کراچی: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، اسی روٹ سے آنے والے ایک اور ٹینکر سے 20 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کی سیٹیں نکال کر اس میں کپڑے، اے سی، ٹوتھ پیسٹ اور گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس رکھے گے تھے۔خفیہ اطلاع پر کوچ میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی کپڑے کے 75 رول، ٹوتھ پیسٹ کے 25 ڈبے، اسپیئر پارٹس کے 20 کارٹنز اور 30 نئے پرانے ایئر کنڈیشنز قبضے میں لے لیے گئے۔کوئٹہ سے کراچی آنے والے ایک اور ٹینکر سے 20 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بھی برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، خشک دوددھ اور چھالیہ بھی قبضے میں لی جاچکی ہیں۔
Category: کراچی
-

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا خدشہ،محکمہ موسمیات
کراچی میں آئندہ دو روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔ڈائیرکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے، آج اور کل درجہ حرارت 37 سے39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔اس دوران شہر میں شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ پیر اور منگل سے سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔
بدھ سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ یہ موسم گرما میں ہواؤں کے رُخ کی تبدیلی معمول کی صورتحال ہے۔ -

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ دکھ
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کا اظہار کیا بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں حسینہ معین پاکستان میں ٹیلی پلے کے ایک درخشاں عہد کا نام تھا، جو آج تمام ہوا.حسینہ معین کے انتقال کی خبر میرے لیئے صدمے کا باعث ہے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے پی پی پی چیئرمین حسینہ معین کے اہلخانہ اور ان کے سوگوار پرستاروں سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے.
-

اسمبلی کے گیٹ پر ہمارے سندہ کے بیٹے اور بیٹیاں پر تشدد, حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوہے کہا کہ اسمبلی کے گیٹ پر ہمارے سندہ کے بیٹے اور بیٹیاں موجود ہیں۔ اور ان پر تشدد بھی ہو رہا ہے اگر کوءی بھی معاملہ ہے تو میں چاہوں گا کہ گورنمنٹ ساءڈ کو بتاءیں سندھ پبلک کمیشن سفارش پر چل رہا ہے انہیں چاہیے کہ گورنمنٹ کو جا کر بتاہیں ,ان کو مناہیں۔ سندھ پبلک کمیشن ایک سفارشی کمیشن بن چکا ہے اور اس سے اعتماد اٹھ چکا ہے اب اشو یہ ہے کہ ہم اپنے اداروں کو بتاءیں کہ جس طرح سے موو آف کرتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹیاں زخمی ہو دہی ہیں اور یہ سب پڑھے لکھے لوگ ہیں , ماسٹرز ہیں۔ یہ قوم کے مستقبل کا معمار ہیں ان پر ظلم ہو رہا ہے دوسرا اجے لاجوانی کا کیس ہے جس پر صحافی سراپاءے احتجاج ہیں اس پر منسٹر صحبان کو چاہیے کہ جو لوگ سندھ اسمبلی گیٹ کے سامنے موجود ہیں ان پر ظلم ہو رہا ہے جو نا قابل قبول ہے۔
-

مرتضیٰ وہاب نے حسینہ معین کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا
سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےمعروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’حسینہ معین صاحبہ آج دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔
-

خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار
محکمہ ایکسائز نے خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایکسائز حکام کے مطابق سندھ پنجاب بارڈر کے کمبوہ شہید چیک پوسٹ پر منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی گئی ، اس دوران ایک ٹرک کی تلاشی کے نتیجے میں 40کلو چرس برآمد کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اٹک کا رہائشی ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ منشیات خیبر پختونخوا سے کراچی منتقل کی جانی تھی۔
-

بھٹو کی برسی پر پی پی کا پنڈی جلسہ منسوخ ہونے کا امکان
بھٹو کی برسی پر پی پی کا پنڈی جلسہ منسوخ ہونے کا امکان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت سندھ نے راولپنڈی جلسے سے صوبے میں کوروناپھیلنے کاخدشہ ظاہر کر دیاوزارت صحت سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو خدشہ سے آگاہ کردیا،اور کہا کہ راولپنڈی میں کوروناکا پھیلاؤ 17 اورسندھ میں 2 فیصد ہے، راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کوروناکی لپیٹ میں آسکتا ہے،بہتر ہوگا کہ راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے چار اپریل کو راولپنڈی میں میں بھٹو کی برسی پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور اسکی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں، جلسے میں کراچی سمیت سندھ سے بھی قافلوں نے شرکت کرنی تھی جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے بھی پی پی جیالوں نے شرکت کرنی تھی،جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں تا ہم اب وزرات صحت کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز سامنے آنے پر جلسہ منسوخ کیا جا سکتا ہے ، جلسہ منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ بلاول زرداری کرین گے
-

استعفوں اورلانگ مارچ سے متعلق معاملات ٹھیک ہو جائینگے، سلیم مانڈوی والا
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کاکہناہے کہ استعفوں اورلانگ مارچ سے متعلق معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں ہمیشہ اختلافات رہیں گے،سیاسی جماعتوںمیں مس انڈر سٹینڈنگ بھی ہوتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم میں تمام معاملات پر بات چیت ہوتی ہے، پیپلزپارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پہلے بھی فیصلہ کیا تھا استعفے نہیں دیں گے،ہرپارٹی کے اپنے اپنے فیصلے ہوتے ہیں،اگرکہاگیاہے نوازشریف واپس آئیں تو اس مطالبے میں کوئی برائی تو نہیں ۔
-

یوم تاسیس: ایم کیو ایم کا حکومت سے نئی مردم شماری کا مطالبہ
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہر قائد میں نئی مردم شماری ، حلقہ بندیوں اور بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ انہوں نے کراچی کے علاقے نمائش میں قائم نشتر پارک میں 37ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ’حکومت وقت نئی مردی شماری کا اعلان اور اس کیلئے بجٹ مختص کرے، شفاف ووٹر لسٹ مرتب اور اسکی بنیاد ہر حلقہ بندیاں کی جائیں‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے شہر کے امن کی خاطر یومِ تاسیس کی تاریخ تبدیل کی کیونکہ بتایا گیا تھا کہ 18 مارچ کو شہر میں امن کو خطرہ ہے، تاریخ بدلنے سے نام اور تحریک بدلتی نہ اس کے مقاصد ختم ہوتے ہیں‘۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ’ایم کیوایم کےکارکنان جانتے ہیں لہوں کا بہنا کبھی رائیگا نہیں جاتا، ہمارے اجداد نے ہم کو پورا پاکستان دیا لیکن بھٹو صاحب نے ہم کوادھا پاکستان لوٹایا‘۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’آبادی کے لحاظ سے پورے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ صوبے بنائے جائیں،سب سے مضبوط مطالبہ شہری سندھ کے صوبے کا ہے لہذا حکومت وقت نئی مردم شماری کا اعلان کرے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ایم کیوایم ختم کرنے والے تھک رہے ہیں جبکہ ملکی جمہوریت بھی ہمارے بغیر تھک رہی ہے‘۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان کا کہنا تھا کہ ’ایسا کبھی کسی سیاسی جماعت کے کارکنان کے ساتھ نہیں ہوا جو ہمارے کارکنان کے ساتھ ہوا، ہمارا قصور صرف مظلوم و متوسط طبقے کی آواز آٹھانا ہے‘۔ -

سکھر بینچ جیسے فیصلے نہ کریں اس سے تماشا بنتا ہے، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جج صاحبان سے گزارش ہے کہ سکھر بینچ جیسے فیصلے نہ کریں اس سے تماشا بنتا ہے، جامشورو میں تین ایم پی اے ہیں، پتا نہیں کسے معطل کرنے کا کہا گیا ہے۔سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے اے ون گریڈ آنے والے 21 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پابند ہے،ایم پی ایز بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر نہیں ہوتے، اس لئے ان کی رکنیت معطل کرنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کتے سندھ کے علاوہ کہیں اور نہیں کاٹتے، سکھر بینچ کا فیصلہ غلط ہے، دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن اس پر کیا فیصلہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سکھر بینچ نے کتے کے کاٹنے پر رتو ڈیرو اور جامشورو کے ایم پی ایز کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا.
