Baaghi TV

Category: کراچی

  • دھوراجی میں آوارہ کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا

    دھوراجی میں آوارہ کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا

    کراچی کے علاقے دھوراجی، بہادر آباد میں آوارہ کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا، زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی کے علاقے دھورا جی، بہادر آباد میں آوارہ کتوں نے دو بچوں کو کاٹ لیا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔کتوں کی بہتات اور آئے روز حملوں پر علاقہ مکین ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمسٹریٹر ضلع شرقی کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا صرف درخواست وصول کرکے اہل علاقہ کو واپس بھیج دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائے گی جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اہل علاقہ کا مؤقف ہے کہ لاپروائی اور سرکاری غفلت واقعے کا باعث بنی، کئی بار متعلقہ حکام کو اس حوالے سے شکایات کرچکے ہیں تاہم کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ہم فریاد کررہے ہیں کہ مقدمہ درج کیا جائے۔اس موقع پر سابق یو سی چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث بچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • گجر،اورنگی نالوں سے باقی مکانات ایک ماہ میں گرادی جائینگی

    گجر،اورنگی نالوں سے باقی مکانات ایک ماہ میں گرادی جائینگی

    کراچی میں گجر اور اورنگی ٹاؤن نالوں کے اطراف سے لیز و غیر لیز یافتہ مکانات کے انہدام کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ ایک ماہ تک چلے گا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات کے سینیئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے جمعرات کو سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ دونوں نالوں پر بیک وقت کارروائی جاری ہے اور یہ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔گجر نالے پر انسداد تجاوزات کا یہ آپریشن لیاقت آباد، لںڈی کوتل اور شفیق موڑ کے علاقوں میں جاری ہے، جس کیلئے دونوں نالوں پر ہیوی مشنری کے علاوہ ملازمین کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ گجر نالے کی دو طرفہ لمبائی مجموعی طور پر 26 کلومیٹر بنتی ہے جبکہ اس میں سے افسران کے بقول 9 کلومیٹر کی پٹی پر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔اورنگی نالے کے 3 مقامات ایسے ہیں جہاں آپریشن جاری ہے جن میں اسماعیل گوٹھ، وحید آباد اور چمن سنیما شامل ہیں۔ اس نالے کے دونوں اطراف کی کل طوالت 22 کلومیٹر بنتی ہے جس میں سے 7 کلومیٹر کا حصہ تجاوزات سے پاک کردیا گیا ہے۔بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ضلعی انتظامیہ کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور سٹی وارڈنز کی موجودگی میں کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی اپنے انفرا اسٹرکچر کی نشاندہی کی غرض سے ان سائٹس کا دورہ کرتے ہیں۔کے ایم سی کے سینیئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ برساتی نالوں کو مون سون کے آغاز سے قبل ہی تمام تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا۔یاد ہے کہ گجر نالے پر مکانات کے انہدام کی کارروائی 18 فروری جبکہ اورنگی نالے پر فروری کے آخری ہفتے میں شروع ہوئی تھی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی محمودآباد نالے سے تجاوزات کا خاتمہ کرچکی ہے۔ حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت کی جانے والی اس کارروائی کا مقصد ان تینوں نالوں میں برساتی پانی کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

  • نظام بدلو بائیک ریلی کی کامیابی پر پاکستان عوامی تحریک کا اہلیان کراچی سے اظہار تشکر

    نظام بدلو بائیک ریلی کی کامیابی پر پاکستان عوامی تحریک کا اہلیان کراچی سے اظہار تشکر

    پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کی مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی میڈیا سے گفتگو ہم ملک میںآئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کا قیام چاہتے ہیں۔قاضی زاہد حسین کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے حکومت کراچی میں فی الفور دوبارہ مردم شماری کرانے کا اعلان کرے سندھ حکومت اساتذہ پر تشدد اور انکی سر عام تذلیل کے بجائے انکے جائز مطالبات پورے کرے۔خرم نواز گنڈا پورپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،سید ظفر اقبال،مشتاق صدیقی و دیگر کی مزار قائد پر حاضریاورمیڈیاسےگفتگوکراچی(25مارچ)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،صوبائی صدر مشتاق صدیقی،سیکرٹری جنرل راؤ کامران محمودنے کراچی میں تاریخ ساز نظام بدلو ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں اہلیان کراچی کی شرکت پر اظہار تشکر کیلئے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا نظام بدلو بائیک ریلی میں اتنی بڑی تعداد میں اہلیان کراچی کا شریک ہونا اس بات کا ثبوت ہے قوم اس ظالمانہ کرپٹ نظام سے متنفر ہیں اور کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ان قائدین نے کہا ہماری جدوجہد ملک میں آئین کی بالا دستی،قانون کی حکمرانی،حقیقی جمہوریت کے قیام،امن و سلامتی کے فروغ معاشی انقلاب،جہالت و پسمانگی کےخاتمے،ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہے۔انھوں نے کہا کراچی پورے ملک کو پالتا ہے مگر اسی کے ساتھ سوتیلا سلوک منظور نہیں اہلیان کراچی پر سب سے بڑا ظلم کوٹہ سسٹم کا تسلط ہے اسے فی الفور ختم کرنا ہو گا کوٹہ سسٹم سے احساس محرومی نے جنم لیا ہے۔ان قائدین نے مطالبہ کیا سندھ میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے اور کراچی میں فی الفور دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔ملک کا ہر ادارہ متنازعہ بنتا جا رہا ہے الیکشن میں دھاندلی کے ساتھ ساتھ اب مردم شماری میں بھی دھاندلی شروع ہو چکی ہے اہلیان کراچی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ریاست کے ہر شہری کو اسکا حق ملنا چاہیے۔ان قائدین نے اپنے حقوق اور مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر تشدد،انکی تذلیل،لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں اہل علم کی قدر اور ہمارے ہاں انکی سر عام تذلیل لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا سندھ حکومت اساتذہ پر تشدد اور انکی سر عام تذلیل کے بجائے انکے جائز مطالبات پورے کرے۔اس موقع پر مرکزی کور کمیٹی کے ممبر سیدظفر اقبال،سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،مرزا جنید علی،عامر خواجہ،اطہر جاوید صدیقی،نوید عالم،شفقت شیخ،مزرق شاہ،عالم بادشاہ ایڈوکیٹ،مفتی مکرم قادری،بی کے مروت،نعیم انصاری،عطاء الرحمن ہاشمی،اور عتیق چشتی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

  • کراچی میں ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیاہے،مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نوٹیفکیشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ،ان علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورزکو ایس اوپی کے تحت کھلنےکی اجازت ہوگی۔متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت،ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

  • کراچی: حج کا جھانسہ دیکر شہری سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: حج کا جھانسہ دیکر شہری سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کارروائی کر کے حج کا جھانسہ دیکر شہری سے پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے مطابق مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کی نگرانی میں ملزم و دیگر کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ کارروائی کے دوران نامزد ملزم غلام فرید الدین اشرفی کو گرفتار کیا گیا ملزم نے حج 2018 کے نام پر شکایت کنندہ رانا محمد رفیق سے ساڑھے چارلاکھ سے زائد روپے مانگے اور وصول کیے، گرفتار ملزم مجاز حج آپریٹر لائسنس ہولڈر نہیں ہے اور وزارت مذہبی کے ساتھ بھی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ملزم نےشکایت کنندہ کو حج کے لیے بھیجا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ گرفتار ملزم کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • این اے249 ضمنی الیکشن،ایم کیو ایم نے حکومتی درخواست ٹھکرا دی

    این اے249 ضمنی الیکشن،ایم کیو ایم نے حکومتی درخواست ٹھکرا دی

    کراچی این اے249 ضمنی الیکشن،ایم کیو ایم نے حکومتی درخواست ٹھکرا دی این اے249 کا ضمنی معرکہ، حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کریں درخواست مسترد کر دی تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن میں اپنا امیدوار میدان میں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے درخواست کی تھی کہ وہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار دستبردار کرا لیں، یا اُن کے امیدوار کی حمایت کریں۔ جس پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ سنایا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر رہے ہیں اور مذکورہ انتخابات میں اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گے۔رابطہ کمیٹی نے مختلف ناموں پر غور کرنے کے بعد این اے 249 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حافظ مرسلین کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ ’الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد اور حمایت نہ کرنے کی ہماری تاریخ رہی ہے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کو اپنا جواب دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہو، متحدہ کا امیدوار الیکشن لڑے گا کیونکہ اتحاد اور حمایت الیکشن کے بعد ہوتے ہیں۔

  • مزدور کی نمائندگی پاکستان بھر میں صنعت کار کررہی ہیں

    مزدور کی نمائندگی پاکستان بھر میں صنعت کار کررہی ہیں

    ‏مزدور کی نمائندگی پاکستان بھر میں صنعت کار کررہے ہیں ‏ایم کیوایم کے توسط سے ہی ملک میں عوام کی نمائندگی عوام کو ملی،‏ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو مردم شماری کے خلاف ہر فورم پر گئی،ی‏مردم شماری کا 5 فیصد آڈٹ نہیں ہوسکتا تو پھر نئی مردم شماری کرائی جائے،فیصل سبزواری ‏ہم بہت بدنصیب ہیں کہ ہم نے اپنی آزادی کی قدر نہیں کی، خالد مقبول صدیقی ‏قائد اعظم کو زندگی مہلت دیتی تو آج کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا ,خالد مقبول صدیقی‏عظیم لیڈر وہ ہوتا ہے جو خواب ساتھ تعبیر بھی دے، صدیقی ‏ہمارے اجداد نے پورا پاکستان دیا تھالیکن بھٹو صاحب نے آدھا پاکستان لوٹایا: ‏شہر کے امن کی خاطر ہم نے یوم تاسیس کی تاریخ بدل دے ‏تمام سازشوں کو ناکام بناکر ہمارے ارکان اسمبلی نے سینٹرز منتخب کرائے ‏ابھی بھی وقت ہے جس کو آنا ہے متحدہ قومی موومنٹ میں آجائے، ‏جس طرح سینیٹ کا الیکشن جیتابلدیاتی اور قومی الیکشن بھی جیت جائیں گے،: ‏وفاق حکومت نےکراچی کےمسائل حل کرنےتھےمگرہم انکے مسائل حل کررہے

  • کراچی میں کورنگی پولیس کی جراہم پیشہ افراد کےخلاف کاروای

    کراچی میں کورنگی پولیس کی جراہم پیشہ افراد کےخلاف کاروای

    25/3/2021
    کراچی میں ضلع کورنگی پولیس کی جراہم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دومختلف پولیس کارواہیوں میں چارعادی موٹرسائیکل لفٹر ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرلیا جنکےقبضے سےاسلحہ، ایمونیشن/چھینا ہوے موٹرسائیکل،موبائیل فونز برآمد ہوےپولیس کی پہلی کاروائ تھانہ KIA پولیس نےایک کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئے دوعادی جراہم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
    ملزم سکندر علی عرف نادر ولد علی حسن اور محمد وحید ولد غلام سرور جو کہ تھانہ KIA کے مقدمہ الزام نمبر 317/21 جرم دفعہ 397/34 ت پ میں ملوث و مطلوب تھےکو گرفتار کر کے ملزم سکندر علی عرف نادر ولد علی حسن کے قبضہ سے ایک ضرب 30 بور پستول بالا نمبری سیاہ دستہ باڈی سفید لوڈ میگزین 3 راؤنڈ زندہ اور ٹچ اسکرین موبائلRealme برآمد کیا گیا۔جبکہ ملزم محمد وحید ولد غلام سرور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ایک ضرب30بور پستول نمبری PAC82563 لوڈ میگزین 2 راؤند زندہ اور موبائیل فون VGOTel بٹن والا برآمد کر کے ملزمان کےخلاف مقدمہ الزام نمبر381-382/2021 بجرم دفعہ SA 23IA درج رجسٹر کیا گیا
    ملزمان کے قبضہ سے برآمدہ موٹرسائیکل نمبر KIM-0910 سپر پاور سیاہ انجن نمبر SP1040820 چیسس نمبر SP1091448 جو کہ مورخہ 16/10/20 تھانہ KIA مقدمہ الزام نمبر 380/21 بجرم دفعہ 381A ت پ سرقہ شدہ برآمد کی گئی میں بھیا انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔
    سابقہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق گرفتارشدہ ملزم سکندر علی عرف نادر ولد علی حسن
    مقدمہ الزام نمبر 218/19 بجرم دفعہ 353/324/34 R/W 7ATA تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہے۔ دوسرا مقدمہ الزام نمبر 221/19 بجرم دفعہ 23 IA تھانہ زمان ٹاؤن، مقدمہ الزام نمبر340/20 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ عزیز بھٹی مقدمہ الزام نمبر 341/20 بجرم دفعہ 23 IA تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے۔دوسرے ملزم محمد وحید ولد غلام سرور کاسابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے دوسری کاروائی میں تھانہ KIAپولیس نے ایک کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئے دوسٹریٹ کریمنلز و موٹرسائیکل لفٹرزملزمان کو معہ برامدگی کے گرفتار کرلیا۔ملزم محمد سلمان ولد محمد قاسم کے قبضہ سے ایک ضرب پسٹل30بور بلا نمبری2راؤنڈ برآمدکیا
    جبکہ گرفتارشدہ ملزم سرار ولد بشیراحمد رند کے قبضہ سے ایک ضرب 32بور 2راؤنڈ پسٹل نمبری 19545 برآمد کرکےملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/-393-392 بجرم دفعہ SAA 23IA درج رجسٹر کیاگیا۔
    ملزمان کے قبضہ سے برآمدگی موٹرسائیکل نمبری KKJ-7348میکر سپراسٹار ماڈل 2012 جوکہ تھانہ کورنگی مقدمہ الزام نمبر172/21 دفعہ 381A ت پ میں سرقہ شدہ برآمد کی گئی۔سابقہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم محمد سلمان ولد قاسم مقدمہ الزام نمبر 293/18بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ کورنگی،مقدمہ الزام نمبر 294/18 بجرم دفعہ CNS 6/9A تھانہ کورنگی گرفتارشدہ بالا ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے.

  • معروف بزنس مین حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سےپی ایس ایس پی کے قائد مصطفی کمال کی حمایت کا اعلان

    معروف بزنس مین حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سےپی ایس ایس پی کے قائد مصطفی کمال کی حمایت کا اعلان

    ممتاز تاجر HMRگروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کی حمایت کا اعلان کردیا گیا اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مصطفی کمال کے اعزاز میں دیئے گئے ایک پر تکلف عشائیہ میں کیا پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے رفیق پردیسی کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاست ہمارا بزنس نہیں ہے ہم سیاست میں خدمت خلق کرنے آئے ہیں ہم نے غریب مظلوم عوام کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانی ہے اس لیے NA-249کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے تیرہ سال دور میں اس شہر کراچی کے ساتھ بہت ظلم کیا لاکھوں لوگوں کو سرکاری نوکریاں مگر ان میں ایک آدمی کا بھی تعلق کراچی سے نہیں ہے 40فیصد کوٹہ ہونے کے باوجود کسی شہری کو نوکری نہیں دی گئی مصطفی کمال نے کہا کہ اس شہر کے لوگوں میں اتنا دم ہے کہ وہ لیڈر شپ دے سکتا ہے حکومت سازی کرسکتا ہے ۔ ہمیں اپنے اعمال درست کرنے ہوں گے ہمارا رب ہم سے ناراض ہے اپنے رب کو راضی کرنا ہوگا مجھے ایم پی اے ، ایم این اے بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے ، کیونکہ الحمد اللہ ایم پی اے ، سٹی ناظم سینیٹر بن چکا ہوں۔ہمارے لیے عہدے کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہم نے ایم کیو ایم اپنے عروج پر چھوڑی تھی ۔ میری ساڑھے پانچ سال کی سینیٹر شپ باقی تھی مگر جب روزانہ 22/22افراد مارے جائیں گے میرے شہر میں تو سب وزارتیں بادشاہت بیکار ہیں ہم کو اس شہر میں امن ، روزگار ، تعلیم ، صحت دینی ہے۔ ہم کو اپنے اللہ تعالیٰ کو مرنے کے بعد جواب دینا ہے سٹی ناظم تھا 300ارب روپے ملے ایک روپیہ بھی حرام نہیں کھایا۔میرا کوئی شادی ہال نہیں ہے کوئی پیٹرول پمپ نہیں ہے آج اگر لوگ مجھے میرے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یاد کرتے ہیں تو یہ سب بھی اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جس طرح پیپلز پارٹی اس شہر کے ساتھ ظلم برپا کیے ہوئے ہے اگر میں چاہتا تو ہر گلی کوچہ میں جاکر مہاجر نعرہ لگا کر آگ لگا سکتا تھا۔ مگر میں نے ایسا نہیں کیا ہم نے تمام قوموں کو یکجا کرنا ہے ۔ الحمد اللہ سہراب گوٹھ پر کامیاب جلسہ کرنے کے بعد ہم نے کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ کیا پختون بلوچ بھائیوں نے ہم کو خوش آمد ید کہا ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے۔مگر میرے لیے لیاری ، بنارس ، سہراب گوٹھ ، ملیر گوٹھ کے لوگ بھی اہمیت رکھتے ہیں ۔ہم تمام زبان بولنے والوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں آپ لوگوں کا ساتھ ہمیں چاہئے آپ لوگ ہمارے اس مشن میں آگے بڑھیں۔آج حاجی محمد رفیق پردیسی جیسے لوگوں کی اہمیت ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، ہمارے لیے انعام ہے ۔HMRگروپ کے چیئرمین حاجی رفیق پردیسی نے کہا کہ مصطفی کمال اس شہر کی گلی گلی کوچہ کوچہ سے واقف ہیں، یہ یہاں کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور ان تمام
    مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں. ہم کو مصطفی کمال کی بھرپور انداز سے سپورٹ کرنی چاہئے اور ان کے مشن میں ان کا ساتھ دینا چاہئے NA-249کے الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور بلدیہ ٹاﺅن کی عوام سے میری اپیل ہے کہ وہ مصطفی کمال کو کامیاب کرائیں اور ان کو قومی اسمبلی میں پہنچائیں ، مصطفی کمال کا ایوان میں ہونا اس شہر کراچی کے لیے مددگار ثابت ہوگا یہ یہاں کے مسائل پر اچھی طرح آواز بلند کرینگے ۔ حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر معروف بزنس مین رفیق سلیمان ، آصف سم سم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مصطفی کمال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .اختر فاروقی نے بھی مصطفی کمال کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا اس موقع پر پی ایس پی کی جانب سے صدر انیس قائم خانی ،نیشنل کونسل ممبر سید حفیظ الدین ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شمشاد علی صدیقی ، دلاور حسین ، رﺅف اختر فاروقی ،شاکر احمد ، معروف بینکار ، محمود راشد ، حاجی عبدالصمد پردیسی ، حاجی انیس پردیسی ، عمیر پردیسی ، رزاق پردیسی ، انجینئر نعیم خانانی ،ندیم مغاربی ، شیخ راشد عالم ، محمد حنیف خان ، حسن جہانگیر ، دلاور خان ، حفیظ الدین ، عثمان ملک ، وسیم خان ، علیم نواب خان ، ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

  • آج انصاف کی فتح ہوئی ہے ،حلیم عادل شیخ

    آج انصاف کی فتح ہوئی ہے ،حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج انصاف کی فتح ہوئی ہے پورا پاکستان جانتا ہے ہمیں جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات میں پھنسا یا گیا تھا میرے چار ساتھی ابھی میں جیل میں ہیں ایسے دہشت گردی مقدمات بنائے تھے جو جھوٹے تھے ہم نے کسی تھانے یا سی آئی اے سینٹر پر حملہ نہیں کیا پیپلز پارٹی اس لیے لیٹ گئی تھی کہ شاید سوئس کیس پر نظر نہ ڈلے۔جب سوئس کیس کے ڈبے کھولنے لگے تو یہ دوبارہ پی ڈی ایم میں گھس رہی ہے وہ مفرور اعظم کی صاحبزادی ہیں اس لیے جرت کیسے کرلی نیب نے بلانے کی اس لیے سب کچھ ہورہا ہے مولانا بھی میدان میں اگئے یہ مولانا رینٹل ہیں کسی کی چوری بچانے کے لیے مولانا آئے ہیں مدارس کے طلباء کو لیکر آئیں گے یہ سب نیب زدہ ہیں۔

    یہ این آر او لینا چاہتے ہیں کبھی مارچ اور کبھی ایف اے ٹی ایف کے نام پربلیک میل کرتے ہیں عمران خان آپ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔قوم آپ کے مکرو چہرے دیکھ رہی ہے۔جب بھی اسمبلی میں تقریر کرو اگلے روز اینٹی کرپشن کا نوٹس آجا تا یے گھوٹکی اور کراچی الیکشن میں بھی ایف آئی آر کاٹی گئی۔الیکشن کمیشن کو یہ اپنے اشاروں پر چلانا چاہتے ہیں پولیس کے ایسے چہرے سامنے آئے .جو آئی جی بننا چاہے تھے انہوں نے میرے خلاف ایف آئی آر کاٹی۔پولیس منشیات فروشی کررہی ہے ۔کیا پولیس منشیات فروشی کےلیے ہے ؟جنہوں نے پوسٹنگ کے خاطر سندھ حکومت کی غلامی کی اس یے ایماندار پولیس افسر کو سلام ہے اگر کسی کے حلقے میں کتے نے کسی کو کاٹا تو ایم پی اے اس کا ذمہ دار ہے انہوں نے کہا جج نہ کھپے انہیں وہ جج چاہیے جو ان کے حق میں فیصلہ دے جناب چیف سیکرٹری ہمیں بتائیں کیسے کتوں کو مارا جائے۔ڈی سی کو اگر کتا مارا گا تو کون کتنے آگے سے پکڑے گا کون کتےکو پیچھے سے پکڑے گا۔ہمیں بتائیں تو صیحیح سندھ حکومت بتائے کتوں کو کس طرح مارنا ہے۔کتوں کو نیوٹرل کرنے کے لیے 92 کروڑ کہاں گئے۔سندھ میں ویکسین نہیں ملتی ہے جب آپ کسی کے گھر میں گھستے ہو تو سوچ لیں آپ بھی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں میں نے اب سندھ کے عوام کا کیس لڑنا ہے۔