سب کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کراچی پورے پاکستان کا شہر ہے پاکستان بھر کے لوگ یہاں بستے ہیں میں قائدین کا پیغام پہنچانے یہاں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ نالائق لوگوں کو غریب کا جینا مشکل کردیا ہے میں مفتاح اسماعیل کا ساتھ دینے والے شیروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم حکومت کی نااہلیوں کو عوام کے سامنے لیکر آئیں ہیں ن لیگ نے امن اور عوام کی فلاح کے لئے کام کیاعوام کو نواز شریف کے کارنامے یاد ہیں ہم عوام دشمن حکومت کو رخصت کرکے رہینگے الیکشن میں جیت مفتاح اسماعیل کی ہی ہوگی ہم جلسے بھی کرینگے اور ریلیاں بھی نکالے گے جو پی ڈی ایم کی تاریخ ہے وہ پاکستان کی تاریخ ہے پی ڈی ایم حکومت کو ہٹا کر ہی دم لیگی ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امیر مقام نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں تین بار شکست دی ہے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے بھی پی ٹی آئی کو ہرانے کا طریقہ بتائیں۔

  • کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے

    وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9424 نمونوں کی جانچ کی گئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے اموات کی مجموعی تعداد 4491 ہوچکی ہے آج مزید 160 مریض صحتیاب ہوئے ہیں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 255671 ہوچکی ہے اب تک 3262608 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اب تک 264606 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اس وقت 4444 مریض زیر علاج ہیں 4158 گھروں میں ،8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 278 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں 249 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں صوبے کے 252 نئے کیسز میں سے 136 کا تعلق کراچی سے ہے ضلع جنوبی 51، ضلع شرقی 47، ضلع وسطی 15،ملیر 11، کورنگی 10 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے حیدرآباد 27،سانگھڑ 10، مٹیاری 8، بدین 7،میرپورخاص 6، گھوٹکی، نوشہروفیروز، جیکب آباد، سجاول، جامشورو ،ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور قمبر4۔4،سکھر اورٹنڈو الہیار 3۔3، خیرپور2 اور شہید بے نظیر میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے.

  • *کلاکوٹ* پولیس نے بمقام فقیر محمد درا خان روڈ نوا لین لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی

    *کلاکوٹ* پولیس نے بمقام فقیر محمد درا خان روڈ نوا لین لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی

    *کلاکوٹ* پولیس نے بمقام فقیر محمد درا خان روڈ نوا لین لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے(1) منشیات فروش کو گرفتار کر تے ہوئے منشیات برآمد کر لی, ایس ایس پی سٹی. گرفتار ملزم کے قبضہ سے (1500) گرام چرس, (60) گرام آئس اور (30) گرام ہیروئن برآمد کی گئی, ایس ایس پی سٹی. گرفتار ملزم کا نام عاقب ولد محمد عارف ہے..گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف ذرائع سے بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کیا کرتا تھا, ایس ایس پی سٹی. گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 140/2021 بجرم دفعہ 6/9-C درج. گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.

  • پولیس اہلکار کا مبینہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقع سامنے آگیا:

    پولیس اہلکار کا مبینہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقع سامنے آگیا:

    پولیس اہلکار کا مبینہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقع سامنے آگیا کراچی : گڈاپ تھانے میں مدثر اعوان نامی پولیس اہلکار شادی شدہ خواتین کو ہراساں کرنے لگا کراچی : مدثر اعوان نامی پولیس اہلکار شراب کے نشے میں اجمیر نگری کے علاقے میں فیملیز کو ہراساں کرنے لگا کراچی : متاثرہ خاتون کے شوہر کی اعلی پولیس افسران سے انکوائری کی اصطلاح

  • *پیسوں کے عوض ملازم کے ہاتھوں مالک کا قتل ،دوران نعش منتقلی قاتل گرفتار*

    *پیسوں کے عوض ملازم کے ہاتھوں مالک کا قتل ،دوران نعش منتقلی قاتل گرفتار*

    *پیسوں کے عوض ملازم کے ہاتھوں مالک کا قتل دوران نعش منتقلی قاتل گرفتار*
    اطلاع کے مطابق مورخ ۲۰۲۱-۰۳-۲۷ کو رات ڈھاہی بجے گشت پر مامور SHO کلری بمعہ پولیس پارٹی نے بمقام زبیدہ ٹیرس فرسٹ فلور گلی نمبر 5 ماما ہوٹل کے قریب کچھ لوگوں کو ایک قالین میں لپٹی چیز کو ایک جگہ سے دوسری منتقل کرتے ہوئے مشکوک پاکر روکا,اور تلاشی لی تو اس قالین میں سے ایک نعش برآمد ہوئی مقتول کو کسی تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا تھا .پولیس نے نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا اور آلہ قتل برآمد کر لیا.کاروای کے دوران مقتول کی شناخت نوید خان ولد محمد خان عمر 29 سال معلوم ہوئی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم عبدالستار عرف راشد اور مقتول کی آپس میں کچھ پیسوں کی رنجش تھی جس پر ملزمان نے ملکر نوید خان کو قتل کیا اور کسی نہ معلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے, گرفتار ملزمان میں آصف ولد غلام مصطفی اور بشیراں بی بی شامل ہیں جب کہ ایک ملزم عبدالستار عرف راشد ولد غلام مصطفی موقع سے فرار ہے, جس کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں, ایس ایس پی سٹی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 94/2021 بجرم دفعہ 302/201/202/34 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • شب برات سے قبل قبرستانوں اور اطراف بلدیاتی انتظام مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل

    شب برات سے قبل قبرستانوں اور اطراف بلدیاتی انتظام مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے خصوصی احکامات جاری کئے اور بلدیہ کورنگی شب برات کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کو مزید تیز کردیا ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع کورنگی کی حدود میں قائم قبرستانوں کے اطراف آمد و رفت کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں شہریار گل نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ شب برات سے قبل قبرساتوں میں صفائی وستھرائی اور روشنے کے انتظامات سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو مکمل کیا جائے شب برات پر قبرستان اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہمی کیا جائے بلدیہ کورنگی شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں شب برات کے حوالے سے قبرستانوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے ساتھ روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور بلدیہ کورنگی کا کہنا ہے کہ شب برات سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے جائینگے ۔

  • اتحاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا

    اتحاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا

    اتحاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا۔ سب انسپیکٹر ظفر علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن۔امروز بوقت 1640 بجے یاسر ارباب نامی نوجوان کو بمقام کچا روڈ اتحاد ٹاؤن سے 4 کار سوار ملزمان اغوا کرکے لے گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقہ گشت پولیس کی جانب سے فوری طور پر کار کا تعاقب کیا گیا۔اس موقع پر اتحاد ٹاؤن پولیس کی جانب سے حکمت عملی کے ساتھ محمد خان کالونی میں کار کو کارڈن کرکے مغوی کو بازیاب کروایا گیا جبکہ 4 اغوا کار ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔اغوا کاروں کی شناخت 1- کاشف بلڈر ولد محمد اکرم، 2- آصف خان آفریدی ولد زرین خان آفریدی، 3- یوسف خان ولد زرین خان آفریدی اور 4- محمد ریاض ولد ریاض احمد کے ناموں سے ہوئی۔مزکورہ ہنڈا سوک کار نمبری BCQ-210 سے 2200 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔ ملزم کاشف بلڈر بدنام زمانہ گٹکا مافیا کا سرغنہ ہے اور قبل ازیں علاقہ پولیس کی جانب سے 9 مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔جبکہ بازیاب کروایا گیا نوجوان پولیس اہلکار ہے اور تھانہ اتحاد ٹاؤن میں تعینات ہے۔پولیس کی جانب سے نوجوان کی اغوا کاری کی وجہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 158/21 بجرم دفعہ 353/365/186/34 ت پ اور 159/21 بجرم دفعہ 6/9C کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • ایف بی انڈسٹرل ایریا مین شہریون کو گولی مارنے والا شہزاد پی ڈی کا بہنوئی نکلا

    ایف بی انڈسٹرل ایریا مین شہریون کو گولی مارنے والا شہزاد پی ڈی کا بہنوئی نکلا

    ایف بی انڈسٹرل ایریا مین شہریون کو گولی مارنے والا شہزاد پی ڈی کا بہنوئی نکلا ملزم سلیم نے چلتی گاڑی سے نوجوان مظہر اور رکشہ ڈرائیور کو گولیان ماریں ایس ایچ او فرخ شہریار نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا مقدمہ آئی او سب انسپکٹر ارشاد نے ملزم سلیم سے ساز باز کرلی ملزم کو تھانے مین وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ موبائل بھی دے دیا ملزم کے ساتھ گاڑی مین 3 خواتین ملزمہ تھین جنھونے اسلحہ دیا ارشاد نے ملزم سے مبینہ طور پر بھاری نزرانہ وصول کرکے آنکھین بند کرلین ملزم نے کھلے عام فائرنگ کرکے دہشتگردی کی سیون اے ٹی اے شامل نہیں کی ارشاد علی نے کورٹ مین ملزم کو بغیر ہتکڑی کے پیش کیا ملزم کے اہل خانہ سے کورٹ مین بھی پیسے وصول کرکے موبائل فون دیا گیا متاثر ین نے آئی جی سندھ پولیس چیف اور ڈی آئی جی سے انصاف کی اپیل کی ہے