ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جیل حکام نے سخت سیکیورٹی میں عذیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں 10 شریک ملزمان 2014ء میں بری ہوچکے ہیں کیس کی پولیس فائل دستیاب نہیں ہے۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کے خلاف تمام مقدمات سینٹرل جیل میں چل رہے ہیں یہ کیس بھی جیل منتقل کیا جائے ۔عدالت نے ریماکس دیئے کہ اگر مقدمے کے جیل ٹرائل کا محکمہ داخلہ کا کوئی نوٹیفکیشن ہے تو پیش کیا جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے ملزم عذیر بلوچ کے وکلاء کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔
Category: کراچی
-

سندھ حکومت گوگل کی مدد کررہی ہے، صوبائی وزیر کا انوکھا دعویٰ
کراچی گوگل کی مدد بھی سندھ حکومت کررہی ہے یہ عجیب دعوی سندھ کے جیالے وزیر تیمور تالپور کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس میں یہ حیران کن دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بنایا ہے تیمور تالپور نے کہا کہ گوگل بھی سندھ حکومت کےبنائے گئے سسٹم سے استفادہ کررہا ہے۔
-

ماڈل تھانہ فیروزاباد میں پولیس مقابلہ افغان گینگ کا غلام نبی ،عرف کرکرے گرفتار
کراچی ماڈل تھانہ فیروزاباد کا خوشحال روڈ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پر پولیس مقابلہ بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ کمانڈر غلام نبی عرف کرکرے زخمی حالت میں گرفتار انتہاٸی مطلوب ملزم غلام نبی کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔ملزم افغان نیشنل ہے اور افغانستان سے دیگر ملزمان کو پاکستان لاتا ہے ملزم ساتھیوں کو کرائے پر گھر اسلحہ اور گاڑی بھی فراہم کرتا ہے۔ ملزمان کو واردات کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ملزم سے افغانستان اور پاکستان کا شناختی کارڈ برآمد ملزم کے قبضے سے لوٹی ہوئی ایک لاکھ پانچ ہزار کی رقم، جیولری اور اسلحہ پسٹل بمعہ راونڈ برآمد مقابلے کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ملزم غلام نبی عرف کرکرے گھروں کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ 4/5 ملزمان واردات کے لیے طارق روڈ پر ایک بنگلے میں داخل ہوئے۔ اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کی تو پڑوسیوں نے 15 کو اطلاع کردی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
-

حساس ادارے کا جعلی کرنل ظاہر کرکے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی باغی ٹی وی کے نمایندہ کےمطابق حساس ادارے کا جعلی کرنل ظاہر کرکے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار. تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب کارروائی کی اور عرفان احمد نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار شہری سے حساس اداروں کے جعلی کارڈرز اور دستاویزات برآمد ہوئیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم جعل سازی کرکے میڈکل کالج میں داخلے اور نوکری کا جھانسہ بھی دیتا تھا۔ عرفان نے جعلی ڈگری بنوانے کا چونا لگا کر بھاری رقم بھی بٹورے۔
گرفتار ملزم سے حساس ادارے کے جعلی کارڈز، یونیفارم اور دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
رینجرز نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ -

حلیم عادل شیخ کی تینوں کیسز میں ريليز آرڈر جاری
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ریلیز آرڈر جاری کر دیے گئے۔حلیم عادل شیخ کی تینوں کیسز میں ريليز آرڈر جاری ہوئے۔گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کیسز میں ضمانت منظور کی تھی۔گھوٹکی کیس میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو کی عدالت نے بھی ضمانت منظور کی تھی۔ میرپور ماتھیلو سے بھی حلیم عادل شیخ کے ریلیز آرڈر پہنچ گئے ہیں۔ریلیز آرڈر جاری ہونے کے بعد آج حلیم عادل شیخ کی رہائی ہوگی.
-

ڈاکٹر فاروق ستار کا مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کے انتقال کا نہایت دکھ ہے حسینہ معین نے بہت یادگار ڈرامے لکھے جس میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں ۔حسینہ معین نے اپنے قلم کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔ اللہ حسینہ معین مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین ڈاکٹر فاروق ستار
-

مرتضی وہاب کے بیان پر پاکستان بار کونسل کی مذمت
مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کےسندھ ہائیکورٹ کے جج سےمتعلق بیان پرپاکستان بار کونسل کی مذمت پاکستان بار کونسل مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے،مرتضیٰ وہاب نےسندھ ہائیکورٹ کےمعزز جج جسٹس آفتاب احمد کےلیےتوہین آمیز بیان دیا،عدلیہ کی تاریخ میں پہلے بار عدالتی فیصلے پر ایسے بیان بازی کی گئی، ہائیکورٹ کےفیصلے پراعتراض کی صورت میں متعلقہ فورم سے رجوع کیاجا سکتا ہے،اعلامیہ پاکستان بار ایک پبلک آفس ہولڈر کوعدلیہ سےمتعلق سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے،پاکستان بار کونسل مرتضیٰ وہاب نےآوارہ کتوں کےکاٹنےکے واقعات سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کےفیصلےپراظہار خیال کیاتھا.
-

حلیم عادل شیخ کا سندھ اسمبلی کو خط, کتوں کو کیسے پکڑیں؟
کتوں کو کیسے پکڑیں ؟ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا چیف سیکریٹری سندھ کو خط تفصیلات کے مطابق اراکین سندھ اسمبلی کیلیے کتے مارمہم شروع کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم نامے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط تحریرکردیا ہے۔ خط مین حلیم عادل شیخ نے سوال کیا ہے کہ سندھ حکومت کی کیا منصوبہ بندی ہے، اراکین کیسے کتا مار مہم چلائیں؟ گذشتہ مالی سال میں کتا مارمہم کے لیے مختص فنڈز کی تفصیلات فراہم اور متاثرہ مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیت کی تفصیلات مہیاکی جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرسندھ حکومت کیا حکمت عملی بنارہی ہے، یہ بات واضح رہے کہ ہمیں میونسپل آفیسرز کے تقرری تبادلے کے اختیارات حاصل نہیں ، یہ اختیارات کچھ مخصوص اراکین کو ہی حاصل ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بقیہ اراکین کے پاس چیف میونسپل آفیسراور تعلقہ میونسپل آفیسرز کی تبدیلی کے اختیارات نہیں، بتایا جائے کہ اس کے لئے کن اراکین سے رابطہ کیا جائے ، ہم ہر سطح پر سوسائٹی کو کتے کے کاٹنے سے بچانے کے لئے پرعزم ہیں۔
-

این اے 249ضمنی انتخابات، سید مصطفیٰ کمال کو بڑی عوامی حمایت حاصل ہو گئی
این اے 249 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کی انتخابی سرگرمیاں زور وشور کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اور این اے 249سے پی ایس پی کے امیدوار مصطفی کمال نے کارنر میٹنگز اور علاقائی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا ممبر نیشنل کونسل فرحان انصاری،ڈسٹرکٹ کمیٹی کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن کے ذمہ داران کے ہمراہ یوسی 33 بلدیہ ٹاؤن آمد ۔کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال۔ سید مصطفیٰ کمال نے یوسی 33 میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا
چئیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور مرکزی رہنماؤں نے جناب ملک نثار کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن 24کی مارکیٹ یوسی 30 کا دودہ ۔صدر تاجر ایسوسی ایشن بلدیہ ٹاؤن عمران بٹ اور ان کے وفد سے ملاقات ،تاجروں کی جانب سے بھر پور حمایت کا فیصلہ کر دیا حلقہ #NA249 کے مرکزی الیکشن آفس میں چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائمخانی کی زیر صدارت اراکین سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور دیگر ذمہ دران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتخابی مہم کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس سلسلے میں چئیرمین سید مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کا دورہ، دکاندار اور عوام سے ملاقات کی ،
مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 249 کی تمام انتخابی مہم کے انچارج اور سئنر ذمہ دار جناب ملک نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی اور سید مصطفیٰ کمال کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس موقع پر دعائے خیر بھی کی.
علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کا چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کیلئے مرکزی الیکشن آفس آمد کا سلسلہ جاری ہے (24.03.21) ضمنی انتخابات #NA 249 کی انتخابی مہم کے حوالے سے چیئرمین PSP سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کیا۔












-

شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی شادی سے انکار کیوں کیا، ملزم نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔مقامی عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار ملزم احسان خالق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم خالق نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ لڑکی کے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے انتقاماً ایسا کام کیا۔ ملزم کو متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
