Baaghi TV

Category: کراچی

  • این اے 249: امیدوار امجد آفریدی سے متعلق پی ٹی آئی کا حتمی فیصلہ آ گیا

    این اے 249: امیدوار امجد آفریدی سے متعلق پی ٹی آئی کا حتمی فیصلہ آ گیا

    کراچی: شہر قائد کے انتخابی حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار امجد آفریدی کے حوالے سے پی ٹی آئی نے حتمی فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی نظر ثانی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امجد آفریدی کو این اے 249 حلقے سے امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے تحفظات کے بعد نظر ثانی بورڈ قائم کیا گیا تھا، نظرثانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی ہی ہوں گے۔خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امجد آفریدی نے زیادہ تر پوائنٹس کو محفوظ کیا، وہ مقامی رہائشی ہیں، پارٹی کے ساتھ 16 سالوں سے منسلک ہیں۔کراچی کے ناراض ایم پی اے کو منانے کے لیے اسلام آباد میں اہم بیٹھک انھوں نے کہا پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں امجد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، اس لیے پوری پارٹی امجد آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے، این اے 249 پر ہماری کامیابی یقینی ہوگی۔واضح رہے کہ ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو امیدوار بنانے پر ناراضی کا اظہار کر کے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا، آج ان سے اسلام آباد میں گورنر سندھ اور دیگر پارٹی عہدے داران نے اہم ملاقات کی، تاکہ انھیں راضی کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اعوان ملاقات میں بھی اپنے مؤقف پر قائم رہے اور انھوں نے نامزد امیدوار امجد آفریدی کو کمزور امیدوار قرار دیا، گورنر سندھ نے ملک شہزاد کو پیش کش کی کہ این اے 249 کی انتخابی مہم کی قیادت آپ کریں، اس پر ملک شہزاد نے کہا کہ اگر امیدوار امجد آفریدی ہوگا تو میں نہ مہم چلاؤں گا، نہ قیادت کروں گا۔گورنر سندھ نے انھیں ہدایت کی کہ آپ اسپیکر سندھ اسمبلی کو استعفی جمع نہیں کرائیں گے۔ ملک شہزاد نے کہا استعفیٰ جمع کرانے کا فیصلہ حتمی امیدوار کے نام کے اعلان کے بعد کروں گا۔

  • پاکستان ریلویز کا گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن

    پاکستان ریلویز کا گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن

    پاکستان ریلویز کراچی نے انسداد تجاوزات آپریشن ریلوے پولیس کی مدد سے بھاری مشینری استعمال کرکے گلشن اقبال میں کے سی آر روٹ پر ستائیس ہزار مربع فٹ زمین واگزار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق واگزار کروائی گئی زمین پر غیر قانونی طور پر باؤنڈری وال قائم کر کے رہائشی منصوبے کا کام کیا جا رہا تھا۔سرکلر ریلوے امیر محمد داودپوتہ نے کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر افسران اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر کے سی آر کو اپنے اصل شکل میں بحال کرنا محکمہ ریلویز کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل کواستعمال کرکے اس مقصد کو حاصل کیا جائیگا۔

  • کراچی میں بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ کمانڈر غلام سخی عرف کرکرے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات کیلئے طارق روڈ پر ایک بنگلے میں داخل ہوئےجہاں اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کی تو پڑوسیوں نے 15 کو اطلاع کردی۔پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس نے ملزم غلام سخی کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم افغانی ہے، افغانستان سے دیگر ساتھیوں کو پاکستان لاتا ہے اور ساتھیوں کو کرائے پر گھر اسلحہ اور گاڑی بھی فراہم کرتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے افغانستان اور پاکستان کا شناختی کارڈ، لوٹی ہوئی ایک لاکھ پانچ ہزار کی رقم اور طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق غلام سخی عرف کرکرے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان, شب برات

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان, شب برات

    صوبہ سندھ میں حکومت کی جانب سے شب برات کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر صوبے بھر میں ٣٠ مارچ  بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق(١٥ شعبان) بروز پیر کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

  • کتوں کو اگر ختم نہیں کرسکتے تو کتوں کو ایکسپورٹ کردو، خرم شیر زمان

    کتوں کو اگر ختم نہیں کرسکتے تو کتوں کو ایکسپورٹ کردو، خرم شیر زمان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں سندھ میں 48 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوئے، نوابشاہ، لاڑکانہ، دادو میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات سب سے زیادہ ہیں، کتوں کو اگر ختم نہیں کرسکتے تو اُنہیں ایکسپورٹ کردو۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی گئی ہے، پی ڈی ایم اب داماد موومنٹ بن چکی ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کے عدالت سے ریلیز آرڈر جاری ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے ٹائپنگ کی غلطی بتاکر اپنا کھیل کھیلا ہے، عدالت کے ذریعے حلیم عادل شیخ کل یا پیر کو رہا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دیا گیا ہے۔

  • بلاول بھٹو کا خیبرپختونخواہ کے ضلع  بنوں میں چار نوعمروں کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس

    بلاول بھٹو کا خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں چار نوعمروں کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں چار نوعمروں کے بہیمانہ قتل پر لواحقین سے اظہار افسوس جانی خیل قبیلے کے تیرہ سے سترہ برس کے نوعمروں کے قتل کی ہر سطح پر تحقیقات ضروری ہیں، بنوں میں مختلف قبائل کے افراد کے مسلسل دھرنے میں انصاف کے حصول کی صداؤں کو نہ سننا افسوس ناک ہے، جانی خیل میں نوعمروں کے قاتلوں کا تعین کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بنوں میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، نہ وفاقی حکومت کو ہوش آیا اور نہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کو کوئی فکر ہے، وفاقی خیبرپختونخواہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے لئے فی الفور امدادی پیکج کا اعلان کرے.

  • بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی

    بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن کے تمام سینیٹرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت .آپ سینیٹ میں عوام دشمن حکومتی اقدامات کے خلاف اپوزیشن کی بھرپور ترجمانی کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اپوزیشن مل کر اور متحد رہ کر حکومت کو ہر محاذ پر شکست دے سکتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مکالمہ

  • محکمہ ایکسائز سندھ کی کاروائی۔۔ 40 کلو گرام چرس برآمد۔ ایک ملزم گرفتار

    محکمہ ایکسائز سندھ کی کاروائی۔۔ 40 کلو گرام چرس برآمد۔ ایک ملزم گرفتار

    محکمہ ایکسائز سندھ کی کاروائی۔۔ 40 کلو گرام چرس برآمد۔ ایک ملزم گرفتار
    منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کامیابیاں افسران کی محنت کا نتیجہ ہیں۔ صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ۔
    کراچی باغی ٹیوی کے نمایندہ کےمطابق 26 مارچ کو محکمہ ایکسائز سندھ نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئےخیبرپختونخوا سے کراچی چرس لانے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس انسپکٹر حسن علی دشتی نے سندھ پنجاب بارڈر کمبوہ شہید چیک پوسٹ پر اپنے عملے کے ہمراہ مشکوک ٹرک نمبر او کے آئی-1222 کی تلاشی کے دوران 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
    چرس صوبہ خیبرپختونخوا سے کراچی لائی جارہی تھی جبکہ ایک ملزم رشید سکنہ اٹک گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس اباڑرو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کامیابیاں افسران و اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ افسران اسی جذبے سے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کاروائیاں

    سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کاروائیاں

    ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز صاحب کے احکامات پر سٹی کورٹ اور نیپئر پولیس نے مختلف کاروائیوں میں (3) موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرتے ہوئے علاقہ تھانہ سٹی کورٹ, بریگیڈ, رسالہ اور آرام باغ کے علاقوں سے (4) چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لیں.سٹی کورٹ پولیس نے بمقام طاہر سیف الدین روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے (1) موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرتے ہوئے علاقہ تھانہ سٹی کورٹ اور علاقہ تھانہ بریگیڈ سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلز برآمد کر لیں, ایس ایس پی سٹی. گرفتار ملزم کے قبضہ سے (2) چوری شدہ موٹر سائیکلز سمیت موٹر سائیکل چوری کرنے میں مددگار ثابت ہونے والے آلات برآمد کیے گئے, ایس ایس پی سٹی. گرفتار ملزم کا نام سید قاسم رضا ولد محمد رضا ہے. گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کیا کرتا تھا. برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KIU-4794 کی ایف آئی آر نمبر 40/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے. برآمد چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KMS-6637 کی ایف آئی آر نمبر 145/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ بریگیڈ میں درج ہے, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزم پیشہ وارانہ عادی مجرم ہے ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں, ایس ایس پی سٹی. ایف آئی آر نمبر 405/2019 بجرم دفعہ 381-A تھانہ تیموریہ. ایف آئی آر نمبر 89/2020 بجرم دفعہ 381-A تھانہ گبول ٹاؤن. ایف آئی آر نمبر 225/2020 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ نیو کراچی. ایف آئی آر نمبر 102/2020 بجرم دفعہ 381-A تھانہ پاپوش نگر. ایف آئی آر نمبر 231/2020 بجرم دفعہ 381-A تھانہ تیموریہ. ایف آئی آر نمبر 135/2021 بجرم دفعہ 380/457 تھانہ تیموریہ.گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات بالا کے تحت تفتیش جاری. گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری. نیپئر پولیس نے کاروائی کے دوران دو موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرتے ہوئے علاقہ تھانہ آرام باغ اور علاقہ تھانہ رسالہ سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلز برآمد کرلیں, ایس ایس پی سٹی. گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کی گئی, ایس ایس پی سٹی.گرفتار ملزمان میں کامران عرف منا ولد محمد صادق اور فراز ولد فقیر محمد شامل ہیں. گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری/چھیننے کی وارداتیں کیا کرتے تھے, ایس ایس پی سٹی. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KEQ-1814 کی ایف آئی آر نمبری 101/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ آرام باغ میں درج ہے. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبریKGY-1172 کی ایف آئی آر نمبری 74/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ رسالہ میں درج ہے. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات بالا کے تحت تفتیش جاری.گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.

  • شاہ لطیف سے بین الصوبائی منشیات گروہ کے تین کارندے گرفتار

    شاہ لطیف سے بین الصوبائی منشیات گروہ کے تین کارندے گرفتار

    شاہ لطیف سے بین الصوبائی منشیات گروہ کے تین کارندے گرفتار۔ملزمان بلوچستان کے علاقے پشین سے منشیات کراچی لا رہے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔ملزمان دوسرے صوبوں سے منشیات لا کر شہر قائد میں مختلف گروہوں کو سپلائی کرتے تھے گرفتار ملزمان سے 120 کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس اور موبائل فونز برآمد۔گرفتار ملزمان سے برآمد چرس شہر کے مختلف علاقوں میں موجود منشیات کے خریداروں تک پہنچائی جانی تھی۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان سے برآمد موبائل فونز کا سائینسی تجزیہ کروایا جائیگا۔ ملزمان میں نظر محمد، شیراللہ اور خالد فاروق شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔