Baaghi TV

Category: کراچی

  • نظام بدلو بائیک ریلی کے سلسلے میں قائدین کے شہر کراچی کے دورہ جات جاری

    نظام بدلو بائیک ریلی کے سلسلے میں قائدین کے شہر کراچی کے دورہ جات جاری

    23مارچ کراچی میں نظام بدلو بائیک ریلی تاریخ رقم کرے گی۔صاحبزادہ ثاقب نوشاہی بدلے گا نظام تو بدلے گا پاکستان کراچی کی خوشحالی کیلئے قوم بائیک ریلی کا حصہ بنے۔راؤ کامران محمود نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت و کارکنان کی بڑی قربانیاں ہیں پی اے ٹی کی بائیک ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈاکٹر عدنان سامی،علامہ نعیم انصاری و دیگر کا لیاقت آباد اور جہانگیر روڈ کا دورہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے تحت 23مارچ یوم پاکستان پر نکلنے والی نظام بدلو بائیک ریلی کے سلسلے میں قائدین کے شہر کراچی کے دورہ جات جاری ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،نائب صدر ڈاکٹر عدنان سامی،جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،نوید عالم،عطاء الرحمان ہاشمی،علامہ نعیم انصاری و دیگر نے لیاقت آباد تاؤن اور جمشید روڈ کا دورہ کیا اور عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ان قائدین نے کہا 23مارچ کراچی میں نظام بدلو بائیک ریلی تاریخ رقم کرے گی۔نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت و کارکنان کی بڑی قربانیاں ہیں۔جب تک نظام نہیں بدلے گا ملک و ملت کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔انھوں نے کہا کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے وقت آگیا ہے قوم کے مسائل کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کی جائے۔کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ نہیں سب ووٹ کیلئے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں کراچی کی تباہی کی ذمہ دار وہی پارٹیاں ہیں جو اب تک اقتدار کے مزے لیتے رہی ہیں۔انھوں نے اپیل کی پاکستان اورکراچی کی خوشحالی کیلئے قوم بائیک ریلی کا حصہ بنے اور کرپٹ نطام کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دے۔

  • پاک سر زمین پارٹی کل  کوئٹہ میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    پاک سر زمین پارٹی کل کوئٹہ میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    پاک سر زمین پارٹی کل بروز جمعہ کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے سے چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے۔ پی ایس پی کا کوئٹہ جلسہ جہاں ایک جانب بلوچستان میں نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا وہیں دوسرے جانب ملک دشمن طاقتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔موجودہ اور سابقہ حکمرانوں سے ناامید بلوچستان نے پاک سر زمین پارٹی سے امید لگا لی ہے۔کوئٹہ جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،

    اس سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم کی پارکنگ میں 50 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 30 فٹ بلند شاندار اسٹیج بنایا گیا ہے،جلسے گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور مزید ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔شہر کی تمام شاہراہوں، چوراہوں، پلوں، بلند عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں، قومی اور پارٹی پرچموں، پی ایس پی کے چئیرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کی قد آور تصاویر اور پینا فلیکس اور اسکرین بورڈ سے سجادیا گیا ہے، کوئٹہ میں عوام کا جوش خروش قابلِ دید ہے۔ رات گئے تک شہر کی مختلف شاہراہوں پہ نوجوان پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کرتے رہے۔

  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس، اہم فیصلہ کر لیا

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس، اہم فیصلہ کر لیا

    کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس، چار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان اور نیر بخاری شریک ہوئے ،

    اجلاس میں فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو، سید مراد علی شاہ، چوہدری منظور اور زمرد خان بھی شریک ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا،راولپنڈی میں جلسے کے بعد روایتی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا، اجلاس میں فیصلہ

  • بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک پولیس اور شہری میں جھگڑا

    بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک پولیس اور شہری میں جھگڑا

    کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری میں ہاتھا پائی ہو گئی۔سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے کے باعث ہونے والی ہاتھا پائی میں ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا۔جھگڑے کے دوران دوسرے ٹریفک اہلکار نے بھی شہری کی پٹائی کی۔گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

  • سندھ کی بیٹیوں کو حقوق مانگنے پر سڑکوں پر گھسیٹا گیا،دعا بھٹو

    سندھ کی بیٹیوں کو حقوق مانگنے پر سڑکوں پر گھسیٹا گیا،دعا بھٹو

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی سندھ اسمبلی کے باہر ہیڈ ماسٹرز کی احتجاجی کئمپ میں شرکت دعا بھٹو نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کیا پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون ایڈووکیٹ ملک الطاف و دیگر بھی ان کے ہمراہ شریک تھے۔
    دعا بھٹو نے آئی بی پاس اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےکل ہونے والے تشدد کے واقعے کی مذمت بھی کی گزشتہ روز بہت ہی افسوس ہوا سندھ کی بیٹیوں کو حقوق مانگنے پر سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کو مسقتل نہیں کیا جارہا ہے۔سندھ حکومت ان کی جگہ لاکھوں روپے رشوت لیکر اپنے لوگ بھرتی کروانا چاہتی ہے۔کل سندھ کی عزتوں کو سڑکوں پر رسوا کیا گیا سندھ کی یہ بیٹیاں بھی بختاور اور آصفہ جیسی ہیں۔ پی ٹی آئی ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے ہر ممکن قانونی مدد کریں گے۔ سندھ کی بیٹیوں کو یوں رسوا ہونے نہیں دیں گے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے 37ویں یوم تاسیس کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس

    ایم کیو ایم پاکستان کے 37ویں یوم تاسیس کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس

    کراچی۔ایم کیو ایم پاکستان کے 37ویں یوم تاسیس کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس کراچی۔پریس کانفرس میں خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ عامر خان،وسیم اختر و دیگر بھی موجود کراچی۔دنیا بھر میں بسنے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتے ہیں۔ایم کیو ایم کے آج 37 سال پورے ہوگئے،ہماری خواہش تھی کہ 18 مارچ یوم تاسیس کے دن جلسہ کرسکیں،کراچی حالات کے پیش نظر آج کا یوم تاسیس سادگی سے منایا جارہا ہے،کراچی۔شام کو اپنے کارکنوں و ہمدردوں کے ساتھ یوم تاسیس کی خوشی منائیں گے،کراچی۔25 مارچ کو نشتر پارک میں جلسہ کریں گے،کراچی۔اگر کچھ شر پسند عناصر آج کے دن کی مناسبت سے اس شہر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں،کراچی۔شہر میں امن و امان کی صورتحال کو قابو رکھنا و بہتر کرنا حکومت کی زمہ داری ہے،کراچی۔37 سالہ تاریخ میں ہم نے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دی ہے،کراچی۔ملک بھر میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں،کراچی۔سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان جو خلیج پیدا کی گئی اسے ختم کرنے کے لئے ہم نے ہمیشہ پہل کی کراچی۔آج اس یوم تاسیس پر یہ عظم کرتے ہیں کے تمام تر مخالفت کے باوجود ہم اپنے مڈل کلاس لیڈر شپ کو ایوانوں میں پہنچانے کی کوشش کریں گے،کراچی۔جمہوریت میں گزشتہ دنوں بھی خرید و فروخت چلی ہے کراچی۔ہم نے آج ایک اسکول ٹیچر کو سینیٹ کے ایوان تک پہنچایا ہے،کراچی۔ہم نے خود کو کبھی فروخت نہیں کیا،نہ کبھی سودے بازی کی سیاست کی،کراچی۔ہم اپنی سیاست کو کبھی تبدیل نہیں کریں گے.

  • سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان، نئے چہروں کی شمولیت پر غور

    سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان، نئے چہروں کی شمولیت پر غور

    کراچی بدلتی سیاسی صورت حال اور سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے سندھ حکومت نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا ہے، بعض وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے اور کچھ نئے چہرے سامنے لائے جانے کے لئے تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ ممکنہ طور پر محکمہ اطلاعات سمیت مختلف وزرا کو نئی ذمہ داریاں دینےکا امکان ہے،صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کرینگے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں رد وبدل کا فیصلہ کیا، فیصلے کے تحت نئے چہروں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شبلی فراز اور فیصل واوڈا نے بھی سینیٹربننےکے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے کوئی علم نہیں البتہ سینیٹر منتخب ہونے والے اراکین جلد وزارت کا حلف اٹھا کر کابینہ میں‌ شامل ہوجائیں‌ گے۔

  • بیرسٹرمرتضی وہاب کی سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس

    بیرسٹرمرتضی وہاب کی سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کی سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس وزیراعظم پاکستان حقائق سے دور رہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا استحصال کیاہے۔مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں وزیراعظم نوٹس لینے سے آگے کا کام کریں۔ہم عوام کا مسئلہ میڈیا کے سامنے رکھتے ہیں فروری میں مہنگائی کی شرح 8اشارعیہ 7 فیصد رہی۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اگلے ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد پرآجاے گی۔ اگرمہنگائی کنٹرولڈہے تو فائدہ چند اے ٹی ایمز کوکیوں ہورہاہے؟ وفاقی حکومت اگر اپنے اہداف مکمل کررہی ہے کہ 80.2بلین کیوں سندھ حکومت کو منتقل نہیں کیے کپتان کہتے ہیں کہ ملکی معیشت صحیح سمت میں جارہی ہے۔ بھارت نے تین کروڑ لوگوںں کو ویکسینیٹ کر لیا ہے .عمران خان کی حکومت کی جانب سے ابھی تک ایک ویکسین بھی نہیں خریدی گئی مدینہ کی ریاست کا یہ حال ہے جو ویکسین آرہی ہیں وہ چین مدد کردیا ہے کبھی کوئی اور پی ٹی آئی اورمہنگائی یہ دونوں چیزیں ایک لگتی ہیں .پی ٹی آئی مہنگائی یہ لفظ ان پر اچھا لگتا ہے آپ نے لوگوں کو بیروز گار کیا اور اب وہ احساس سینٹر آکر کھانا کھاتے ہیں۔

  • آغا خان اسپتال میں سرکاری کرونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لینے کا انکشاف

    آغا خان اسپتال میں سرکاری کرونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لینے کا انکشاف

    کراچی ملک بھر میں معمر افراد کو عالمی وبا سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے مفت ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ایسے میں کراچی کے معروف نجی اسپتال آغا خان میں کرونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے حکومت کی جانب سے مہیا کردہ سرکاری کرونا ویکسین پر آغا خان کی اجارہ داری سامنے آئی ہے، جہاں کرونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لئے جارہے ہیں۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آغا خان اسپتال کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں اسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ اسپتال آنے والے معمر شخص کو کرونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے جبکہ گھر جاکر کرونا ویکسین لگانے کے چارجز تین ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔آغا خان اسپتال کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھر میں ایک سے زائد مریض ہونے پر دو ہزار روپے فی کس لیےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ آغاخان اسپتال نے آج سےویکسی نیشن مرکز پربغیر اپوائنٹمنٹ آنے سے روک دیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق دیگر پرائیویٹ اسپتالوں نے آغا خان کے اس روئیے پر حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سرکاری اسپتالوں کو بھی ویکسین دی جائے اور اس طرح بزنس کی سہولت بھی مہیا کی جائے۔دوسری جانب وفاقی حکومت اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے کسی کسی اسپتال کو پیسے لینے کی اجازت نہیں دی اور آغا خان نے بغیر اجازت ہوم سروس فیس لی ہے۔ وفاق کے اعلیٰ حکام نے سندھ کی صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آغا خان اسپتال کو پیسے لینے سے روکے۔دوسری جانب سندھ حکومت نےڈاؤ اوجھاکیمپس میں چوبیس گھنٹے ویکسینیشن کی سہولت کا آغاز کردیا ہے، یہ سہولت سینئر سٹیزن اورساٹھ سال کی عمر سے زائد افراد کے لئے ہے۔شہری1166 پر رجسٹریشن لازمی کرائیں۔اضح رہے کہ ملک بھر میں 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے واک ان ویکسینیشن سہولت گزشتہ روز سے شروع کی گئی تھی۔

  • رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا چیف سیکرٹری سندھ کو خط

    رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا چیف سیکرٹری سندھ کو خط

    راجہ اظہر نے خط میں لکھا ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن ملازمین جعلی ترقی ،جعلی کاغزات کی بنیاد پر لائے گئے، خط متن ایم ڈی اے میں ڈیپوٹیشن ملازمین کے معاملے پر پہلے بھی خط لکھا تھا، اختر خان، ارشد خان، آغازبیر سمیت 31 افسران کے بارے میں آگاہ کیا تھا، معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی باضابط طور پر جواب موصول نہیں ہوا،اختر میئو جوکہ اس وقت موجودہ سیکریٹری ایم ڈی اے ہیں،اختر میئو خود ڈیپوٹیشن پر ہوتے ہوئے مختلف ڈیپوٹیشن ملازمین کے خلاف کاروائی کررہے ہیں، یہ افسران 2016 سے سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کررہے ہیں، آغازبیر کا تعلق سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ہے،آغا زبیر کو ایم ڈی اے میں 18 گریڈ پر ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا،حکومت سندھ کی اس تمام معاملے پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، ہماری درخواست ہے ایم ڈی اے میں تمام 31 ملازمین کو اپنے اداروں میں واپس بھیجا جائے،تاکہ حقیقی ملازمین کی حق تلفی نہ ہو،اور ملازمین کی بھرتیوں پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے،امید کرتے ہیں درخواست پر سات دن میں کاروائی کی جائے، بصورت دیگر متعلقہ افسران کی شکایات پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع کرائی جائے گی،چیف سیکرٹری معاملے کو اپنی سربراہی میں کاروائی کریں.