Baaghi TV

Category: کراچی

  • مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فارمولا بنانا ہوگا,  ثروت اعجاز قادری

    مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فارمولا بنانا ہوگا, ثروت اعجاز قادری

    حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فارمولا بنانا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سیاسی مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، مہنگائی نے غریب کی زندگی میں مشکلات اور غربت میں اضافہ کیا ہے،ثروت اعجاز قادری دعوؤں سے ملک ترقی نہیں کرتا حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگے، شب برأت پر ملک بھر میں قبرستان کے باہر زائرین کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائیں گے، مقدس شب میں کورونا وباء سے نجات ملکی سلامتی و معاشی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، ثروت اعجاز قادری کی عوام سے اپیل کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فارمولا بنانا ہوگا، حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ملک کی بڑی سیاسی مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں مہنگائی نے غریب کی زندگی میں مشکلات اور گربت میں اضافہ کیا ہے، دعوؤں سے ملک ترقی نہیں کرتا حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگے شب برأت پر ملک بھر میں قبرستان کے باہر زائرین کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ مقدس شب میں کورونا وباء سے نجات ملکی سلامتی و معاشی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، شب برأت میں دعائیں مقبولیت پر پہنچتی ہیں گناہ گار کی بخشش اور پورے سال کا رزق تقسیم، زندگی و موت کے فیصلے کئے جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کورونا کی آڑ میں مزارات کو بند کرنا حکومتی درست فیصلہ نہیں ہے، مزارات اولیاء کو ایس او پیز کے تحت کھلا رکھا جائے، کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں، مزارات اولیاء پر لوگ فاتحہ و دعا کر کے جاتے اور آتے رہتے ہیں، افرادی رش کم ہوتا ہے، سندھ حکومت فوری طور پر مزارات اولیاء کھولنے کا نوٹیفکشن جاری کرے بار بار بتا چکے ہیں، مزارات اولیاء امن و سلامتی روحانیت کے مینار ہیں۔

  • جماعت اسلامی منافقت میں مولانا فضل الرحمان سے بھی آگے نکل چکی ہے

    جماعت اسلامی منافقت میں مولانا فضل الرحمان سے بھی آگے نکل چکی ہے

    ‏ترجمان تحریک انصاف کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا جماعت اسمبلی کی ریلی پر رد عمل جماعت اسلامی منافقت میں مولانا فضل الرحمان سے بھی آگے نکل چکی ہے حیرت ہے مضبوط بلدیاتی نظام کے لیے ریلی گورنر ہاؤس کی جانب نکالی جارہی ہے جماعت اسلامی سندھ میں پی پی کی بی ٹیم بننا چاہ رہی ہے وفاق میں پی پی سے یاری اور سندھ میں حقوق کی ریلی یہ پی پی کی یاری کا نتیجہ ہے کہ ریلی وزیراعلیٰ ہاؤس کی بجاء گورنر ہاؤس لیکر جارہے ہیں ‏کے فور، برساتی نالے، بجلی کی فراہمی، فائر برگیڈ سمیت اہم ترقیاتی کام کراچی میں جاری ہیں اربوں روپے کے ایم این اے فنڈ سے کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ‏کراچی کے حقوق پر جماعت اسلامی کی جانشین پی پی قابض ہے جماعت اسلامی وزیراعلیٰ سندھ کو سلامی دیکر کراچی کے حقوق پر بات کررہی ہے جماعت اسلامی اور پی پی پی کراچی والوں کے لیے کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں.

  • وکلاء برادری فلسطین کاز کے لئے جد وجہدجاری رکھے گی۔نعیم قریشی

    وکلاء برادری فلسطین کاز کے لئے جد وجہدجاری رکھے گی۔نعیم قریشی

    کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر نعیم قریشی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری فلسطین کاز کے لئے جد وجہد جاری رکھے گی،کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے کراچی بار ایسوسی ایشن میں ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے غلام مصطفی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوم اعوان قادری، چرچ آف پاکستان سے مس سیسلین جیمز اور ملک طاہر اعوان اور ایڈوکیٹ سارہ رضوی و دیگر موجود تھے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت اراکین کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور گلدستہ سمیت مٹھائی بھی پیش کی۔ اس موقع پر صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی اور جنرل سیکرٹری عامر وڑائچ نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں پاکستان بار کونسل کے رکن شہاب سرکی اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، جنرل سیکرٹری عامر وڑائچ کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں نہ صرف فلسطین کاز بلکہ کشمیر کاز کے لئے بھرپور جدوجہد کر کے نوجوانوں میں بیداری اور مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے عمل کی جد وجہد کر رہی ہے جو کہ تحسین کےلائق ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ ہر قسم کی نا انصافی کو مسترد کیا ہے اور انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل بے پناہ ظلم وستم روا رکھے ہوئے اور کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ان حالات میں وکلاء کا فرض ہے کہ وہ اپنی سماجی اور انسانی حقوق کی پاسداری کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دنیامیں ہونے والے ہر قسم کے ظلم و ستم کےخلاف آواز بلند کرتے رہیں۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کے لئے کراچی بار ایسوسی ایشن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وکلاء نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے، کراچی بار ایسوسی ایشن کی تاریخ مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر فلسطین فاؤنڈیشن تمام اراکین کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر صہیونزم کی سازشوں کا شاخسانہ ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں، مسلم حکمران بے حس ہو چکے ہیں۔ فلسطین کاز کے لئے کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ فلسطین فاؤنڈیشن کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو کراچی پریس کلب میں۹۲ مارچ کو منعقد ہونے والی آل پارٹیز پریس کانفرنس کی دعوت بھی دی گئی۔

  • کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالہادی عرف شیخ عرف عادل عرف بشیر اور اختر غنی کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان حزب الاحرار تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن ہیں اور کراچی میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان نے 27فروری 2021کو تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقہ میں اختر منیر ولد رحمت شاہ نامی بزنس مین سے 50لاکھ روپے بھتہ کی ڈیمانڈ کی، بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اس کے علاوہ ملزمان گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں متعدد کاروباری حضرات کو بھتہ کی ڈیمانڈ سمیت متعدد ڈکیتی راہزنی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سے کراچی کی ذمہ داران کی ملاقاتیں

    منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سے کراچی کی ذمہ داران کی ملاقاتیں

    منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سے کراچی کی ذمہ داران کی ملاقاتیں ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز،مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت،مرکزی نائب ناظمہ ام حبیبہ گزشتہ روز تنظیمی دورے پرکراچی پہنچیں۔ جہاں صوبائی سیکرٹریٹ المنہاج نے گلشن اقبال کراچی میں انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قیادت سے کراچی کے مختلف ٹاؤنز کی ذمہ دار و عہدیدارخواتین نے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر منہاج انٹرنیشنل کی صدر فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوےکہا کہ پیغمبر اسلام نے تاریخ میں پہلی بار خواتین کو سوسائٹی میں ایک با عزت رکن کے طور پر متعارف کرایا۔خواتین کو ماں،بہین،بیٹی،بیوی،بہو کے روپ میں جو مقام اسلام نے دیا دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں دیا۔ مرکزی ناظمہ صدرہ کرامت نے کہا کہ عورت مارچ کے نام پر وطن عزیز میں جوطوفان تمیزی چل رہی ہے اسکا اسلامی تہذیب و ثقافت سےاسکا کوئ تعلق نہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کا بنیادی کردار ہے۔جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے ملک کے دیہی علاقوں میں عورتوں کو جاہلانہ رسولامات کے بھینٹ چڑھانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔عورت مارچ کے نام پر فحاشی و عریانی اوراسلامی تہذیب و اقدار کے خلاف زبانوں پر فی الفور پابندی عائد کی جاے۔دیہی علاقوں میں تعلیم کی کمی اور شعور کی کمی کی وجہ سے لوگ آج بھی پرانے زمانے کی جہالت پر مبنی رسومات کا شکار ہیں۔اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی، صدر رعنا نصرت ڈار،ناظمہ ثناء نوید اور نگران ویمن لیگ کراچی مسز فوزیہ جنید سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھیں۔

  • رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ غریب خودکشی پر مجبور

    رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ غریب خودکشی پر مجبور

    رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ غریب کو خودکشی پر مجبور کیا جا رہا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دور کی بات مہنگائی کنڑول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں جب تک کرپٹ نظام کا خاتمہ نہیں ہو گا حکومتیں مہنگائی کنٹرول میں اسی طرح ناکام رہیں گی پاکستان عوامی تحریک کا رمضان المبارک میں عوامی افطار کیلئے مختلف علاقوں میں دسترخوان لگانے کا فیصلہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں کمشنرز مہنگائی کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان عوامی تحریک پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس مہنگائی پر اظہار تشویش کراچی (28مارچ) پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس صوبائی صدر مشتاق صدیقی کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش اور اشیائے صرف میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مزید مہنگائی کے عفریت میں جکڑ رہی ہیں۔اس وقت سبزیوں،دودھ،دہی،دالوں،آئل،چینی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ان قائدین نے کہا پوری دنیا میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کو کم کیا جا تا ہے اور عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سارے منافع خور رمضان المبارک میں مارکیٹ میں آجاتے ہیں جن کو حکومتوں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔موجودہ حکومتیں ناکام ترین حکومتیں ہیں جو عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ان قائدین نے کہا جب تک کرپٹ نظام رہے گا حکومتیں ایسی ہی ناکام رہیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا رمضان میں شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں سحرو افطار میں عوامی دستر خوان لگا کر عوام کو مہنگائی کے دور میں مدد دی جائے۔ان قائدین نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا وہ مہنگائی کنٹرول کریں۔

  • شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں, کراچی پولیس

    شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں, کراچی پولیس

    کراچی پولیس کی شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 957 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے انسداد منشیات مہم کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 248 کلو 820 گرام چرس، 898 گرام ہیروئن اور 01 کلو 760 گرام آئس/کرسٹل برآمد کی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 126 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 01 دستی بم تحویل میں لیا گیا۔ شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 04 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 04 زخمیوں سمیت 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 05 پستول برآمد ہوئے جنہیں فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ اور 03 کلو سے زائد چرس تحویل میں لے لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل نے 10 کار/موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے 07 چھینی/چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 01 کار/رکشہ برآمد کئے۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 77 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 04 کار/رکشہ تحویل میں لے لئے۔ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

  • پی ٹی آئی کو ملی  کراچی میں اہم کامیابی

    پی ٹی آئی کو ملی کراچی میں اہم کامیابی

    پی ٹی آئی کو ملی کراچی میں اہم کامیابی

    باغی ٹی وی : ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کاکہناتھا کہ مولاناتنویر الحق تھانوی کے شکر گزار ہیں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی ،ان کاکہناتھا کہ ڈالر کی قیمت نیچے آرہی ہے ،معیشت مضبوط ہو رہی ہے ،کورونا کے معاملات کو جس طرح وزیراعظم نے سنبھالا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

    مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو کرپشن سے پاک رکھا، اور سب سے بڑی بات کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں ناموسِ رسالت کے لئے آواز اٹھائی، عمران خان ایک قدم اٹھائیں گے ہم دو تین قدم بڑھائیں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

    واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسن کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

  • چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری کراچی کے سب سے بڑے نالوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھےکراچی، آپریشن کی قیادت سئنیر ڈایریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کررھے ھیں کراچی، گجر نالہ پر تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھے کراچی، اورنگی نالے پر بھی تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھے کراچی، اورنگی نالے پر چمن سنیما، پاک کالونی، سفید چوک زیرو پوائنٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری کراچی، گجر نالہ پر لیاقت آباد چونا ڈپو، شفیق موڑ، لنڈی کوتل پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھےکراچی۔آپریشن میں ھر ٹیم کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس رینجرز سیٹی وارڈن کے الیکٹرک سوئ گیس واٹر بورڈ اور دیگر اداروں بھی موجود ہیں کراچی، سینئر ڈایریکٹر کچی آبادی مظہر خان اور آفیسرز وہ اسٹاف کچی آبادی بھی موجود ہے چھٹی والے دن بھی انسداد تجاوزات کے آفیسرز و اسٹاف کراچی سے تجاوزات ختم کر نے کے مشن پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں.

  • موٹروے پولیس  نے کراچی سے چوری شدہ گاڑی برآمد کروالی

    موٹروے پولیس نے کراچی سے چوری شدہ گاڑی برآمد کروالی

    موٹروے پولیس کو اے سی ایل سی کراچی کی جانب سے ایک کرولا کار برنگ کالی نمبر AJK 649 کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی ۔ جو کہ تھانہ گلشن اقبال کی حد سے شام 6 سے 7 کے درمیان چوری ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر ٣٦٨/ ²¹ مذکورہ تھانے میں درج ہے۔ اس قسم کی اطلاع تمام پٹرولنگ گاڑیوں کو بھیجی گئی کہ اگر اس قسم کی کوئی گاڑی نظر آئے تو اسے ایس او پی کے مطابق روکا جائے۔ حیدرآباد کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران آپریشنل آفیسر انسپکٹر محمد حسین غازی ، سب انسپکٹر علی نواز اور سب انسپکٹر زوار حسین نےجب ایک کرولا کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہ رکی ۔جب مذکورہ کار کا تعاقب کیا گیا تو کچھ دور ملزم مذکورہ کار کو چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔موٹروے پولیس بیٹ جامشوروکے افسران نے گاڑی ہذا کو اپنی تحویل میں لے کر تھانہ بھٹائ نگر حیدرآباد کے حوالے کیا ۔ بعد از گاڑی کے مالک احمد جاوید کو گاڑی کی حوالگی کے لئے اطلاع دی گئی ۔ موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائیوں کو گاڑی کے مالک احمد جاوید نے بہت سراہا ۔ اور کہا کہ موٹروے پولیس ایمانداری سے اپنے فرائض کو سر انجام دیتی ہے اور میں موٹروے پولیس کا نہایت شکر گزار ہوں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد نےفرار ملزم کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے ۔ موٹر وے پولیس کے بالا افسران نے مذکورہ پیٹرولنگ آفیسر ان کی بروقت کاروائی کرنے پر نے بہت سراہا اور ان کے لیے تعریفی اسناد جاری کرنے کا کہا ۔