Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کو بے نقاب کردیا، بڑے نام سامنے آگئے

    ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کو بے نقاب کردیا، بڑے نام سامنے آگئے

    کراچی چینی سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی لاہور نے ایف آئی اے کراچی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ چینی سٹہ مافیا نے چینی کی قیمت میں غیرقانونی طور پر اضافہ کیا۔اس حوالے سے ذرائع کے مطابق خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مارچ میں ہی چینی کی قیمت میں20روپے سے زائد کا غیرقانونی اضافہ کیا گیا۔ایف آئی اے لاہور نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اس غیرقانونی اضافے سے عوام کو110ارب روپے کا نقصان ہوا۔خط کے متن میں ایف آئی اے لاہور نے ایف آئی اے کراچی کو شہرمیں 23چینی سٹہ کرنے والوں کی تفصیل بھی دی ہے، اس فہرست میں چینی مافیا کے ان لوگوں کے نام شامل ہیں جو چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ایف آئی اے کی فہرست میں جو نام شامل ہیں ان میں دانش، فرقان بابا، کھیم چند دینانی، دیوی داس حیدرآباد، جےکمار، جاوید تھارا، حاجی ضمیر، ہریش کمار، مہیش کمار، ویشال کلارا، روہت چنی لالہ، ستیاپال کلارا، سنتوش کمار ہیں اس کے علاوہ راجہ چنی لال، جوتی پرکاش، پون سبلانی، دیال داس، پریم کمار، دلیپ دیونانی، دیوداس، روی کوریجا نانک رام دینانی، روشن لال، منگارام عرف جگل کشور کا نام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی کی مذکورہ فہرست میں جن 23افراد کے نام شامل ہیں ان کا تعلق پاکستان شوگرگروپ، شوگر مرچنٹس اور شوگر ٹریڈرز گروپ سے ہے۔

  • انصاف ہائوس کراچی میں فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس

    انصاف ہائوس کراچی میں فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس

    ‏انصاف ہائوس کراچی میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی پریس کانفرنس سپریم کورٹ نے ڈسکہ کے متعلق اہم فیصلا سنایا, بنیادی جمہوریت کی حمایت کی سندھ میں بلدیاتی نظام کی مدت ختم کئے ہوئے چھ ماہ سے زائدہوچکے ہیں انتخابات نہیں کروائے جارہے ہیں 2013 کا بلدیاتی نظام میں کئی نقص ہیں ‏ہم نے مسودہ جمع کروایاہے اس پرعمل نہیں کیا گیا پراونشل ایوارڈ نہیں دیاگیا, کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پرسندھ حکومت ظلم کررہی ہے کراچی کاپیکج جودیاگیا اس کے منصوبے نظرنہیں آرہے ہیں عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلی سندھ ہیں وہ نالائق ہیں ‏نہ بسیں آسکی نہ نالے صاف ہوئے نہ سڑکیں صاف ہوئی یہ کراچی کے سب سے بڑے دشمن ہیں سندھ کے دیگرشہراپنی جگہ سب سے زیادہ متاثرکراچی ہے یہ جس طرح اسیمبلی اورصوبہ چلارہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں پی ڈی ایم سے پاپا تونکل گئے اب ڈیڈی اورمولانا رہ گئے ہیں سندھ میں گندم کی فصل تیارہے, سندھ حکومت نے اب تک خریداری نہیں کی سندھ میں 42لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فصل ہوئی ہے سندھ حکومت 14لاکھ ٹن گندم خریدیں مڈل مین 1600روپے تک خرید رہا ہے, یہ چارسوروپے کی چوری ہے مراعت یافتہ طبقے کوفائدہ پہنچایا جارہا ہے ‏حکومت محنت کشوں کوچونالگارہی ہے, گندم کی خریداری ہویا کپاس کی فصل اورگنے کی خریداری سندھ حکومت نے مڈل مین کے ذریعے کسانوں کااستحصال کیا ہے سندھ حکومت کی کراچی ٹرانسفارمیشن میں کارکردگی خراب ہے ہم اس معاملے پر آل پارٹی کانفرنس کرنے جارہے ہیں
    ‎‏سندھ حکومت کو بھی اس کانفرنس میں دعوت دیتے ہیں سندھ حکومت دیگر جماعتوں کو مطمئن کرے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن میں انہوں نے کیا کام کیا وفاق نے جتنے وعدے کیے وہ پورے ہوئے, منگو پیر روڈ، فائر ٹینڈرز وفاق نے مکمل کیے۔محمود آباد، گجر نالہ پر وفاق کام کررہا ہے, البتہ جو نالے سندھ حکومت کو صاف کروانے تھے وہ کام نہیں کررہے کے پی اور پنجاب میں بلدیات کا قانون بنایا جاچکا ہے انتخابات کووڈ کی وجہ سے نہیں کیے گئے, سندھ میں بلدیات کا قانون پاس تک نہیں ہوا۔

  • کراچی کی عدالت کا ماروی سرمد سمیت عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمے کا حکم

    کراچی کی عدالت کا ماروی سرمد سمیت عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمے کا حکم

    کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساؤتھ کے روبرو عورت مارچ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار جی ایم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کو ہم نے کراچی بار میں لگے ٹی وی پر دیکھا، عورت مارچ کیخلاف کراچی بار نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔ کیونکہ اس میں انتشار پھیلانے والے، فُحش اور اسلام مخالف نعرےلگائے گئے جس سے توہینِ اسلام ہوئی۔ اس حوالے سے ہم نے 15 مارچ کو تھانے میں درخواست دی لیکن درخواست وصول نہیں کی گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ماروی سرمد اور طوبیٰ سید و دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سٹی کورٹ پولیس کو جی ایم آرائیں ایڈووکیٹ کا بیان ریکارڈ کرکے کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

  • ‏کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس

    ‏کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس

    ‏کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کی ۔کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ حوصلہ رکھیں، ٹھنڈا پانی پیئیں اور لمبے سانس لیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگی دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ حوصلہ رکھیں، کسی کی سائیڈ نہیں لینا چاہتے، بڑا رول پلے کرنا چاہتے ہیں۔ سلیکٹڈ کا لفظ میں نے دیا،میں جانتا ہوں اس کا استعمال کس پر بنتا ہے اور کس پر نہیں۔بلاول نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کا حق ن لیگ کا ہے۔ بزدار سرکار کو ٹف ٹائم دینا چاہیے تھا لیکن نہیں دیا گیا۔ پنجاب میں اقتدار کا حق ن لیگ اور حمزہ شہباز کا ہے، اگر مسلم لیگ ن راضی نہیں تو پھر ق لیگ سے بات ہوسکتی ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو فائدہ حکومت کو ہوگا۔ اگر استعفے سے حکومت کو نقصان پہنچتا تو آج ہی دے دیتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو سب سے پہلے میں نے آواز اٹھائی۔ ن لیگ والےغور کریں کہ انہیں پیپلز پارٹی سے لڑنے کا مشورہ کون دے رہا ہے۔ ہم تب ہوں گے جب ملکر لڑیں گے۔ شاید دیگر جماعتوں کا مؤقف ہو کہ حکومت مدت پوری کرے لیکن ہمارا نہیں۔ب ہم موجودہ حکومت کومزیدایک دن برداشت نہیں کرسکتے۔اگر ہم ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو فائدہ حکومت کو ہوگا۔ اگر استعفے سے حکومت کو نقصان پہنچتا تو آج ہی دے دیتے۔
    بلاول نے کہا یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے، پیپلزپارٹی جمہوری روایات کولیکر چلتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یوسف رضاگیلانی سے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ چھیننا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔ حکومت کو گرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔ کورونا کیسز میں اضافہ سندھ میں بھی ہوسکتا ہے، ویکسین کے حوالے سے دیگر ممالک کی نسبت ہماری کارکردگی خراب ہے۔ وفاقی حکومت صوبو ں کو ویکسین فراہم کر کے ریلیف دے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 4 اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی بڑے پیمانے پر نہیں منائیں گے۔ دوسری مرتبہ ذوالفقار بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ نہیں ہوگا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی بڑے اجتماع کی صورت میں نہیں منائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق مجوزہ آرڈیننس کی مذمت کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک سے متعلق مجوزہ آرڈیننس خودمختاری چھیننے کے مترادف ہے۔ حکومت اسٹیٹ بینک سے متعلق مجوزہ آرڈیننس واپس لے۔ اسٹیٹ بینک سے متعلق مجوزہ آرڈیننس مالی خود مختاری پر حملہ ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی اسٹیٹ بینک کی خود مختاری چھیننے نہیں د ے گی۔ حکومت یکطرفہ فیصلے کر کے معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ جیسے ندیم بابر کو ہٹایا گیا اسی طر ح غیر ذمہ دار وزرا بھی استعفیٰ دیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔ حکومت کو اس کے گھرمیں گس کر شکست دی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ تک لانے کے لیے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ حکومت میں وہ اہلیت نہیں کہ آئی ایم ایف کے سامنے صحیح فیصلے کرے۔
    تاریخی ناکامی ہے کہ شرح نمو جنگ زدہ افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی کم ہے۔ وزیراعظم سمیت کابینہ میں جس جس نے فیصلے کیے سب کو ہٹانا چاہیے۔ حکومت میں وہ اہلیت نہیں کہ آئی ایم ایف کے سامنے صحیح فیصلے کرے۔ یوسف رضاگیلانی کا قائد حزب اختلاف بننے پر کسی کواعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ کی تاریخ ہے جس کی اپوزیشن میں اکثریت ہوتی ہے۔ بعض رہنماوَں نے محسوس کیا کہ پیپلزپارٹی دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا۔ یوسف رضاگیلانی کوپی ڈی ایم کامشترکہ امیدوار بناکر سینیٹر بنوایا۔ ایک جماعت کی طرف سے ضد کا مظاہرہ کیا گیا۔ پنجاب میں بلا مقابلے انتخاب پر ہم نے اعتراض نہیں کیا۔ ہم سینیٹ میں ن لیگ سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کےساتھ کام کریں گے۔ ہماری خواہش ہے پی ڈی ایم کا اتحاد رہے۔ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ مریم نواز سمیت دیگر ن لیگی رہنماوَ ں کے الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ سینیٹ میں حکومتی بینچوں سےآنےوالوں کو ویلکم کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کوٹف ٹائم دیں گے، نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کوکوئی نقصان ہو۔ ن لیگی دوستوں سےدرخواست کرتا ہوں کہ حوصلہ رکھیں۔

  • حلیم عادل شیخ نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی

    حلیم عادل شیخ نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹائپنگ ايرر آيا اور ڈيڑھ ماہ سے پتہ نہيں کتنے ايررز آئے۔ڈيڑھ ماہ سے دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے ميں گرفتار رکھا گيا۔اپوزيشن ليڈر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وزيراعلیٰ کا شکريہ ادا کروں گا۔گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنما کے ریلیز آرڈر جاری کیے گئے۔ حلیم عادل شیخ کی تینوں کیسز میں ريليز آرڈر جاری ہوئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ نے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کیسز میں ضمانت منظور کی تھی۔گھوٹکی کیس میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو کی عدالت نے بھی ضمانت منظور کی تھی۔ میرپور ماتھیلو سے بھی حلیم عادل شیخ کے ریلیز آرڈر پہنچ گئے ہیں۔ریلیز آرڈر جاری ہونے کے بعد حلیم عادل شیخ کی رہائی گزشتہ روز ہی متوقع تھی تاہم ریلیز آرڈرز میں ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے رہائی اگلے روز تک مؤخر کی گئی۔چاروں مقدمات میں ہم بری ہوئے ہم پر بھی ظلم ہوا مگر ہم نے مریم نواز کی طرح نہ انکے خاندان کی طرح کسی تھانے پر حملہ کیا نہ سی ای اے سینٹر پر نہ کسی عدالت پر حملہ کیا الحمدللہ ہماری 50 سیٹں ہیں چاہتے تو ہم بھی ہزاروں لوگ بلوایا سکتے تھے جس طرح مریم نواز نے نیب پر حملہ کرنے کا پلان کیا اور نیب کو دبانے کی کوشش کی وہ اسے ہی ہے جیسے چور مچائے شور۔سندھ حکومت نے ہمیں سیاسی ڈیشتگر بنا دیا تھا ہم پر دہشت گردی کا ایکٹ ۷۸۸ کےتحت مقدمہ بنایا آگیا میں دیڑھ مہینہ کے بعد باہر نکل رہا ہوں میں خصوصی شکر گزر ہوں مراد علی شاہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کا جنہوں نے مجھے رہائی دلائی بہت بہت شکریہ الحمدللہ ۔اللہ نے مجھے استقامت دی ہے میں سندھ کی عوام کے لیے یہ جنگ لڑتا رہونگا جب اسکول میں کتابیں نہیں ملے گی ساتھ لاکھ بچے سکول سے باہر ہونگے روڈ پر کچرے کا انبار ہوگا لوگ پانی سے محروم رہیں گے شوگر مل بیچ دی جائے گی تو میں کب تک چپ رہونگا میں سند کا واٹر تھا اور مجھے اپنے ووٹ کےحق سے مروم رکھا گیا میرا جھگڑا آج کا نہیں ہے۔ ۳ جنوری ۲۰۱۸ سے ہے میڈیا گوا ہ کہےکہ ۳ جنوری ۲۰۱۸ کو ہم پر تشدد کیا گیا سندھ کے شوگر مل کےخلاف آواز اٹھائی تو ہم پر خوفناک تشدد کیا گیا ۔۱۰ فروری کو میری سکیورٹی مجھ سے لا لی گی جو کا با حیثیت اپوزیشن لیڈر میرا حق تھا مجھے معلوم تھا کہ یہ لوگ مجھ پر حملے کرائیں گے تو انہوں نے جان بوج کر مجھ پر حملے کروایا اور گھوٹکی کے الیکشن میں مجھے دشتگرد قرار دے کر مجھ پر مقدمات چلائے گئے.اب میں سندھ کی عوام کا کیس خود لڑوں گا۔

  • پنجاب میں اقتدارکا حق کس کو ہے؟ ن لیگی حوصلہ رکھیں، بلاول نے دیا مشورہ

    پنجاب میں اقتدارکا حق کس کو ہے؟ ن لیگی حوصلہ رکھیں، بلاول نے دیا مشورہ

    پنجاب میں اقتدارکا حق کس کو ہے؟ ن لیگی حوصلہ رکھیں، بلاول نے دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے ،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری روایات کولیکر چلتی ہے، چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریں گے ،سینیٹ کی تاریخ ہے جس کی اپوزیشن میں اکثریت ہوتی ہے،بعض رہنماوَں نے محسوس کیا کہ پیپلزپارٹی دیوار سے لگایا جا رہا ہے،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا، سینیٹ میں حکومتی بینچوں سے آنے والوں کو ویلکم کریں گے،پارلیمنٹ کے اندراورباہرحکومت کوٹف ٹائم دیں گے، نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کوکوئی نقصان ہو،ن لیگی دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ حوصلہ رکھیں،سلیکٹڈ کا لفظ میں نے دیا،میں جانتا ہوں اس کا استعمال کس پربنتا ہے اورکس پر نہیں ، بزدارسرکارکو ٹف ٹائم دینا چاہیے تھا لیکن نہیں دیا گیا ،پنجاب میں اقتدارکا حق حمزہ شہبازکا ہے،اگرحمزہ شہباز کووزیراعلیٰ نہیں بنانا چاہتے یا نہیں بنا سکتے تو پھر ق لیگ کا حق ہے،ن لیگ والے غورکریں کہ انہیں پیپلزپارٹی سے لڑنے کا مشورہ کون دے رہا ہے،شاید دیگرجماعتوں کا موقف ہوکہ حکومت مدت پوری کرے لیکن ہمارا نہیں،ہم موجودہ حکومت کومزید ایک دن برداشت نہیں کرسکتے،اگرہم ایک دوسرے پرتنقید کریں گے توفائدہ حکومت کو ہو گا،

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے کیسا کردار ادا کر رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد کا نیا انکشاف

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    آپ نے اس "باپ” سے ووٹ لیا جو اپنے "باپ” کی اجازت کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے،مریم نواز

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھاکہ سٹیٹ بینک کے حوالہ سے جو آرڈیننس نکالا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک خود مختار ہے تو آزادانہ عوام کے حقوق کے لئے اچھے فیصلے کرے لیکن یہ آرڈیننس لا رہے ہیں پارلیمنٹ میں مسائل کو نہیں لا رہے، یہ آرڈیننس ملک دشمنی پر مبنی ہے ، حکومت کو اس کو فوری واپس لینا چاہئے، ہم ہر فورم پر چیلنج کریں گے، پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں اسکو بہتر کرنا چاہئے، معاشی پالیسی پر عوام کو فائدہ دینا چاہئے، حکومت میں ابھی تک اتنی اہلیت نہیں کہ آئی ایم ایف کے سامنے کھڑی ہو سکے، غلچط فیصلے کیے جا رہے ہیں،تاریخی ناکامی ہے کہ شرح نمو جنگ زدہ افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی کم ہے، ہر پاکستانی پریشان ہے، مہنگائی ہے، عام آدمی متاثر ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ویکسین کے حوالے سے دیگر ممالک کی نسبت ہماری کارکردگی خراب ہے ہم کورونا ویکسی نیشن میں بہت پیچھے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کورونا ویکسین کیلئے فنڈنگ دی جائے صرف ندیم بابر نہیں وزیراعظم سمیت کابینہ میں جس جس نے فیصلے کیے سب کو ہٹانا چاہیے،

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد

    ن لیگ سیاسی دہشت گرد،حمزہ اور مریم کا کیا چل رہا ہے؟ وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کر دیا،بلاول کا بڑا اعلان

  • جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے انوکھا قدم اٹھایا

    جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے انوکھا قدم اٹھایا

    کراچی: کورونا وائرس کی تیسری لہر اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ  پر لوگوں کو کورونا سے بچاوٴ کیلئے میگا فون سے ہدایت دی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر موثر عمل درامد کرانے کے لئے انوکھا قدم اٹھایا ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے میگا فون سے اعلانات میں کہا  گیا کہ صاحب یہ جمعہ بازارنہیں بلکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیرماسک کےایئرپورٹ آنے والے افراد کا داخلہ بند ہوگا۔این سی اوسی کی ہدایت پر اب ایئرپورٹس پر اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں پھر سے مکمل طبی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیساتھ ایئر پورٹ کے چیک اِن ایریاز میں سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ تمام ایئر لائنز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئیں کہ بورڈنگ کے لیے لمبی قطاریں اب نہیں لگیں گی، ائیرپورٹ آنے اور جانے والے تمام مسافروں کو احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو  رہا کر دیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کر دیا گیا

    کراچی(2021-3-27) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کر دیا گیا۔حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد، جناح اسپتال سے رہا کیا گیا۔رہا ہوتے وقت حلیم عادل شیخ نے کہا کہ‏ میرے 4 کارکنان جیل میں ہے رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاوَں گا،‏حلیم عادل شیخ پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا ۔‏حلیم عادل شیخ ڈیڑھ ماہ سے 2 مقدمات کی وجہ سے جیل میں تھے۔
    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پر پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کے دوران ‘تشدد، فسادات، قتل اور دہشت گردی’ کی ترغیب کے الزامات لگائے۔تفتیشی افسر (آئی او) کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی جج (اے ٹی سی) کے سامنے پیش کردہ رپورٹ میں مسٹر حلیم عادل شیخ، رمضان، محمود، غلام مصطفی حفیظ، عبدالحسیب، شیخ سمیر اور غلام مصطفی کو ضمنی انتخابات کے دوران مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

  • کراچی اسٹیل ٹاؤن سے اجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی اسٹیل ٹاؤن سے اجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے کراچی اسٹیل ٹاؤن سے اجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان سے دو پستول، اسپئیر بیرل، پسٹل سپریسر اور کیش برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے انگریزی فلموں سے متاثر ہوکر قتل کی وارداتیں کی۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان انگریزی فلموں سے متاثر تھے۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن 12 روز قبل کوہاٹ کالونی، شاہ لطیف میں رمبیل عرف طور نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے شہری کو قتل کرنے کیلئے انگریزی فلموں میں استعمال ہو نے والا طریقہ کار استعمال کرنے کا انکشاف کیا۔دونوں ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں صداقت اللہ عرف گوپی اور عبدالصمد شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی طلب بڑھنے پر پانی چور مافیا بھی سرگرم

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی طلب بڑھنے پر پانی چور مافیا بھی سرگرم

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی طلب بڑھنے پر پانی چور مافیا بھی سرگرم ہوگیا ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں پانی نہ ارا۔ پانی چور مافیا کو مبینہ طو ر پر واٹر بورڈ کے سینئر افسران کی پشت پناہی حاصل ہے۔ یہ پانی چور مافیا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا نام لے کر اپنا گھناؤنا دھندہ چلا رہا ہے، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایک ماہ قبل منگھوپیر میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار کیا گیا تھا تاہم مبینہ طور پر واٹر بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے یہ ہائیڈرنٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے جو مرکزی لائن سے پانی چوری کرکے دھڑلے سے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کررہا ہے۔منگھوپیر میں سروے نمبر937 پلاٹ نمبر 25 بی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ کو وزیر بلدیات کی ہدایت پر مسمار کیا گیا تھا تاہم پھر سے یہاں مرکزی لائن سے پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ اسی پانی چور مافیا نے کرش ہائیڈرنٹ لانڈھی پر کئی دن شہریوں کے لیے دن کے اوقات میں پانی کی فراہمی بند کی ہوئی ہے جبکہ شہریوں دن کے بجائے رات کو پانی کے ٹینکر فراہم کیے جارہے ہیں لیکن وہ شہریوں کی ضرورت پوری نہیں کرپارہے ہیں، کرش ہائیڈرینٹ پہلے 18 گھنٹے چلتا تھا جس کو اب صرف رات کے اوقات تک محدود کردیا گیا ہے، کرش ہائیڈرنٹ لانڈھی پر دن کے اوقات میں سیکڑوں شہری احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔واٹر بورڈ کے ایک افسر نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے دن کے اوقات میں شہریوں کو واٹر ٹینکر فراہم نہ کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ اس افسر کے پاس اس کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔ یہ افسر اپنے آپ کو وزیر بلد یات ناصر حسین شاہ کا رائٹ مین ظاہر کرتا ہے پانی چور مافیا ڈیفنس، کلفٹن اور کورنگی کا پانی بھی بندکر کے ایک نجی کمپنی کو پانی فر اہم کررہا ہے ان علاقوں میں 15دن سے پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے، شہر میں پانی چور مافیا نے گرمیاں شدید ہوتے ہی پانی کی تقسیم کے نظام درہم برہم کردیا ہے اس حوالے سے وزیر بلد یات ناصر حسین شا اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے فون سننے سے گریز کیا۔